Baaghi TV

Category: صحت

  • نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت نے ملک میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہرکردیا ہے اور قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیوں کو نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال کردیا ہے جبکہ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ بھارتی سرحدی علاقوں میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے، متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ اور سور سے انسان میں منتقل ہوتا ہے اور قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ نیپا وائرس کی علامات 5 تا 14 دن تک رہ سکتی ہیں،سر درد، بخار اور سانس لینے میں دشواری نیپا وائرس کی علامات ہیں، جی متلانا، قے، پٹھوں میں درد اور غنودگی بھی نیپا وائرس کی علامات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    تاہم خیال رہے کہ قومی ادارہ صحت نےکہا ہےکہ ائیرپورٹ اور سرحدی مقامات پر مؤثرسرویلینس یقینی بنائی جائے، نیپا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی وائرل یا ویکسین دستیاب نہیں ہے، واضح رہےکہ بھارت میں نیپا وائرس کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں، یہ کیس جنوبی ریاست کیرالہ میں سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں مہلک وبائی وائرس نیپا سے اب تک متعدد افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • نوجوانوں میں  عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    نوجوانوں میں عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    لندن: ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق 30 سال کی عمر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص زندگی کی توقع کو 14 سال تک کم کر سکتی ہے-

    باغی ٹی وی: برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے وکٹر فلپ ہارٹ اینڈ لنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کلینیکل ایپیڈیمولوجی کے پروفیسر اور مطالعہ کے مصنف ایمانوئل ڈی اینجلینٹونیو کا کہنا تھا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کو ایک بیماری کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو بوڑھے بالغوں کو متاثر کرتی تھی لیکن ہم تیزی سے دیکھ رہے ہیں کہ نوجوان لوگوں کی زندگی میں بھی اس کی تشخیص ہورہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کی زندگی کی توقع بہت کم ہونے کا خطرہ ہے،30 سال کی عمر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص زندگی کی توقع کو 14 سال تک کم کر سکتی ہے،یہاں تک کہ 50 سال کی عمر میں تشخیص زندگی کی متوقع عمر کو چھ سال تک کم کر سکتی ہے۔

    نئی تحقیق کے لیے کیمبرج، گلاسگو اور دوسری یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے 15 لاکھ افراد کے لیے دو بڑے بین الاقوامی مطالعات – ایمرجنگ رسک فیکٹرز کولیبریشن اور یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کی جانچ کی محققین نے پایا کہ ذیابیطس کی ابتدائی تشخیص ہر دہائی میں تقریباً چار سال کی کم متوقع عمر سے منسلک تھی۔

    چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کم کرتا ہے،تحقیق

    قبل ازیں حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو 28 فی صد تک کم کر دیتا ہے ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کے محققین نے چین سے تعلق رکھنے والےافراد کی روزانہ چائے پینے کی عادت کا مطالعہ کیاتحقیق میں دو اقسام کے افراد شامل ہوئے، ایک وہ جو چائے کے عادی نہیں تھے اور دوسرے وہ جو ایک ہی قسم کی چائے پیا کرتے تھے-

    جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد یورپین ایسو سی ایشن فار اسٹڈی آف ڈائیبیٹیز کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اور انسداد سوزش اثرات ہوتے ہیں جو انسولین کی حساسیت کو بہتر کردیتے ہیں یہ اثرات بالخصوص ڈارک ٹی (قدیم چائے جس کو بنانے کے لیے اندرونی طور کیمیائی تبدیلیاں لائی جاتی ہیں) میں زیادہ پائے گئے۔

    گٹکا ماوا کھانے اور دیگر منشیات استعمال کرنے والےاہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ

  • بنگلہ دیش؛  ڈینگی وبا سے ایک ہزار سے زائد اموات

    بنگلہ دیش؛ ڈینگی وبا سے ایک ہزار سے زائد اموات

    بنگلہ دیش میں محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مچھروں سے پھیلنے والی وبا سے ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ تعداد ہے۔

    جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اتوار کی رات شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ہزار چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ دو لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں اور ہیلتھ سروسز کے سابق ڈائریکٹر بی نذیر احمد نے بتایا ہے کہ مون سون کے موسم میں پھوٹنے والے وبائی امراض کے باعث ہلاکتوں میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    واضح رہے بی نذیر احمد نے مزید کہا کہ نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو ڈینگی بخار کی وبا کا سامنا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈینگی کی وبا بنگلہ دیش میں صحت کے نظام پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے، ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، الٹی، پٹھوں میں درد شامل ہے اور انتہائی سنگین صورتوں میں خون بھی بہنے لگتا ہے، بیماری پر بروقت قابو نہ پانے سے یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ڈینگی کے خاص قسم کے مچھروں سے پھیلنے والے دوسری قسم کے وائرس جیسے چکن گونیا، زرد بخار اور زیکا سے بھی خبردار کیا ہے، یہ وائرس بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

  • پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف،ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف،ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    باغی ٹی وی : پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف، محکمہ صحت پنجاب نےہمسایہ ممالک سے پھیلنے والے نپاہ (nipah) نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نپاہ نامی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے اور اس سے بچنے کے لیےجاری کیے جانے والے ہدایات نامے میں کہا گیا ہےکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے اس خطرناک وائرس کی کوئی ویکسین نہیں، لہذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچا ؤ ممکن ہے، اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً قریبی اسپتال کا رخ کریں اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے، وائرس کی ابتدائی علامات میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، تیز بخار، جھٹکے لگنا اور دماغی حالات خراب ہونا شامل ہیں۔

    بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس: تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں،سپریم …

    ابتدائی تحقیق سے یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا ہے لہذا تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔

    گائید لائنز میں نپاہ سے متاثرہ تمام مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرنے، مریضوں کو الگ رکھنے، بروقت تحقیقات کیلئے سیمپلز پی سی آر کیلئے لیبارٹری بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

    عدت میں نکاح ثابت ہو بھی جائے تو سزا نہیں ہو سکتی،وکیل عمران خان

  • آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہےگی ،ماہرین امراض چشم

    آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہےگی ،ماہرین امراض چشم

    لاہور:ماہر امراض چشم پروفیسر معین کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی، مصنوعی ڈراپس نہ ملنے کی صورت میں برف سے ٹکور کی جائے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ماہر امراض چشم پروفیسر معین نے کہا کہ آشوب چشم کا وائرس میز، دروازے کے ہینڈلز اور دیگر اشیاء سے چپکا رہتا ہے متاثرہ شخص میڈیکل اسٹور سے مصنوعی ڈراپس لے کر استعمال کرے اور مصنوعی ڈراپس نہ ملنے کی صورت میں برف سے ٹکور کی جائے،آشوب چشم کا وائرس 7 سے 10 دن تک اپنا اثر دکھاتا ہے جب کہ یہ وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی۔

    واضح رہے کہ : پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، آشوب چشم کے سب سےزیادہ بہاولپور میں 1540 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 1132 ،ملتان میں 1048 اور رحیم یارخان میں 608 جب کہ لاہور میں 452 مریض رپورٹ ہوئے۔

    الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات

    ٹی وی پروگرام میں لڑائی،عمران خان کے وکیل پر

    سرکاری ملازمین ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو کمائی

  • پنجاب میں آشوب چشم کے 15,105 نئے مریض رپورٹ

    پنجاب میں آشوب چشم کے 15,105 نئے مریض رپورٹ

    پنجاب میں آشوب چشم کی صورتحال،گزرشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 15,105 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 79 ہزار چھ سو 90 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 22,481 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 74,314 رپورٹ ہوئے ۔بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 3324 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 15,134 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزرشتہ روز آشوب چشم کے 1217 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 29,144 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1827 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 8877 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 242 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔

     انجکشن رپورٹ آنے میں 7سے 8 روز لگ جائیں گے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

    آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچاؤ کے لئے لاہور جنرل ہسپتال نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس سے مستفید ہوتے ہوئے شہری گھر بیٹھے ماہرین امراض چشم سے صبح8تادوپہر2بجے تک طبی مشورہ اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی بھی شہری 042-99268877 اور 042-99268816 پر رابطہ کر سکتا ہے اور آشوب چشم سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے گی۔

  • آشوب چشم سے بچاؤ و آگاہی کیلئے ہیلپ لائن قائم

    آشوب چشم سے بچاؤ و آگاہی کیلئے ہیلپ لائن قائم

    آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچاؤ کے لئے لاہور جنرل ہسپتال نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس سے مستفید ہوتے ہوئے شہری گھر بیٹھے ماہرین امراض چشم سے صبح8تادوپہر2بجے تک طبی مشورہ اور رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی بھی شہری 042-99268877 اور 042-99268816 پر رابطہ کر سکتا ہے اور آشوب چشم سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ہیلپ لائن پرشہریوں کے لئے عید میلاد النبی اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے دوران بھی ڈاکٹرز رہنمائی کے لئے موجود ہوں گے۔

    ماہر امراض چشم ڈاکٹر عروج امجد نے شہریوں کو آشوب چشم سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور اس کے باوجود آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں جبکہ اپنی ذاتی اشیاء مثلاً تولیہ، رومال، تکیہ وغیرہ دوسروں سے الگ رکھیں۔ ڈاکٹر عروج امجد نے بتایا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس سے یہ انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز سے مشور ے کے بغیر کوئی دوائی یا ڈراپ استعمال نہ کریں، اپنے آنکھوں کو صاف پانی سے چھینٹے مارتے رہیں تاکہ جراثیم آنکھوں میں نہ ٹھہریں۔

