سرگودھا،کوٹ مومن(نمائندہ باغی ٹی وی )نواحی علاقہ کوٹ عمرانہ میں ایڈز سے متاثرہ پانچ افرادچل بسے ہیں۔ایک سال قبل کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے 300 سے زائد مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔جن کی تعداد 480 کے قریب پہنچ چکی ہے
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ برس حکومت کی طرف سے 1800 سے زائد مریضوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے تھے ۔ ٹیسٹوں کے بعد تین سوسے زائد مریضوں میں ایچ آئی وی پازیٹوآنے پرعلاقے میں ایڈز کی وبا کی نشاندہی ہوئی تھی۔
نمبردار کوٹ عمرانہ چوہدری اکرم نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ایک سال قبل انتظامات کیے گئے تھے اب کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
علاقہ مکین ضیاء رانجھا نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے مریضوں کو ادوایات کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے ۔
مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کوٹ عمرانہ میں ہلاکتوں کا نوٹس لے ،ایڈز کے مریضوں کو ادوایات فراہم نہ ہوئیں تو ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے26مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ 63 ہزار افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ رتو ڈیرو لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ تاریخ میں اتنی تیزی سے ایڈز کی بیماری نہیں پھیلی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ڈپارٹمنٹ نے 21 ہزار 375 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی، جس میں 681 افراد میں ایڈز کی بیماری پائی گئی جن میں 537 بچے متاثر تھے جبکہ ان بچوں کے والدین ایڈز کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ موذی مرض ایڈز کے پھیلنے کی وجہ استعمال شدہ ٹیکے ہیں جنہیں دوبارہ پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ غیر معیاری خون کے انتقال کی وجہ سے بھی ایڈز پھیلتا ہے تاہم صوبائی حکومت محنت سے اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Category: صحت
-

سرگودہا نواحی علاقے کوٹ عمرانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ اور ہلاکتیں
-
سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولینسز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو لوڈر رکشہ پر ہسپتال لایا جانے لگا
محکمہ صحت میں انقلاب کے حکومتی دعووں کے برخلاف شعبہ صحت میں کوئی تبدیلی نہ آسکی۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بزورگ مریض کو لوڈر رکشہ پر ہسپتال لائے جانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ سخت گرمی میں بزرگ مریض کو لوڈر رکشے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو لایا جارہا ہے۔مظفرگڑھ کے سرکاری ہسپتال کو ایمبولینسز کی کمی کا سامنا بروقت ریسکیو رسپانس نہ ملنے پر مریضوں کوان کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال لانے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف کوٹ ادو میں ریسکیو 1122 آفس فعال نہ ہونے کی سبب ایمرجنسی کی صورتحال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
-

خون کا عطیہ دینے سے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے تحفظ حاصل
خون کا عطیہ دینے سے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے تحفظ حاصل ہوتا ہے
تفصیالات کے مطابق خون کا عطیہ دینے کا اہم فائدہ سامنے آگیا.تحقیق کے مطابق باقاعدہ خون دینے سے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ
رہتا ہے
کیونکہ اس پرایسس میں خون ک چیک اپ ہوتا رہتا ہے کہ خون دینے والے کی باقاعدگی سے جانچ ہوتی رہتی ہے اور دیگر افراد کی نسبت اسے مہلک بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی ملتی رہتی ہے۔پاکستان میں ہر سال اندازاً 32 لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آگاہی نہ ہونے کے سبب اندازاً صرف 18 لاکھ بوتلیں ہی فراہم ہو پاتی ہیں۔
-

خطر ناک جان لیوا ایبولا وائرس اب یوگنڈا پہنچ گیا
خطر ناک جان لیوا ایبولا وائرس اب یوگنڈا پہنچ گیا
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلےافریقہ میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والا ایبولا متعدی وائرس اب یوگنڈا میں ہلاکتوں کا سبب بن رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کےمطابق یوگنڈا میں 3 افراد شکار ہو گئے ان میں ایک بجہ بھی شامل ہےجو علاج کے دوران جان سے بازی ہار گیا. یہ بچہ اپنے کنبے کے ہمراہ 9 جون کو جمہوریہ کانگو میں داخل ہوا اور بچے میں ایبولا وائرس کی تشخیص ہوتے ہی اس کا علاج شروع کر دیا گیا لیکن بچہ جانبر نہیں ہو سکا۔
یوگنڈا حکومت نے اس سلسلے میں صحت کے حوالے سے خصوصی ورکنگ گروپ قائم کر دیا ہے.
کانگو میں جولائی کے اواخر میں ایبولا کی متعدی بیماری کا آغاز ہوا ور اب تک تقریباً ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ -

سرگودہا محکمہ ہیلتھ کی کاروائی غیر قانونی زچگی سنٹر سیل کر دیا
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ ہیلتھ اتھارٹی سرگودہا نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور عطائیوں کا مٹرنٹی ہوم (زچگی سنٹر) سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راؤ سلمان ذاہد کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی کہ رحمان پورہ گلی نمبر 1 میں خاتون عطائی حاملہ خواتین کے آپریشن کر رہی ہے جس پر انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور ڈرگ کنٹرولر کو سنٹر پر چھاپہ مارنے کی ہدایت کی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں عطائی کو پکڑ لیا اور اس کے خلاف FIRدرج کروا دی جبکہ سنٹر کو سیل کر دیآ۔
-

ضلع قصور کے بہترین اور واحد ٹی بی کلینک کی منتقلی کا فیصلہ
پتوکی ، قصور:-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹی بی کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک جو کہ پتوکی میں گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور اس ٹی بی ہسپتال سے اب تک ہزاروں مریض صحت یاب ہوکر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں مگر محکمہ صحت کے حکام نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو بلاوجہ ختم کرکے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں اس فیصلے کی وجہ سے گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے سینکڑوں مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک بات ہے ۔گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ہزاروں مریض مفت علاج معالجے کی وجہ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کلینک کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ۔پورے پنجاب میں یہ ٹی بی کلینک علاج معالجے او رسہولتوں کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی سماجی حلقوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور پتوکی شہر بچاﺅ تحریک کے جنرل سیکرٹری ، سول سوسائٹی نیٹورک کے کوارڈنیٹر اور ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خا ں ایڈووکیٹ اور سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوارڈنیٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹی بی کلینک پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ایکسرے مشین اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ تاکہ علاقے کی عوام اچھی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
-

ٹماٹر کا جوس دل کو مضبوط بنائےاور بلڈ پریشرکو نارمل رکھے
تماٹر کا رس دل کے لیے بہت مفید ہے اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے کے لیے موثر ہے
خصوصی رپورٹ :صحت کے لیے ہر کوئی فکر مند ہوتا ہے.اس لیے ایسے صحت مندی کےلیے متفکر افراد کو ٹماٹر کو استعمال کرنا چاہیے. ٹماٹر کے متعلق ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ اپنے بہت سارے کیمیکل اور غذائی اجزا کی بدولت یہ دل کے لیے مفید ہے اور بلڈ پریشر بھی قابو رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ٹماٹر کا رس پیا جائے تو اس کے بہتر فائدے برآمد ہوتے ہیں۔
پوری دنیا میں عام پایا جانے والا مرغوب پھل ٹماٹر خون میں مضرچکنائی کی مقدار کولیسٹرول کم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے لیکن اس پھل پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں ایک اہم مطالعہ کیا ہے جو ٹماٹر جوس کی افادیت ظاہر کرتا ہے۔ اس مطالعے کی تفصیلات فوڈ اینڈ سائنس نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ دیسی ٹوٹکے صحت کے عام مسائل کے لیے ہے اگر مسئلہ گھمبیر ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں.
-
چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد میں آگاہی واک
فیصل آباد: چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ محنت کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی۔ جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور احمد اعوان نے کی۔ واک لیبر آفس سے شروع ہو کر جیل روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیبر یسین سرفراز، مدثر رضوان،افتخاراحمد،سپرنٹنڈنٹ محمدانور،دیگرافسران،اہلکار،مزدور رہنما محمد اسلم وفا اور شہری بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں آگاہی سیمینارز اور واکس کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے اور رواں سال ایک سو سے زائد مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبرکی روک تھام کے لئے ٹیمیں سرگرم ہیں اور آئندہ بھی متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کویقینی بنائیں گے۔دیگرمقررین نے بھی چائلڈ لیبر کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی ناگزیر ہے۔
-
فیصل آباد سمیت 5 مختلف شہروں میں ایچ آئی وی پازیٹو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ
فیصل آباد سمیت پنجاب کے 5 اضلاع میں ایچ آئی وی پازیٹو کا شکار افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث محکمہ صحت پنجاب میں کھلبلی مچ گئی ہے – ان پانچوں اضلاع سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ادویات کے حصوصل کے لئے 3 ہزار کے قریب افراد نے رابطہ کیا جس سے یہ معاملہ سامنے آیا ہے – واضح رہے کہ ایچ آئی وی پازیٹو کے حامل افراد کا تعلق فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ساہیوال اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔
پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا فیصل آباد یونٹ الائیڈ ہسپتال کے کمرے میں قائم کیا گیا ہے جو ایچ آئی وی/ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کررہا ہے جبکہ ان 5 اضلاع سے ماہانہ 70 سے 90 کیسز اس بیماری کے موصول ہورہے ہیں جبکہ ان مریضوں میں زیادہ تر کو اپنی حالت کے بارے میں خون عطیہ کرنے، بیرون ملک جانے یا سرجری سے گزرنے سے قبل کیے گئے اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے معلوم ہوا۔
پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے باوجود فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،چنیوٹ اور جھنگ سمیت ساہیوال اور ننکانہ میں ابھی تک ضلعی انتظامیہ خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہیں کیونکہ ابھی تک ضلعی حکومتوں کی جانب سےایک بھی ضلع میں کسی بھی مقام پر کوئی اسکریننگ کیمپ نہیں لگایا گیا۔ جبکہ یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ پی اے سی پی کا متعلقہ سٹاف کسی کو بھی بیماری کے حوالے سے کوئی معلومات کسی کو دے گا نہ کوئی رپورٹ لیک کرے گا بصورت دیگراس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ -

گجرات: عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 2 کلینک سیل
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کٹھالہ چناب اور غازی چک کے علاقہ میں دو عطائیوں کے کلینک سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ٹیم نے غازی چک جابر حسین اور کٹھالہ کے علاقہ میں قمر اعجاز کے کلینکس کی چیکنگ کی جہاں یہ دونوں ہو میو ڈاکٹرز مریضوں کو ایلو پیتھک ادویات دے رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم نے دونوں کلینکس کو سیل کرکے وہاں سے بڑی مقدار میں ایلو پتھک ادویات قبضہ میں لے لی ہیں اور انکے خلاف کیسز مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے ہیں۔