Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • حملہ آور نےبائیڈن اور کملا ہیرس کی بیان بازی پر یقین  کر کے حملہ کیا،ٹرمپ

    حملہ آور نےبائیڈن اور کملا ہیرس کی بیان بازی پر یقین کر کے حملہ کیا،ٹرمپ

    فلوریڈا: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا الزام امریکی صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس پر عائد کر تے ہوئے کہا کہ حملہ آور نےبائیڈن اور کملا ہیرس کی بیان بازی پر یقین کر کے حملہ کیا-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلوریڈا میں حملہ آور نے بائیڈن اور کملا کی بیان بازی پر یقین کیا اور حملہ کرنے آ گیا سیکرٹ سروس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ملزم کو فائرنگ کرنے کا موقع نہ ملا۔

    دوسری جانب فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کی کوشش کے مشتبہ ملزم کو فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا 58 سالہ ریان روتھ پر اسلحہ سے متعلقہ دو الزامات عائد کیے گئے، مزید الزامات بھی عائد کئے جا سکتے ہیں جس کے بعد حکام اب اسے تحویل میں رکھ سکیں گے-

    امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

    ادھر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں ایک بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدرکی حفاظت یقینی بنانے پرسیکرٹ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ امریکا میں کسی قسم کےسیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ٹرمپ پرحملےکے الزام میں ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے، ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھےڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے جب کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دے دیا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر جولائی میں بھی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔

    پاکستان ماحولیاتی اثرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

  • امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

    امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

    نیویارک: امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار آصف مرچنٹ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق آصف مرچنٹ پر امریکا میں دہشت گردی کی کوشش اور ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزامات ہیں۔ انہوں نے عدالت کے سامنے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی عدالت نے آصف مرچنٹ کو مزید تحقیقات تک زیرِ حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں ان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور الزامات پر مبنی یہ کیس امریکی میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران یہ دیکھا جائے گا کہ آیا آصف مرچنٹ کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آتے ہیں یا نہیں۔

  • پاکستان ماحولیاتی اثرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

    پاکستان ماحولیاتی اثرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

    آئی اے ای اے (بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی) کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس حال ہی میں ویانا میں منعقد ہوا، جہاں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا نے خطبہ دیا۔ ڈاکٹر علی رضا نے اپنے خطاب میں آئی اے ای اے کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان آئی اے ای اے کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ داری کے لحاظ سے معمولی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ ماحولیاتی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
    ڈاکٹر علی رضا نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جوہری توانائی کے ذریعے تقریباً 100 ملین ٹن گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے بچا لیا ہے، اور نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا ایک مؤثر حل فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان میں موجود چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3،530 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، اور ایک نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز جلد متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر علی رضا نے نیوکلیئر توانائی کے فوائد اور اس کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، اور عالمی برادری کو یقین دلایا کہ پاکستان اس ضمن میں مکمل عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔یہ اجلاس عالمی سطح پر ایٹمی توانائی کی پھیلاؤ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے تناظر میں منعقد ہوا، اور پاکستان کے عزم کو واضح کرنے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی دعوت

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی دعوت

    تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران، ایرانی صدر نے اعلان کیا کہ انہوں نے محمد بن سلمان کو ایران آنے کی دعوت دی ہے، اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔صدر پزشکیان نے حوثی باغیوں کے بارے میں حالیہ رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے میزائل فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے جو میزائل اسرائیل پر حملے میں استعمال کیا، وہ خود ان کی اپنی صلاحیتوں سے بنایا گیا تھا۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اس پر سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
    پریس کانفرنس کے دوران، صدر پزشکیان نے مغربی ممالک پر تنقید کی کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے سے توقعات رکھتے ہیں لیکن اس کے بدلے میں کوئی عملی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے اور پابندیوں پر مغرب سے بات چیت کے لیے تیار ہے، اور ان غیرملکی پابندیوں کے باوجود ایران اپنے پڑوسی اور دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔مسعود پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کروا کر ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس طرح کی سازشوں کے خلاف مضبوط موقف رکھے گا اور اپنے دفاعی پروگرامز پر کام جاری رکھے گا۔

  • شوہرنہاتا نہیں،بیوی  نے شادی کے چند ہفتوں بعد طلاق کا مطالبہ کر دیا

    شوہرنہاتا نہیں،بیوی نے شادی کے چند ہفتوں بعد طلاق کا مطالبہ کر دیا

    اترپردیشٌ بھارت میں ایک خاتون نے اپنی شادی کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی طلاق کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں نئی نویلی دلہن نے شوہر کی طرف سے حفظانِ صحت کے مسئلے کی وجہ سے طلاق مانگی کیونکہ اس کا شوہر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں کرتا اور وہ روز نہیں نہاتا۔

    خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ شخص جس کا نام راجیش ہے، مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے جس سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جسے اس کی بیوی برداشت نہیں کر سکتی تھی، راجیش ہفتے میں ایک بار گنگا (گنگاجل) کا پانی خود پر چھڑکتا ہے جسے مقدس سمجھا جاتا ہے تاہم شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کے اصرار پر 40 دنوں میں 6 بار غسل کیا۔

    خاتون نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا البتہ والدین کی جانب سے بھی جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

  • اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات

    اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات

    لندن: اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر مشکل میں پڑ گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے لباس کی تفصیل ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ لیبر پارٹی کو عطیات فراہمی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

    وحید علی برطانوی فیشن کمپنی اے ایس او ایس کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں انہوں نے وزیراعظم کئیر اسٹارمر کی اہلیہ کے کپڑوں کی ادائیگی کی اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں اس کے خراجات بھی اٹھائےتاہم جولائی میں منتخب ہونے والے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے ان تحائف کی تفصیلات شئیر نہیں کیں جس کے باعث ان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں، تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

    وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

    الریاض: دہشتگرد تنظیموں سےوابستگی اور وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کے مجرمانہ کام کیے جس بناء پر اسے سزا دی گئی،مجرم کی دہشتگرد تنظیموں سےوابستگی تھی جب کہ مجرم نےدہشتگردوں کو ٹھکانہ دیا اور ان کی مدد بھی کی ہے،مجرم نےامن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام بھی کیے۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے کے الزام میں 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دی گئی تھی، تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔

  • پاکستان کو شکست،چین نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان کو شکست،چین نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

    چین نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    باغی ٹی وی : میزبان چین اور پاکستان کے درمیان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا،مقررہ وقت میں پاکستان اور چین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پاکستان 4 پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کر کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔

    واضح رہے کہ اس قبل 2006ء کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

  • بیوی کو دن میں 100 مرتبہ فون کرنے پر شوہر گرفتار

    بیوی کو دن میں 100 مرتبہ فون کرنے پر شوہر گرفتار

    جاپان میں ایک شخص کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو دن میں 100 مرتبہ فون کرتا تھا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ جاپانی شہری کو اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، جاپان کے شہر اماگاساکی کی رہائشی 31 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کی شکایت پولیس کو لگائی کہ وہ اسے روزانہ 100 سے زیادہ گمنام فون کالز کرتا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا فون سوئچ آف کرنا پڑتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون کو ابتدا میں نامعلوم شخص کی طرف سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں جس میں کالر اس وقت تک خاموش رہتا کبھی کبھار دن میں درجنوں اور متعدد بار 100 فون آتے تھے لیکن ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو خاتون کے ذہن میں آیا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو انہیں کوئی فون نہیں آتا، یہ سوچ کر اگلے دن خاتون نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بلآخرپولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    جب خاتون کے شوہر سے پولیس نے پوچھا اس نے اپنی ہی بیوی کو عجیب و غریب کالز کے ذریعے ایک ماہ تک کیوں ہراساں کیا، تو اس شخص نے سادگی سے جواب دیا کہ ’میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں اسی لیے بغیر کچھ کہے اسے فون کرتا تھا‘۔

    دوسری جانب بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعے میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر لالچی شوہر نے بیوی کو جان سے مار ڈالا ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک لالچی شوہر کی جانب سے شادی پر اپنے سسرال والوں سے جہیز میں ایک لگژری بائیک اور 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امروہہ کے بے خدا گاؤں سے تعلق رکھنے والے سندر نے مینا نامی لڑکی سے دو سال قبل شادی کی تھی اور وہ جہیز لانے کے لیے اپنی بیوی پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا جس پر اس کی اہلیہ کچھ عرصہ قبل اپنے میکے چلی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مینا نے اس بارے میں اپنے والد کو بھی بتایا تھا اور سندر روزانہ اپنے سسرال اس سے ملنے آتا اور وہاں کھانا پینا بھی کرتا تھا، سندر اتوار کے روز بھی اپنے سسرال آیا اور اہلیہ مینا کو اپنے ساتھ گھر لے گیا گھر لاکر سندر نے اپنی اہلیہ مینا کو پھر جہیز نہ لانے کے طعنے دیے اور تکرار کرنے پر اسے لاٹھی سے پیٹنا شروع کر دیا اور پھر اسے گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

    مقامی افراد نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی اور پھر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

  • بھارت میں نپاہ وائرس سے ایک اور موت

    بھارت میں نپاہ وائرس سے ایک اور موت

    کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس سے ایک اور مریض جان بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں 24 سالہ طالب علم نپاہ وائرس سے متاثر ہوا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا،نپاہ وائرس کا پھیلاؤ روکنےکے لیے متاثرہ فرد سے ملنےوالے 151 افراد زیرنگرانی ہیں جن میں طالب علم کے رشتہ دار اور قریبی دوست شامل ہیں،نپاہ وائرس انسانوں میں مہلک اور دماغی سوجن والے بخار کا سبب بن سکتا ہے جب کہ کیرالہ میں رواں سال نپاہ وائرس سے 2 اموات ہوچکی ہیں۔

    ریاست کے وزیر صحت وینا جارج نے اتوار کے روز کیس کی تصدیق کی، طالب علم کا تعلق بنگلورو کے آچاریہ کالج سے تھا، 24 سالہ ایم ایس سی طالب علم کی موت 9 ستمبر کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہوئی تھی، شک کے بنا پر ڈاکٹروں نے نپاہ وائرس کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکل آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ترووالی پنچایت میں ماسک پہننے سمیت سخت نپاہ پروٹوکول پابندیاں عائد کی گئی ہیں، بخار سے متاثرہ افراد سے متعلق ڈور ٹو ڈور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 کے بعد سے ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس کی یہ چھٹی وبا ہے، اس کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ چھ سالوں میں 22 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

    نپاہ وائرس کیا ہے؟
    نپاہ وائرس (NiV) ایک زونوٹک وائرس (جانوروں سے انسان) ہے جو آلودہ یا براہ راست لوگوں کے درمیان کھانے کے ذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔ NiV کا تعلق Paramyxoviridae خاندان میں Henipavirus کی نسل سے ہے۔ پھلوں کی چمگادڑیں، جنہیں عام طور پر اڑنے والی لومڑی کے نام سے جانا جاتا ہے، NiV کے قدرتی جانوروں کے میزبان ذخائر ہیں۔ نپاہ وائرس خنزیروں اور انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے یہ ساحلی علاقوں اور بحر ہند، ہندوستان، جنوب مشرقی ایشیا اور اوشیانا کے کئی جزیروں میں پایا جاتا ہے۔ یہ وائرس جنگلی اور گھریلو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، اب تک صرف ایشیا میں پھیلنے کی اطلاع ملی ہے۔

    ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، گلے کی سوزش، سانس لینے میں دشواری، قے، انتہائی کمزوری اور پٹھوں میں درد شامل ہیں جب کہ شدید علامات میں الجھن، غنودگی یا بدحواسی، دورے، بے ہوشی، دماغ کی سوجن شامل ہیں40 سے 75 فی صد کیسز میں موت واقع ہو سکتی ہے، نپاہ وائرس کے انفیکشن سے بچ جانے والوں نے طویل مدتی ضمنی اثرات کی اطلاع دی ہے۔