Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور بھارت کی طرف سے عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت دہشت گردی کے الزامات دوسروں پر لگانے کے بجائے اپنی داخلی صورتحال پر توجہ دے۔ انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کے اقدامات خطے میں امن کے قیام کے لیے نقصان دہ ہیں۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی سالمیت کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، مگر اس کا مقصد خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔یہ ردعمل نریندر مودی کے حالیہ بیان کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے 25 سال قبل کارگل جنگ کے موقع پر پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے۔ مودی نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی اور پراکسی وار کے ذریعے اپنی اہمیت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ان کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات خطے کے طویل المدتی تنازعات کے حل میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں اور ان کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا ہے۔

  • بطور وزیر اعلیٰ اعلان کرتا ہوں  صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈا پور

    بطور وزیر اعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈا پور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اپنی اصلاح کر لو جو اصلاح نہیں‌کرے گا سزا کے لئے تیار رہے

    بنوں میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی ادارے کا نام لیکر مسلح گروہ یا شخص مجھے پختونخوا میں نظر نہ آئے،پولیس کو دوبارہ احکامات جاری کرتا ہوں،آپ نے کاروائی شروع کر دی، دب کر رکھو میں اور عوام آپ کیساتھ ہے،رویئے سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن جب کسی شہید کے خلاف بات ہوتی ہے تو میرے سینے میں درد ہوتا ہے، ہم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم ملک کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے.بنوں کے عوام نے جیسا چاہا ویسے ہی فیصلے ہوئے،میں حلف دیتا ہوں امن کیلئے، حق کیلئے، سچ کیلئے آپکے ساتھ سب سے پہلے کھڑا ہونگا، آپ بھی حلف دیں کہ میرے ساتھ امن کیلئے، حق کیلئے، سچ کیلئے کھڑے ہونگے.بطور وزیر اعلیٰ اعلان کرتا ہوں اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، جہاں شرپسندوں کی موجودگی کا شبہ ہوگا وہاں پولیس ہی کارروائی کرے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بنوں امن مارچ میں سب کا جگری، سب کا یار، قیدی نمبر 804 اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے،

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج بنوں نکلا ہے، ہر قسم کی جارحیت کیخلاف پورا خیبرپختونخوا نکلے گا،شیر افضل مروت نے، پاکستان اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

    پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ علی امین خان گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بنوں امن کمیٹی کے مطالبات نہ صرف خود منظور کیے بلکہ ایپکس کمیٹی سے بھی منظور کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ایپکس کمیٹی نے بھی ہمارے مطالبات منظور کر لیے

    علاوہ ازیں محکمہ داخلہ خیبر پختوںخوا نے بنوں واقعہ پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کو پُرامن اجتماع ہوا، مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا، ڈپو کی منہدم دیوار کی جگہ قائم خیموں کو آگ لگائی،چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کیا گیا، پولیس نے انہیں وہاں سے نکالنے کی کوشش کی، اس دوران ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

  • ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

    خلیل الرحما ن قمر پر تشدد کیس، مرکزی ملزم حسن شاہ تاحال گرفتار نہ ہو سکا، تاہم حسن شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں

    حسن شاہ کا کہنا تھا کہ جو ذیشان خان ہے اور میں ہم کاروبار کرتے ہیں، ہمارا پراپرٹی کا کاروبار ہے،ممنوں کے ساتھ بھی کام کرتا ہوں، آمنہ ذیشان کی دوست تھی ،ہم اکٹھے ہو جاتے ہیں، اسی ریفرنس سے دعا سلام ہوئی، ہم کمزور خاندانوں سے نہیں ہیں، اچھی فیملیوں سے ہیں،ہم سارے آپس میں لنک ایسے نہیں ہیں، فلک شیر بھی چھوٹا پراپرٹی ڈیلر ہے، باقی سارے ملازم ہیں، جاوید میرا منشی ہے، ان کو بھی میری گاڑی سے اٹھایا گیا، میرے گھر سے،بریف کیس، سارا سامان یہ لے کر چلے گئے

    حسن شاہ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی گینگ نہیں ہے، بلیک میلنگ کا دعویٰ بھی غلط ہے، ہم سیاسی فیملی سے ہیں، میرے مقامی پھڈے تھے جس کی وجہ سے میرے ساتھ گن مین ہوتے ہیں،ذمہ دار فیملی سے ہوں، میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے، خلیل الرحمان قمر کے موبائل کا سی ڈی آر نکالیں تو پتہ چلے گا کہ لڑکی فون کر رہی ہے یا یہ، ویڈیو موجود ہے،ایک ڈیڑھ گھنٹے کی،خلیل الرحمان لڑکی سے فزیکل ہونا چاہتا ہے لیکن لڑکی اسے ٹال دیتی ہے،لڑکی نے مجھے اور ممنون کو بھی بتایا ،ممنون اچھی فیملی سے ہے،خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو ہے ،میڈیا پر دینے والے تھے لیکن محرم کی وجہ سے نہیں دی، ویڈیو جلد دیکھیں گے،دو ویڈیوز ہمارے پاس ہیں، جب سامنے آئیں گی تو خلیل کے ساتھ کیا ہو گا ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے.پولیس سارا سامان لے کر گئی لیکن ایک میموری کارڈ ہمارے پاس ہے.

    حسن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اغوا والا معاملہ بالکل درست نہیں، خلیل الرحمان قمر اچھا رائیٹر ہے، فوٹیج چیک کر سکتے ہیں اسکی آنکھیں کب بندھی ہوئی تھیں ہمارا کوئی اغوا کا ارادہ نہیں تھا،ہم اتنے پاگل ہیں کہ ہمارے موبائل ہمارے پاس اور ہم یہ حرکت کریں، ویڈیوز کے لئے تو اس نے ہمارے اوپر مقدمہ درج کروایااور علیحدہ رنگ دے دیا. آمنہ کو یہ خود کال کرتا ہے اور وہ ماڈل تھی، وہ کہیں ملا، اسکے پاس نمبر تھا،کام کے بہانے سے کہہ رہا تھا کہ آپ سے محبت ہو گئی ہے، اس نے خود آمنہ کو ٹچ کیا ہے، اسکا موبائل سی ڈی آر نکلوائیں،

    واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےخلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا تھا،ملزمان میں آمنہ عروج،ممنون حیدر،ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس،رشید احمد، میاں خان، بابر علی،شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں،خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا جس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جارہی ہے، ڈرامہ نگار کی درخواست پر اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان خلیل الرحمٰن قمر کو اغواء کرکے 1کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے،تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

  • جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

    جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

    جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل کر دیا گیا، فیض آباد میں بھی کینٹینر لگ گئے، چھاپے، گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جماعت اسلامی نے ہر حال میں ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے

    پلان بی،جماعت اسلامی کا الگ الگ مقامات پر پر دھرنے دینے کا فیصلہ
    جماعت اسلامی کے کارکنان کی ڈی چوک میں گرفتاریاں ، اور رکاوٹیں پلان بی سامنے آ گیا ،جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں الگ الگ مقامات پر پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے،مری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا امیر العظیم قیادت کریں گے ،ڈاکٹر اسامہ رضی نائب امیر ، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرے گی ،زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،زیرو پوائنٹ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے

    اسلام آباد کے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں گرفتار کرلیا گیا،ڈی چوک سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں 10 سے زائد کارکن گرفتار کر لئے گئے، مختلف جگہوں پر پولیس کے ناکے ہیں، راستے بند کئے گئے ہیں، ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اگر کارکنوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی.راولپنڈی پولیس نے آنسو گیس کے شیل منگوا لئے، جماعت اسلامی کی ریلی روکنے کیلئے لیاقت باغ کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،کارکن بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے،
    جماعت اسلامی کا احتجاج روکنے کیلئے فیض آباد پل پر آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں، پولیس کی اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے.خیبرپختونخوا سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جماعت اسلامی کا قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہیں،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا حکومت ایڈونچر نہ کرے حالات کی خرابی کی ذمہ داری ان پر ہو گی

    جماعت اسلامی کے کارکنان کا ایج 8 انٹر چینج پر جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے،کارکنوں کا ایک ٹولہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی شکل والے ماسک پہن کر ایج 8 انٹرچینج پہنچ گئے،کارکنوں کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کے حق میں نعرے بازی کی گئی،کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی

    جماعت اسلامی اوکاڑہ کے امیر انجینئر سلمان اظہر شیخ کو پولیس نے ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا

    ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،جماعت اسلامی
    جماعت اسلامی غربی لاھور کے امیر عبدالعزیز عابد کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے،قافلے میں نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاھد۔ ظہور احمد وٹو’ خواجہ وسیم ۔ عبدالقیوم گجر۔ غلام حسین بلوچ۔ رانا اصغر۔ اکرم شاھین ۔ طلحہ ادریس ۔ حافظ ذوالنون اور دیگر شریک ہیں،عبدالعزیز عابد امیر جماعت اسلامی غربی لاھور کا کہنا ہے کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان دھرنے میں پہنچیں گے.ہم پر امن لوگ ہیں دھرنا ہر صورت ھوگا. مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رھے گا.حکومت بجلی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کا اعلان کرے. سلیب سسٹم کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔زنانہ حکومت عوامی پریشر کا سامنا کرنے کی بجائے دفع 144 کا سہارا لے رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ حالات کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کہ وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں،حکومت پر امن دھرنے کے راستے میں رکاوٹ ڈال کر اپنی پریشانیوں میں اضافہ کرے گی۔ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،آئی ایم ایف اور آئی پی پیز سے چھٹکارہ عوامی مطالبہ ہے ۔

