Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ  کالعدم قرار

    گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

    وفاقی وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا

    وزارت داخلہ نے دہشت گردی کرنے والی دو تنظیموں کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے اس ضمن میں‌نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں تنظیموں‌پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے

    دونوں تنظیموں‌پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1999 کے تحت ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،حکام کا دعویٰ ہے کہ گل بہادر گروپ افغانستان سے کام کر رہا ہے اور اس کا ٹی ٹی پی سے قریبی رابطہ ہے۔ گل بہادر گروپ کے پی کے میں سرگرم ہے جبکہ مجید بریگیڈ بلوچستان میں سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست بھی اپ ڈیٹ کر دی ہے –

  • قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ترمیمی بل  کی  منظوری دیدی

    قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دیدی

    اسلام آباد(محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا بل کے حق میں 8 مخالفت میں 4 اور جے یو آئی کے رکن نے نہ بل کے حق میں نہ مخالفت میں حصہ لیا،کمیٹی میں ممبر علی محمد خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا جھاڑ پلادی اور کہا کہ اگر آپ اتنے نازک ہیں کہ بل کے حوالے سے رائے نہیں دے سکتے تو آپ کو کمیٹی میں نہیں آنا چاہیے تھا علی محمد خان کا وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت ہوا۔وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور نے کہاکہ یہ بل کا ایوان میں پیش ہوا ہے اس میں مزید ترمیم مانگی ہیں ۔بل کے محرک بلال کیلانی نے بل کمیٹی میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن ایکٹ میں دو ترمیم مانگی ہیں ۔سیکشن 66میں ترمیم لائی ہیں جس میں ہے کہ ریٹرننگ آفسر کے پاس اس کو انتخابی نشان الاٹ ہونے سے پہلے ہارٹی کی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا ورنہ وہ آذاد تصور ہوگا ۔سیکشن 104میں دوسری ترمیم لائے ہیں جو تیسری ترمیم ہے ۔اگر کوئی سیاسی جماعت مقررہ وقت میں مخصوص نشستوں کی لسٹ نہ دے سکے تو محصوص نشستوں کی اہل نہیں ہوگی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جب آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں آئیں گے تو وہ تین دن میں سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے وہ کس جماعت میں شامل ہوئے ہیں ۔

    علی محمد خان مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے ہیں مجھے اپنا کام کرنا آتا ہے،وزیر قانون اور علی محمد خان میں تلخ کلامی
    علی محمد خان کہاکہ یہ پرائیویٹ ممبر بل ہے تو حکومت کیوں بل کے حوالے سے دلائل دے رہی ہے اس سے تولگ رہاہے کہ یہ حکومتی بل ہے پرائیویٹ ممبر تو خود بل کے حوالے سے دلائل دینا چاہیے ۔ وزیر کو ان کی وکالت نہیں کرنی چاہیے میں ان کی وکالت کروں گا ۔ اگر اتنا اچھا بل ہے تو بل حکومت خود لے کر آئے ۔
    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر بل پر رائے دے رہے ہیں اس کے بعد ممبران اس پر موقف دیں گے ۔
    اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ علی محمد خان مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے ہیں مجھے اپنا کام کرنا آتا ہے ہم حکومت کی رائے دے رہے ہیں یہ پرائیویٹ ممبر بل ہے ،اس دوران علی محمد خان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی،محمد بشیر ورک نے کہاکہ بل کمیٹی میں پہلے ممبر نے پیش کیا ہے علی محمد خان دیر سے آئے ہیں ان کو وقت پر آنا چاہیے ۔علی محمد خان نے کہاکہ میں تلاوت کے وقت کمیٹی میں تھا ۔چیئرمین کمیٹی ہمارے بھی چیئرمین ہیں آپ نیوٹرل رہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ ترمیم بل قانون کو ٹھیک کررہی ہیں۔ یہ بل عدالتی فیصلے کے حوالے سے ہے یہ پارلیمان کا فرض ہے کہ اس کے اختیارات میں مداخلت و تجاوزات ہے تو اس پر پارلیمان نے چیک رکھنا ہے ۔قانون میں کمی اضافی پارلیمان کا حق ہے ۔عدالت کا یہ کام نہیں ہے ۔ قانون سازی عدالت کا نہیں پارلیمان کا ڈومین ہے آئین میں تین دن میں آزاد امیدوار نے سیاسی جماعت جوائن کرنی ہے ،اگر اب وہ کسی دوسرے جماعت میں جائے گا تو نااہل ہوجائے گا اب سیاسی جماعت تبدیل نہیں ہوسکتی ہے ۔میں نے سینیٹ کا حلف لیا ہے کہ میں آئین پاکستان کے حلف کی حفاظت کرنی ہے ۔یہ ترمیم آئین کے مطابق ہے ۔ میں اس بل کی حمایت کرتا ہوں۔اپوزیشن بھی اچھی چیزیں لے کرآئے ہم حمایت کریں گے ۔

    بل کے محرک بلال کیانی نے کہاکہ آذاد امید وار کسی جماعت کا مقرہ وقت میں سرٹیفکیٹ نہیں دے گا تو وہ آذاد ہی رہے گا ۔محصوص نشستوں کی لسٹیں مقررہ وقت میں جمع نہ کرائی جائیں تو کوٹے کے مستحق نہیں ہوں گے اگر ایک مرتبہ بعد آب آذاد امیدوار بن گئے اور جیتنے کے بعد ایک جماعت جوائن کرلی تو آپ دوبارہ دوسری جماعت جوائن نہیں کرسکتے ہیں ۔

    علی محمد خان نے کہاکہ قانون سازی کرتے ہوئے ہماری خوش فہمی ہے کہ وزیر قانون نے سیاسی جماعت کے وزیر قانون کے تحت یہ بل نہیں لائے اس بل پر کیا ماضی میں جرم پر لگانا چاہتے ہیں یا مستقبل کے حوالے سے یہ بل ہے، ماضی کے جرم کی سزا ہوگی یا آے کو جرم ہوگا اس مستقبل کے لیے یہ بل لایا گیا ہے ۔

    کل ہماری حکومت ہوتو ہم بھی پارلیمنٹ کے فورم کو ان فیصلوں کے خلاف استعمال کریں گے ؟علی محمد خان
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس بل کا اطلاق ماضی سے ہوگا یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ اس کو ماضی سے اطلاق کیا جائے ۔ صرف کریمنل کیس کے حوالے سے نئے قانون کا ماضی سے نہیں ہوتا ہے ،علی محمد خان نے کہاکہ ماضی کے قانون سے مجھے فائدہ ہورہاہے تو نئے قانون بنا کر کیا مجھ اس سے محرومکیا جاسکتا ہے؟آرٹیکل 10 کے خلاف یہ قانون ہے ۔ جب اعلیٰ عدالت میں آپ کے خلاف فیصلہ آجائے تو اس کے خلاف اس فورم کو استعمال کیا جارہاہے کیا اس سے پاکستان کے آئین کو اچھا رنگ دے رہے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وقعت کیارہ جائے گی ۔ کل ہماری حکومت ہوتو ہم بھی پارلیمنٹ کے فورم کو ان فیصلوں کے خلاف استعمال کریں گے ؟کیا تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلٹ پیپر پر تھا؟ تین دن کے اندر وہ آذاد امید وار شامل ہوسکتا تھا مگر الیکشن کمشن نے کہاکہ وہ آپشن موجود نہیں ہے جبکہ اصل میں موجود نہیں تھا ۔ اس معاملے میں یہ تین دن کا وقت اس وقت شروع ہوا ہے جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ۔ جس دن الیکشن ہو رہا تھا سپریم کورٹ کہتی ہے کہ تحریک انصاف تھی تو کس قانون کے تحت تحریک انصاف کا نشان چھپا اور نہ ہی امیدوار سے سرٹیفکیٹ لیئے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس مقدمہ میں وفاقی حکومت فریق نہیں تھی سپریم کورٹ میں درخواست سنی اتحاد کونسل نے دی تھی ۔پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ نے بھی اس میں درخواست دی تھی ۔کنول شوزب نے کہ کہا سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف کو ووٹ ملے ہیں جس کو میں قانون مفروضہ سمجھتا ہوں جبکہ حقیقت میں ایسا ہی ہوگا۔ سنی اتحاد کونسل اراکین کو تحریک انصاف کا ووٹ بھی پڑا ہوا ہے، بغیر کسی جبر کے ممبران نے سنی اتحاد کونسل سے رابطہ کیا، فیصلہ موجود ہے کہ اراکین نے کہا کہ ممبران نے کہا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں، پشاور ہائی کورٹ میں بھی تحریک انصاف نہیں گئی سنی اتحاد کونسل اراکین گئے، آپ کا سوال کہ الیکشن کمیشن نے الاٹ کیوں نہیں کیا نشان؟ایک امیدوار نے چار حلقوں سے انتخاب لڑا اور چاروں جیت گیا، مگر وہ ایک حلقے کی ایک ہی سیٹ رکھے گا آپ نے تو رضاکارانہ طور پر اپنا نکاح سنی اتحاد کونسل سے کر لیا،علی محمد خان نے کہاکہ یہ تو دوسرا ہے اسلام میں چار کی اجازت ہے،الیکشن کمیشن نے کیوں تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہیں دیا کیا آج ان کو کوئی شرمندگی ہے؟اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سیاسی جماعتیں نظر ثانی میں گئی ہوئی ہیں کہ یہ سیٹیں ہماری بنتی ہیں،

    علی محمد خان کہاکہ الیکشن کمیشن کو کوئی شرمندگی ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قانون میں یہ بھی ہے کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھوتھو ،علی محمد خان نے کہاکہ کیا آپ کا اشاہ اس طرف تو نہیں ہے کہ ایک مرتبہ کہیں کہ آرٹیکل 6 لگائیں گے اگلے دن کہیے گے کہ ہمارے ساتھ مذاکرات کرو ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ بل آئین کے سپرٹ کے مطابق ہے اس لیے اس بل کو منظور کیا جائے ۔ممبر راجہ قمر السلام نے کہاکہ ہم نے کمیٹی کو پریس کانفرنس بنا لیا ہے میڈیا کو مخاطب کیا جارہاہے ۔بشیر ورک نے کہاکہ یہ ترمیم آئین کے دائرہ کے اندر ہے یہ ترمیم اس آئین کے خلاف نہیں ہے ممبر کو بلیک میل کرنے سے بچانے کے لیے ہے ۔مخصوص نشستوں کی لسٹ کو بھی تبدیل نہیں کیا جاسکے گا ۔بل کے محرک نے اچھا اقدام کیا ہے ،شیخ آفتاب نے کہاکہ وزیر قانون نے اس بل کی وضاحت کرلی ہے یہ ترمیم سپریم کورٹ کے خلاف نہیں ہے عدالتوں کے فیصلوں پر اعتراض کرسکتے ہیں ۔اس بل کو منظور کرلینا چاہیے ،

    تحریک انصاف کے ممبر صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہاکہ پارلیمنٹرین بلیک میل کرتے ہیں اس کی میں مذمت کرتا ہوں یہ صورت حال الیکشن کمیشن نے پیچیدہ بنایا ہے تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھننا کس کا تھا میں جیل میں تھا ہمیں بتایا گیا تحریک انصاف چھوڑ دو کہ بیلٹ پیپرز پر تحریک انصاف کا نشان نہیں ہوگا۔تحریک انصاف کے ممبر خرم شہزاد ورک نے کہاکہ 39ممبران تحریک انصاف کے تھے باقی 41قومی اسمبلی کو کہاگیا کہ اپنے سرٹیفکیٹ جمع کیا جائے یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف لائی گئی ہے یہ ترمیم ایوان میں نہیں آنی چاہیے تھی اس سے اداوں میں تکڑاؤ ہوگا ۔

    کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ کہ یہ آئی پی پی پیز کے حوالے سے ترمیم لاتے،شاہدہ اختر علی
    جے یوآئی کی ممبر شاہدہ اختر علی نے کہاکہ پارلیمان کی سپرمیسی پر آنچ آنے نہیں دیں گے ترمیم ہوتی رہتی ہیں ۔ سیاست عوام کی بھلائی کے لیے ہونی چاہیے کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ کہ یہ محرک آئی پی پی پیز کے حوالے سے ترمیم لاتے اور ایک دن میں وہ کمیٹی میں آتا اور یہاں سے پاس ہوتا اور عوام کو ریلیف مل جاتا ۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ سینڈوچ ہوتا ہے ۔ ہمیں نظر آرہاہے کہ یہ ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا جارہاہے راتوں رات فیصلے کرنے سے پارلیمان کمزور ہوگا ۔اس طرح کی ترمیم کو تفصیل سے بحث ہونی چاہیے ۔ یہ ترمیم لیٹیگیشن میں جائے گی حکومت سامنے آئے اور ترمیم لے کر آئے کسی ایک پارٹی کا نقصان نہ دیکھیں ۔

    علی محمد خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جھاڑ پلادی،بولے، سیکرٹری نازک مزاج ہیں توکمیٹی میں نہ بلائیں
    بلال کیانی نے کہاکہ ارکان ہماری نیت پر شک کررہے ہیں اس پر افسوس ہے، سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہاکہ ماضی سے بل کے اطلاق کے حوالے سے وزارتِ قانون سے بات کی جائے ۔ ہم اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بل کا ماضی سے اطلاق ہونے پر رائے دینے سے انکارکر دیا،رائے نہ دینے پر علی محمد خان الیکشن کمیشن پر برس پڑے اور کہا کہ ان کو سوالات کا جواب دینا چاہئے، علی محمد خان نے کہاکہ آپ اس کے ماضی سے اطلاق پر حق میں ہیں یا نہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہمارا یہ ڈومین نہیں ہے،علی محمد خان نے کہا الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، یہاں جوابات کے ساتھ آئیں، آپ کو یہاں جواب دینا ہوگا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ علی محمد خان صاحب آپ کمیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،علی محمد خان نے کہاکہ ماضی سے اس بل کے اطلاق اگر سیکرٹری نازک مزاج ہیں توکمیٹی میں نہ بلائیں الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر جواب دینا ہوگا ۔ جس کو سوال و جواب سے تکلیف ہے وہ کمیٹی میں نہ آئے ۔ 41ممبرقومی اسمبلی نے سرٹیفکیٹ جمع کردیئے ہیں تو ان کو کیوں تحریک انصاف مان نہیں رہے ہیں باقی 39 اکان کا سرٹیفکیٹ بھی تحریک انصاف کے انہی عہدیدار وں نے سرٹیفکیٹ دیئے ہیں۔ایم این اے فیاض صاحب کے بیٹے کو اغواء کیا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جمع نہ کریں ان کے بیٹے پر تشدد کرکے کال سنائی گئی کہ آپ تحریک انصاف کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کریں ،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ سیاسی باتیں ہیں ۔علی محمد خان نے کہاکہ فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے تو یہ اپنا کام کیون نہیں کررہے ہیں ۔ کس قانون کے تحت انہوں کے تحریک انصاف کو الیکشن کے وقت بیلٹ پیپر سے ہٹایاہے ۔

    ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا تحریک انصاف نے مخالفت کی، جے یو آئی کے ممبر نے رائے نہیں دی ،بل کے حق میں 8 مخالفت میں 4 اراکین نے ووٹ دیئے.

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز بلال اظہر کیانی نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم کرنے کا بل پیش کردیا تھا،اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاتھا،انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل” انتخابات دوسری ترمیم بل”کے نکات سامنے آ گئے ہیں، بل کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار کی جانب سے سیاسی جماعت میں شمولیت کی رضامندی ناقابل تنسیخ ہوگی،اگر کوئی جماعت مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جمع کرانے میں ناکام رہتی ہے تو وہ نشستوں کی کوٹے کے لئے اہل نہیں ہوگی،الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں، پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے، پہلی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں،ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں آج آپکو بریکنگ نیوز دینے والا ہوں، رات کا شہزادہ خلیل الرحمان قمر کے بارے میں بریکنگ نیوز آ رہی ہیں، ویڈیو کے بارے میں خلیل الرحمان قمر کا ردعمل ایک انٹرویو میں سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ اسے مجبور کیا گیا کہ یہ کام کرو، یہ سب غلط باتیں ہیں وہ دوبارہ جھوٹ بول رہا ہے،حقیقت کیا ہے میں وہ بھی بتاؤں گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ اس دفعہ کی ویڈیو نہیں جس میں خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا گیا یا تشدد کیا گیا،ہو کیا رہا ہے، غلط سٹوریز فیڈ کی جا رہی ہیں،ہے تو وہ ڈرامہ نگار،سٹوریز تو بڑی اچھی وہ بنا سکتا ہے، لیکن اس باری بھائی صاحب پکڑے گئے، یہ کہانی تقریبا 35 سال پرانی ہے جب لنڈا بازار کی پاکستان میں سیریز آ رہی تھیں،یا سیریل وہ بہت ہٹ ہوا تھا، اس کے بعد خلیل نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں دفتر بنایا، ہوتا ہے کچھ دفتر منحوس لگتے ہیں اندر جانے پر پتہ چلتا، نہ جانے کتنے وکٹم ہیں اس ڈریکولا کے، آمنہ سے اسکی ملاقات چند ماہ قبل ہوئی، اس نے نازیبا تصاویرآمنہ کی اتار لیں، اب اسکے بعد وہ وقتا فوقتا بلیک میل کرتا تھا، پہلی بات جو خلیل الرحمان قمر نے بتائی کی پہلی بار ادھر گیا یہ جھوٹ ہے، جومجھے پتہ چلی ہے آمنہ کے قریبی ذرائع سے کہ اس فلیٹ پر یہ تیسری ملاقات تھی، آمنہ متمنی تھی کہ اس کو کوئی رول مل جائے اور وہ سٹار بن جائے، موصوف نے اس سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ اسکو ترقی کروا کر سپر سٹار بنوا دے گا، اس میں ایک بار ہو گیا، دو بار ہو گیا جب یہ اس کو لگا کہ یہ استعمال کر رہا ہے،بلیک میل کرتا رہا، آمنہ کہتی ہے کہ وہ مجبور کرتا رہا کہ غلط روابط بڑھاؤ، آمنہ کی ملاقات حسن سے تھی جو پراپرٹی ڈیلر ہے اس نے حسن کو بتایا کہ خلیل کے میرے پاس میری ویڈیو ہے وہ مجھے بلیک میل کرتا ہے اسکے بعد حسن نے پلان بنایا کہ تم اسکی ویڈیو بناؤ،اس سے پیسے بھی لیں گے اور اس کی ویڈیو کے بدلے میں جو ویڈیو اسکے پاس ہیں وہ بھی ڈیلیٹ کروا دیں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جو کل دو ویڈیو سامنے آئیں یہ ویڈیو اس فلیٹ میں دوسری ملاقات کی ہیں جو آمنہ نے ریکارڈ کیں تا کہ اسکے پاس پروف آئے، خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو دیا منیزے نامی لڑکی کو اس میں اس نے کہا کہ مجھے گن پوائنٹ پر کپڑے اتروائے گئے تو میں نے کہا کہ میں اس ماحول میں یہ کام نہیں کر سکتا، یہ صرف باتیں ہیں، ایسا نہیں ہے،آمنہ کے قریبی سورس نے بتایا کہ یہ ویڈیو پہلے کی ہے، جب یہ ویڈیو بن گئی تو اسکے بعد آمنہ نے اسکو دوبارہ بلایا کہ آئیں، تیسری بار یہ اسکے فلیٹ گئے،تو اسکے اوپر حسن شاہ وغیرہ کا انتظام کیا ہوا تھا وہ آ گئے، مارا ماری ہوئی، بقول آمنہ کی سائیڈ سے، آمنہ کو بھی اغوا کیا گیا، اسکو بھی ساتھ لے کر گئے تھے، اے ٹی ایم میں گئے توتصویر آ گئی جہاں سے انکی شناخت ہو گئی، اسکے بعد انہوں نے خوب دھمکیاں دیں ،پتہ چلا کہ یہ تو آدمی فارغ ہے، انہوں نے اس کے فون کا پورا ڈیٹا لیا تا کہ آمنہ کی ویڈیو مل جائے، آمنہ کی ویڈیو ملی یا نہیں لیکن اور بہت سی خواتین کی ویڈیو مل گئیں یہ انکے لئے سونے کی چڑیا تھی اور انہوں نے ڈریکولا کو بلیک میل کرنا تھا، پانچ دن وہ انکے ساتھ رابطے میں رہا تا کہ ڈیٹا مل جائے اور لے دے کر قصہ ختم ہو ، جب اسکو لگا کہ یہ بات ختم نہیں ہو رہی اس وقت وہ پولیس کے پاس گیا اور پوری ایک کہانی سنائی ،

    خلیل الرحمان قمر نے مبشر لقمان کو بھیجا میسج، کیا ملا جواب؟
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈریکولا نے جو چن چڑھایا اسکے بعد اس نے کتنے انٹرویو دیئے،سوچیں ،یہ کہانی بنا رہا ہے اور بار بار نکال رہاہے تا کہ ہر آدمی یہ سمجھے کہ کہانی کیا ہے، ہنی ٹریپ اصل میں خلیل کی طرف سے ہوا جس نے آمنہ کو ہنی ٹریپ کیا،اب آج مجھے اپروچ کیا گیا خلیل الرحمان قمر کی طرف سے اور پیغام ملا کہ خلیل صاحب نے اتنا لمبا چوڑا میسج کیا پڑھالیکن جواب نہیں دیا، وہ چاہ رہے تھے کہ وی لاگ کرنا انکے خلاف بند کردوں ، جو پیٍغام لے کر آئے تھے میں نے انکو بتایا کہ میں نے دو برس قبل خلیل قمر کو بلاک کر دیا تھا نہ میسج ملا نہ پڑھا، میں اس آدمی کو نہیں مل سکتا، کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ موصوف بینکر تھے، بینک آف پنجاب سے کیوں نکالا گیا تھا، ڈیڑھ کروڑ بینک کا کھایا تھا یا نہیں، سفارش کس کی تھی اور کیسز ختم ہوئے تھے ، خلیل الرحمان قمر یہ بتائے، اور اگر اس نے نہ بتایا تو میں یہ خود تمام چیزیں ثبوتوں کے ساتھ لے کر آؤں گا، میں دعوت دے رہا ہوں وہ اس پر کہانی سنائیں پھر میں خود اصل کہانی بتاؤں گا، یہ اتنا معصوم نہیں ہے،

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں

    پاسداران انقلاب نے اسماعیل ہنیہ کے تہران میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے،ایرانی ٹی وی کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا،ایران کا کہنا ہےکہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے

    فوری طور پر اسماعیل ہنیہ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، لیکن سب کا گمان اسرائیل پر ہے کیونکہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسماعیل ہنیہ اور حماس کے دیگر رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر تجزیہ کاروں نے فوری طور پر اس حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا تاہم خود اسرائیل نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا .

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس کے سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام، عرب عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ فلسطینی گروپ کی بین الاقوامی سفارت کاری کا چہرہ تھے، وہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں بطور مذاکرات کار شریک تھے، غزہ میں سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے اسماعیل ہنیہ ترکیے اور قطر میں رہتے تھے۔

    اسماعیل ہنیہ کو تہرا ن کے گیسٹ ہاؤس میں میزائل سے نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے،غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور4 پوتے شہید ہوئے،اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کم از کم ساٹھ افراد شہید ہو چکے ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، ان پر حملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائی جائیں گی،اسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق کہا ہے کہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجےتہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا اور اس مقام کو نشانہ بنایا گیا جہاں ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے، اسماعیل ہنیہ ایران کے شمال میں ایک عمارت میں مقیم تھے اور وہ جس عمارت میں مقیم تھے وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس کے طور پراستعمال ہوتی تھی،اسرائیلی فوج نے حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے،امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کا کہنا ہے وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے رام اللّٰہ اور نابلس میں عام ہڑتال اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر النجاہ یونیورسٹی نے سوگ میں کلاسز اور کام معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے،

    اسرائیلی حکومت اسماعیل ہنیہ کے قتل اور ایرانی خود مختاری پر حملے کے گناہ پر پچھتائے گی،مہر الطاف
    پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاز کے لیے اپنا سب سے قیمتی مال دیا، فلسطینی اپنے مقصد کیلئے ہر عزیز اور قیمتی چیز پیش کرنے کو تیار ہیں،دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو عبور کر گیا ہے، اسرائیل نے معاملات کو ایک جامع جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے، مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں،اسرائیلی حکومت اسماعیل ہنیہ کے قتل اور ایرانی خود مختاری پر حملے کے گناہ پر پچھتائے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا،

    اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ایرانی وزارت خارجہ
    ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایران اور فلسطین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، روس اور ترکیے نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے،روس نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘ناقابل قبول سیاسی قتل’ قرار دیا ہے ، ترکی سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمت کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘بزدلانہ کارروائی’ اور ‘خطرناک پیش رفت’ قرار دیا۔

    ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایرانی صدر
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ تہران کا فرض ہے،ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے خود کو سخت سزا دینے کی راہ ہموار کی۔ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہے کیونکہ وہ ہماری سرزمین پر شہید ہوئے۔

    اسماعیل ہنیہ کی تدفین دوحہ قطرمیں ہو گی
    ایرانی میڈیا کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین دوحہ قطر میں کی جائے گی، نماز جنازہ جمعہ کو ادا کیا جائے گا، قطر نے بھی اسماعیل ہنیہ پر حملے کی مذمت کی ہے

    گھس کر اسرائیل کا حملہ ،ایران کی بدترین انٹیلی جنس اور عسکری سیاسی سفارتی ناکامی
    ایران کے دارالحکومت میں گھس کر اسرائیل کا حملہ ،ایران کی بدترین انٹیلی جنس اور عسکری سیاسی سفارتی ناکامی ہے ،اسرائیلی دہشت گرد ایجنسی موساد اس قدر ایران کی مداخلت رکھتی ہے یہ واضح دلیل ہے ،اسرائیل نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا ، پھر اسرائیلی انٹیلی ایجنسی موساد نے ایران کے ایٹمی بم کے معمار محسن فخری زادہ سمیت 5 اہم جوہری سائنسدانوں کو ایران کے اندر قتل کردیا،شام میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری کرکے اہم کمانڈر قتل کردیے ، مگر ایران باتوں کی حد تک اسرائیل کا بہت نقصان کرچکا ہے یوں آج ایک بار پھر ایران کے سرکاری مہمان اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کر دیا گیا مگر ہمیشہ کی طرح ایران نے اس بار پھر باتوں اور جذباتی بیان کا سہارا لیا۔ اب دنیا کے سربراہان ایران جانے سے واقعی ڈریں گے کہ وہ محفوظ نہیں ہے ،بحرحال آج اسماعیل ھنیہ پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں ایک ناختم ہونے والی آگ بھڑک اٹھی ہے ،اب یہ آگ بڑی مشکل سے بجھے تو بجھے ورنہ یہ جنگ اور زیادہ پھیلے گی

    صاف نظر آرہا ہے کہ جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔حافظ نعیم الرحمان
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ قیام ، ہجرت اور شہادت ،دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بے جگری سے مقابلہ کرنے والا اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوگیا، پہلے اپنے خاندان کو راہ خدا میں قربان کیا پھر خود بھی جنت کا مسافر بن گیا، شہادت ایک مسلمان کی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ راحتوں بھری نئی زندگی کا آغاز ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسرائیلی اقدام نے اس پورے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے ، صاف نظر آرہا ہے کہ جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔ نئی صف بندی ہوگی، کیا عالم اسلام کے حکمران اب بھی آنکھیں بند کیے اسرائیل کی خاموش حمایت کرتے رہیں گے ؟ کیا وقت نہیں آگیا کہ ظالم کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا جائے؟

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،مولانا فضل الرحمان کی جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی کال
    جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےحماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیۃ علماء اسلام اسماعیل ھنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسماعیل ھنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی۔اسماعیل ھنیہ سے ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبہ سے سرشار تھے۔ اسماعیل ھنیہ اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہید رہنما اسماعیل ھنیہ کی خدمات کے اعتراف میں آج قومی اسمبلی، سینیٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاسوں میں قرادادیں پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے شیخ اسماعیل ھنیہ کی بلندی درجات کیلئے پاکستان کی پوری قوم بالخصوص مدارس مساجد اور گھروں میں قرآن خوانی کی اپیل کر دی،مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کے روز ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور اسماعیل ھنیہ کی شھادت پر احتجاج کی کال دے دی اور کہا کہ ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور شیخ اسماعیل ھنیہ کی شھادت پر بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے ۔

    حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل سے مشرق وسطیٰ میں ایک مکمل جنگ کے خدشات کو گہرا کر دیا گیا ہے۔اسماعیل ہنیہ ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کے دوسرے رہنما ہیں جن کی حالیہ دنوں میں موت ہوئی ہے۔ہنیہ کی موت حماس کے لیے ایک اہم دھچکا ہے، ایک بیان میں، حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے منگل کو ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد، تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسماعیل ہنیہ اور محافظ کو نشانہ بنایا

    دوسری جانب اسرائیل نے تصدیق کی کہ اس نے منگل کے روز لبنان کے شہر بیروت میں ایک حملہ کیا جس میں حزب اللہ کا سب سے سینئر فوجی کمانڈر ہلاک ہوا، جسے اس نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک مہلک حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ 8 اکتوبر کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان محاذ آرائی شروع ہونے کے بعد سے فواد شکر کا قتل اسرائیل کی سب سے سنگین کشیدگی تھی۔

    اسماعیل ہنیہ کا قتل مشرق وسطیٰ کے لیے خاص طور پر پریشان کن وقت پر ہوا ہے، جس میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم نے ایک وسیع علاقائی جنگ میں پھیلنے کی دھمکی دی ہے ،حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے ،حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ ہنیہ کی موت "بیکار نہیں جائے گی.

    اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا اس کے دفاع میں مدد کرے گا۔امریکی وزیر دفاع
    وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس نے ہنیہ کی موت کی خبریں دیکھی ہیں لیکن ترجمان کے مطابق اس نے فوری طور پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ فلپائن کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ ناگزیر ہے لیکن اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا اس کے دفاع میں مدد کرے گا۔

    ہنیہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے آغاز کے بعد سے مارے جانے والے حماس کے دوسرے سینئر رہنما ہیں۔ جنوری میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ عروری کو حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے بانی ارکان میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔سی این این کے سیاسی اور خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار بارک راوید نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ہنیہ کو حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ داروں میں سے ایک کے طور پر دیکھتی ہے اور اگرچہ وہ عسکری طور پر اہم نہیں ہے، لیکن اس کی موت کا یرغمالیوں اور جنگ بندی کے جاری مذاکرات پر "کافی اثر پڑے گا”۔

    اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے پیغام دیاہے کہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا،شیری رحمان
    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے پیغام دیاہے کہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، اسرائیل جنگ کو روکنے کے بجائے اسے پھیلا رہا ہے،تہران کی سرزمین پر اس سنگین حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات اور جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے،یہ ناصرف حماس بلکہ ایران کی خودمختیاری پر بھی حملہ ہے، اس عمل کی وجہ سے مشرق وسطی کے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں،اگر مشرق وسطی کے حالات کشیدہ ہونگے تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑے گے،

    پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے, ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلو چ نے لہا ہے کہ پاکستان آج تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے,ہم ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, پاکستان دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے, ان کا قتل ماورائے عدالت قتل ہے، ایران کے صدر کی حلف برداری تقریب میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات شریک تھیں, پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے, اس کی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں ایک خطرناک اضافہ ہے, اس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے,

    حماس کے اسرائیل پر سات اکتوبر کو حملے اور پھر اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد کی موت ہو چکی ہے، اب تک ہنیہ خاندان کے 60 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں مقیم اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کئی افراد کو اسرائیل نشانہ بنا چکا ہے، جون میں میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے، اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، حازم، عامر اور محمد بمباری سے شہید ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوئے تھے، اسرائیل اسماعیل ہنیہ سے قبل بھی حماس کے کئی رہنماؤں کو شہید کرچکا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرہ پہنچ سکتا ہے،قطری وزیراعظم
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرہ پہنچ سکتا ہے، بات چیت کے دوران سیاسی قتل اور غزہ میں شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک فریق دوسری طرف کے مذاکرات کار کو قتل کردے تو ثالثی کیسے کامیاب ہوسکتی ہے، امن کیلئے سنجیدہ شراکت داروں کی ضرورت ہے، انسانی زندگی کو نظر انداز کرنے کے خلاف بھی عالمی مؤقف کی ضرورت ہے

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کے قتل کا مقصدفلسطینیوں کے حوصلے پست کرنا اور انہیں ڈرانا ہے،ترک صدر
    ترک صدر طیب اردوان نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میں تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ھنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں،یہ قتل دراصل ایک قابل نفرت عمل ہے جس کا مقصد فلسطینی کاز، غزہ کی شاندار مزاحمت اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد کو متاثر کرنا اور فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنا اور انہیں ڈرانا ہے۔میرے بھائی اسماعیل ہنیہ کے خلاف قتل کا مقصد وہی ہے جو شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز الرنتیسی اور غزہ کی دیگر کئی سیاسی شخصیات پر گھناؤنے حملوں کا مقصد تھا۔ تاہم صہیونی بربریت اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی جیسا کہ وہ اب تک نہیں کر چکی ہے۔امید ہے کہ عالم اسلام کے مضبوط موقف اور اتحاد انسانیت کے ساتھ اسرائیل کی طرف سے ہمارے جغرافیہ پر مسلط کی گئی دہشت گردی بالخصوص غزہ میں ظلم اور نسل کشی کا خاتمہ ضرور ہو گا اور ہمارا خطہ اور ہماری دنیا میں امن قائم ہو گا۔ بطور ترکی کے صدر ہونے کے ہم ہر طرح کی کوششیں جاری رکھیں گے، تمام تدبیریں آگے بڑھاتے رہیں گے اور اپنے تمام وسائل اور اپنی پوری طاقت سے اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے،ہم 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور خودمختار ریاست فلسطین کے قیام کے لیے کام جاری رکھیں گے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ خدا میرے بھائی اسماعیل ھنیہ پر رحم کرے جو اس گھناؤنے حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں اور اللہ ان کی شہادت قبول فرمائے میں ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور اپنے غزہ اور فلسطینی بھائیوں اور عالم اسلام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا آپ کو اپنی جنت اور خوبصورت انعامات سے نوازے۔

    turk hania

    ترک اپوزیشن رہنما پروفیسر احمد داؤد اولونے کہا ہے کہ ایران کے صدر کو مبارکباد دینے آئے مہمان کی حفاظت نہ کرنا بہت بڑی نااہلی ہے۔ تہران میں سید علی خامنائی محفوظ ہے اور اسماعیل ھنیہ کو قتل کر دیا گیا ہے، یہ کردار تو کوفیوں نے بھی ادا کیا تھا۔

    حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ جہاد فلسطین کے روح رواں اور امت مسلمہ کے ہیرو تھے۔ڈاکٹر حمیرا طارق
    فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی رہنما اور فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی تہران میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق صدر وسطی پنجاب نازیہ توحیداور صدر لاہور عظمی عمران نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر اسماعیل ہانیہ کی شہادت صرف حماس فلسطین اور عرب کا نہیں بلکہ اس نقصان نے پوری امت مسلمہ کو غمزدہ کردیا ہے، ڈاکٹر اسماعیل ہانیہ ایمان و یقین کی مجسم صورت عظیم مثال تھے، یہ وہ شخصیت تھے جنہیں دیکھ کر صحابہ کی یاد تازہ ہوجاتی تھی، 7 مہینوں کی قلیل مدت میں یہود و ہنود اور ان کے پیروکاروں نے اسماعیل ہانیہ کے حوصلے پست کرنے کےلئے ان کی والدہ تین بیٹے، ایک بیٹی دو بھائی 2 بہنیں بھانجوں اور بھتیجوں سمیت ہانیہ خاندان کے 39 افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا ۔ مگر ان کے عزم و استقلال میں کمی نہ آئی -ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اللہ کی راہ میں جان دینے والے کبھی نہیں مرتے وہ شہید ہیں۔یہ اسرائیلی اقدام فلسطینی عوام کے جدوجہد آزادی کی تحریک اور جذبہ شہادت کو مہمیز دے گا۔نازیہ توحید نےکہاکہ ہم پوری فلسطینی قوم اور ملت اسلامیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں اللہ تعالٰی حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے سربراہ کو اپنے پاس بہت اعلی مقام عطا فرمائے فلسطینی قوم اور امت کے سب شہیدوں کی شہادتوں کو قبول فرمائے,عظمی عمران نے کہا کہ غزہ کی آزادی سے امت کی آنکھیں ٹھنڈی فرمائے اور امت کے تمام قائدین کی جانوں کی حفاظت فرمائے اور ان سے امت کی سربلندی کا کام لے لے-اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،عطیہ نثار ، عفت سجاد اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں،طیبہ عاطف نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے .

    امریکا نے اسماعیل ہنیہ پر حملے اور قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے،امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں،غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اہم ہے، کشیدگی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ جنگ بندی ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا تین روزہ سوگ کااعلان
    اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن اسرائیل کے اس بزدلانہ فعل کی شدید مذمت اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سلام پیش کرتی ہے، اقوام متحدہ حملے میں ملوث ملک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، اسرائیل پر عالمی پابندیاں لگائی جائیں اور غزہ میں نسل کشی فوراً بند کی جائے۔

    اسماعیل ہنیہ کی خدمات اور شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد
    جے یو آئی کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی خدمات پر قرارداد پیش کی۔ریحانہ اسماعیل کی پیش کردہ قرارداد میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا،خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ریحانہ اسماعیل کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد جمع کروائی گئی،ریحانہ اسماعیل نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔قراردار میں کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ کی خدمات اور شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ریحانہ اسماعیل کی قرارداد کے ذریعے خیبر پختونخواہ اسمبلی نے فلسطینی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کا تین روزہ سوگ کا اعلان
    اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کی حکومت نے تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے، ایرانی حکومت نے ایران کے سرکاری سفارتی مہمان اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے نا قابل علاج صیہونی حکومت کے دہشت گرد ہونے کا ایک اور ثبوت قرار دیا کہ جس کے شر سے دنیا کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے ،ایرانی حکومت کے مطابق عظیم سانحہ پر تعزیت پیش کرنے اور فلسطین کی مظلوم قوم اور شہید ہنیہ کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے بدھ، جمعرات اور جمعہ کو قومی سوگ کا اعلان کیا گیاہے

  • خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دو ویڈیوز وائرل ہو گئی ہے، ایک 50 سیکنڈ کی ہے، دوسری بھی اتنی ہی ہے دونوں ڈریکولاکی ہیں جو رات کو نکلتا ہے، دن کو نہیں کیونکہ اس کو ڈاکٹر نے دن کو نکلنے سے منع کیا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحما ن قمر کی دو ویڈیوز ریلیز ہو گئی ہیں ،کی کس نے ہیں ،حسن شاہ نے، حسن شاہ وہ ہے جس نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا تھا، ایک اور وکیل صاحب کا میں نے دیکھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ آمنہ عروج کے وکیل ہیں، انکا کہنا ہے کہ انکی موکلہ سے خلیل الرحمان قمر کا بہت عرصے سے چل رہا تھا،لین دین کی باتیں، اور اس میں خلیل الرحمان قمر نے اسکو کہا کہ آمنہ تمہاری ویڈیو میرے پاس آ گئی ہیں، میں تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑوں گا اور اگر میری بات مان لی تو میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دوں، وہ ویڈیو کہاں سے آئیں، وہ کسی چینجنگ روم کی تھیں جو خلیل الرحمان قمر کو ملی ہیں، اب معلوم ہوا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے پاس اایسی بہت سی ویڈیو ہوتی ہیں جس سے وہ خواتین کو بلیک میل کرتے ہیں، اب تو چیٹ بھی منظر عام پر آ گئی ہے، اس دن 12 بجے رات کو فون آمنہ نے نہیں قمر نےکیا کیونکہ چن چڑھانا تھا، اب وہ گئے ہیں دیکھ لیں پہلی ویڈیو میں ساتھ بیٹھے ہیں اور دوسری میں بغیر کپڑوں کے ہیں، وکیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آمنہ نے خلیل الرحما ن قمر کو ٹریب نہیں کیا، وہ تو اس سے ویڈیو لینا چاہتی تھی لیکن قمر صاحب مان نہیں رہے تھے،بقول وکیل کے حسن شاہ نے آمنہ کو منع کیا تھا کہ اسکو نہیں ملنا لیکن حسن شاہ کو کسی نے بتا دیا جس پر حسن شاہ نے چھاپہ مارا، اس چھاپے اور خلیل کے پہنچنے میں تین چار گھنٹے کا فرق ہے،آمنہ اس لئے ٹریپ کر رہی تھی کہ اگر میری ویڈیو تمہارے پاس ہے تو اب تمہاری بھی بن گئی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حسن شاہ آئے تو پھر تشدد ہوا، آج آمنہ کے لئے ریمانڈ کے لئے اپلائی ہوا ہے،آمنہ کے وکیل کہتے ہیں کہ آمنہ کو ریلیف ملنا چاہئے، اب دو تین چیزیں واضح ہیں کہ خلیل الرحمان قمر نے جتنی سٹوریاں بتائیں سب جھوٹ نکلا، خلیل الرحمان قمر کے موبائل کا ڈیٹا حسن کے ہاتھ لگ گیا ہے، اب خلیل الرحمان قمر کے پاس اپنی یا دوسروں کی ویڈیوز،وہ حسن شاہ کے پاس پہنچ چکی ہیں،یہ ساری ویڈیوز حسن کے مطابق نازیبا تھیں ایک کارڈ پولیس کے پاس ہے پولیس بھی مزے لے رہی ہے اور وقت آنے کا انتظار کر رہی ہے، ایک کارڈ حسن شاہ کے پاس ہے، جس میں سے دو آج لیگ ہو گئی یا کی گئی ہیں یہ تو ہمیں نہیں پتہ لیکن ایک بات طے کہ پانچ دن خلیل نے رپورٹ نہیں کی اسکی وجہ یہ تھی کہ وہ ڈیل کر رہے تھے کہ فون کا ڈیٹا واپس کر دو،

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • لاپتہ افراد کے کیسز حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے کافی ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی

    لاپتہ افراد کے کیسز حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے کافی ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی

    جبری گمشدہ محمود ارشد قاضی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس محسن اختر کیانی نےرجسٹرار جبری گمشدگی کمیشن پر اظہارِ برہمی کیا،رجسٹرار جبری گمشدگی کمیشن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ کیسز بھی لگے ہوئے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ خدا کا واسطہ ہے، یہ کوئی جواب ہے کہ مجھے پتہ نہیں تھا، کس لیے منہ اٹھا کر آ گئے ہیں، آپ آفیشل حیثیت میں یہاں کھڑے ہیں، آپ کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ کیسز لگے ہوئے ہیں، اگر ایک دفعہ بھی اور ایسا جواب دیا تو میں آپکو توہینِ عدالت کا نوٹس دے دوں گا،

    نمائندہ وزارتِ دفاع نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دے کر عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض عائد کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے نمائندہ وزارتِ دفاع کا اعتراض مسترد کر دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ اس عدالت کے آرڈر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر لیں،سپریم کورٹ ہمیں کام سے روک دے تو عدالت رک جائے گی، واضح کر رہا ہوں یہ عدالت اپنے آرڈر پر عملدرآمد کروائے گی یا اپنا کام روک دے گی،

    ہم وزیراعظم کو بلا کر کہتے ہیں کہ ہر مسنگ پرسن کی فیملی کو ماہانہ دو لاکھ روپے دیں،جسٹس محسن اختر کیانی
    جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن عملدرآمد نہیں کروا سکتا تو پروڈکشن آرڈر جاری کرتا ہی کیوں ہے؟2021 میں پروڈکشن آرڈر جاری کیا 2024 تک کچھ نہیں ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن اپنی کوئی کارکردگی بھی تو بتا دے نا، جبری گمشدگی کمیشن کے پاس غیرمعمولی اختیارات موجود ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جتنے کیسز ہیں یہ حکومت اور جبری گمشدگی کمیشن کوگھر بھیجنے کے لئے کافی ہیں، یہ کیسز دیگر اداروں کو بھی ختم کرنے کیلئے کافی ہیں، سمجھ لیں، آپ نے تیس لاکھ کا چیک دے کر ایک مثال قائم کر دی ہے، ہم وزیراعظم کو بلا کر کہتے ہیں کہ ہر مسنگ پرسن کی فیملی کو ماہانہ دو لاکھ روپے دیں،

    اگر کسی شہری کو ایجنسیز نے جبری گمشدہ نہیں کیا تو پھر ایجنسیز کو وہ بندا سامنے لانا ہوگا جو اصل اغواء کار ہے،جسٹس محسن اختر کیانی
    مسنگ سافٹ ویئر انجینئر محمد فہیم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ محمد فہیم سافٹ ویئر انجینئر ہے، اور بحریہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈلسٹ ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے اس کیس میں کیا تفتیش کی ہے؟ ریاست سے تنخواہ لے رہے ہیں عہدوں کو استعمال کر رہے ہیں لیکن کام کوئی بھی نہیں، اگر کسی شہری کو ایجنسیز نے جبری گمشدہ نہیں کیا تو پھر ایجنسیز کو وہ بندا سامنے لانا ہوگا جو اصل اغواء کار ہے،وزیراعظم اور اداروں کے سربراہان کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیں ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ لاپتہ افراد کمیشن آرام سے بیٹھا کیسا ہے؟؟جن کے بچے لاپتہ ہیں ،ان سے درد کا پوچھیں

    ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان

    فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں،عمران خان

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوج کے حوالے سے پارٹی کو جاری مبینہ ہدایت نامہ سامنے آ گیا

    ہدایت نامہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قائدین کو ٹی وی پروگرامز میں فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے متعلق منفی بات سے روک دیا اور کہا کہ تمام لیڈرز اور ایم این اے ، ایم پی اے حضرات ہدایت پر عمل کریں ، ہدایت پر عمل نا کرنے پر ڈسپلنری ایکشن ہو گا، فوج اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے حوالے سے مثبت بات کی جائے

    قبل ازیں عمران خان نے فوج سے مذاکرات کرنے کی حامی بھر لی،عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں،ہم نے فوج پر الزامات نہیں تنقید کی تھی، گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے، ہمیں یہ نا بتائیں کہ فوج نے کیا غلطی کی ہے، سُپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا غیر قانونی تھی،سزا کے پیچھے جنرل ضیاء الحق کا ہاتھ تھا،سقوط ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحییٰ خان کا ہاتھ تھا،

    ، محمود خان اچکزئی پر ہمارا پورا بھروسہ ،محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا،عمران خان
    صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی حالیہ باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ فوج سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزامات عائد کیے،جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے فوج پر کبھی الزام نہیں لگائے میں نے صرف تنقید کی ہے، صحافی نے سوال کیا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور انہی سے مذاکرات بھی چاہتےہیں،سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے،عمران خان نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کیا ہے؟ محسن نقوی کون ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے، محسن نقوی انہی کا تو نمائندہ ہے،وہ یہاں انہی کے ذریعے پہنچا، محمود خان اچکزئی کو ہم نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا،دوسری طرف سے کوئی نام سامنے آتا تو ہم بات کرتے، محمود خان اچکزئی پر ہمارا پورا بھروسہ ہے،محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا،اس نے آئی جی پنجاب سے ملکر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا، یہ ظل شاہ کی موت کے ذمہ دار ہیں،یہ بیرون ملک کہیں نہیں جا سکے گا،باہر ممالک میں تشدد سے نفرت کی جاتی ہے،مریم نواز فاشسٹ ہے، وہ باپ کے چوری کے پیسوں پر ایسے پلی ہے جیسے شہزادی ہو، مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو اسی لئے رکھا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی پر ظلم کیا ہے،

    عمران خان اپنے موقف پر قائم، مذاکرات کیلئے 3 نکات دے دیئے، مذاکرات کیلئے پہلا مطالبہ ہے چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات کیلئے دوسرا مطالبہ گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے، تیسرا مرحلہ ملک بچانے کا ہے جو صاف و شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں،

    جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی بل 40ہزار آیا ،جماعت اسلامی کے دھرنے میں آج ہی شریک ہوں گے،عمران خان
    عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفے کی جو بات کی ہے وہ تیسرے مرحلے کی بات کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتا ہوں،ہماری پارٹی اس دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی، پارٹی لیڈر شپ کو کہوں گا کہ آج ہی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کریں، حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی بل 40ہزار آیا ہے، بجلی کے بلوں اورٹیکسسز میں ہوشربا اضافہ پر جماعت اسلامی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکلنے والی بلوچ عوام کی حمایت کرتا ہوں،بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ہے، حکومت ہوش کرے،بلوچ عوام میں بہت زیادہ نفرت پھیل رہی ہے،ہمارے 25ورکر اب تک غائب ہیں

    حکومت سے ہم کیا مذاکرات کریں،پی پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47والے ہیں،عمران خان
    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام اباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتے تھے، میرے اور اہلیہ کے سارے کیسسز عامر فاروق کیوں سنتا ہے؟ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے اُسے درست قرار دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سے گزارش ہے کہ انصاف کے اصولوں کے تحت میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسسز دے دیں،9مئی واقعات میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے،اگر 9مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اُسے ضرور سزا دیں، 28سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی، ساری پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے،ابھی صوابی میں جلسہ کر رہے ہیں اگلا جلسہ اسلام اباد میں کریں گے،ہم نہیں چاہتے انتشار ہو، حکومت سے ہم کیا مذاکرات کریں،پی پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47والے ہیں، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی کروا کر ہماری جماعت ختم کروائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی یہ دونوں جماعتیں سمندر میں ڈوب رہی ہیں،جوتے کے سہارے لٹک رہی ہیں جس پر 9مئی کا ٹیگ لگا ہے،

    جس آدمی کو گھر سے نکالا اُسی کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نیب پراسیکیوٹر سے معافی نہیں مانگی یہ کہا تھا کہ آپ سے کوئی مسئلہ نہیں، نیب والے نااہل ہیں یا بے ضمیر ہیں،نیب کی وجہ سےمیں ایک سال سے جیل میں ہوں،جس آدمی کو گھر سے نکالا اُسی کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا، میرے اُوپر 200 مقدمات درج کرنے پر دنیا ان کا مذاق اُڑا رہی ہے،چوہدری پرویز الہیٰ نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا،اس کی 3پسلیاں ٹوٹیں،میں اس کی تعریف کرتا ہوں،اضافی ججز اپنے مرضی کے فیصلوں کیلئے تعینات کئے جا رہے ہیں،احمد جنجوعہ کو گھر سے گرفتار کرکے دہشتگرد بنا دیا گیا ہے،

    ”معافی نہیں مانگوں گا“ خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے،مریم اورنگزیب
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود ساختہ انقلابی، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے؟ شہدا کے مجسمے توڑ کر، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پہ حملے کر کے، کور کمانڈر کا گھر جلا کر: فوج سے معافی مانگو مذاکرات نہیں۔ شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو۔ 9 مئی کا منظم منصوبہ، شہداء کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پہ حملہ تنقید نہیں ریاست پہ حملہ ہوتا ہے۔فاشسٹ کی بات صرف صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے، اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔ ”فاشسٹ“ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو ”میڈیا پریڈیٹر“، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔

    ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • بغاوت پر اُکسانے پر کورٹ مارشل، ریٹائرڈلیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو  14 سال کی سزا

    بغاوت پر اُکسانے پر کورٹ مارشل، ریٹائرڈلیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو 14 سال کی سزا

    عادل راجہ کے ایک اور ساتھی کا کورٹ مارشل ہوگیا

    ریٹائرڈلیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے تحت سزاسنادی گئی،پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پراکسانے کے الزام میں سزاسنائی گئی،فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر14سال قیدکی سزا سنائی گئی،اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کر لیا گیا ہے، میجر ریٹائرڈعادل راجہ اورکیپٹن ریٹائرڈحیدر رضامہدی کابھی کورٹ مارشل کیاگیا تھا

    پاکستان آرمی کے ایک ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے ڈیوٹی سے فارغ ہونے والے فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے مناسب عدالتی عمل کے ذریعے اسے جرم کا ‘مجرم’ قرار دیا اور 10 مئی 2024 کو 14 سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔سنائی گئی سزا کے مطابق، افسر کا رینک 26 جولائی 2024 کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سابق میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ اور سابق کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو بھی پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے فوج کے اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی دونوں کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا تھا اور انہیں بالترتیب 14 اور 12 سال قید بامشقت اور عہدے کی ضبطی کی سزا سنائی تھی۔

    ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث

    بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا

    سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ عراق میں بنگلہ دیش کے لوگ روزگار کے لئے زیادہ جا رہے ہیں، حکام وزارت اوورسیز نے کہا کہ عراقی سفیر کی پاکستانی لوگوں کے مطابق شکایات زیادہ ہوتی ہیں، سعودی عرب میں اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب نے مطالبہ کیا بھکاری، بیمار لوگوں اور سکلز کے بغیر لوگ نہ بھیجیں، قائمہ کمیٹی نے 4 ہزار ایمپلائمنٹ کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    حکام وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں، یو اے ای میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،حکام وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں، بیرون ملک جانے والوں میں سے 35 فیصد کا پتہ تب چلتا ہے جب ائیرپورٹ پر آتے ہیں،ڈائریکٹ امیگریشن دنیا بھر میں ہوتی ہے،جاپان نے نسٹ یونیورسٹی کی الیکٹریکل انجینیرنگ کی پوری جماعت بک کر لی، سعودی عرب نے 10 ہزار بائیک ڈیلیوری بوائز مانگے ہیں، کل یورپی یونین کی ایک ٹیم آ رہی ہے جس سے بات ہو گی ،

    دبئی میں خواتین بیٹھی ہوتی ہیں اور پاکستانی ان کے سامنے ویڈیوز بنانا شروع کردیتے ہیں
    وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹک ٹاکس بنانے کی شکایات بھی کر دی،سیکریٹری وزارت اوورسیز نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں، پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں، لوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں، ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں،دبئی میں خواتین بیٹھی ہوتی ہیں اور پاکستانی ان کے سامنے ویڈیوز بنانا شروع کردیتے ہیں، دبئی میں پاکستانی وی لاگرز لوگوں سے غزہ سے متعلق سوال شروع کردیتے ہیں، یو اے ای نے دبے الفاظ میں یہ کہا ہے کہ بھیجنے والے لوگوں کے رویے بہتر بنانے کی تربیت نہ کی تو مسائل پیدا ہونگے.

