شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید نگر سٹاپ لاہور روڑ شیخوپورہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرا کر گر گئی-
حادثے میں 2 افراد جاں بحق سمیت 1 شدید زخمی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا-
Category: صحت
تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا رمضان بازار کا دورہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سستا رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی ا پنجاب سردارعثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں جہاں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو سبسڈی پر معیاری روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے وہاں اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاۓ ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے مختلف سٹالزکا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں,پھلوں,کھجوروں اور کریانہ کی دیگر اشیاکی مقدار اور معیار کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور چیف آفیسر ایم سی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر سے ملاقات
شیخو پورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپ گریڈیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر سے الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر طاہر شاہ اور رائے ایوب کی ملاقات
الائیڈ ہیلتھ پرفیشنلز کی اپ گریڈیشن پر گلدستہ اور مٹھائی دے رہیں ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ مائنٹرنگ آفیسر سمیرا عنبرین بھی موجود ہیںزہریلا کھانا کھانے سے 3 بچوں اور تین خواتین سمیت 7افراد کی حالت غیر
مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے بعد بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیرہوگئی،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے بستی بلوچاں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے بعد 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی.ریسکیو کیمطابق متاثرہ افراد میں 3 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں اور متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.ریسکیو ذرائع کیمطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ رات سوکھے ہوئے ساگ کا سالن کھایا تھا جس کے بعد انھیں آج نیم بیہوشی کی حالت میں پایاگیا،ریسکیو نے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں.





حافظ آباد چوہوں کی بہتات سے شہر میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے خدشات،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد شہر میں چوہوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ چوہوں کی بہتات سے شہر میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے خدشات پیداہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گذشتہ کئی ماہ سے ہزاروں کی تعداد میں موٹے موٹے چوہے گلی محلوں میں سرعام پھرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ یہ چوہے گھروں میں داخل ہوکر نہ صرف خوردونوش کی اشیاء کو بھی کھارہے ہیں بلکہ قیمتی اشیاء کو کاٹ کر بیکار کررہے ہیں۔ شہر میں چوہوں کی اس بڑھتی وباء نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے اس قدر موٹے اور خطرناک چوہے نہ دیکھے ہیں۔ لیکن ابھی تک میونسپل کمیٹی یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان خطرناک چوہوں کو مارنے کا کوئی سلسلہ شروع نہ ہوسکا ہے۔جس سے شہریوں میں دن بدن خوف و ہراس کی لہر سرایت کرتی چلی جارہی ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر میں فوری طور پر چوہا مار مہم شروع کرکے خطرناک چوہوں کو خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے۔
حافظ آباد محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں بلڈ پریشر کے بارے آگہی واک،
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں بلڈ پریشر کے بارے آگہی دینے کے لئے واک کا اہتمام گیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب نے کی۔واک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ظہیرسمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب نے بتایا کہ بلڈ پریشر سے آگہی کا ہفتہ 17 سے 22 مئی تک منایا جا رہا ہے جس میں عوام کو بلڈ پریشر،اس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگہی دی جائے گی۔
فیصل آباد، اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں اولڈ ایج ہوم (عافیت) میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،انچارج زاہدہ نازودیگر نے بزرگوں کے ہمراہ افطاری میں شرکت کی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر روزہ افطار کرنے سے روحانی تسکین حاصل اور اخوت ویگانگت پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی افطاری سے مساوات،رواداری اور پیارومحبت کے جذبات کو بھی تقویت ملتی ہے۔انہوں نے اولڈایج ہوم میں مقیم بزرگوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کی صحت وسلامتی اوردرازی عمر کی دعا کی۔انچارج اولڈ ایج ہوم نے بتایا کہ ماہ صیام میں بھی بزرگ مرد وخواتین کو گھریلو ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور سحر وافطا ر کا خصوصی بندوبست کرنے کے علاوہ نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی اور بہترین انتظامات کیا جائیں۔ جاوید بھٹی کا رمضان بازار کا دورہ
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور انتظامات کے حوالے سے صارفین کی ہر ممکن سہولیات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔وہ رمضان بازار چک جھمرہ میں گئے اور تمام سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں،پھلوں اورکریانہ کی دیگر اشیاء کی مقداراورمعیار کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خرم شہزادبھٹی ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ انتظامات کے حوالے سے تحصیلوں اورقصبوں کے رمضان بازارپر خصوصی نظر ہونی چاہیے تاکہ دوردراز کے علاقوں کے شہری بھی ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء ضروریہ کی خریداری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔انہوں نے رمضان بازاروں کے اوقات کار کے دوران تازہ سبزیوں وپھلوں کی دستیابی پر زور دیا اور کہا کہ اشیاء کی سپلائی کے انتظامات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے سستی چینی کی فروخت کے سٹالز پر لوگوں کے رش کو منظم بنانے اور ہر صارف کو چینی کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ دستیاب کوٹہ دانشمندانہ انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے خواتین وحضرات سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر رمضان بازاروں کو عوامی ریلیف کے لئے فائدہ مندبنایا گیا ہے اس ضمن میں خریداروں کا رش اس امر کا غماز ہے کہ انہیں رعایتی اورکنٹرول نرخوں پر معیاری اشیاء مل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر صارفین کو سبزیوں سمیت 19مختلف اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے نگران افسران کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سمیت سیکورٹی انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے بتایا کہ رمضان بازار چک جھمرہ میں معیاری اشیاء کی سپلائی اوردیگر انتظامات پر نظر رکھنے کے علاوہ عام مارکیٹ میں قیمتوں کو چیک کرکے گرانفروشوں کے خلاف تسلسل کے ساتھ کارروائی کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کا تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ اور سٹالز کا جائزہ لیا
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز پر چکن وانڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ صارفین کو سستے داموں گوشت وانڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل ندیم نے ڈائریکٹر کو رمضان بازار میں چکن وانڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تحصیل کے فیلڈ افسران سے میٹنگ بھی کی اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بلڈ پریشر خاموش قاتل ہےتھوڑی احتیاط سےاس پر قابو پایا جاسکتاہے
مظفرگڑھ میں خاموش قاتل بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ہسپتال کے ایم ایس نے کی تفصیل کے مطابق بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں بھی آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں ایڈمن آفیسر فیاض خان صحرائی، ڈاکٹر مقبول عالم، ڈاکٹر عبدالحمید غوری، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر یوسف لغاری سمیت شہریوں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ ایم ایس ضلعی صدر ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور دیگر طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کی علامات ، نقصانات اور اس سے بچاو پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے اور پاکستان میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے بچاؤ کے لیے سال میں تین سے چار مرتبہ باقاعدہ چیک اپ انتہائی ضروری ہے ۔بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے علاج کروایا جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہر سال ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بلڈ پریشر کے مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ بلڈ پریشر جان لیوا اور موذی مرض ہے جس کے بروقت علاج سے مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔




