Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مولانا فضل الرحمن سیاسی اخوت کو پارہ پارہ کرنےکےلیےچوہدری برادران کےگھرپہنچ گئے

    مولانا فضل الرحمن سیاسی اخوت کو پارہ پارہ کرنےکےلیےچوہدری برادران کےگھرپہنچ گئے

    لاہور:مولانا فضل الرحمن حکومت اور اتحادیوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کےلیے چوہدری برادران کے گھرپہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کیے جانے کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے ملاقات کی ہے۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ نے چودھری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری سالک حسین اور جمیعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔

    اس دوران مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چودھری برادران کیساتھ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    لیگی حلقوں کا دعویٰ ہےکہ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن دواتحادی بھائیوں یعنی چوہدری برادران اور عمران خان کے درمیان نفریں پیدا کرنے کے لیے دوران ملاقات بہت زیادہ نفرت انگیز پراپیگنڈہ کرتے رہے جس کو چوہدری برادران بڑے تحمل سے سنتے رہے

    شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات کرینگے۔اور چوہدری برادران کی منتیں‌ کریں‌گے کہ کسی نہ کسی طرح‌ ہماری جان عمران خان سے چھڑوا دیں اگرآپ نے مدد نہ کی تو پھر وہ خان ہمیں نہیں چھوڑے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی ماحول میں گرم ہو گیا ہے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس کے کے امور فائنل کر لیے ہیں، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

    ادھر اس حوالے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ وہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور مستبقل میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں‌ گے

    ادھر اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جو بات چوہدری برادران نے واضح کردی ہے وہ ہی پارٹی کی پالیسی ہے اور شہبازشریف کو نامراد لوٹنا پڑے گا کیوں کہ چوہدری برادران جس سے زبان کرتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں

  • شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے:دونوں طرف سے طئے

    شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے:دونوں طرف سے طئے

    لاہور: شہبازشریف کل چوہدری برادران کی منتیں کرنے ان کے گھرجائیں گے:دونوں طرف سے طئے،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات کرینگے۔اور چوہدری برادران کی منتیں‌ کریں‌گے کہ کسی نہ کسی طرح‌ ہماری جان عمران خان سے چھڑوا دیں اگرآپ نے مدد نہ کی تو پھر وہ خان ہمیں نہیں چھوڑے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی ماحول میں گرم ہو گیا ہے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس کے کے امور فائنل کر لیے ہیں، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

    ادھر اس حوالے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ وہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور مستبقل میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں‌ گے

    ادھر اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جو بات چوہدری برادران نے واضح کردی ہے وہ ہی پارٹی کی پالیسی ہے اور شہبازشریف کو نامراد لوٹنا پڑے گا کیوں کہ چوہدری برادران جس سے زبان کرتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں

  • تحریک عدم اعتماد سے قبل ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

    تحریک عدم اعتماد سے قبل ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی

    تحریک عدم اعتماد سے قبل ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے قبل ن لیگ نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا لی

    پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ احمد جواد نے شہبازشریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،

    احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کہا کہ PTI کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے صدر PMLN جناب شہباز شریف سے آج ان کی رہائشگاہ پہ ملاقات کی اور #PMLN میں میں شمولیت کا اعلان کیا-انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے-خوش آمدید احمد جواد!

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

  • کہتے ہیں دفاع بہت مضبوط تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،مولانا فضل الرحمان

    کہتے ہیں دفاع بہت مضبوط تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،مولانا فضل الرحمان

    کہتے ہیں دفاع بہت مضبوط تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،مولانا فضل الرحمان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کررہی ہےاور کل انہوں نے وزیروں کو اسنا دیں اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں دنیا نے ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کرلیا ہے،تو پھر وزیرخزانہ کو کیوں محروم رکھا گیا،کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا، مہنگائی عروج پر ہے اوربجلی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کردیا گیا، کہتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے لیکن امریکی صدر فون نہیں اٹھاتا، وزیراعظم نے کچھ وزراکواسناد دیں،مطلب ان کا کھیل ختم ہوچکا،ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دے دیا ہے ،کبھی کہتے ہیں معاشی ترقی کودنیا نے تسلیم کرلیا،وزارت خزانہ کے وزیرکوسند سے کیوں محروم رکھا؟کہتے ہیں وزیر خارجہ کی بہترین پرفارمنس ہے شاہ محمود قریشی کو سند سے کیوں محروم رکھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک ہو چکے ہیں

    مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت کی عیادت کریں گے، مولانا فضل الرحمان اور ق لیگی رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی

    مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ حکومتی حلیف جماعتوں سے بھی ملیں گے، حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آصف زرداری کی بھی ملاقات ہو چکی ہے، ایم کیو ایم کا وفد بھی ق لیگ کے پاس آ چکا ہے، شہباز شریف کی بھی چوھدری برادران سے ملاقات ہونی تھی جو ملتوی ہو گئی ہے، اگلے ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف نواز شریف کا اہم پیغام چودھری شجاعت کو پہنچائیں گے

    مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بھی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے آصف زرداری نے مولانا کو یقین دہانی کروائی کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،

    لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے. گزشتہ روز سپیکر اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملے تھے،ن لیگی سابق رکن اسمبلی نے بھی چودھری برادران سے ملکر ق لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ق لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

  • شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

    شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

    شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائےصوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔

    وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا، اور کہا کہ صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیںحکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا،صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی،گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا،شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں،

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

    سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

    کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

    پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم

    پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل

    واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے

    تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

    یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

    سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • آرمی چیف کا دورہ نگر پارکر، پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارکرانتہائی خوشی محسوس کی

    آرمی چیف کا دورہ نگر پارکر، پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارکرانتہائی خوشی محسوس کی

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا، پورادن جوانوں کے ساتھ گزارا، سپہ سالار کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہندو کمیونٹی کے افراد سے بھی ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نگر پارکر کے دورہ پر لوکل کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی ہمراہ تھے، سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ تیاروں پر توجہ موکوز رکھیں، کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج کے موثر جواب کے لئے بھرپور تربیت جاری رکھیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقامی ہندو کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملاقات کی ، ہندو کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کی حفاظت کرے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہندو کمیونٹی نے ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہندو کمیونٹی پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

  • پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان:اعلان کرتے ہوئے لگ رہے تھے پریشان

    پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان:اعلان کرتے ہوئے لگ رہے تھے پریشان

    لاہور:پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان:اعلان کرتے ہوئے لگ رہے تھے پریشان ،اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی سرپرستی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی جبکہ مریم نواز اور شہبازشریف کی جانب سے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، حمزہ شہباز،مریم نواز، اکرم درانی، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن سے ورچوئل شرکت کی جبکہ اجلاس میں پہلے لانگ مارچ ہوگا یا ان ہاؤس تبدیلی سمیت تمام آپشن پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاسی لوگ ہیں، اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، اب حالات بدل گئے ہیں اور حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، عدم اعتماد لانے کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

    قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، تاریخ کا تعین خفیہ طور پر ہوگا، ہمیں امپائرز کی ضرورت نہیں، اپنے سیاسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومت کا جانا ٹھہر گیا اور سمجھ لیں یہ جانے کی تیاری کررہے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر نہیں جیل جا رہے ہیں، وزیر اعظم کی کابینہ فعل ہو چکی ہے، چور چور کا بیانیہ ناکام ہو چکا، ان کے گھر جانے کا وقت آ گیا، حکومتی اتحادی رابطے میں ہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد کا آئینی حق کب استعمال کرناہے۔

    سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی تباہی جاری ہے، عوا م کو چوروں کے ٹولے سے کوئی امید نہیں، آج تک شہباز شریف کیخلاف ایک کیس بھی ثابت نہ ہوسکا اور ان کیخلاف ہر قانون استعمال کرکے الزام لگایا گیا، عمران خان نے ہرادارے کو شہباز شریف کے خلاف استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ترجمانوں کا اجلاس بلا کرجھوٹ فیڈ کیا جاتا ہے، شہبازشریف کیخلاف عمران خان کا سیاسی انتقام اختتام پذیر نہیں ہوا، عمران خان نےعوام کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم شہبازشریف کو جیل بھیجنے کیلئے بھرتیاں کررہے ہیں، قوانین کو توڑ مروڑ کر شہبازشریف کے خلاف مقدمات بنائے گئے ، مریم نواز کے خلاف کیس بنائے گئے، جو کاغذ لہراتے تھے وہ آج غائب ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کل پاس اور فیل ہونیوالے وزیروں کی فہرست سامنے آئی، جن وزارتوں نےعوام کو ریلیف دینا ہے وہ سب فیل ہیں، یہ فیل وزیراعظم کی فیل ٹیم ہے، انکا چور چور کا بیانیہ ناکام ہوچکا، اب انکے گھر جانے کا وقت آچکا، تحریک عدم اعتماد پرمشاورت جاری ہے، حکومتی اتحادی عوام کے خوف میں مبتلا ہیں اور اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

    ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کو اپنے گھر کی فکر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ 36 بار ناکام ہوچکے، 37 ویں مرتبہ بھی وہی نتیجہ نکلے گا، انگلی ہلانے سے جھوٹ سچ نہیں بن سکتا، آپ کے اپنے 24 لوگ استعفے دینے کو تیار ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق، ہر طرح سے مقابلہ کریں گے، گلے شکوے ہوتے ہی رہتے ہیں، پرویزالہٰی نے حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • الحمدللہ : سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل ہوچکا :آئی ایس پی آر

    الحمدللہ : سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل ہوچکا :آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:الحمدللہ : سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل ہوچکا :اطلاعات کے مطابق سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں پاک فوج اور ایف سی کی طرف سے اہلکاروں کو تربیت دی گئی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں خاصہ دار اور لیویز کو تربیت فراہم کی گئی جس کے بعد اہلکار اب خیبرپختونخوا کی باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکاروں کو 4 مراحل میں تربیت دی گئی، تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کی شناخت سے آگاہی فراہم کی گئی، پبلک ڈیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات  کا اعلی سطح کا اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات کا اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات کا اعلی سطح کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت ایک بہت بڑا اجلاس منعقد ہوا ہے اس اجلاس کو ملک میں OMICRON کی لہر کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح اور خطے میں اس کے پھیلاؤ سے بھی آگاہ کیا گیا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر جنوری میں OMICRON کی بلند ترین سطح کے بعد کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے مگر اب بھی یورپ اور امریکہ میں اس کے کیسز کی تعداد سب سے ذیادہ ہے. خطے میں اس وقت کرونا سے اموات کے حوالے سے بھارت سرِ فہرست ہے جہاں اب بھی کم و بیش ایک ہزار کے قریب لوگ روزانہ کرونا سے جان بحق ہو رہے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدارآمد یقینی بنانے کے اقدامات کی بدولت OMICRON کے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے. اس کے علاوہ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ OMICRON سے بیمار مریضوں کی انتہائی نگہداشت میں آمد چوتھی لہر کے مقابلے میں 71 فیصد کم ہے. 10 فروری 2022 کے بعد مثبت کیسز کی تعداد میں 6.8 فیصد سے کمی، ہسپتال میں داخلہ اور انتہائی نگہداشت کی ضرورت میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا جو کہ مثبت رجحان ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کرونا کی نئی لہر سے یومیہ اوسطاً 42 اموات ہو رہی ہیں.

    مزید برآں اجلاس کو کرونا ویکیسن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ بارہ سال سے ذیادہ عمر کی 15 کروڑ آبادی میں سے اس وقت 9 کروڑ (58 فیصد) افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ مارچ 2022 تک یہ تعداد بڑھ کر 11 کروڑ (72 فیصد) ہو جائے گی. اسکے علاوہ 11 کروڑ 50 لاکھ (72 فیصد) لوگوں کو ایک ڈوز لگ چکی ہے جو مارچ 2022 تک بڑھ کر 13 کروڑ (85 فیصد) ہو جائے گی.

    ملک میں ویکسینیشن کے ہر پاکستانی محفوظ فیز ون کیلئے اس وقت 61 ہزار 329 ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور یومیہ 22 لاکھ ویکسین کی ڈوز لگائی جا رہی ہیں. ویکیسنیشن کا فیز ٹو 7 مارچ 2022 سے شروع ہوگا. 12 سال سے 17 سال کے 59 فیصد طلباء کو مکمل ویکسین لگائی جا چکی ہے اور 18 سال سے زائد 34 لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں مکمل آبادی کو ویکسین لگانے کیلئے سٹاک موجود ہے.

    صوبائی سطح پر ویکسینین کی رفتار کے حوالے سے پنجاب اول نمبر پر ہے جبکہ اسکے بعد سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور دیگر علاقے آتے ہیں. اجلاس کو ویکسینیشن کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اور کرونا وباء کے دواران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی پزیرائے کیلئے بھی تجاویز پیش کی گئیں.

    وزیرِ اعظم نے NCOC اور وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ویکسینیشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

    اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گِل، میجز جنرل ظفر اقبال، کمانڈر NCOC, میجر جنرل آصف گورایا ڈی جی آپس NCOC, اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

  • بھار ت میں کالعدم” تحریک طالبان انڈیا "کے قیام کا اعلان

    بھار ت میں کالعدم” تحریک طالبان انڈیا "کے قیام کا اعلان

    بھار ت میں کلعدم تحریک طالبان انڈیا TTI کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے

    نامعلوم مقام پر ایک میٹنگ کے بعد TTI نے ایک ٹوٹر پیغام میں بھارت میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ھے۔ بھارت میں مسلمانوں کے نقاب پر پابندی کے معاملے پر بڑھتے ہوئے احتجاج اور اس میں شامل ہونے والی بین الاقوامی آوازوں نے مودی حکومت کی اقلیت مخالف فاشیسٹ پالیسیوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ھے۔ عین اسی وقت بھارت میں ٹی ٹی آئی کے قیام کا اعلان بھی سامنے آ گیا ۔

    ٹی ٹی آئی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک نیا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔  پہلے تحریک طالبان پاکستان کو بھی را نے ہی منظم کیا اور اس کی بھرپور مالی ، عسکری اور فنی امداد کی ۔ را نے نے ٹی ٹی آئی کو منظم کر کے لانچ کیا ھے تاکہ کہ ریاستی دہشت گردانہ کاروائیوں سے ایک کور مل سکے۔

    ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان ہند۔ طالبان ایک عام نام ہے۔ اور اس کا افغانستان یا پاکستان کے طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہندوستانی طالبان مسلم علماء پر مشتمل ہے۔ اور بھارت اور کشمیر میں امن کے لیے بنایا۔ اور اب تک ہزاروں ہندوستانی اور کشمیری مسلمان اس میں شامل ہو چکے ہیں۔

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

    افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

    طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع

    ہماری طرف آئے تو ایئر سٹرائیک کریں گے، بھارت کی طالبان کو دھمکی