    ہم بارڈر اور انسانی اسمگلنگ کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہم پھنس جائیں گے،وزارت سمندر پار پاکستانی
    وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے بتایا کہ ہمارے ماتحت ادارے بزنس میں آسانی کے حوالے سے رکاوٹ ہیں، اس میں آسانی کے لیے 120 ترامیم تجویز کی ہیں، او پی ایف کا چھ سال بعد نیا بورڈ بن گیا ہے،ای او بی آئی ابھی وفاق کے پاس ہے، سندھ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ ای او بی آئی کے معاملے کو کھولنا چاہتے ہیں، ای او بی آئی 60 سے 65 ارب پنشن دے رہی ہے جو آئندہ چند سال میں سو ارب ہو جائے گی، ای او بی آئی میں انشورڈ افراد1 کروڑ سے زیادہ ہیں ،چار لاکھ 27 ہزار افراد کو پنشن دی ہے، ای او بی آئی میں اس سال رکارڈ وصولی 60 ارب ہوئی ہے، ہمارے 96 فیصد افراد جی سی سی ممالک میں جارہے ہیں، چھ سے آٹھ لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں، دو تین لاکھ لوگ واپس بھی آجاتے ہیں۔ ہالینڈ، فرانس، امریکا میں اینٹی امیگریشن جذبات ہیں، دبئی کے ساتھ مسائل ہیں، وہ کہہ رہے ہیں آپ سے 16 لاکھ کا زبانی کوٹہ تھا لیکن آپ 18 لاکھ پر آگئے، ملیشیا میں لوگ ایک سال کے معاہدے پر گئے اور وہیں رک گئے، پھر جیل میں جاتے ہیں، عراق میں لوگ غائب ہوئے ان کی درست تعداد معلوم نہیں، ہم چھ سے آٹھ لاکھ لوگ بارڈر کے ذریعے باقاعدہ بھیج رہے ہیں، پھر بھی کشتیوں میں کون لوگ پکڑے جا رہے ہیں، یہ پاکستان کا تشخص خراب کر رہے ہیں، باہر والے ہم سے تنگ ہیں، یورپی یونین کہتا ہے آپ ایف آئی اے کا نظام، بارڈر کنٹرول بہتر کریں ہم آپ کو ملازمت میں چھوٹا کوٹا دیں گے، کل یورپی یونین کی ٹیم آرہی ہے، ہم بارڈر اور انسانی اسمگلنگ کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہم پھنس جائیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کابینہ کمیٹی بنا دی
    سیکریٹری وزارت اوورسیز نے کہا کہ کابینہ کمیٹی آن امیگریشن، اوورسیز ایمپلائمنٹ کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے، کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے اوورسیز پاکستانی، تعلیم، خارجہ امور شامل ہیں،داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزراء بھی کمیٹی میں شامل ہیں،ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی شامل ہوں گے

    وزارتِ اوورسیز پاکستانی کا نیا امیگریشن پورٹل بنانے کا فیصلہ
    سعودی عرب کی جانب سے 92 نرسیں ڈگریاں نہ ہونے کے باعث واپس بھجوانے کا انکشاف سامنے آیا،سیکریٹری وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ تحقیقات میں پتہ چلا نرسوں کی واپسی میں قصور مڈل مین کا ہے، امیگریشن پالیسی میں بہتری کے لئے ڈاکیومنٹ کی منظوری جلد وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،وزیراعظم نے بیرون ملک سفارتخانوں کو اکنامک ڈیپلومیسی کا مرکز بنانے کی ہدایت کی ہے،

    وزارتِ اوورسیز پاکستانی کا محسن پاکستان ایوارڈ جاری کرنے کا فیصلہ،
    بیرون ممالک میں خدمات کی بنیاد پر محسن پاکستان ایوارڈ دیا جائے گا . سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ محسن پاکستان بہت بڑا نام ہے، کوئی اور نام رکھ لیں،

    بیرون ملک 29ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید

    بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی

    بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

    سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا

    کرغستان میں 1200 غیرقانونی پاکستانی ہیں جن کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا، اسحاق ڈار

    پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا

    امریکا کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا "گلُ ” کھلاتے رہے؟

  • ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی و انتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے
    بیرون ملک موجودچندعناصرپاکستان کی سیاسی صورتحال کو اپنےمذموم مقاصد کیلیےاستعمال کرتے ہوئےجھوٹ پھیلانے میں ملوث رہتےہیں،یہ عناصرپاکستان کی جڑوں کوکھوکھلا کرنےکیلیےپاکستان کی عوام کوملکی ادروں کیخلاف اکسانے اورملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کےمجرم ہیں، یہ کردارخودساختہ اورمن گھڑت جھوٹ پھیلا کرپاکستان کی سیکیورٹی کےضامن اداروں کیخلاف زہراگلتےرہتے ہیں،ان عناصر کےساتھ ساتھ اکبرحسین نامی بھگوڑا بھی اس گروہ کا اہم رکن ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبر پختونخوا میں بد امنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا،پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبرحسین ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہا ، وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا،سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے ،تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہو گیا۔

    اکبر حسین کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخواہ میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہی ہیں، ان کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے، یہ شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں،اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں، اکبر حسین کو عوام، فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے، اکبر حسین کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرور قرار دیتے ہوئے ملک دشمنی پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حنا سرور نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے اکبر حسین جو عادل راجا کی طرح پہلے فوج کا نام استعمال کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہووئے اور عمران خان کے جیل جانے بعد عمرانی عشق میں ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے ملک دشمن آلہ کار بن کر اپنے ملک و اداروں کے خلاف جھوٹی من گھڑت خبریں پھلانے لگے۔اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں.9 مئی کے دن ڈیجٹل دہشتگردی کروانے والوں میں اکبر حسین بھی شامل تھا جس نے لوگوں کو اشتعال دلا کر ملکی تنصیبات پر حملے کرواے سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کروائی ملک دشمنوں سے واہ واہ لی۔۔حکومت سے درخواست ہے اکبر حسین کو عوام اور فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نہ صرف ان کو سزا سنائی جانی چاہیے۔بلکہ ادارے کے نامپر ان کے خاندان کو جو سہولیات مراعات مل رہی ہے وہ بھی واپس لی جائے۔افسوسناک بات ہے کہ موصوف فوج سے ریٹائر ہے چالیس سال ایک ادارے کو دے کر بھی یہ ادارے سے اتنی وفا کرتے ہیں کہ ادھر ریٹائر ہووے ادھر جہموروں کے چمچے بن کر اسی فوج خلاف بکواسیات کرنے لگ گے۔ایسے غداروں کو سبق ضرور سکھانا چاہیے تاکہ دوبارہ اس دھرتی پر غدار پیدا نہ ہوں۔

    https://twitter.com/ChiryaClub/status/1818167833299161313

    سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے