Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ترکیہ اور پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، وزیراعظم

    ترکیہ اور پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (TUME) کے بورڈ چیرمین عبدلقادر قاراگوز (Abdulkadir Karagöz) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے مثالی برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے ساتھ ساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ کا بھی خواہاں ہے،برادر ملک ترکیہ سے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کہ بے شمار مواقع موجود ہیں، ترکیہ کے ذرعی اجناس اور لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونے والی ترقی کی طرح پاکستان کے زرعی شعبے کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، قدرت نے پاکستان کو زرعی شعبے میں بے شمار وسائل سے نوازا ہے، اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، ترکیہ اور پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

    عبدالقادر چیئرمین TUME کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کی برادرانہ قیادت کاروباری حضرات کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مشعل راہ ہے،

    وزیراعظم نے ترکیہ سمیت دیگر ممالک میں جدید ٹیکنالوجی اور زرعی ماہرین کی بدولت زرعی شعبے میں جدت سے مستفید ہونے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے زراعت کے شعبے میں پاکستان کے بے شمار وسائل اور صلاحیتوں کو بروۓ کار لانے کے لیے جامع حکمت عملی اور دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران TUME کے بورڈ چیئرمین عبدالقادر قاراگوز نے اپنے فرم میں پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    ملاقات میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیراوولو، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیران سید طارق فاطمی اور ہارون اختر اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

  • تانگیر، گلگت بلتستان میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر حملہ، ایک شہید، متعدد زخمی

    تانگیر، گلگت بلتستان میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر حملہ، ایک شہید، متعدد زخمی

    گلگت بلتستان کے پُرفضا مگر حساس علاقے تانگیر بوشیداس میں جمعرات 12 فروری 2026 کو دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جا رہا ہے،

    ایف ڈبلیو او کے اہلکار تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معمول کے دورے کے بعد گلگت واپس جا رہے تھے کہ پہلے سے نصب آئی ای ڈی کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی ،حملے کے وقت گاڑی میں ایک میجر اور تین فوجی اہلکار سوار تھے۔ شدید زخمی ہونے والے ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ میجر سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران مزید چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

    تانگیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا اور خطے کے امن کو متاثر کرنا ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے اس عزم کا اعادہ کر رہے ہیں کہ ایسے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ایف ڈبلیو او گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اہم انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،حکام نے شہید اہلکار کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی

  • پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ

    پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ

    پاکستان نے خلائی شعبے میں ایک بڑا سنگِ میل حاصل کر لیا

    پاکستانی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) کا PRSC-EO2 سیٹلائٹ چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے، جو ملک کے خلائی اور ٹیکنالوجی پروگرامز کے لیے نئی راہیں کھول دے گا۔یہ کامیابی پاکستان کے خلائی عزائم کی جانب ایک اہم اور بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے،

    سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او-2 (EO-2) کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔ اس اہم پیش رفت کو ملکی خلائی پروگرام میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ مستقبل کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے بھی سنگِ بنیاد ثابت ہوگی۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق ای او-2 سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے (Earth Observation) اور جدید امیجنگ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ جدید ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس کے ذریعے اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا۔ اس ڈیٹا کو زراعت، شہری منصوبہ بندی، آبی وسائل کے انتظام، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ ای او-2 کی کامیاب لانچنگ پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی مہارت اور تکنیکی خود اعتمادی کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سیٹلائٹ ملک میں وسائل کے مؤثر انتظام، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔سپارکو حکام کے مطابق پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافے سے زمین کے مسلسل اور زیادہ درست مشاہدات ممکن ہوں گے، جس سے ڈیٹا کے تسلسل (Data Continuity) اور درستگی (Accuracy) میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس سے مختلف سرکاری اداروں کو بروقت اور قابلِ اعتماد معلومات دستیاب ہوں گی، جو بہتر حکمرانی (Good Governance) میں معاون ثابت ہوں گی۔

    مزید برآں، ای او-2 سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران فوری معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا، جس سے ہنگامی صورتحال میں بروقت فیصلے کیے جا سکیں گے اور جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ ای او-2 سیٹلائٹ پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف قومی خلائی پروگرام کو تقویت ملے گی بلکہ نوجوان سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    ماہرین کے مطابق ای او-2 کی لانچنگ خطے میں پاکستان کی خلائی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی اور عالمی سطح پر ملک کی سائنسی شناخت کو تقویت دے گی۔

  • سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت بارے آئی ایس پی آر کی اپڈیٹ

    سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت بارے آئی ایس پی آر کی اپڈیٹ

    پاک فوج کے ترجمان نے سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ کی صحت بارے اپڈیٹ جاری کر دی

    سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں،آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اپنےگھر میں گرگئے،انہیں رہائشگاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی ہے،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں.

  • افغانستان میں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کاگٹھ جوڑ

    افغانستان میں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کاگٹھ جوڑ

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سرغنہ بشیر زیب بلوچ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر غازی خراسانی کے درمیان ایک خفیہ ملاقات کی اطلاعات سامنے ائی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان، خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں منظم اور مشترکہ دہشتگرد حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بشیر زیب اس وقت قندھار کے علاقے عینو مینہ میں ایک انتہائی محفوظ سیف ہاؤس میں موجود ہے۔ جبکہ اس مقام کے اطراف میں سیکورٹی کے لئےبڑی تعداد میںمسلح افراد تعینات ہیں جبکہ بیرونی نگرانی افغان طالبان کے اہلکار کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ سیف ہاؤس کے اندر موجود سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے مبینہ طور پر مجید بریگیڈ کا دہشتگرد پروپیگنڈا مواد اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بشیر زیب کی موجودگی کی تصدیق انٹرسیپٹڈ کالز، انسانی مخبروں اور ڈرون فوٹیج سے ہوئی ہے۔