     انجکشن رپورٹ آنے میں 7سے 8 روز لگ جائیں گے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آشوب چشم کا مریض ہجوم والی جگہ پر جانے سے اجتناب برتے تاکہ وبا کو محدود کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن کے اجراء کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھ کر ہی ڈاکٹروں سے رہنمائی حاصل کر نے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کر سکیں اُن کے ساتھ ساتھ دیگر شہری بھی اس وبا سے محفوظ رہیں

  • غیر معیاری انجکشن,تحقیقاتی کمیٹی میں اضافہ

    غیر معیاری انجکشن,تحقیقاتی کمیٹی میں اضافہ

    پنجاب کے نگران صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لئے ڈیش بورڈ آج کام کرے گا،

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان میں علاج کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،لاہور کے میو اسپتال میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے، ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی، ملتان نشتر مریضوں کو دیکھ رہا ہے، ہم نے مریضوں کے علاج کا طریقہ کار بنا دیا ہے، ملتان، لاہور سب مریضوں کی آنکھ میں ریشہ آیا ہے،اویسٹین کا وائل لے کر الگ الگ ٹیکے بنائے گئے،ڈریپ نے جن اسپتالوں کو اجازت دی، انہوں نے سپلائی کا کام شروع کردیا،بین الاقوامی کمپنی کی سویزرلینڈ سے دوائی آنے کو بھی چیک کررہے ہیں، جہاں جہاں ٹیکے بنا کر استعمال ہوئے، اس کو چیک کررہے ہیں،بلڈ ویسلز کی گروتھ کو دوائی روکتی ہے، کینسر کے لیے استعمال ہوتی ہے، جن لوگوں کی بینائی متاثر تھی، انکو ٹیکے لگے تو بینائی متاثر ہوئی،وزیراعلی پنجاب روز اس معاملے پر فون کررہے ہیں،وزیراعلی پنجاب انجکشن کے معاملے پر بریفنگ دے رہے ہیں،بینائی محروم ہونے والے افراد نے کہا کہ انصاف چاہیے،ہم نے کمیٹی کو پندرہ رکنی کردیا ہے، مزید افراد شامل کیے،مائیکروبیالوجسٹ، فرانزک سائنسز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آنکھ میں اس دوائی کا استعمال کی اجازت نہیں، ڈریپ نے اس دوا کو آنکھ کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی،پنجاب بھر میں ناقص انجکشن کے 68مریض رپورٹ ہوئے،انجکشن اسکینڈل میں فرانزک لیبارٹری کی خدمت لی جائے گی،ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی،

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

  • آنکھوں کی بیماری,غیر معیاری انجکشن,درخواست مسترد

    آنکھوں کی بیماری,غیر معیاری انجکشن,درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: آنکھوں کی بیماری کے علاج کےلیے غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی ،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کس طرح متاثرہ فریق ہے ؟اس بیماری سے درخواست گزار کا کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے؟ مناسب ہے آپ یہ معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں

    جسٹس اسجد جاوید گورال نے شہری فرقان علی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی طرف سے رانا سکندر ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست میں نگراں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، آنکھوں کی بیماری کے علاج کے لیے غیر معیاری انجکشن لگائے جا رہے ہیں،انجکشن لگانے کے سبب 14 افراد آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے ،عدالت نے غیر معیاری انجکشن کے استعمال روکنے اور زمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے ،

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

    پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی۔لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی جبکہ انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔

  • انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77

    انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77

    پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی۔
    لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی جبکہ انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔
    غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔

    انجکشن فراہم کرنے والا ایک ملزم کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔ نگران وزیر برائے پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب جمال ناصر نے میو اسپتال لاہور میں متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور میڈيا کو بتایاکہ انجکشن ٹیسٹنگ لیب سے رپورٹ آنے پر کارروائی آگے بڑھائيں گے۔
    دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے استعمال سے روک دیا۔

    ڈریپ حکام کاکہنا ہے کہ کسی اسپتال، لیباٹری یا فارمیسی کے پاس انجکشن کی ری پیکجنگ کالائسنس نہیں، مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ دونوں طرح کے انجکشن موجود ہیں۔
    ڈریپ حکام کا کہنا تھاکہ درآمد شدہ انجکشن کا کوالٹی چیک مکمل ہونے تک استعمال نہ کیا جائے، مریض بھی آنکھوں کی بیماری کیلئے فی الحال یہ انجکشن لگوانے سے گریز کریں۔
    اُدھر لاہور میں ڈریپ نے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرزکے دفاترپرچھاپے مارے ہیں اور انجکشن کی 110 وائلز برآمد کی ہیں جوڈرگ ٹیسٹنگ لیب بھجوا دیے گئے۔