Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سابق را چیف اجیت دوول تیسری بار بھارتی قومی سلامتی کا مشیر مقرر

    سابق را چیف اجیت دوول تیسری بار بھارتی قومی سلامتی کا مشیر مقرر

    مودی نے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد سابق را چیف اجیت دوول کو تیسری بار قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا ہے

    اجیت دوول مودی سرکار میں پہلے بھی قومی سلامتی کے مشیر رہ چکے ہیں،اب وہ مودی سرکار کی تیسری حکومت میں بھی قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر کام کریں گے،مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دے دی ہے اور ان کی تقرری 10 جون سے کی گئی ،پی کے مشرا کو بھارتی وزیراعطم مودی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے،اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول کو پہلی مرتبہ 2014 میں قومی سلامتی کا مشیر بنایا گیا تھا اور وہ مودی کی گزشتہ دو حکومتوں میں یہ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں،اب وہ تیسری بار بھی مشیر قومی سلامتی ہوں گے، مودی اجیت دوول پر اعتماد کرتے ہیں اسی لئے انہیں تیسری بار اہم عہدہ دیا ہے.بھارتی وزیراعظم کا سب سے قابل اعتماد افسر قومی سلامتی کا مشیر ہی ہوتا ہے۔ اسٹریٹجک معاملوں کے ساتھ ہی داخلی سیکورٹی کے معاملوں میں بھی وہ وزیراعظم کی مدد کرتا ہے۔ کب کیا فیصلہ لینا صحیح ہوگا، اس کا بھی وزیراعظم کو وہ مشورہ دیتا ہے۔

    ڈاکٹرپی کے مشرا کو پردھان سکریٹری اور اجیت کوقومی سلامتی کے مشیر کے طورپر پھر تقرری ہونے سے یہ دونوں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سب سے زیادہ وقت کام کرنے والے پرنسپل سکریٹری بن گئے ہیں۔ 1968 بیچ کے آئی پی ایس افسراجیت دہشت گردانہ مخالف معاملوں اور نیوکلیئرموضوعات کے ایکسپرٹ ہیں،جبکہ ڈاکٹرپی کے مشرا 1972 بیچ کے ریٹائرڈ افسر ہیں، جو ہندوستانی حکومت کے زرعی سکریٹری کے عہدے سے ریٹائرہونے کے بعد گزشتہ دو حکومتوں سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔ 2014 میں مودی کے وزیراعظم بننے سے پہلے سے ہی دونوں مودی کے ساتھ تھے.

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

    مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

    دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ

  • اسرائیلی فوج  کا لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا انکشاف

    اسرائیلی فوج کا لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا انکشاف

    بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد ر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہردوڑ گئی-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ جنگجو جنوبی لبنان میں جھاڑیوں میں چھپ کر اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائرکرتےہیں جس کے باعث اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے منجنیق سے آگ کےگولے پھینکے،منجنیق کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہردوڑ گئی، کئی اسرائیلی شہریوں نے ویڈیو شئیر کرکے اپنی ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک اسرائیلی شہری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ منجنیق سے اسرائیلی فوج جلد حزب اللہ کو تباہ وبرباد کردے گی، یہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں،جبکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منجنیق سرحد پر تعینات ریزرو فوجیوں نے تیار کی تھی، ویڈیو ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے پہلےکی ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر پر فائرنگ

    دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے دعوی‌کیا ہے کہ اس نے منظم حملے میں راکٹوں اور اسلحے سے لیس ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے،حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی 6 فوجی تنصیبات پر کیتیوشا اور فلک راکٹس داغے ہیں جمعرات کو کیے گئے حملے ان کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا جواب تھا اور بدھ کو بھی 8 جوابی حملے کیے گئے تھے،المنار ٹیلی ویژن نے رپورٹ میں بتایا کہ حزب اللہ کی جانب سے ایک ساتھ 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئےراکٹوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کیے گئے جس سے اسرائیل کی شمالی کمانڈ کا ہیڈکوارٹرز، خفیہ اطلاعات کا ہیڈکوارٹرز اور فوجی بیرکس نشانہ بنائی گئیں۔

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …

  • حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا  کم عمر بچہ انتقال کر گیا

    حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا کم عمر بچہ انتقال کر گیا

    المکہ: حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری کم عمر بچہ یحی محمد انتقال کر گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یحی محمد کا تعلق مصر سے تھا، تاہم وہ اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی نیت سے آیا تھا،گزشتہ دنوں عرب سوشل میڈیا پر یحی کی تصاویر وائرل تھیں، جس میں والدہ کی گود میں موجود یحی احرام پہنے ہوئے تھا،یحی مکہ شہر میں گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ہے،کم عمر بچے کو مکہ کے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنایا کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں نائیجیریا کی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی، جس کا نام محمد رکھا گیا،سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے،خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی،وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے-

    مکہ میں خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …

    افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

    کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے27 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : کنگز ٹاؤن میں بارش کے باعث تاخیر سے ہونے والے ٹاس میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

    بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے, نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز بناسکی۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے سائی برینڈ 33 اور وکرم جیت سنگھ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ ایڈورڈز نے 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے،بنگلادیش کی جانب سےا رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی، بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جب کہ نیدر لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کادعویٰ

    بیروت: لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے دعوی‌کیا ہے کہ اس نے منظم حملے میں راکٹوں اور اسلحے سے لیس ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق لبنان کی جنوبی سرحد پر مسلسل دوسرے روز بھی کشیدگی شدت سے جاری ہے اور حزب اللہ کی جانب سے حملے منگل کو اسرائیل کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس میں حزب اللہ کا ایک سینئر کمانڈر بھی نشانہ بنا تھا۔

    حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی 6 فوجی تنصیبات پر کیتیوشا اور فلک راکٹس داغے ہیں جمعرات کو کیے گئے حملے ان کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا جواب تھا اور بدھ کو بھی 8 جوابی حملے کیے گئے تھے،المنار ٹیلی ویژن نے رپورٹ میں بتایا کہ حزب اللہ کی جانب سے ایک ساتھ 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئےراکٹوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کیے گئے جس سے اسرائیل کی شمالی کمانڈ کا ہیڈکوارٹرز، خفیہ اطلاعات کا ہیڈکوارٹرز اور فوجی بیرکس نشانہ بنائی گئیں۔

    زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی ،زمین کو پانی کب ملا؟سائنسدانوں نے …

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں تقریباً 30 ڈرون حملے کیے گئے جو گزشتہ 8 ماہ کی جنگ کے دوران حزب اللہ کا طویل ترین ڈرون حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ لبنان کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی اکتوبر 2023 میں حماس اور اسرائیل کی جنگ کے ساتھ شروع ہوئی تھی لیکن دو روز قبل اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر کی ہلاکت کے بعد شدت آئی ہے۔

    سعودی ولی عہد کی حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شامل ہونے سے …

  • زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی ،زمین کو پانی کب ملا؟سائنسدانوں نے جواب تلاش کر لیا

    زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی ،زمین کو پانی کب ملا؟سائنسدانوں نے جواب تلاش کر لیا

    یو اے ای: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پانی زمین پر تقریباً چار ارب سال پہلے نمودار ہوا۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کی کرٹن یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ اینڈ پلینٹری سائنسز اور خلیفہ یونیورسٹی کے محققین نے مغربی آسٹریلیا کے وسط مغربی خطے میں جیک ہلز سے ملنے والے قدیم کرسٹلز کا تجزیہ کیا انہوں نے معدنی زرقون کے چھوٹے کرسٹل کی عمر اور اس کے آکسیجن آئسوٹوپس کی جانچ کی،زرقون کرسٹل کٹاؤ اور میٹامورفزم جیسے رضیاتی عمل سے محفوظ رہ سکتے ہیں، جو انہیں ارضیاتی مطالعات میں قیمتی بناتا ہے، کیونکہ زرقون میں یورینیم اور تھوریم موجود ہوسکتے ہیں، اس لئے یہ اکثر چٹانوں کی عمر کا تعین کرنے کے لیے ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔

    محققین کی ٹیم ان کرسٹلز سے ہائیڈروولوجیکل سائیکل کی تاریخ طے کرنے میں کامیاب رہی، جو کہ ایک ایسا مسلسل عمل ہے جس کےذریعے پانی زمین کےگرد گھومتا ہےاور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے اور ہمارے سیارے پر زندگی کو سہارا دینے کے لیے اہم ہے انہوں نے جو پایا وہ غیر معمولی طور پر ہلکے آئسوٹوپک نشانات تھے جو چار ارب سال قبل کی نشاندہی کر رہے تھے، اس طرح کے ہلکے آکسیجن آئسوٹوپس عام طور پر زمین کی سطح سے کئی کلومیٹر نیچے گرم، تازہ پانی کے چٹانوں کو تبدیل کرنے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

    جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    کرٹن یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ اینڈ پلانیٹری سائنسز سے مطالعہ کے شریک مصنف ڈاکٹر ہیوگو اولیروک نے کہا کہ مذکورہ دریافت یہ سمجھنے کے لیے اہم ہے کہ زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی یہ دریافت نہ صرف زمین کی ابتدائی تاریخ پر روشنی ڈالتی ہے بلکہ یہ بھی تجویز کرتی ہے کہ زمینی اور میٹھے پانی نے کس طرح سیارے کی تشکیل کے 600 ملین سال سے بھی کم وقت کے اندر زندگی کے پھلنے پھولنے کی منزلیں طے کیں۔

    انہوں نے کہا کہ زمین کے اندر گہرائی میں میٹھے پانی کے شواہد اس موجودہ نظریہ کو چیلنج کرتے ہیں کہ چار ارب سال پہلے زمین مکمل طور پر سمندر سے ڈھکی ہوئی تھی،یہ نتائج زمین کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں ہماری سمجھ میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں اور زندگی کی ابتدا میں مزید تلاش کے لیے دروازے کھولتے ہیں۔

    10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

  • بھارت میں لالچی بہو نے 300 کروڑ  روپے کی جائیداد کیلئے سسر کو قتل کروا دیا

    بھارت میں لالچی بہو نے 300 کروڑ روپے کی جائیداد کیلئے سسر کو قتل کروا دیا

    ناگپور: بھارت میں لالچی بہو نے 300 کروڑ روپے کی جائیداد کیلئے سسر کو قتل کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور کی رہائشی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارچنا منیش نے خاندانی جائیداد ہتھیانے کیلئے 82 سالہ سسر کو بے دردی سے قتل کروا دیا۔

    پولیس کے مطابق سرکاری خاتون افسر نے سسر کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے اپنے شوہر کے ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سسر کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی منصوبہ بندی کی جبکہ بہو نے اپنے سسر کو قتل کروانے کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    پولیس کےمطابق سسر اپنی بیمار اہلیہ سے ملنے کے بعد اسپتال سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی کی ٹکر مار کر خاتون افسر کے سسر کو کچل ڈالا جس سے ان کی موت واقعہ ہو گئی، واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہو کو گرفتار کر لیا جب کہ کیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ارچنا منیش نے ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونے کی وجہ سے بڑی بے ضابطگیاں بھی کی ہیں، ارچنا کے سیاسی تعلقات ہونے کے سبب ان کا گھیرا بھی کبھی تنگ نہیں کیا جا سکا اور اب ان کےخلاف اپنے سسر کا قتل کرنے کے ساتھ ساتھ بے ضابطگیوں پر بھی کیس چلایا جا رہا ہے۔

    10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

  • سعودی ولی عہد کی حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شامل ہونے سے معذرت

    سعودی ولی عہد کی حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شامل ہونے سے معذرت

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7 سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کرلی ہے،سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ اقتصادی فورم جی 7 گروپ میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی۔

    10 سالہ بچے نے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر خودکشی کرلی

    جون کے آخر میں بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے،محکمہ موسمیات

    امریکی محکمہ خزانہ کے وفد کی وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری سے ملاقات

  • لال قلعہ حملہ کیس،عارف کی رحم کی اپیل بھارتی صدر نے کی مسترد

    لال قلعہ حملہ کیس،عارف کی رحم کی اپیل بھارتی صدر نے کی مسترد

    لال قلعہ حملہ کیس،پاکستانی محمد عارف کی رحم کی اپیل بھارتی صدر نے مسترد کر دی

    بھارت کے لال قلعہ میں 2000 میں ہونے والے حملے کیس میں سزا یافتہ پاکستانی شہری محمد عارف کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل بھارتی صدر نے مسترد کر دی ہے،24 برس قبل بھارت میں لال قلعہ پر حملہ کیا گیا تھا،بھارتی صدر نے 25 جولائی 2022 کو عہدے سنبھالنے سے اب تک یہ دوسری رحم کی اپیل مسترد کی ہے، 3 نومبر 2022 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بھی ملزم عارف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی تھی اور سزائے موت کو برقرار رکھا تھا

    قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ سزائے موت کا ملزم اب بھی آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست کر سکتا ہے کہ رحم کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود طویل تاخیر کی بنیاد پر اپنی سزا میں کمی کی جائے۔ صدر کے سیکرٹریٹ کے 29 مئی کے بیان کے مطابق، عارف کی جانب سے 15 مئی کو جمع کرائی گئی اپیل 27 مئی کو خارج کر دی گئی۔

    22 دسمبر 2000 کے لال قلعہ پر حملے میں تین فوجی اہلکار مارے گئے تھے جس میں حملہ آوروں نے لال قلعہ کے میدان کے اندر تعینات 7 راجپوتانہ رائفلز رجمنٹ پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے کے چار دن بعد، دہلی پولیس نے ایک پاکستانی شہری عارف کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق لشکی طیبہ سے بتایا گیا تھا،بھارتی سپریم کورٹ نے 2022 میں ملزم محمد عارف عرف اشفاق کو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے،اور حملہ کرنے کا قصور وار ٹھہرایا تھا، ٹرائل کورٹ نے اکتوبر 2005 میں اسے مجرم قرار دیا۔ فیصلے کی بعد دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیلیں کی گئی تھیں جو مسترد ہوئی۔ ٹرائل کورٹ نے کہا تھا کہ سری نگر میں دو افراد ایک گھر جہاں عارف اور تین دیگر لشکر طیبہ کے رکن 1999 میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد ٹھہرے ہوئے تھے، لال قلعہ پر حملے کی سازش اس گھر میں کی گئی تھی،

    لال قلعہ حملہ کے وقت تین حملہ آور ابو شاہد، ابوبلال اور ابوحیدر مارے گئے تھے،اگست 2011 میں، سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کے حکم کی حمایت میں فیصلہ کیا جو اسے دیا گیا تھا۔ بعد ازاں، اگست 2012 میں، نظرثانی کی درخواست کی سماعت اعلیٰ ترین عدالت کے دو ججوں کے پینل نے کی، جس نے اسے خارج کر دیا۔ جنوری 2014 میں، علاج معالجے کی درخواست کو بھی اسی طرح مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد عارف نے ایک اور درخواست دائر کی جس میں درخواست کی گئی کہ تین ججوں پر مشتمل بنچ ان مقدمات میں نظرثانی کی درخواستوں پر غور کرے،ستمبر 2014 کے ایک فیصلے میں، عدالت عظمیٰ کے آئینی پینل نے طے کیا کہ وہ تمام مقدمات جن میں ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے، انہیں تین ججوں کی بنچ کے سامنے لایا جانا چاہیے۔ سزائے موت کے قیدیوں کی نظرثانی اور علاج کی درخواستوں کو پبلک ٹربیونلز میں سننے کی بجائے ستمبر 2014 کے حکم سے قبل چیمبر کے عمل میں حل کیا گیا تھا۔ ایک آئینی بنچ نے جنوری 2016 میں اعلان کیا تھا کہ عارف ایک ماہ کے اندر عوامی عدالت میں سماعت کے لیے نظرثانی کی درخواستوں کو خارج کرنے کے لیے دوبارہ کھولنے کی درخواست کر سکتا ہے۔ 3 نومبر 2022 کو سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا۔

    یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب صدر مرمو نے گزشتہ سال ایک الگ کیس میں ایک اور رحم کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں گھناؤنے جرائم کے معاملات پر سخت موقف کا مظاہرہ کیا گیا تھا

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

  • سوناکشی سنہا  اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے،اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔

    ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری شادی کی یہ خوشیاں عزیز و اقارب اور دوستوں کے بغیر ادھوری ہیں اس لیے آپ سب لوگ جہاں کہیں بھی مصروف ہیں سب کام چھوڑ کر ہماری شادی کی تقریب میں شرکت کریں، ہمیں آپ کا انتظار رہے گا۔

    کویت،عمارت میں آتشزدگی سے 42 بھارتیوں کی موت،فضائیہ لاشیں واپس لائیگی

    دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کریں گےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں کے بعد، اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

    پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

    دوسری جانب بھارتی میڈیا آئی دیوا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں’لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے’-