Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یہودی لابی، یہودی ایجنٹ اور کشمیر کا سودا،مختاریہ گل ود گئی اے

    یہودی لابی، یہودی ایجنٹ اور کشمیر کا سودا،مختاریہ گل ود گئی اے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو شخصیات ایسی گزری ہیں ۔ جن کے بارے کہا جائے کہ وہ وقت سے پہلے مستقبل پر نظر رکھتے تھے بلکہ آنے والے حالات کو پڑھ لیتے تھے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ آجکل جو کچھ ہورہا ہے ۔ میں کسی ہر تہمت نہیں لگانا چاہتا ۔ مگر ان دونوں اشخاص کی کہی ہوئی باتیں کانوں میں گونج رہی ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جس جانب نظر دوڑآئیں گے زوال ہی زوال دیکھائی دیتا ہے ۔ معیشت ، قانون کی حکمرانی ، نظام عدل کا رونا تو بہت عرصے اس ملک میں جاری ہے ۔ مگر یہ شاید پہلی بار ہے کہ ملک کا وزیر اعظم خود کہتا ہے کہ معیشت ٹھیک نہ ہو پھر دفاع تو متاثر ہوگا ۔ پہلی بار میں نے دیکھا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ پہلی بار ہے کہ بردار اسلامی ممالک ہوں یا چین جیسا دوست ہر کوئی ناراض ہے ۔ پہلی بار ہے کہ کشمیر کو دن دھاڑے بھارت ہڑپ کر لیتا ہے مگر ہم اوآئی سی تک کو متحرک نہیں کر پاتے ہیں ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو اس حکومت کو دو خبط ہیں۔ ایک تو یہ کہ ہر بات کو انہیں ثابت کرنا ہوتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے اس سے پہلے کبھی نہ ہوا اور دوسرے یہ کہ اس سے پہلے ستر سال تک اس ملک پر احمقوں ، بددیانت اور غداروں کی حکومت رہی۔ ۔ کارنامے تو ان کے بہت بڑے بڑے ہیں جن کو گنوانا شروع کیا جائے تو eries of books لکھنی پڑ جائے گی ۔ مگر حالیہ جو قومی سلامتی پالیسی کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کے کئی پہلو ملک کے اندر اور باہر بحث و تجزیے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ وہ بہت غور طلب چیز ہے ۔ اس سلسلے میں کئی پہلووں کو لے کر تنقید بھی ہورہی ہے۔ ایک چیز جس پر سب سے زیادہ اعتراض ہورہا ہے کہ ۔ مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا یہ بیان جو انھوں نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جو کچھ کہا وہ یقینا عوام سمیت پاکستان میں بہت سے حلقوں کے لیے بے چینی اور اضطراب کا باعث بنا ہوا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ بے چینی اس لیے ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے اور اگر بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہو جائے تو ہم بھارت کے ساتھ کشمیر کو درمیان میں لائے بغیر تجارت کرنے کو تیار ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ تجارت اور اقتصادیات ہماری پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور کشمیر کا نمبر اسکے بعد آتا ہے؟ ۔ پھر پالیسی میں کہا گیا کہ پاکستان خطے اور تمام دنیا کے ساتھ برابری اور باہمی عزت کی بنیاد پر امن چاہتا ہے۔ دیکھا جائے تو ہم توعرصے سے تیار ہیں۔ پر سوال ہے کہ کیا بھارت بھی ہمارے ساتھ عزت اور برابری پر تیار ہے؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے کس قدر دکھ کی بات ہے کہ ہم تجارت اور امن کی خواہش میں یک طرفہ طور پر اس قدر آگے بڑھ گئے ہیں کہ ہم نے کشمیری عوام ، انکے مصائب اور ان پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم بھلا کر بھارت کے اگست 2019ء کے اقدامات قبول کر لیے ہوں۔ اس سے تو تاثر یہ ملتا ہے کہ ہمارا واحد اور سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ بھارت بس ہمارے ساتھ بات چیت کیلئے راضی ہو جائے۔ یا چلو کرکٹ ہی کھیل لے۔ تو ہم راضی ہوجائیں گے۔ میرے خیال سے کسی بھی باشعور شخص کو بھارت کے ساتھ تجارت پر کوئی اعتراض نہیں اور نہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ بھارت پر ابھی حملہ کر دیں۔ لیکن اس قسم کے اعلانات بطور پالیسی کرنا بھی سمجھ سے باہر ہے۔ اور دوسرا یہ کہ اگر ہم نے اپنی خارجہ پالیسی میں اتنی بڑی تبدیلی کرنی ہے، یا کسی درمیانی راستے پر غور کرنا ہے تو کیا اس سلسلے میں بھارت سے کوئی بات کی گئی ہے کہ ہمیں بدلے میں بھی کچھ ملے گا یا نہیں؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی حوالے سے ایک اہم عہدیدار کا یہ بیان بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہم آئندہ سو برس تک بھارت کے ساتھ مخاصمت نہیں چاہتے۔ نئی پالیسی قریبی ہمسایوں کے ساتھ امن کی بات کرتی ہے۔ یہ بیان نہ صرف پاکستان کے کچھ اخبارات میں شائع ہوا بلکہ بھارت میں اسے بہت اہم قرار دیا گیا۔ خطے میں قیامِ امن کی خواہش یقینی طور پر قابلِ ستائش ہے اور پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ماضی میں بھی اس خواہش کا اظہار کرتی رہی ہے تاہم اس خواہش کو عمل کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔ ۔ پھر کیا آج کے دور میں بھی یہ دانشمندی ہے کہ اس قسم کے فیصلے جو ملک کی سمت اور تقدیر تبدیل کر رہے ہوں وہ ایوانوں کی بلند دیواروں کے پیچھے کیے جائیں اور عوام سے خفیہ رکھے جائیں؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کی جو دستاویز جاری ہوئی ہیں ان میں توانائی، تعلیم، صحت سے لیکر دہشت گردی اور عالمی امن تک سب مسائل کے ذکر کے ساتھ صفحہ نمبر پینتیس پر جموں اور کشمیر کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ اس مسئلہ کو پر امن طور پر بذریعہ بات چیت، اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کیا جانا چاہیے۔۔ یہاں سوال یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں اب موجودہ اور تبدیل شدہ دنیا میں کتنی موثر ہیں ۔ خاص طور پر بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد ۔۔۔ ۔ یاد رکھیں ایسی یک طرفہ محبت کا نتیجہ کہیں یہ نہ ہو کہ ہم مقبوضہ کشمیر کو سائیڈ پر کر کے تجارت کی امید لگائے بیٹھے ہونگے اور بھارت ہم سے آزاد کشمیر کا مطالبہ کر رہا ہو۔ اور اس وقت ہم عالمی برادری کو کہتے پھریں کہ کسی طرح ہمارا آزاد کشمیر ہی بچا دو۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نظریے اور پاکستان کی شہہ رگ کو ایک جانب رکھ کر صرف تجارتی اور اقتصادی اصولوں کی بات کریں تو بھی حقائق اور اعداد و شمار کیمطابق موجودہ حالات اور قوانین میں بھارت کے ساتھ تجارت نہ تو پاکستان کی اقتصادی مشکلات حل کر سکتی ہے اور نہ ہی بھارت کے ساتھ ہمارے مسائل کا حل تجارت میں مل سکتا ہے۔ دیکھا جائے تو ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمیشہ سے کشمیر رہی ہے، اور کشمیر ہی کی بنیاد پر ہم بھارت کے ساتھ بار بار جنگیں لڑ چکے ہیں۔ ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ اس پالیسی کی تشکیل کے وقت کشمیری عوام سے بھی تفصیلی مشورہ کیا گیا ہو گا اور انکی امنگوں اور حقوق کو بھی نظر میں رکھا گیا ہو گا۔ کیونکہ اس خطے کے بارے میں ہماری خارجہ پالیسی ہمیشہ سے بھارت کے گرد ہی گھومتی ہے اور بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کشمیر کے گرد گھومتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا مرکزی نقطہ ہے اور اسے کسی بھی صورت میں ایک طرف رکھتے ہوئے تعلقات کو فروغ نہیں دیا جاسکتا۔ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے جو بھی لائحہ عمل طے کیا گیا وہ واضح طور پر عوام کے سامنے رکھنا جانا چاہیے کیونکہ یہ بیان کچھ غلط فہمیوں کو جنم دے رہا ہے اور ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور ان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف پر ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عجیب اتفاق ہے کہ اس پالیسی میں کہاگیا ہے کہ قومی سلامتی کی بنیاد معیشت پر ہے۔ اسکے بعد یہ سوال تو بنتا ہے کہ کیا ملک کی معیشت کے استحکام کے لیے سٹیٹ بینک کی خودمختاری ضروری ہے۔ اس خودمختاری کو بعض لوگ بینک کی غلامی قراردیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ یہ سٹیٹ بینک کے گورنر کو آئی ایم ایف کی طرف سے ملک کا اقتصادی وائسرائے بنانے کے مترادف ہے۔ اب جو یہ بحث ہورہی ہے ہمارے عسکری اکائونٹ صرف اور صرف سٹیٹ بینک میں رکھے جائیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کی یہ خواہش کیوں ہے۔۔ وزیراعظم کا یہ فرمانا کہ جب ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو قومی سلامتی پر حرف آتا ہے۔ ان کے اس بیان سے واقعی اب سارا ملک گھبرایا ہوا لگتا ہے ۔ پھر کچھ لوگ چیخ رہے ہیں کہ ہمارے ایٹمی پروگرام کو خطرہ ہے۔ یہ سب باتیں جوڑ کر دیکھیں تو آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ تشویش کس بات کی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوچ کر بہت دکھ ہوتا ہے ۔ بائیس تیئس کروڑ آبادی والا ملک پاکستان جسے اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت سے نواز رکھا ہے جس کے لوگ بہت محنتی اور باصلاحیت ہیں وہ اپنے حکمرانوں اور کی غفلت اور ان کے وزیر و مشیروں کی مفاد پرستیوں کی وجہ سے دنیا میں ایک بھکاری کی سی پہچان بنائے ہوئے ہے ۔کہیں کوئی تھنک ٹینک نہیں جو یہ سوچے کہ اس ملک کا مسقتبل کیسے محفوظ بنا جاسکتا ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب بہت سے پاکستانی خودکشیاں کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ۔۔ اللہ پاکستان کو سلامت رکھے کیونکہ وہ ہی ہماری سلامتی کا سب سے بڑا ضامن اور آخری امید ہے ۔ مگر یاد رکھیں اس وقت جو یہ بحث جاری ہے وہ یوں ہی نہیں ہورہی ہے

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پرعزم ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیرنے سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا،چینی سفیر کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ،چینی سفیرنے سی پیک منصوبوں پرپیش رفت اوربروقت تکمیل پراطمینان کا اظہار کیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراج تحسین

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

  • ڈراموں میں گلے لگانے سے منع کیا تولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،وکیل

    ڈراموں میں گلے لگانے سے منع کیا تولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،وکیل

    ڈراموں میں گلے لگانے سے منع کیا تولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،وکیل
    سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی

    عدالت نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا کیس سے ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمہ متاثر سے نہیں ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پیش ہورہے ہیں وہ وضاحت دیں گے آزادی اظہار رائے اور میڈیا رولز سے متعلق عدالت نے گزشتہ سماعت پر وضاحت مانگی ،

    اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں میڈیا رپورٹس کے متعلق عدالت سے دلچسپ گفتگو کی اور کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی جنات کے زریعے ہوئی، جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ جنات کو چھوڑ دیں بات دور تلک تک جائے گی. کچھ لوگ جنات کے تصور کو مانتے ہیں اور کچھ نہیں مانتے، جنات کی باتیں کرنے والے اور جھوٹی خبر دینے والے خود اپنا اعتماد کھو دیتے ہیں، بولنے دیں جو بولتا ہے ایسی باتوں کو کون سنتا ہے،سب چاہتے ہیں شام کو انکے حق میں تبصرے ہوں،برطانیہ میں کسی کے خلاف جھوٹی خبر دینے والے کا گھر تک نیلام ہوجاتا ہے،پاکستان میں ہتک عزت کی سزا سے متعلق قوانین ہی نہیں ہیں،

    وکیل نے کہا کہ پیمرا رولز کے مطابق چینلز کو ریگولیٹ کرتے ہیں،ٹی وی ڈراموں میں گلے لگانے سے منع کیا تو اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کون ہوتا ہے گلے لگانے سے روکنے والا یہ تو خود ڈرامہ بنانے والے خیال کریں ، وکیل پیمرا نے کہا کہ فحاشی کی نہ کوئی تعریف ہے نہ حدود و قیود اس طرح ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر ایک دوسرے کو گالیاں دی گئیں اور پھر کہا گیا یہ لاہور کا کلچر ہے،جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈی جی ایف آئی اے سے سوال کیا کہ اب تک صحافیوں کی شکایات پر کیا اقدامات کیے،ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ صحافیوں سے ملاقات کی اور تحریری جواب جمع کرا دیا ہے،سابق صدر پریس ایسوسی آف سپریم کورٹ امجد بھٹی عدالت میں پیش ہوئے ،امجد بھٹی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی سے خوشگوار ملاقات ہوئی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے مسکراتے ہوئے امجد بھٹی سے سوال کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے آپکو چائے پلائی یا نہیں، جس پر امجد بھٹی نے کہا کہ جی ڈی ایف آئی اے نے چائے کے ساتھ ریفریشمنٹ بھی کرائی،جسٹس اعجازالاحسن نے امجد بھٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے آپکو کوئی ٹوکری تو نہیں دی، جسٹس اعجازالاحسن کے استفسار پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

    آئی جی اسلام آباد احسن یونس عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس قاضی امین نے آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا کہ ابصار عالم پرقاتلانہ حملہ کرنے والا پکڑا یا نہیں، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ نادرا کو ڈیٹا بھیجا ہوا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا،صحافیوں کے 16 مقدمات میں سے 12 حل ہوچکے اور 4 کی تحقیقات جاری ہیں، جسٹس قاضی امین نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ دارالحکومت میں گولی چلی ملزم کو پکڑیں،ابصار عالم کو میں نہیں جانتا کسی بھی شخص پر حملہ ہو تو پولیس اس کا پتہ چلائے اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ ہوتی ہے ایسے واقعات کو روکنا ہوگا،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو سنیں گے، صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز بھی اپنی رپورٹس جمع کرائیں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

    تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

    پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

    جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

    ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    حکومت بتائے صحافیوں کے حقوق تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ عدالت

  • مقبوضہ کشمیر میں مظالم،برطانیہ میں بھارتی آرمی چیف، وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم،برطانیہ میں بھارتی آرمی چیف، وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم،برطانیہ میں بھارتی آرمی چیف، وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست

    برطانوی لا فرم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے پیچھے بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کا ہاتھ ہے

    لندن اسٹوک وائٹ لا فرم نے برطانوی پولیس سے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنرل منوج مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے مظالم کے شواہد ہمارے پاس ہیں بھارتی آرمی چیف اور امیت شاہ مقبوضہ کشمیرمیں سماجی کارکنوں پر تشد اوراغوا میں ملوث ہیں،

    لندن کی ایک قانونی فرم نے برطانوی پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں مبینہ کردار پر بھارت کے آرمی چیف اور ہندوستانی حکومت کے ایک سینئر اہلکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔لا فرم سٹوک وائٹ کا کہنا ہے کہ اس نے برطانیہ کی پولیس کو 2,000 شہادتوں سمیت ثبوت جمع کرائے ہیں جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کس طرح بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مبینہ جنگی جرائم اور تشدد میں براہ راست ملوث تھیں۔

    لا فرم سٹوک وائٹ کا کہنا ہے کہ اس نے میٹروپولیٹن پولیس کے وار کرائمز یونٹ کو ثبوت جمع کرائے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں بھارتی فوج کشمیر میں کارکنوں، صحافیوں اور شہریوں کے تشدد، اغوا اور قتل کے ذمہ دار تھے ،قانونی فرم کی رپورٹ 2020 اور 2021 کے درمیانی عرصے میں بنائی گئی ہے، جس میں دو ہزار سے زائد ثبوت مہیا کئے گئے ہیں، اس میں آٹھ نامعلوم سینئر بھارتی فوجی اہلکاروں پر کشمیر میں جنگی جرائم اور تشدد میں براہ راست ملوث ہونے کا ثبوت بھی دیا گیا تھا،

    لندن پولیس کو یہ درخواست "عالمی دائرہ اختیار” کے اصول کے تحت کی گئی تھی، جو دنیا میں کہیں بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا اختیار دیتا ہے۔ لندن میں بین الاقوامی قانونی فرم نے کہا کہ اس کا خیال ہے کہ کشمیر میں مبینہ جنگی جرائم پر بھارتی حکام کے خلاف بیرون ملک قانونی کارروائی کی درخواست پہلی بار دی گئی ہے، اسٹوک وائٹ کے بین الاقوامی قانون کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کہ انہیں امید ہے کہ رپورٹ برطانوی پولیس کو تحقیقات شروع کرنے اور بالآخر ان اہلکاروں کو گرفتار کرنے پر راضی کرے گی جب وہ برطانیہ میں قدم رکھیں گے۔ ہم برطانیہ کی حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا فرض ادا کرے اور ان کی تحقیقات کرے اور ان کو گرفتار کیا جائے

    2018 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ان رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے انہیں دائمی استثنیٰ حاصل ہے۔

    برطانوی قانونی فرم کی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران بھارت کی خلاف ورزیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔رپورٹ میں گذشتہ سال بھارتی حکام کے ہاتھوں خطے کے سب سے ممتاز سماجی کارکن خرم پرویز کی گرفتاری کے بارے میں تفصیلات بھی شامل ہیں 42 سالہ پرویز نے جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے لیے کام کیا۔ اس سوسائٹی نے بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیے گئے تشدد اور طاقت کے استعمال کے بارے میں وسیع رپورٹس لکھی ہیں۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    برطانوی فرم نے ضیا مصطفیٰ کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی درخواست بھی ثبوتوں میں شامل کی جس کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا، 2021 میں بھارتی فوج نے جیل سے نکال کر شہید کر دیا گیا تھا،

    کاموز نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ برطانوی پولیس کو بھارتی اہلکاروں کی گرفتاری کی درخواست کے بعد کشمیر میں دیگر قانونی اقدامات کی جانب بھی توجہ مرکوز کی جائے گی انہوں نے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ آخری اقدام نہیں ہو گا شاید اور بھی بہت سی درخواستیں دائر کی جائیں گی

  • براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پر عمل کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

    براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پر عمل کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پر عمل کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیورسٹ فاونڈیشن کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ،وکیل درخؤاست گزار نے کہا کہ عظمت سعید کمیشن نے براڈ شیٹ ذمہ داروں کا تعین کیا کارروائی نہیں ہورہی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ حکومت نے تو اپنا کام کردیا اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قومی خزانے سے براڈ شیٹ کو ادائیگی کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 مارچ کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرائی تھی ،براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکریٹری زاہد مقصود نے وصول کی براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے،براڈشیٹ انکوائری کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے ایک سابقہ لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں، تحقیقات میں براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف سامنے آیا ہے ،کمیشن کی رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے،غلط شخص کو ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا، وزارت خزانہ، قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا،براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں،

    براڈ شیٹ کمیشن نے آصف زرداری کے سوئس مقدمات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا براڈشیٹ کمیشن کے سامنے سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب نے پیش کیا کمیشن نے نیب کوسوئس مقدمات کا سربمہرریکارڈ کھولنے کی سفارش کی،نیب ریکارڈ ڈی سیل کرکے جائزہ لے کہ اس کا کیاکرنا ہے،سوئس مقدمات کا تمام ریکارڈنیب کے اسٹورروم میں موجود ہے،سوئس مقدمات کا ریکارڈ 12 ڈپلومیٹک بیگز میں پاکستان پہنچایا گیا، کمیشن کے سامنے براڈ شیٹ ریکارڈ پیش کیا گیا تو سوئس مقدمات کی نشاندہی ہوئی ،کمیشن کی رپورٹ میں ان افرادکوذمہ قراردیاگیا جو 2008میں نیب اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات تھے ،براڈ شیٹ کے ساتھ جومعاہدہ کیا گیا وہ حکومت پاکستان کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اس وقت حکومت کو دھوکے میں رکھنے والے وہ وکلا بھی تھے جنہوں نےمعاہدے کے لیے اہم کردارادا کیا حکومت نے 25ملین ڈالر کی ادائیگی کی وہ بھی 2008 معاہدے کی وجہ سے ہوئی ہے،

    براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی پر کیا اعتراض، کیا کہا؟

    براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کرنے کا حکم کس نے دیا؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

    براڈ شیٹ کیس اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان کا بیرسٹر راشد اسلم کے ساتھ خصوصی انٹرویو

    غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

    براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی،پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں

    براڈ شیٹ کیس: نیب نے برطانوی کمپنی کو 28.7ملین پاؤنڈ ادا کر دیے:اصل کہانی باغی کی زبانی

    وزیراعظم عمران خان یہ کام ہر صورت کریں گے،شیخ رشید نے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    نواز شریف نے تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوائی یا نہیں؟ اہم انکشاف

    جسٹس (ر) عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر:قوم سچ سننے کے لیے بے تاب

    براڈ شیٹ:کیوی موسوی ایک مہرہ :مرکزی کردارپاکستان میں:پاکستانی قوم کو بے وقوف بنایا گیا:مبشرلقمان

    براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ کو کتنی ملے گی سیکورٹی؟ دفتر کہاں ہو گا قائم؟

    براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ:کاوے موسوی نےجسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کےخلاف بہت بڑا دعویٰ کردیا

  • کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کی پھر موجیں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

    کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کی پھر موجیں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

    کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کی پھر موجیں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان
    پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں چھٹی تک کے 50 فیصد طلبا کو ایک دن ا سکول بلایا جائے گا،ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کی کلاسز گزشتہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، فیصلے کا اطلاق کل سے 31 جنوری تک لاہور میں ہو گا،

    قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس، نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا 10فیصد سے زائد شرح والے شہرو ں میں ان ڈور تقریبات پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افرادشرکت کرسکیں گے ،10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افرادشرکت کرسکتے ہیں تعلیمی اداروں میں 12سال سے کم عمر بچے ایس او پیز کے ساتھ اسکولز جائیں گے،نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27جنوری کو کی جائے گی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈو ر تقریبات میں شرکت کرسکیں گے پابندیوں کا اطلاق 20سے 31جنوری تک ہوگا شادی ہالز سے متعلق این پی آئیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا،

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد100 فیصد سینما جاسکیں گے 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈافراد 50 فیصد سینما جاسکیں گے دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مزارت ،جمز اورپارکس 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے پبلک ٹرانسپورٹ میں 70فیصد مکمل ویکسی نیٹڈ افراد سفرکرسکیں گے 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افرادشرکت کرسکتے ہیں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں کیلئے نئی پابندیاں ہیں 20 جنوری کے بعد اِن ڈور شادیوں ، کھانے اور اجتماعات پر پابندی ہوگی

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچے صرف دونوں ویکسی نیشن کے بعد اسکول جاسکیں گے 12سال سے کم عمر بچوں کی کلاس میں50 فیصد حاضری رکھی جائے گی ،12سال سے زائد عمر کے بچوں کے اسکولز میں 100فیصد حاضری ہوگی، یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیےویکسین کی ایک خوراک لازم قراردے دی گئی.ویکسی نیشن سے کوئی بچہ یا بچی مستثنیٰ نہیں ہوگا، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں سخت ٹیسٹنگ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں مارکیٹوں اور بزنس سینٹرز میں معمول کے اوقات کار رہیں گے پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں کے لیے ماسک کا استعمال اور ویکسی نیشن لازم ہوگی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

    کرونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں اومیکرون پھیل گیا

  • وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :فاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے-

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

    اپوزیشن لیڈر،رہنما ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کے ہیڈ عاطف روؤف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور لکھا کہ پوری قوم شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے قوم سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے-

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    صارفین کی جانب سے بھی شہباز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-
    https://twitter.com/WajidShahPAK/status/1483682608097673216?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیری رحمان۔ شفقت محمود۔ زین قریشی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں-

    یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • وزیراعظم عمران‌ خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، حوثی حملے کی شدید مذمت

    وزیراعظم عمران‌ خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، حوثی حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ڈرون حملوں میں اموات پر دکھ کا اظہار کیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے شیخ محمد بن زید ال نہیان نے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی

    وفاقی وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے پاکستانی شہری کی جلد میت حوالگی کے انتظامات کا مطالبہ کیا اور حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا۔

    دوسری جانب ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے فون کیا ہے ، جس میں عرب امارات پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے حوثیوں کے حملوں کوبزدلی قرار دیتے ہوئے اسے ایک مجرمانہ فعل قراردای ، اور متحدہ عرب امارات پر اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت پر زور دیا۔

    عمان رائل نیوی کمانڈر کی راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم…