    قبل ازیں رات گئے لاہور پولیس نے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے،چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا ، حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے ،تحریک انصاف کے یاسر گیلانی ، حافظ ذیشان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،ساندہ ، گلشن راوی سے پکوان سینٹر ، کیٹرنگ سروس اور ساؤنڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے ساندہ ، گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے گیارہ کارکنوں کو پکڑا گیا ،جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ،

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی بجلی معاہدوں، اووربلنگ اور دہشت گردی ،مہنگائی کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے ،حافط نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں دھرنا پر امن ہوگا، شرکاء ریلیف لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، حالات خراب ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی

    دھرنے کو روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے،اسلام آباد کے نادرا چوک، سرینا چوک، ایکس پریس چوک پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ سے کسی احتجاج کی اجازت نہیں،

    لیاقت بلوچ کے گھر چھاپہ، متعدد افراد گرفتار،دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا .ترجمان جماعت اسلامی
    دوسری جانب جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے کارکنان کو شام پانچ بجے ڈی چوک پہنچنے اور قیام کی ہدایات کی ہیں کارکنان کو راستوں کی بندش اور رکاوٹوں کی صورت میں متبادل راستوں سے اسلام آباد پہنچے کا کہا گیا ہےترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر اب تک ہزاروں لوگ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں پہنچ چکے،رات بھر چھاپوں ،سینکڑوں افراد کی گرفتاریوں کے باوجود دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا آج شام اسلام آبادمیں تاریخی دھرنے کا آغاز ہو گا ان شاء اللہ ، قیصر شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی کے گھر چھاپہ، احمد سلمان بلوچ دھرنا میں شرکت کیلئے جلوس کے ہمراہ روانہ ہو رہےتھے ،پولیس کی نفری پہنچ گئی احمد سلمان بلوچ جلوس کے ہمراہ نکلنے میں کامیاب گھرسے ایکسئین محسن علی رضا ، ملازم نذیر احمد پردیسی کو گرفتار کر کے لے گئے

    چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری ،پانی ودیگرضروری سامان ساتھ لائیں،جماعت اسلامی کی دھرنے کیلیے ہدایات
    جماعت اسلامی کی قیادت نے دھرنے میں آنے والے کارکنان کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کارکنان کو کہا گیا ہے کہ دھرنے میں شرکت کے لئے اپنے ساتھ چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری ،پانی ودیگرضروری سامان ساتھ لائیں، راستوں کی بندش اور رکاوٹوں پرمتبادل راستے اختیار کریں جبکہ راستوں کی بندش پرواپسی کے بجائے وہاں پردھرنا دیا جائے اورانٹرنیٹ بندش پرمنصورہ مرکز لینڈ لائن نمبرسے ہدایات لی جائیں،نماز جمعہ اور طعام کے بعد شرکا شام پانچ بجے ڈی چوک پہنچ جائیں.

    جماعت اسلامی کا دھرنا، تعلیمی ادارے، میٹرو بند
    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا ،قائد اعظم یونیورسٹی آج بند رہے گی ، ترجمان کے مطابق مختلف روڈ بند ہونے کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی بند رہیگی .احتجاج کے پیش نظرمیٹروبس سروس بند کر دی گئی ،میٹروبس سروس آئی جے پی سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ،راولپنڈی فیض آباد سے صدر اسٹیشن تک میٹرو بس سروس چل رہی،گرین لائن اور بلیو لائن بس سروس بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی

    اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے دھرنے و احتجاج، ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا
    اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،روات ٹی کراس بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی صدر روڈ استعمال کیا جا سکے گا،پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹرے کا استعمال کیا جائیگا،سری نگر ہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد، کرنل شیر خان روڈ استعمال کیاجائیگا،فیض آباد بند ہونے کی صورت میں متبادل راستہ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، کیپٹن طفیل شہید روڈ اور پارک روڈ ہوگا،فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر متبادل راستہ نائنتھ ایونیو استعمال کیاجائیگا،زیروپوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونیو استعمال کیا جائیگا،ڈھوکڑی چوک، سرینا چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو استعمال کیا جائیگا،ایمبیسی روڈ پر بندش کی صورت میں شہید ملت روڈ، چائنہ چوک انڈرپاس، ایف 6 استعمال کیاجائیگا

    دوسری جانب پنجاب بھر میں بھی 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا.امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا.سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے. عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے.پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی.ر عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے.

    فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • عمران خان اور پی ٹی آئی   نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اس کی جماعت کو فارن لابیز کی پشت پناہی حاصل ہے جس کے شواہد اگرچہ پہلے ہی منظر عام پر آ چکے تھے مگر اس میں اضافہ رواں ماہ دیکھنے میں آیا جب غیر ملکی کرداروں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں ٹویٹس کئے اور اس سے پہلے الیکشن کے دوران منظم مہم بھی چلائی گئی تھی، جس میں بانی پی ٹی آئی کو مظلوم اور ریاست پاکستان کو ظالم دکھایا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کے بیرون ممالک بیٹھے ہمدردوں میں سٹیو ہیکن، مائیکل کوگل مین، شیلا جیکسن اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے حق میں ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور انکی تشہیر میں بھرپور کردار ادا کیا۔متعدد امریکی کانگریس مین نے اپنے اپنے ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے پیغام دیا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے عوام کو طے کرنا ہے اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے جبکہ متعدد غیر ملکی کرداروں نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کو غیر قانونی بھی قرار دیا۔

    انڈیپینڈنٹ، انٹرسیپٹ، فنانشل ٹائمز، الجزیرہ، بی بی سی اور اکانومسٹ جیسے نام ور بین الاقوامی جریدوں نے بھی بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کی بھرپور تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستان میں خطرات لاحق ہیں، ان کے خلاف بے جا مقدمات بنائے جا رہے ہیں ان کی پارٹی کی مقبولیت سے ڈر کر بین لگایا جا رہا ہے۔ حتی کہ غیر ملکی جریدوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ پاکستان کی فوج میں اختلاف رائے کا تاثر سیاسی ٹکراؤ کا سبب بنتا ہے اور یہ سب صرف اور صرف پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ اور لابنگ فرمز کے جھوٹے پروپیگنڈوں کا نتیجہ ہے۔

    دوسری طرف یہ بات بھی قابل ِ ذکر ہے کہ چند غیر ملکی جریدے ایسے بھی ہیں جو حقیقت پر مبنی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور انہی کی بین الاقوامی رپورٹس میں بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو برطانیہ سے ممنوعہ فنڈنگ کی وصولی کا بھی انکشاف ہو چکا ہے جس نے بانی پی ٹی آئی کی ایمانداری اور دیانتداری کے جھوٹے دعوے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔مختلف رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا بڑا حصہ غیر ملکی ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی نے فراہم کیا اور یہ رقم فلاحی مقاصد کیلئے مختلف ذرائع سے غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی تھی۔ اسکے علاوہ سنگاپور میں ناصر عزیز اور رومیتا شیٹی نامی اکاؤنٹس سے بھی پی ٹی آئی کو 27 ہزار ڈالر سے زائد رقم منتقل کی گئی۔ ان رپورٹس کے مطابق مختلف کمپنیوں اور شخصیات نے مجموعی طور پر 33لاکھ ڈالرز کے فنڈز پی ٹی آئی کو دیئے۔عارف نقوی نے نہ صرف 3 ملین ڈالرز پی ٹی آئی کو فراہم کئے بلکہ مختلف غیر ملکی شخصیات جن میں بھارتی اور اسرائیلی بزنس مین بھی شامل تھے، ان سے 22 ملین ڈالرز اکٹھے کرکے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے چیریٹی کے نام پر غیر ملکیوں سے فنڈز وصول کرتے ہوئے اُنہیں یہ تاثر دیا کہ یہ فنڈز شوکت خانم ہسپتال کیلئے جمع کئے جارہے ہیں لیکن بعد میں اِن فنڈز کو پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

    پی ٹی آئی کی فارن لابنگ کے مزید شواہد بھی موجود ہیں جیسا کہ رپورٹ سامنے آئی کہ پی ٹی آئی نے رواں سال ہونے والے انتخابات کے دوران اپنی تشہیر کیلئے امریکی پی آر فرم سے تین ماہ کا معاہدہ کیا تھا۔پی ٹی آئی نے امریکی حکومت اور اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے امریکی کنسلٹینسی فرم پربیا کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ کیا جس کیلئے 8 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز ماہانہ بنیاد پر ادا کئے گئے۔

    پی ٹی آئی نے میڈیا اور سیاسی لابنگ کیلئے فینٹن آرلوک سی آئی اے کے سابق افسر رابرٹ لارنٹ گرینیئر کی فرم ایل ایل سی کے ساتھ 2021 تا 2022 تک معاہدہ کیا اور ماہانہ 25 ہزار امریکی ڈالر ادا کئے۔پی ٹی آئی نے امریکی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ذریعے 30 نومبر 2023 کو قرارداد 901 پیش کروائی جس کے پیچھے بھارتی لابی کا ہاتھ تھا۔

    اخلاقی اقدار سے نابلد پی ٹی آئی انتخابات کو متنازعہ بنا کر اداروں اور عدلیہ کے خلاف منفی ذہن سازی کرنے کی اپنی بھرپور کوششیں کر چکی ہے مگر باشعور عوام ایسی پراپگینٹسٹ جماعت کے بہکاوے میں بالکل نہیں آئی بلکہ درست فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے مخلص قیادت کا انتخاب کیا۔

    اسکے باوجود پی ٹی آئی نے اپنی ملک دشمن کاروائیوں کا سلسلہ نہیں روکا اور پاکستان کیخلاف مسلسل منفی پروپگینڈا جاری رکھا ہوا ہے جس کے لئے سوشل میڈیا، ذرائع ابلاغ کے دیگر ذرائع اور گھوسٹ آرٹیکلز کے ذریعے یہ سب کاروائیاں آپریشن گولڈسمتھ کی مد میں کی جارہی ہیں جو کہ ایک منظم تحریک ہے جس میں غیر ملکی بااثر شخصیات اور لابنگ فرمز کا گٹھ جوڑ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور عوام و ریاست کے مابین خلیج پیدا کرنے کیلئے ہر لمحہ سرگرم ہے۔

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    آپریشن گولڈ اسمتھ کی بیرونی حمایت اور عمران خان کے لیے یہودی لابی مکمل طور پر بے نقاب
    آپریشن گولڈ اسمتھ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف بدنامی کی مہم ہے۔ اسے یہودی اور ہندوستانی لابی اپنے نوکروں،مقامی پیادوں کی حمایت کے لیے چلا رہے ہیں۔ ابتدائی میڈیا بلٹز کا مقصد پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے بارے میں تنازعہ کو ہوا دینا تھا اور اس میں فوج کی شمولیت کا الزام لگایا گیا تھا ،اب آپریشن گولڈستمھ کے ذریعے جیل میں بند پی ٹی آئی رہنما کی تعریف کرنا اور پاک فوج کو بدنام کرنا ہے۔ آپریشن گولڈ اسمتھ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کے بارے میں بھی ہے۔ صیہونی،سرمایہ دارانہ ایجنڈوں کے تحفظ کے لیے دولت مند یہودی سپانسر کر رہے ہیں. جنوری سے جولائی 2024 کے دوران بڑے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں تقریباً 124 منفی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔یہودی اور مغربی لابی کا ایک اور اہم حصہ متعدد بیانات، ٹویٹس، عمران خان کی حمایت میں کی گئی، حیرت انگیز طور پر یہ وہی ادارے ہیں جو غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں، بلکہ وہ وہاں کے مسلمانوں اور کشمیر کی نسل کشی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔لیکن عمران خان سے انہیں اتنی ہمدردی کی آئے روز عمران خان کی حمایت اور پاکستانی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے.

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • وزیر خزانہ اور توانائی کی بیجنگ میں چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

    وزیر خزانہ اور توانائی کی بیجنگ میں چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

    آج بیجنگ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے چین کے وزیر خزانہ لان فوآن سے دو طرفہ ملاقات کی۔ وزراء نے چینی وزیر کو نظام میں ٹیکس اور توانائی کی اصلاحات متعارف کرانے کی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    دونوں فریقوں نے مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران، چینی وزیر نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم سے چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات

    چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے،علیم خان

    چین اور پاکستان ایم ایل ون منصوبے پر جلد کام کے آغاز کیلئے متفق ہیں ،احسن اقبال

    پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

    ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

    چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

    سی پیک استحکام ، اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،احسن اقبال

  • سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل واپس

    سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل واپس

    سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    سینٹر فوزیہ ارشد نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل واپس لے لیا،سینٹر فوزیہ ارشد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہے،بل غیر موثر ہوچکا ہے،ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل اکثر مستقل ججز کی تقرریوں میں تاخیر کے باعث لائی،

    سینٹر فوزیہ ارشد نے ججز کی تعداد17سے20کرنے کا ترمیمی بل جنوری 2023میں پیش کیاتھا.گزشتہ روز قائمہ کمیٹی نے مجوزہ بل پر سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا تھا.قائمہ کمیٹی نے فوزیہ ارشد کے بل پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے تفصیلات طلب کر رکھی ہیں

    گزشتہ روز سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،کمیٹی نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد کے ترمیمی بل پر بحث کے بعد کیا۔ اس بل میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 20 کرنے کی تجویز دی گئی ہے،پی ٹی آئی کے ہی سینیٹر حامد خان نے بل کی مخالفت کی اور کہاکہ ججز کی تعداد بڑھانے سے کچھ نہیں ہو گا، ایڈہاک ازم کی بھی مخالفت کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے اندرونی ریگولیشنز کرنی ہیں، یہاں تو بنچز میں ججز کو پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کتنی ہو گی یہ کمیٹی طے کرے گی، سپریم کورٹ میں کیسز کا بوجھ بڑھا مگر ججز وہی 17 ہیں، ججز کی تعداد بڑھانا سادہ قانون سازی سے ممکن ہے، آئینی ترمیم درکار نہیں،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 17 ہے اور حال ہی میں جوڈیشل کمیشن نے ایڈہاک ججز کیلئے 2 ناموں کی منظوری دی ہے

    جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

    بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

    سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

  • ارشد شریف  کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ

    ارشد شریف کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ

    ارشد شریف کیس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حامد میر کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی

    حامد میر کے وکیل ،آئی جی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی حامد میر کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آرز تو بہت سے لوگوں پر ہو جاتی ہیں لیکن کیا وجہ بنی کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر جانا پڑا؟وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ارشد شریف پر 9 مقدمات درج تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے وہ صرف حفاظتی ضمانت پر تھے، انکو میسج کیا گیا تھا کہ ہم آپکو ننگا کریں گے، اس وجہ سے ارشد کو ملک چھوڑنا پڑا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئی جی اور جے آئی ٹی سربراہ کے مطابق ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ ثبوت کینیا میں ہیں، حکومت کا کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے کیا موقف ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں دو غیرممالک اورایک پاکستان شامل ہے،دوسرےممالک میں ایم ایل اےکے ذریعےہی رسائی دی جاسکتی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو دنیا سے چلے گئے وہ واپس تو نہیں آ سکتے لیکن جو ہوا کم از کم سچ تو سامنے آسکتا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا مقصد کیا ہوتا ہے، کیا اُس نے چالان جمع کرانا ہوتا ہے؟جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کرنی ہوتی ہے اور اسکی رپورٹ پبلش ہونی چاہیے، آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پاکستانی شہری کینیا کی پولیس سے کیوں مارا جائے گا؟اس سال 7 صحافی مارے گئے، یہ جوڈیشل کمیشن صرف ارشد شریف کےلئے نہیں بلکہ تمام صحافیوں کے لیے ہیں،ارشد شریف کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ اور وزارتِ قانون کے مجاز افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا.اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا وزارت قانون اور وزارت داخلہ حکام 6 اگست کو طلب کر لیا.

    ارشد شریف کی اہلیہ سمیعہ نے بھی ارشد شریف قتل کی جوڈیشل انکوائری کے کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو ایک برس سے زائد عرصہ ہو چکا کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تا ہم ابھی تک ارشد شریف کے قاتل سامنے نہیں آ سکے،کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں

    واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا

    ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف

    ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کا ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم

  • وفاقی کابینہ  پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہ کرسکی، معاملہ موخر

    وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہ کرسکی، معاملہ موخر

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا

    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی حالیہ بیہیمانہ کاروائیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہر شہری اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہا ہے۔ آستانہ میں آنے والی شنگھائی تعاون تنظیم اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کی کانفرنسز کے دوران میں نے فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے بھرپور آواز اٹھائی۔ وزیراعظم نے فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے فرینکفرٹ ، جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے اورپاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے دہشتگردی کی حالیہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلندی ء درجات کی دعاء کی۔

    وفاقی کابینہ نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، سر مایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے 126 ممالک کے لئے آن لائین ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی جس کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔ان 126 ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔ علاوہ ازیں تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت کے لئے الگ سے سب-کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے گا جو کہ آن لائین ویزا کے نظام کی نگرانی کرے گا۔

    وفاقی وزارتِ قانون کی سفارش پر بینکوں کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی عدالتوں کی منظوری
    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، لاہور اور پشاور کے معزز ہائی کورٹس اور وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر بینکوں کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی عدالتیں اور بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایکٹ 1997 کے سیکشن 37 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹس کا تجویز کردہ اسپیشل کورٹ(Offences in Banks) اسلام آباد، ہائی کورٹ آف بلوچستان، کوئٹہ کا تجویز کردہ اسپیشل کورٹس (Offences in Banks) کوئٹہ، ہائی کورٹ آف سندھ، کراچی کا تجویز کردہ اسپیشل کورٹ (Offences in Banks) کراچی، لاہور ہائی کورٹ، لاہور کے تجویز کردہ اسپیشل کورٹس (Offences in Banks-I & II) لاہور، اسپیشل کورٹ (Offences in Banks)، ملتان اور پشاور ہائی کورٹ، پشاور کا تجویز کردہ بینکنگ کورٹ 1، پشاور تشکیل دیا جائے گا۔ یہ خصوصی اور بینکنگ عدالتیں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے تحت کام کریں گی۔

    وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان لاجسٹکس ، ٹرانسپورٹ، گرین اینڈ سسٹین ایبل گروتھ، واٹر ویسٹ مینجمنٹ ، اربن گرین ڈویلپمینٹ، متبادل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم وبربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ” 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے، خواتین، بزرگ، نوجوان ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے نہتے اور بے گناہ شہری شامل ہیں۔ شہری آبادی، ہسپتال، سکول، اقوام متحدہ ، میڈیا کے دفاتر اورورکر، صحافی کوئی بھی اسرائیلی بموں، گولیوں اور قتل عام کی بلا امتیاز مہم سے محفوظ نہیں۔ فلسطینی علاقے قبرستان اور ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ ایسی سفاکی، بربریت اور ظلم کی مثال حالیہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔ اسرائیل کے ظلم کو دیکھتے ہوئے محض مذمت کافی نہیں کیونکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، اقوام متحدہ کی قراردادیں، انسانی حقوق کی تنظیموں، اداروں کے مطالبات اور پوری دنیا کے مہذب اور انصاف پسند عوام کے احتجاج کے باوجود اسرائیل کا ظلم جاری ہے۔ لہذا عالمی برادری اور عالمی ادارے نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ریاست کے خلاف پابندیوں سمیت قانونی ، سفارتی اور انتظامی اقدامات کا آغاز کرے۔ ایک وحشی ریاست کو عالمی قانون اور انسانی حقوق کا پابند کرکے مزید بے گناہ خون بہنے سے روکا جائے۔ ورنہ یہ آگ پوری دنیا کے امن کو بھسم کردے گی۔ عالمی عدالت انصاف فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کو غیرقانونی اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادیوں کی تعمیر کوعالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے چکی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے فلسطینیوں کو زرتلافی دینے اور ان کے نقصانات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلامی ممالک کی متحدہ آواز ’او۔آئی۔سی‘ پر بھی زور دیتا ہے کہ اس ضمن میں متفقہ اور متحدہ اقدامات کے لئے ازسرنو کوششیں شروع کی جائیں اور اسلامی دنیا کی متفقہ حکمت عملی کی تیاری پر غور کیاجائے۔

    عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کرے۔وفاقی کابینہ
    وفاقی کابینہ 4 جولائی کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف بیان کرنے کو سراہتے اس کی مکمل تائید کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو بطور ریاست جوابدہ بنایا جائے اور بے گناہوں کے قاتلوں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔خود عالمی عدالت انصاف بھی اسرائیل کی بہیمانہ کاروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے چکی ہے ۔عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کرے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وفاقی کابینہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی نمائیندگی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی آزادی ، اقوام متحدہ اور عالمی قانون کے مطابق حقوق کی فراہمی تک ہر طرح سے ان کی مدد جاری رکھے گی۔ فلسطینیوں کو خوراک سمیت دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان ایک بار پھر اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ مقبوضہ خطوں کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے بلاتاخیر اقدامات کئے جائیں۔ القدس الشریف دارالحکومت اور 1967 سے قبل کی سرحدات کی حامل فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی دو ریاستی حل کے لئے ازسرنو اور نتیجہ خیز کوششیں کی جائیں۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں آیا، کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا،مزید مشاورت کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے سپہ سالار ،اُن کے خاندان کیخلاف باتیں کی گئیں،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور اُن کے خاندان کیخلاف جس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں دیکھتی آنکھوں اور سُنتے کانوں نے اس طرح کا دلخراش منظر کبھی نہیں دیکھا،جس ٹولے نے 9 مئی کو ملک میں غدر مچایا تھا، آج وہی نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کےخلاف وارداتیں کر رہے ہیں،پاکستان کے مفادات کو بچانے کرنے کے لیے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، خطے میں امن ہوگا تو ترقی اور خوشحالی آئے گی،دہشتگردی کی لہر انتہائی قابل افسوس ہے ،دہشتگردی کی لہر میں ہمسایہ ممالک کا بھی حصہ ہے،خواجہ آصف بھی ہمسایہ ممالک تشریف لے گئےتھے،ہم نے ہمسایوں کو یہاں 40سال مہمان رکھا،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ آپ ہم پر بوجھ ہیں،ہم نے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں روکھی سوکھی مل کر کھائیں گے،آج ہمیں مہمان نوازی کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ویزارجیم میں بہت بڑی تبدیلی لے کرآرہے ہیں ایز آف بزنس کے حوالے سے بہت بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے،دوست ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزافیس نہیں لی جائے گی،جن ممالک سے ویزا فیس نہیں لی جاتی ،ان کی تعداد 126ہوگئی ہے،جرمنی اور دیگر جگہوں پر سفارتخانوں پر حملے افسوسناک ہیں، سفارتخانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے، ہم مہنگائی پر ہر روز مشاورت کرتے ہیں، ملک کی قسمت کو بدلنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، تمام سیاستدانوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کاوش کرنی ہوگی،