  • عمران خان  کا جیل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار

    عمران خان کا جیل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار

    بیرسٹر سلمان صفدر کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مندرجات سامنے آ گئے

    عمران خان نے جیل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا، سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں عمران خان نے کہا کہ گرمیوں میں سیل میں شدید حبس ہو جاتی ہے، اتنے مچھر، کیڑے مکوڑے آجاتے ہیں نہ ٹھیک سے آرام کر پاتا ہوں نہ سو پاتا ہوں، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی 10 سیکورٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے اور ایک کیمرا شاور ایریا باتھ روم تک کو کور کرتا ہے،بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق میں نے مشاہدہ کیا عمران خان مکمل بینائی یعنی دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے عمران خان کی آنکھ سے مسلسل پانی نکل نکل رہا تھا عمران خان باربار ٹشو استعمال کر رہے تھے عمران خان شدید تکلیف میں تھے،

    بیرسٹر سلمان صفدر کی تفتیش میں جیل سپریڈنٹ نے بتایا کہ عمران خان اس وقت پمز کے ڈاکٹر عارف کے زیر نگرانی ہیں اس کے علاؤہ جیل ڈاکٹر عمران خان کے شوگر اور بلڈ پریشر کا چیک اپ روانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں لیکن جب بیرسٹر سلمان صفدر نے رپورٹس مانگیں تو جیل انتظامیہ نے عمران خان کے کسی ٹیسٹ کی کوئی رپورٹ شئیر نہیں کی.عمران خان نے بتایا اکتوبر 2025 سے آنکھ میں مسئلہ ہوا، جیل حکام کو بتانے کے باوجود علاج نہیں کرایا گیا، دائیں آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہونے کے بعد ڈاکٹرز کو بلایا گیا، علاج کے باوجود 15% تک دکھائی دیتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات،سرچ آپریشنز جاری

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات،سرچ آپریشنز جاری

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت شہری زخمی اور شہید ہوئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔

    لنڈی کوتل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے پوائنٹ کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل زاہد خان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    لکی مروت: تختی خیل میں کوارڈ کاپٹر حملے، تین بچوں سمیت 8 افراد زخمی
    لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کی جانب سے کوارڈ کاپٹر کے ذریعے دو حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک حملہ فٹ بال گراؤنڈ پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ امن کمیٹی کے صدر کے گھر کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    بنوں: گل بہار چوک میں پولیس وین پر حملہ ناکام
    بنوں کے علاقے گل بہار چوک، تھانہ ہوید کی حدود میں دہشتگردوں نے پولیس وین کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق حملے کے فوراً بعد پولیس اہلکاروں نے موثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بھرپور مزاحمت کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت چار اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل حافظ عدنان خان شدید زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    باجوڑ: سیاسی رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ
    باجوڑ میں دہشتگردوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نوبزادہ وحید خان کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ کیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر اسی نوعیت کے حملے کیے جا چکے ہیں، جس سے سیاسی شخصیات کی سکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    اورکزئی: اغوا کے بعد امام مسجد کو شہید کر دیا گیا
    ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو، تھانہ غلجو کی حدود ڈی ڈی ایم دڑا دڑ (ماما زئی) میں جامع مسجد کے امام اجمل کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق امام مسجد کو تین روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، جبکہ آج ان کی لاش اسی علاقے سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو ذبح کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں داعش خراسان کے عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی دی جائے گی۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

  • اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے،سیکیورٹی ذرائع

    اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے،سیکیورٹی ذرائع

    لاہور میں میڈیا نمائیندگان سے سیکیورٹی عہدیدار، ذرائع کی ملاقات ہوئی ہے

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز ، فوج، پولیس یا ایف سی کی جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے، پاکستان کے اندر تمام سپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، حالیہ ترلائی امام بارگاہ کے حملہ آور کو دہشتگردانہ حملے کی ٹریننگ افغانستان نے دی،بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں، آپ کی کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو ، اس سے فرق نہیں پڑتا، البتہ دہشت گردی کیخلاف ہمیں متحد ہونا ہے، ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا بلکہ متحد رہ کر تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے فتنہ الہندوستان درحقیقت بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے، سیکیورٹی ذرائع

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق تین سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ ہوتی تھی، جو اب ختم ہوچکی ہے، اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کاروائیوں میں استعمال ہوتا ہے، گُڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے،احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنیوالے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے،خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، اس سلسلے میں پختونخواہ میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئیند ہے ،جس طرح ہم نے معرکہ حق میں متحد ہو کر بھارت کو شکست دی اسی طرح ہم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے، تعلیمی اداروں کے دوروں سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے کہ پاکستان کی عوام خصوصاً نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا، ہمارا بیانیہ صرف پاکستان ہے، اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتیں کا استحقاق ہے، سیاست سے فوج کا کچھ لینا دینا نہیں ، قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑےتمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے،

  • سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی

    سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی

    اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو گرنے سے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے واش روم میں اچانک پھسل کر گر گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرنے کے نتیجے میں ان کے سر پر بھی زخم آئے ہیں، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو بروقت طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی اور فی الحال وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔ مزید طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ اندرونی چوٹوں کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کیا جا سکے۔

    یاد رہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2022 میں اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد پاک فوج کی سربراہی سے ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی۔ ان کی اچانک علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم کا نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا نوٹس

    وزیراعظم کا نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا نوٹس

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء پر بلائے گئے اعلی سطح خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے.سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے، اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے.