Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے صوبائی وزیر کو نیب نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں، نیب نے پہلے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا، پھر ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کر آج گرفتار کیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو بھی گرفتار کر لیا. سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.نیب کے مطابق صوبائی وزیر کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا.

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا دیا ،آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا

  • زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب نے جعلی بینک اکاونٹ کیس میں گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے جاری کئے تھے، فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں گھر میں قید کیا گیا ہے. فریال تالپور کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ،فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توسیع نہیں کی تھی جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا تھا اس کے بعد آج فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا ہے.

    فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد نیب نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا گیا، آئندہ بھی ان کے احترام کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ ان کی رہائشگاہ پر نیب کی خواتین افسران اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کوتعینات کر دیا گیا ہے۔

    فریال تالپور کی گرفتاری پر بلاول زرداری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی ایک اور مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خواتیں پر کیس بناتے ہیں، وہ بزدل لوگ ہوتے ہیں۔ عوام سے پوچھتا ہوں کہ مشرف کے اور آج کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف، ضیا الحق اور ایوب خان کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے۔ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے۔

  • ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم

    ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے سپریم جوڈیشل کا اجلاس ختم ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس ختم ہو چکا ہے، اٹارنی جنرل انور منصور اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنے دفتر پہنچ چکے ہیں. اٹارنی جنرل نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا ہے. دوسری جانب وکلاء نے اس موقع پر بھر پور احتجاج کیا ہے.

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

    واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید،سندھ ہائیکورٹ اورپشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس بھی شریک تھے. اٹارنی جنرل انور منصور بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں موجودتھے جو اب اجلاس سے جا چکے ہیں

     

    ججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس

  • شہباز شریف کی اسمبلی اجلاس میں دھمکی، اسمبلی میں نعرہ تکبیر کے نعرے

    شہباز شریف کی اسمبلی اجلاس میں دھمکی، اسمبلی میں نعرہ تکبیر کے نعرے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین کو چپ کروائیں نہیں تو کل ہم سے گلہ نہ کریں

     

    مولانا اسد ناموس صحابہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ، انکو موقع دیں، شہباز شریف کا اسمبلی میں مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی شدہ حکومت ہے، اتنی بات کر کے شہباز شریف اپنی نشست پر بیٹھ گئے، حکومت کی جانب سے شدید شورشرابا کیا گیا، شہباز شریف کے بیٹھنے کے بعد ڈپٹی سپکر نے پھر خطاب کرنے کا کہا کہ تو شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت دو منی بجٹ لے کر آئی جس سے پاکستان کی معیشت تباہی کا شکار ہوئی، حکومتی اراکین کی جانب سے شورشرابا پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اراکین بیٹھ جائیں، موبائل سے ویڈیو بنانے پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ قانون اجازت نہیں دیتا کہ اسمبلی میں موبائل سے ویڈیو بنائیں ،اب اگر ویڈیو بنائی گئی تو موبائل ضبط کر لیا جائے گا، شہباز شریف خطاب کے لئے دوبارہ اٹھے اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ …اتنی دیر میں شورشرابا کے بعد شہباز شریف پھر بیٹھ گئے .سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نشست پر کھڑے ہوئے اور بولنا شروع کر دیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب آپ بیٹھ جائیں،

     

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    ڈپٹی سپیکر نے شہباز شریف سے خطاب کا کہا تو شہباز شریف تیسری بارکھڑے ہوئے اور کہا کہ اس سے قبل کہ میں، …..حکومتی بینچوں کی جانب سے پھر شور کے بعد شہباز شریف پھر بیٹھ گئے ، دوبارہ استدعا پر شہباز شریف چوتھی بار کھڑے ہوئے کہ بجٹ نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کچھ عرصہ پہلے کینٹینر پر…..شہباز شریف خطاب کر رہے تھے کہ ڈپٹی سپیکر کوپھر بول کر حکومتی اراکین کو چپ کرانا پڑا، شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو غلط نعرے لگانے پر لگایا گیا. شہباز شریف پھر خاموش ہو گئے اور ڈپٹی سپیکر بار بار کہتے رہے جی میاں صاحب، میاں صاھب، شہباز شریف نے کہا کہ بار بار اٹھانے اور بٹھانے سے لگتا ہے کہ میری کمر کا علاج کروا رہے ہیں ، اسمبلی میں نعرہ تکبیر اور شان صحابہ کے نعرے بھی اراکین کی جانب سے لگائے گئے. شہباز شریف نے کہا کہ اس ہاوس کی کچھ روایات ہیں لیڈر آف دی ہاوس بات کرے ہم اس کو سنتے ہیں ،لیڈر آف اپوزیشن بات کرے تو آپ پر فرض ہے کہ چپ کروائیں، نہیں تو بات بہت دور چلی جائے گی. شہباز شریف نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی ذمہ داری ہے وہ آرڈ کریں تا کہ مثبت بات ہو سکے ،اگر وہ نہیں کر سکتے تو کل ہم سے نہ کریں، میں یہاں بیٹھا ہوں ،خاموشی ہو گی تو بات کروں گا. شہباز شریف نے پھر کھڑے ہو کر کہا کہ دس ماہ میں گورنمننٹ کی حالت انتہائی خراب ہے، انہوں نے مزدور سے مزدوری چھین لی، سرمایہ داروں کو تباہ و برباد کر دیا، پاکستان کی معیشت کو ڈانوا ڈول کر دیا.

  • ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر 155 کا ہو گیا

    ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر 155 کا ہو گیا

    وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ اسمبلی میں پیش کئے جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ڈاکر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح‌پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر2 روپے 25 پیسے اضافے سے155 روپے 15پیسے کا ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جون کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے اضافے سے 155 روپے کا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے .

    جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر 154 روپے کا ہوا، بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ڈالر 155 روپے کا ہو گیا .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گ

  • ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی کیلیے ای سی او کو اقدامات کرنے ہونگے: وزیراعظم

    ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی کیلیے ای سی او کو اقدامات کرنے ہونگے: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکوں کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے ای سی او کو عملی اقدامات کرنے ہونگے،

     

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کےخاتمے کیلیےشنگھائی تعاون تنظیم کوکردارادا کرناہوگا، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کےخاتمےکیلیے فریم ورک بنانا ہوگا ، وزیراعظم نے مزید کہا کہ غربت کےخاتمے کیلیے چائنا کے تجربےسےاستفادہ کرناچاہیے ،وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلیے شنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کواقدامات کرنے چاہیے .

    بشکیک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا . وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔جس میں عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ایک ہی ہال میں ہونے کے باوجود آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔ پاکستان اور انڈیا کے وزراء اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے میں اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔

     

  • سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا، آگ لگا دی

    سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا، آگ لگا دی

    سپریم کورٹ کی بلڈنگ کی سیڑھیوں پر وکلاء نے دھرنا دے دیا ہے اور وکلا نے سپریم کورٹ کا مین دروازہ بند کر دیا ہے ،دوسری جانب وکلاء نے ریفرنس کی کاپی کو احتجاجا آگ لگا دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو ججز کے خلاف ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں ہونی ہے ،اس سلسلہ میں سپریم کورٹ بار کے ایک دھڑے نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی کا کہنا ہے کہ آج یوم یکجہتی ہے، وکلاء عدلیہ کی آزادی کے لئے میدان میں نکلے ہیں، پاکستان بھر میں وکلاء کا اتحاد دیکھنے میں آرہا ہے، امان اللہ کنرانی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں عدالتیں بند ہیں، امید ہے سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس کو واپس کر دے گا.

    وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی کال پر ملک بھر کے تمام شہروں میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے،

    واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کی آج سماعت ہو گی، ریفرنس صدر پاکستان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے اور جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید بھی کونسل کا حصہ ہوں گے.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں وہ بھی سماعت میں شامل ہوں گے.

    ریفرنس میں کہاگیا یے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش کے لئے بنائے گئے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی طرف سے وزارت قانون کو دونوں معزز ججز کی اہلیہ اور بچوں کے نام لندن میں جائیدادوں کی شکایت ملی تھی جو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔

    ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب بار نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شریک ہیں. وزیراعظم کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور کرغزستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے ملاقات ہوئی ہے،

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کا اجلاس بشکیک میں ہو رہا ہے. ایس سی او کے 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت اجلاس میں شریک ہیں. وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،کانفرنس ہال پہنچنے پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ،پاکستان،روس،چین، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان، ازبکستان، بھارت تنظیم کے رکن ہیں ،

    بشکیک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا . وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔جس میں عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ایک ہی ہال میں ہونے کے باوجود آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔ پاکستان اور انڈیا کے وزراء اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے میں اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔

  • ڈالر کی اڑان جاری، کتنے کا ہو گیا، سن کر پاکستانی قوم پریشان ہو جائے

    ڈالر کی اڑان جاری، کتنے کا ہو گیا، سن کر پاکستانی قوم پریشان ہو جائے

    وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ڈالر آج جمعہ کو 154 روپے کا ہو گیا ہے. انٹر بینک میں‌ ڈالر کی قیمت میں 1.1 کا اضافہ ہو گیاہے. اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت 154 روپے ہو گئی ہے.

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا.

  • ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

    حکومت کی جانب سےججز کے خلاف ریفرنس پر آج سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت ہو گی ، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کی آج سماعت ہو گی، ریفرنس صدر پاکستان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے اور جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید بھی کونسل کا حصہ ہوں گے.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں وہ بھی سماعت میں شامل ہوں گے.

    واضح رہے کہ ریفرنس میں کہاگیا یے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش کے لئے بنائے گئے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی طرف سے وزارت قانون کو دونوں معزز ججز کی اہلیہ اور بچوں کے نام لندن میں جائیدادوں کی شکایت ملی تھی جو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔

    ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب بار نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.