Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر متفق ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی، دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ایران پر پابندیاں تاحال برقرار ہیں، ایران سے تجارتی معاہدہ کرنے والوں کوممکنہ خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے، بھارت کو پابندیوں سے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، بھارت بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے، ایران پر پابندیاں ہیں اور رہیں گی، ایران سے تجارت کرنے والوں کو باخبر رہنا ہوگا۔

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    واضح رہے کہ بھارت نے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظامات سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے دس سالہ معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے،اس معاہدے کے تحت بھارت ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ترقیاتی کاموں کو بڑھائے گا۔

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

  • حماس کے  ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک صدر

    حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک صدر

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    باغی ٹی وی : یونان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک حکومتی نمائندے نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب اردوان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کا ترکیہ میں علاج کیا جارہا ہے، جن لوگوں کے علاج کے متعلق ترکیہ کے صدر نے بات کی وہ صرف حماس کے فائٹرز کے بارے میں نہیں تھی بلکہ وہ غزہ کے عام شہریوں سے متعلق تھی۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے تیز کرنے کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی صیہونی فوج سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

    فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا ادھر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی طلبہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے بعد جامعہ کا عملہ بھی طلبہ کی حمایت میں کھڑا ہوگیا مصر میں امریکی جامعہ کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے نعرے لگادئیے۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

  • سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اس گرفتار ملزم کا تعلق بھی لارینس بشنوئی گروپ سے ہے، 34 سالہ ہرپال سنگھ کو ہریانہ سے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے حراست میں لیا،رپورٹس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    واضح رہے کہ ممبئی میں 14اپریل کو سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے جن میں دوملزمان کو16اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ بشنوئی گینگ قتل ‘بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے ان کا تعلق صحرا میں رہنے والے ایک مذہبی فرقے سے ہے جو کالے ہرن کونسل کو اپنے گرو کا اوتار مانتا ہے اور سلمان خان نے 1998 میں شکار کے دوران دو کالے ہرنوں کو گولی مارے تھے جس پر ان کے خلاف کئی سال مقدمہ بھی چلتا رہا –

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    بالی وڈ اسٹار کے قریبی ساتھیوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے خاندان اور قریبی ساتھی کالے ہرن کو مذہب سے جوڑنے کی کہانی کو مضحکہ خیزقراردیتے ہیں کیونکہ1998سے 2024تک 16سال مجرمان کو معلوم نہیں ہوا ان کا کہنا ہے کہ پولیس کیس کی درست سمت میں تفتیش کرنے کی بجائے اسے کالے ہرن کیس سے جوڑکر فائرنگ کیس کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے.

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نجم الحسین ہی کپتان ہوں گے،جب کہ تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے،اس کے علاوہ اسکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جاکرعلی، تنویراسلام ، شک مہدی حسن، ارشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور تنظیم حسن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

     

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا …

    آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،علی محمد خان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی

  • فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    واشنگٹن: فحش اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلق اسکینڈل کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت میں بیان دیدیا ہے-

    باغی ٹی وی :"دی گارجئین” کے مطابق سابق امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

  • ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پیٹل نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے۔

    ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے،امریکا

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں،امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے-

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے، امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ جاری رہی تو بے گھر اسرائیلی گھر نہیں جا پائیں گے، اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغ رہے ہیں جب تک اسرائیل غزہ پر اپنا حملہ جاری رکھے گا، ان کا گروپ لڑتا رہے گا، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مکان پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے-

    یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین …

    عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے50 سے زائد مقامات پر بمباری کی، شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار 105 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے رفح میں کویتی اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ صیہونی فورسز جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں گھس گئیں اور خیمہ بستی سے3 لاکھ 60 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک امدادی کارکن ہلاک ہوگیا۔ ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ جنگجوؤں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو ڈرون سے نشانہ بنایا، علاقے میں اسرائیل کے چار دیگر ٹینکوں پر بھی حملے کیے گئے۔

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

  • پاکستان جولائی کے آخر تک   8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف معاہدہ کر لے گا،وال اسٹریٹ بینک سٹی

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف معاہدہ کر لے گا،وال اسٹریٹ بینک سٹی

    لندن: وال اسٹریٹ بینک سٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان جولائی کے آخر تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 8 ارب ڈالر تک کے نئے چار سالہ پروگرام کے معاہدے پر پہنچ جائے گا-

