Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    ملتان موٹروے جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،20 افراد جاں بحق6 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
    باغی ٹی وی رپورٹ.موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

  • حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا

    حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا۔

    حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لٹر سستا ہوا ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

    نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 233 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 244 روپے 44 پیسے کا فی لٹر ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 199 روپے 40 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس سے قبل اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.5107 ڈالر کمی کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4792 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.9496 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4783 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 17.4603 ڈالر فی یونٹ تھی، سوئی سدرن سسٹم پر جون میں ایل این جی کی قیمت 17.9575 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل  طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گا،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی فیصلے لیے جائیں گے ،اجلاس میں ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر مشاورت ہو گی،پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی بات چیت ہو گی.

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کے اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی .

    کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت
    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایگری کلچر ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں ایگری کلچر ٹاسک فورس کی جانب سے ملک میں زراعت خصوصاً گندم، خورنی تیل کے بیج اور کپاس کی کاشت کی استعداد ، مسائل اور ان مسائل کے حل کی تجاویز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری بیج کی عدم دستیابی ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب عدم توجہی اور کسانوں کو آسان قرضوں کے حصول میں مشکلات زراعت کے شعبے کی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹیں ہیں.

    اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی لیے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں زراعت جسے اہم شعبے کی نظر انداز کیا گیا یہی وجہ ہے کہ جن فصلوں میں ہم خود کفیل تھے انہیں آج درامد کرنا پڑ رہا ہے . وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت زراعت کے شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیگی;اس سلسلے میں وزیرِاعظم نے ہدایت جاری کی کہ ایگریکلچر ریسرچ کے اداروں میں میریٹ پر ہیومن ریسورس کی بھرتی کے لیے اقدامات کیے جایئں. وزیرِ اعظم نے کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ہم نے پنجاب کے کسانوں کو آسان قرضے دیے جن کا ریکووری ریٹ بہترین تھا .

    وزیرِ اعظم نے زراعت کے شعبے کے مسائل کے حل اور اسکی استعداد بڑھانے کے حوالے سے ٨ ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت بھی جاری کی. جن میں خورنی تیل ، گندم ، کپاس ، ایگریکلچر فنانسنگ ,harvesters and mechanization ، زرعی ریسرچ انسٹیٹوٹس کی بحالی اور زرعی شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ، کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ورکنگ گروپس شامل ہیں.اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھی شرکت کی .

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر 50 ہزار روپے فی خاندان امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں پر قائم ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تمام متاثرہ گھرانوں کو 30 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں.

    غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے. وزیراعظم

    وزیراعظم کی ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 50 ہزار کیش کی رقم NDMA کی سرپرستی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فراہم کرے. ویرِاعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے،کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ حق دار کو اسکا حق ملے،وزیرِ اعظم کی ہدایت کی کہ50 ہزار کیش امداد کی تقسیم کا لائحہ عمل فلڈ ریلیف کوارڈینیش کمیٹی آج شام تک طے کرکے رپورٹ پیش کرے.

    عمران خان اپنی جماعت میں کسی کوضمنی انتخابات لڑنے کا اہل نہیں سمجھتے؟ شیری رحمان

     

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کیلئے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے کو 5 کی بجائے 3 ہفتوں میں مکمل کیا جائے، صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کیلئے NDMA سے جلد از جلد مشترکہ سروے سے متعلق تعاون اور تاریخوں کے حوالے سے رابطہ یقینی بنائیں، یہ صوبائی حکومتوں کی صوابدید ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کوششوں کا حصہ بنیں، تاہم وفاقی حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کو یقینی بنائے گی.

    وزیرِ اعظم کی ہدایت وفاقی وزیرِ اطلاعات کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے آگاہی مہم کیلئے جامع پلان مرتب کریں.

     

    عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

     

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں پر قائم ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی، مولانا اسد محمود، مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزمان کائرہ، چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیرِ اعلی بلوچستان عبدلالقدوس بازنجو، رکنِ بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ بلوچ کی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ بارشوں کے حالیہ سلسلے کی وجہ سے سیلاب سے ہوئے نقصانات کے تخمینے کیلئے صوبوں کے اشتراک سے سروے اس سلسلے کے بعد شروع کیا جائے گا. اجلاس کو بتایا گیا کہ سروے کی تکمیل تک حکومت BISP کے تحت متاثرہ خاندانوں کو 30 ہزار روپے کا فوری ایمرجنسی کیش ریلیف فراہم کرے گی. جس پر وزیرِ اعظم نے ریلیف کی رقم کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کرنے اور NDMA کو اس آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی ڈونرز اور دیگر فلاحی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے. اس سلسلے میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک ADP اور ورلڈ بنک نے حکومت کو ایمرجنسی ڈزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو اور بحالی کیلئے ضروری فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. اسکے علاوہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ٹیمیں بھیجی جا چکی ہیں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیلاب سے متاثرہ تعلیمی اداروں میں نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے.

    اجلاس کو وزیرِ اعلی بلوچستان اور صوبائی چیف سیکٹری کی طرف سے بلوچستان میں جاری بارشوں کے حالیہ سلسلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان اور صوبائی حکومت کے متاثرین کیلئے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.

  • حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراض الیکشن کمیشن سنتا ہے،چیف جسٹس

    حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراض الیکشن کمیشن سنتا ہے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کچھ ایریاز میں تو بلدیاتی الیکشن ہو گئے ہیں، وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن 2 مرحلوں میں کرانے کا شیڈول بنایا ہے،پہلے فیز میں لوکل باڈیز الیکشن ہو چکے ہیں، کراچی ،حیدر آباد ،بدین اورٹھٹہ میں الیکشن ہونا باقی ہے،ہمارا حلقہ بندیوں پر اعتراض ہے سندھ حکومت نے جہاں ہماری اکثریت ہے 90 ہزار کی یونین کونسل بنا دی ، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فارم 10 اے کہتا ہے حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کرے گا، حلقہ بندیوں کا چارٹ دکھانےسے پہلے حلقہ بندیوں کے پیرامیٹرز بتا دیں

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراض الیکشن کمیشن سنتا ہے، حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراض پہلے فیز کی پولنگ کے بعد کیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ آپ حلقہ بندیوں سے کیسے متاثرہیں ؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کہاکہ حلقہ بندی اتھارٹی کو ہی چیلنج کر رکھا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں کوئی پابندی نہیں کہ صوبائی افسر کمیٹی میں شامل نہ ہوسکے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک گلی میں ایک جماعت مقبول ہوتی ہے تو دوسری گلی میں دوسری،گلی محلے کی سطح پر حلقہ بندی مقامی افسران کے بغیر نہیں ہوسکتی،الیکشن کمیشن کے پاس اتنا عملہ نہیں ہوتا کہ بغیر معاونت کے کام کر سکے،فروغ نسیم نے عدالت میں کہا کہ اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے وہاں یونین کمیٹی 94 ہزار پر مشتمل ہے، آبادی کے تناسب میں 10فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہو سکتا، سندھ حکومت نے لوکل گورنمٹ ایکٹ سیکشن 10 ایک کے تحت 233 یونین کمیٹیز بنانے کا نوٹیفکیشن کیا،سندھ حکومت نے یونین کمیٹیز بنانے کی بنیاد کو نوٹیفکیشن میں واضح نہیں کیا، سندھ حکومت کی اصل بدنیتی حد بندی پر الیکشن کمیشن کو پابند کرنا ہے سپریم کورٹ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے آرٹیکل 10 ون کو کالعدم قرار دے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیس پر سن لیتے ہیں،ڈی جی لا الیکشن کمیشن روسٹرم پر آ گئے ، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی حد بندی کا پابند کیسے ہے؟ الیکشن کمیشن کے پاس تو الیکشن ایکٹ کے تحت اختیار ہے کہ حلقہ بندیاں کرے،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن صوبے کی حد بندی اور یونین کمیٹیوں کی تعین کردہ تعداد کا پابند ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن ایک صوبے میں مختلف طرح حد بندی کرتا ہے دوسرے میں مختلف؟ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات کو لوکل گورنمنٹ قوانین کیساتھ نہ ملائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باقی فریقین کو کل سنیں گے،

     تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

  • شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میر علی کے علاقے میں کیا گیا ہے، آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے مکین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں

  • نوازشریف ستمبر میں آئیں گے ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا اعلان

    نوازشریف ستمبر میں آئیں گے ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر میں پاکستان واپس آئیں گے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا،عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا، عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے،نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرا مخالف ہیں،ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے،واضح کر دوں عمران خان کال کوٹھڑی میں نہیں تو کم از کم روشنی والی کوٹھڑی میں جانے کیلئے تیار رہے اسپتال کودیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے جب بھی یہ سوال پوچھتے ہیں تو جواب آتا میرے خلاف امریکی سازش ہو رہی ہے خان صاحب رسیدیں نکالو

    جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکنے کا مرکزی مجرم ثاقب نثار ہے. آج عدلیہ کے بارے میں پوری دنیا لکھ رہی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط لکھا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جو کہا وہ بھی دنیا کے سامنے ہے شہدا کے متعلق بات کرنیوالے کا صرف 2 دن کا ریمانڈ دیا گیا۔ عمران خان کہتا ہے جو میری تائید نہیں کرتا وہ شرک کرتا ہے۔

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار ہوئے تھے تو علاج کے لیے لندن گئے تھے شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی نواز شریف کے لندن جانے کے بعد کرونا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے انکا علاج نہ ہو سکا اب کرونا کی شرح کم ہونے کے بعد ہسپتال کھلے ۔

    نواز شریف کی اسلام آباد متوقع ہے اسلام آباد میں نواذ شریف کا پارٹی قائدین اور کارکنان استقبال کریں گے۔ بعد ازاں نواز شریف ایک کارواں کی صورت میں لاہور آئیں گے۔ نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہو جائے گا ۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لئے ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف ہی مقابلہ کر سکتے ہیں اور انکو پاکستان میں پارٹی کی قیادت کرنی چاہئے ۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا

  • غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے. وزیراعظم

    غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے. وزیراعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہیں کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی دس دن کے اندر وزیرِ اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی.

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، خصوصاً چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں، چینی ورکرز کے ویزے میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے ورکرز کی تفریق ختم کی جائے۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا، کمیٹی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل بھی دیکھے گی اور 10 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کر کے وزیراعظم کو بھیجے گی۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت تمام وزرا اور معاونین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے ویژن اور ہدایت کے مطابق ہم سب عمل پیرہ اور سرمایہ کاری میں حائل تمام تر رکاوٹین ترجیح بنیادوں پر دور کی جائیں گی. وزیر شہباز شریف نے اپنی پوری ٹیم کو شاباش دی اسکے بعد انہیں وزرا اور معاونین اس حوالے سے مزید بریفنگ بھی دی،

    وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سرمایہ کاری پر اعلی سطح اجلاس کا نقعاد کیا گیا، اس اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • شہباز گل کیس: عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی

    شہباز گل کیس: عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی

    ایڈیشنل سیشن کورٹ نے اسلام آباد پولیس ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی ہے.

    اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی تھی، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 11 بجے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی تجی، دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے کیس التواء میں رکھنے کی استدعا کی گئی۔

    شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ ہم تیار ہیں، آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائی کورٹ میں بھی زیرِ التواء ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیرِ التواء ہے، ہائی کورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے، طے شدہ قانون ہے کہ ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہ رہی ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں، آپ وکالت نامہ بھی جمع کرائیں، 11 بجے بحث بھی کریں، اس کے ساتھ ہی سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی، اب وکیل 11 بجے دلائل دیں گے۔

    دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے اسلام آباد عدالت میں پیش ہوکر شہباز گل کیس میں فزیکل ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں کہا کہ آپ مزید ریمانڈ مانگ کر کیا کرنا چاہتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آپ کی ایک نظرثانی اپیل خارج ہوئی دوسرا فزیکل ریمانڈ ختم ہو چکا تاہم عدالت نے شہباز گل کو اس حوالے سے نوٹس بھیجتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے.

    ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے عدالت موقف اختیار کیا کہ: تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے ٹی وی پر بیان دیا جس سے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا، اس پر حکومت نے ان کے فوج مخالف بیان کو سنجیدہ لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا تاہم اس دوران کییس کا تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوگیا اور انہوں نے بھی اپنی تفتیش بارے عدالت کو آگاہ کیا جبکہ وکیل راجہ رضوان عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے.اور وکیل رضوان عباسی کی جانب سے کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سنائے گئے.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا: آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا مزید فزیکل ریمانڈ ضروری ہے ؟ علاوہ ازیں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے مزید فزیکل ریمانڈ میں کیا کرنا ہے ؟ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار سیشن کورٹ میں کتنا ریمانڈ ہوا ؟ ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے بتایا: شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی.

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہبازگل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جبکہ اس سے قبل عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی دوسری استدعا مسترد کردی کرتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل پنڈی بھیج دیا تھا. تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ فوج کے اندر مختلف رینکس کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی اور ملزم چونکہ ہائی پروفائل ہے لہذا ہم نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے.

    شہباز گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے آڈیو پروگرام کی سی ڈی حاصل کر لی ہے اور وہ میچ بھی کر گئی ہے ، ایک موبائل ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا دوسرا ان کے پاس تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا تھا کہ ملزم موبائل اور لیپ ٹاپ تک رسائی نہیں دے رہا ہے، جبکہ سچ اور جھوٹ جاننے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے جوکہ انتہائی ضروری ہے.انہوں نے مزید کہا کہ: ٹرانسکرپٹ پڑھا گیا، لیکن ملزم یہ نہیں بتا رہا کہ اس کے پیچھے کون ہے؟ لہذا میں استدعا کرتا ہوں کہ پولیس کو مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی تھی.

  • سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،پاک فوج کے 2 سپوت ملک پر قربان

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،پاک فوج کے 2 سپوت ملک پر قربان

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے خوست کے علاقے سے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کامیاب جوابی کارروائی کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہو گئے تھے، بھاگنے والے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، جب کہ میجر عمر زخمی ہو گئے۔

  • مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک ہوں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزم عالی شان۔ شاد رہے پاکستان۔

    پاکستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

    نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


    جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