    ادھر اسرائیلی صدر نے ان مجرمانہ حملوں کے متاثرین کے لیے شیخ محمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔جس کے جواب میں شیخ محمد نے صدر ہرزوگ کا یو اے ای اور اس کے عوام کے تئیں ان کے موقف اور مخلصانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی انٹیلیجنس میں معاونت کی پیش کش کردی اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے ایک روز قبل ابوظبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

    اپنے خط میں اسرائیلی وزیراعظم نے لکھا کہ ’اسرائیل خطے میں جنگ اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، ہم اپنے اتحاد سے مشترکہ دشمن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں‘۔ نفتالی نے لکھا کہ ’اسرائیل اس جنگ میں ابوظبی کے شانہ بشانہ ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کو بھی تیار ہیں‘۔

    پاکستان کی ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

    انہوں نے لکھا کہ ’اگر یو اے ای چاہیے تو عوام کی حفاظت اور اس طرح کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے کی صورت میں پیشگی اطلاع اور جوابی کارروائی کی معاونت فراہم کرسکتی ہے‘۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منگل کے روز تین پیٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ حملے ہوئے، جس میں پاکستانی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے راکٹ حملے کے بعد ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی۔ بعد ازاں یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

  • بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    نئی دہلی: ممبئی ڈاکیارڈ پر بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

    منگل کی شب بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا، آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے 3 نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    بھارتی وزیر دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 11 اہلکار زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا تھا، واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق آئی این ایس رنویر نومبر 2021ء سے ایسٹرن نیول کمانڈ کا حصہ ہے اور جلد ہی اسے بیس پورٹ پر واپس آنا ہے۔

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا کے باعث بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بحری جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکا اس وقت ہوا جب اسے ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا۔

    نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد عملے نے صورت حال کو قابو کرلیا۔ حادثے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی این ایس رنویر 21 اپریل 1986ء کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جو سابق سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا۔ اس قسم کے بحری جہاز سب میرینز، کروز میزائل اور نچلی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کے خلاف دفاع فراہم کرنے کے کام آتے ہیں۔

    بھارتی بحریہ کے موجودہ چیف ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں اس بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی۔

  • "تدبیراں دےچارےنئہیں چلدے؛جدوں تیروجےتقدیراں دا”  مریم نےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا

    "تدبیراں دےچارےنئہیں چلدے؛جدوں تیروجےتقدیراں دا” مریم نےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا

    لاہور:”تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”مریم نوازنےجس ٹرک کی تصویرشیئرکی وہ بھی چوری کانکلا‘ اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی وہ ٹرک VGR 306 بھی چوری کا نکلا.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لو! چوراں دا ٹبر..اظہر مشوانی نے ساتھ ہی وہیکل ویری فیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی.

     

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ سرائیکی گانے کی مشہور لائن بھی لکھی۔

     

     

     

    مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا دکھائی دے رہا ہے۔مریم نواز نے سرائیکی کے مشہور گانے کی یہ لائن ہی اپنے ٹوئٹ میں تحریر کی جس کا مطلب ہے ’واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔‘

    خیال رہے کہ طاہر نیر کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج کل تیزی سے مشہور ہورہا ہے، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔

    یہ بھی یاد رہےکہ مریم نوازحقیقت ، سچ اورفطرت کے خلاف مسلسل سازشوں کا جال پھیلانے میں مصروف ہیں ، پیڈ میڈیا اورپاکستان مخالف قوتوں کی مدد سے رائے عامہ کوگمراہ کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں لیکن "خدا کی کرنی”مریم نواز اور اس سوچ کے ہم نواوں کی تمام تدبیران بُری طرح‌ ناکام اور نامراد ہوجاتی ہیں

    مریم نوازسچ ، حقیقت اور فطرت کوچپھانے اوران کے مقابلے میں جعلی سازی ،فیک اور خود ساختہ افسانوں کے مقدر میں رسوائی ہے اور یہ جعل سازی کی ساری کوششیں ناکام ہوتی ہیں ، اس سوچ،منفی کردار اور غلط طرزمعاشرت کے بارے میں‌ ایک حقیقی اور عقیدہ توحید پر مبنی یہ اصول ہے کہ "تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے؛جدوں تیروجے تقدیراں دا”