    باغی ٹی وی : بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی اسٹینڈ بائی معاہدے کو مکمل کیا تھا لیکن اسلام آباد نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے سٹی میں نکولا اپوسٹولوف نے کلائنٹس کے نام ایک نوٹ میں لکھا کہ اگرچہ طویل مدتی چیلنجز کا تعلق ہے ، لیکن ہم یورو بانڈز کی حمایت کرنے والے متعدد مثبت محرکات دیکھتے ہیں۔

    سٹی کی ایک ٹیم کے پاکستان کے دورے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت پالیسی سازوں سے ملاقات کے بعد اپوسٹولوف نے کہا، “سب سے پہلے، آئی ایم ایف کے ایک بڑے اور طویل ای ایف ایف (توسیعی فنڈ سہولت) پروگرام کو جولائی تک حتمی شکل دی جا سکتی ہے ممکنہ طور پر 7-8 ارب ڈالر کا 4 سالہ پروگرام اور دوسرا سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، آئی ایم ایف کا وفد مالی سال 2025 کے بجٹ، پالیسیوں اور ممکنہ نئے پروگرام کے تحت اصلاحات پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب …

    آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے ایتھر پیریز روئز نے ہفتے کے آخر میں میڈیا کو ایک پیغام میں کہا، “اس کا مقصد بہتر گورننس اور مضبوط، زیادہ جامع اور لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنا ہے جس سے تمام پاکستانی مستفید ہوں گے۔

    دریں اثنا سٹی نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی 2027 بانڈ سرمایہ کاروں کو کافی لیکویڈیٹی اور بڑے پیمانے پر اضافے کے ساتھ ایک اچھا مقام فراہم کرے گا کیونکہ ڈیفالٹ کے خطرات مزید کم ہوجائیں گےملک کے 2025 اور 2026 کے مختصر تاریخ والے بانڈز 91-96 سینٹ پر ٹریڈ کر رہے ہیں جو پچھلے سال کے آخر سے زبردست تیزی کے بعد ٹریڈ کر رہے ہیں، پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز 2022 میں ڈالر کے مقابلے میں 20 سینٹ کے وسط تک گر گئے تھے۔

    پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

  • حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    لبنانی حزب اللہ گروپ نے شمالی اسرائیل میں دو فوجی مقامات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے دو حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بیت ھلل کے جنوب میں 91ویں ڈویژن کی 403 ریزرو آرٹلری بٹالین کے نئے بنائے گئے کیمپ پر فضائی حملہ کیا ،اس حملے میں دشمن کے متعدد افسر اور سپاہی ہلاک اور زخمی ہوگئے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی آرام کررہے تھے، یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    حزب اللہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پیر کی صبح یفتاح بیرک میں مرکاوا ٹینک کو بھی گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں موجود اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح کو کہا تھا کہ لبنان سے آنے والے دو ڈرون شمالی اسرائیل میں بیت ہلل کے علاقے میں فضا میں تباہ کردیے گئے دونوں ڈرون کے فضا میں پھٹنے سے جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی تاہم اس آگ پر فورا قابو پا لیا گیا فوجی حکام اور طبی ماہرین نے بعد میں اطلاع دی کہ لبنان سے داغے گئے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائلوں کی بمباری میں 4 فوجی زخمی ہوئے اسرائیلی اخبار’ٹائمز آف اسرائیل’ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یفتاح قصبے کے قریب دو میزائلوں سے ہونے والے اس حملے میں متعدد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …

  • بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    تہران: بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔

    ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگاچابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے،بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے بغیر جاسکتا ہے۔

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    واضح رہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک اور وہاں سے یورپ تک رسائی کا بھارتی خواب اور بھارت نے اسی مقصد کے حصول کے لئے چابہار پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی2017 کے آخر میں پہلے فیز کے افتتاح سے ایک ماہ قبل بھارت کی جانب سے گندم کی پہلی کھیپ اسی راستے افغانستان پہنچائی گئی تاہم اب یہ بندگارہ باضابطہ کام شروع کردے گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    2015 میں پاکستان اور چین نے ‘سی پیک’ پر کام کا آغاز کیا تو اگلے ہی سال بھارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راہداری کا معاہدہ کیا جس کے تحت چابہار منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام شروع کیا گیا –

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے،16 مئی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے ،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روزکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی تھی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.64 روپے اور قیمت فروخت 279.25 روپے ہے۔

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 16 پیسے کی کمی کے بعد 299.78 روپے پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل قیمت 299.94 روپے تھی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 16 پیسے کی کمی کے بعد 348 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے،سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، سعودی ریال 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 74 روپے 16 پیسے اور اماراتی درہم بھی 2 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت

    دوسری جانب ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 1200 روپے سستا ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 7ہزار733 روپے کاہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں 10 ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2329 ڈالرہو گئی ہے۔