    واضح رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی سے مشاورت کرلی گئی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کابینہ دے گی،تا ہم حکومت اتحادیوں سے مزید مشاورت کرنا چاہتی ہے، مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں معاملہ لایا جائے گا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے پی ٹی آئی پر پابندی لگ چکی ہوتی،مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں، مخصوص نشستیں جس جماعت کی بنتی ہیں اس کو ملنی چاہئیں، اگر ہمارے ووٹ نہیں، تو ہمیں بھی مخصوص نشستیں نہیں ملنی چاہئیں۔

    کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی مناسب نہیں،گورنر پنجاب سردار سلیم

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

    پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    عمران نےبھی ایک جماعت پر پابندی لگائی اسوقت تو تشویش کااظہارنہیں کیا،جاوید لطیف

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف سخت موقف

    سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، حکومت اپنی شکست تسلیم کرے: شاہد خاقان عباسی

    اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی خان کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف موقف

  • منتخب وزیراعظم   کو گھر بھیجا گیا یہ سب عدلیہ کا کام نہیں تھا۔جسٹس اطہرمن اللہ

    منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا یہ سب عدلیہ کا کام نہیں تھا۔جسٹس اطہرمن اللہ

    سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں میری عدالت کے علاؤہ کہیں سے بھی ریلیف نہیں ملتا تھا آج وہ بھی میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ 2022 میں جو میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے اب وہ دوسری طرف کھڑے ہیں، نو مارچ 2007 کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو جب آرمی ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا تو میرے ساتھی جسٹس یحیی آفریدی کے مشورے پر ہم نے حبسِ بیجا کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا اور ہمارے وکیل جسٹس منصور علی شاہ تھے، رجسٹرار نے 16اعتراضات لگائے اور پھر وہ درخواست کبھی نہیں لگی، تمام ججز کو معلوم تھا کہ اُنکے چیف جسٹس گھر میں نظر بند ہیں مگر کسی نے وہ درخواست نہیں سنی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جن چھے ججز نے خط لکھا ہے ان میں سے پانچ ججز میں نے ڈھونڈ کر لگائے تھے۔

    جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بہت لچک دار قوم ہے قوم نے پچھلے 76 سالوں میں بہت جدوجہدکی ہے قوم نے لاقانونیت اور آمرانہ حکمرانی کے خلاف مزاحمت کی ہے لیکن قوم کے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے جب بیرونی دنیا ان آمرانہ حکمرانی والوں کی توثیق کرتی ہے ۔سپریم کورٹ کے پاس غئر آئینی اقدامات یا آئین کی پامالی کو تحفظ دینے کا کوئی اختیار کبھی نہیں رہا اور اگر ججز ایسا کرتے ہیں تو یہ اُنکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،ججز کی بحالی کے بعد بحال عدلیہ نے مایوس کیا ہے وکلاء تحریک ججز بحالی کی نہیں تھی بلکہ آئین و قانون پر عملدرآمد کی بحالی کی تحریک تھی بحالی کے بعد جو رویہ اپنایا گیا اس رویے کے لیے وکلاء تحریک نہیں تھی، امریکہ کے جمہوریت کے بارے کچھ اصول ہیں امریکہ جمہوریت کو ویلکم کرتا ہے لیکن کسی ڈکٹیٹر کو ویلکم نہیں کرتا لیکن پتہ نہیں کیا ہوا بش نے اپنے اصول بھلا کر مشرف کو ریڈ کارپٹ دیا اور بھرپور ویلکم کیا،

    جسٹس اطہرمن اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میمو گیٹ کیس سپریم کورٹ کو نہیں ٹیک آپ کرنا چاہیے تھا پاکستانی سفیر حسین حقانی کو غدار ڈکلیئر کیا گیا جو کہ بالکل درست نہیں تھا منتخب وزیراعظم (یوسف رضا گیلانی) کو گھر بھیجا گیا یہ سب عدلیہ کا کام نہیں تھا۔بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ 9 اپریل کی رات کو عدالت کھولنے کا مقصد یہ ہی تھا کے اے آر وائی پر مارشل لأ لگانے کی باتیں کی جا رہی تھیں، اور جب ایسی صورت حال ہو تو تمام عدالتوں کو رات کو کھل جانا چاہئیے.

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے