Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • مشتری سے 50 فیصد بڑا   لیکن  وزن میں  روئی سے بھی ہلکا اور ملائم  سیارہ دریافت

    مشتری سے 50 فیصد بڑا لیکن وزن میں روئی سے بھی ہلکا اور ملائم سیارہ دریافت

    سائنسدانوں نے حال ہی میں انہوں ایک ایسے بڑے حجم والا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے 2600 گنا بڑا لیکن وزن میں انتہائی ہلکا پھلکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے سیارے کو ابتدائی طور پر وائڈ اینگل سرچ فار پلینٹس (WASP) کی مدد سے دیکھا گیازمین سے 12 سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ”WASP-193b“ نامی نیا سیارہ مشتری سے 50 فیصد او ر زمین سے 2600 گنا بڑا ہے لیکن اس کا وزن روئی سے بھی ہلکا اور یہ بہت ملائم ہے۔

    ناسا کے مطابق کاٹن کینڈی کی کثافت والے اس حیرت انگیز سیارے کو ”Super-Puffs“ کا نام دیا گیا ہے سیارہ انتہائی کم کثافت رکھتا ہے، جس کا حجم اور سائز مشتری سے بالترتیب 0.14 اور 1.5 گنا زیادہ ہے جس کے نتیجے میں کثافت تقریباً 0.059 گرام فی کیوبک سینٹی میٹر بنتی ہے، جو کاٹن کینڈی جتنی ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    ایم آئی ٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف جولین ڈی وٹ کا کہنا ہے کہ سیارہ اتنا ہلکا ہے کہ ایک مشابہ، ٹھوس سیارے کے مواد کے بارے میں سوچنا مشکل ہے، سیارہ بنیادی طور پر روئی جیسا نرم و ملائم ہے،محققین کو شبہ ہے کہ WASP-193b زیادہ تر ہائیڈروجن اور ہیلیم سے بنا ہے، جس کا ماحول مشتری کے اپنے ماحول سے دسیوں ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، تاہم، سیاروں کی تشکیل کے موجودہ نظریات ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ کسی سیارے کا ماحول اس حد تک کیسے پھیل سکتا ہے۔

    ایف آئی اےکی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

  • گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نےسلمان خان کی جان بخشنے کیلئے شرط رکھ دی

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نےسلمان خان کی جان بخشنے کیلئے شرط رکھ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی جان بخشنے کے لیے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی سے معافی مانگی تھی، سومی علی نے کہا تھا کہ کالے ہرن کے شکار کے واقعے کو کئی سال گزر چکے ہیں، اُس وقت سلمان خان کی عُمر بھی کم تھی، اُن سے انجانے میں غلطی ہوگئی تھی لہٰذا میں بشنوئی گینگ کے سربراہ سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ اس واقعے کو بھول جائیں، میں سلمان خان کی طرف سے معافی مانگ رہی ہوں، سلمان خان کو معاف کردیں کیونکہ اس طرح کسی بھی انسان کی جان لینا یا قتل کی دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سلمان خان کو قتل کرنے یا نقصان پہنچانے سے کالے ہرن واپس نہیں آجائیں گے، اگر آپ انصاف چاہتے ہیں تو عدالت جائیں۔

    سومی علی کے معافی نامے کے بعد بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے سلمان خان کی زندگی بخشنے کے لیے اپنی شرط بتائی،کہا کہ ہم سومی علی کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ قصوروار سومی علی نہیں بلکہ سلمان خان ہیں، اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم اُنہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے،سلمان خان اپنی معافی کے ساتھ ہمیں اس بات کا یقین بھی دلائیں گے کہ وہ ہمیشہ جنگلی حیات و ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے-

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک …

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

  • غزہ : سرائیلی فوج کے حملوں میں مزید  82 فلسطینی شہید،1اسرائیلی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی

    غزہ : سرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 82 فلسطینی شہید،1اسرائیلی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے بڑھا دیے ہیں ، غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا سے زائد افراد شہید اور 78 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق رفح اور جبالیہ کیمپ کے علاقوں میں اس وقت اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا صیہونی غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے امداد لانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر بھی حملے کررہے ہیں جب کہ رفح کے قریب واقع یورپین اسپتال کو جنریٹرز کیلئے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

    بچے سے بدفعلی کرنیوالے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد رفح چھوڑ کر غزہ کے دیگر شہروں اور کیمپوں میں چلے گئے ہیں، یہ تمام شہری بے سروسامانی کی حالت میں ہیں۔

    دوسری جانب مختلف حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئےٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا اسرائیلی فوج نے اسے رفح میں اپنی پہلی ہلاکت قرار دیا ہے، ہلاک فوجی کی شناخت 19 سالہ سارجنٹ ایرا یائر گسپان کے نام سے ہوئی۔

    اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

    دوسرے واقعے میں لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشن پر اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل حملہ کیا جس سے ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے، حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تین میزائل داغے تھے پہلے میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ایک اسرائیلی شہری فوجی پوزیشن پر پہنچا تو وہاں مزید میزائل کیے گئے جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے دو علاقوں آئتہ الشاب اور کفر قلعہ میں حزب اللہ کے کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

    توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور

  • برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    برطانیہ میں مظاہرین کا اسرائیلی ڈرونز کے پرزے بنانیوالی فیکٹری کے سامنے احتجاج

    ایڈن برگ: برطانوی علاقے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی ڈرون کے پرزے بنانے والی ایک فیکٹری کے داخلی راستے کو بند کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے علی الصبح گلاسگو میں تھیلس گوون فیکٹری کے دروازے کو بند کرکے برطانیہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا یہ احتجاج یوم نکبہ کی 76 ویں برسی کے موقع پر کیا گیا جب 1948 کی جنگ میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا اور لاکھوں فلسطینیوں کا قتل عام کرکے 80 فیصد سے زیادہ فلسطینی آبادی کو فلسطین سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا گیا تھا اس قتل عام اور ہجرت کی یاد میں فلسطینی ہر سال 15 مئی کو یوم نکبہ مناتے ہیں جس کا معنی ہیں تباہی۔

    گلاسگو کے مقامی انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاج کے طور پر گوان کے علاقے میں تھیلس پلانٹ کو بند کردیا جہاں اسرائیلی دفاعی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ مشترکہ طور پر جاسوس ڈرونز تیار کیے جاتے ہیں۔

    سیکیورٹی خدشات کےباعث 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسرائیل کو بموں کی ڈلیوری دینے سے انکار کردیا تھا، اس کے باوجود صہیونی حکومت کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی ڈلیوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کردیا ہے یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہےاسرائیلی ٹینک رفح میں بہت اندر تک آچکے ہیں۔

    ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

    اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کے بعد اب رفح میں فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہیے اور یہ کہ اس آپریشن میں امریکا اُس کا ساتھ نہیں دے گا، بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو رفح میں کارروائی سے خبردار کیا تھا مگر اس کے باوجود صہیونی قیادت نے اپنے منصوبے کے مطابق آپریشن جاری رکھا ہے-

  • انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی، جونی بیرسٹو اور سیمن کیورن بھی اسی ہفتے بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے، انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہوں گے، کھلاڑیوں کی وطن واپس روانگی پر سابق بھارتی کپتان گواسکر نے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں اور ان کے بورڈ پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں۔

  • روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر  افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    روسی وزارت دفاع کا ایک اور سینئیر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    ماسکو: روسی وزارت دفاع کے ایک اور سینیئر افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف وزارت دفاع میں مرکزی پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، ان پر 2021 سے 2023 کے درمیانی عرصے میں 30 ملین روبل سے زیادہ رشوت لینے کا الزام ہے، چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے 100 ملین روبل، سونے کے سکے، مہنگی گھڑیاں اور دیگر لگژری اشیا برآمد کی گئیں، کزنیتسوف کی گرفتاری کا نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی گرفتاری سے تعلق نہیں ہے، کزنیتسوف کو 15 برس قید کا سامنا ہے ،لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے افسر ہیں جنہیں اس الزام کا سامنا ہوا ہے۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع کو برطرف کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعظم اندرئی بیلوسوف کو وزیر دفاع تعینات کرنے کا اعلان کیا،روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں 2012سے وزیر دفاع رہنے والے سرگی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری بنایا جائے اور انہیں ملٹری صنعتی کمپلیکس کی ذمے داریاں بھی دی جائیں۔

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

    دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ملک کے تجربہ کار وزیر خارجہ سرگی لاوروف کو اپنی ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے،ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تبدیلی اس لیے معنی خیز ہے کیونکہ روس 1980کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسی صورت حال کے قریب پہنچ رہا تھاجب فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام ریاستی اخراجات کا 7.4فیصد استعمال کر رہے تھے، اس تبدیلی کی وجہ یہی ہے کہ اس طرح کے اخراجات کو ملک کے مجموعی مفادات کے مطابق یقینی بنانا بہت ضروری ہے جس کے لیے روسی صدر وزارت دفاع میں معاشی پس منظر کے حامل کسی سویلین کو لانا چاہتے ہیں۔

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

  • ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

    ٹورنٹو: کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے جرم میں تین بھارتی شہریوں کے بعد ایک اور بھارتی دہشت گردکوگرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری کینیڈا میں 5 سالوں سے عارضی شہری کے طور پر مقیم تھ، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کر رہی ہیں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں پکڑا جانے والا بھارتی شہری ہے، بھارتی شہری امندیپ سنگھ“ فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں پابندسلاسل ہے، اس سے قبل 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

    آر سی ایم پی سپریٹینڈنٹ مندیپ موکر کے مطابق بھارتی شہریوں میں کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار شامل ہیں، اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کر رہی ہیں-

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

    واضح رہے کہ کینیڈین حکام اور فائیو آئیز انٹیلیجنس ایجنسی نے مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا، امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی 9 نومبر 2023 کو ہرپریت سنگھ اوپل کا کینیڈا میں قتل کر دیا گیا، واردات کے دوران 11 سالہ بیٹا بھی ہلاک ہوا کینیڈا میں گرفتار تینوں بھارتی شہریوں کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہےعلاوہ ازیں امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا مودی سرکار نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی-

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

  • پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر متفق ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی، دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ایران پر پابندیاں تاحال برقرار ہیں، ایران سے تجارتی معاہدہ کرنے والوں کوممکنہ خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے، بھارت کو پابندیوں سے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، بھارت بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے، ایران پر پابندیاں ہیں اور رہیں گی، ایران سے تجارت کرنے والوں کو باخبر رہنا ہوگا۔

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    واضح رہے کہ بھارت نے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظامات سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے دس سالہ معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے،اس معاہدے کے تحت بھارت ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ترقیاتی کاموں کو بڑھائے گا۔

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

  • حماس کے  ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک صدر

    حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک صدر

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    باغی ٹی وی : یونان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک حکومتی نمائندے نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب اردوان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کا ترکیہ میں علاج کیا جارہا ہے، جن لوگوں کے علاج کے متعلق ترکیہ کے صدر نے بات کی وہ صرف حماس کے فائٹرز کے بارے میں نہیں تھی بلکہ وہ غزہ کے عام شہریوں سے متعلق تھی۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے تیز کرنے کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی صیہونی فوج سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

    فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا ادھر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی طلبہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے بعد جامعہ کا عملہ بھی طلبہ کی حمایت میں کھڑا ہوگیا مصر میں امریکی جامعہ کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے نعرے لگادئیے۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

  • سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

    ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اس گرفتار ملزم کا تعلق بھی لارینس بشنوئی گروپ سے ہے، 34 سالہ ہرپال سنگھ کو ہریانہ سے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے حراست میں لیا،رپورٹس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    واضح رہے کہ ممبئی میں 14اپریل کو سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے جن میں دوملزمان کو16اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ بشنوئی گینگ قتل ‘بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے ان کا تعلق صحرا میں رہنے والے ایک مذہبی فرقے سے ہے جو کالے ہرن کونسل کو اپنے گرو کا اوتار مانتا ہے اور سلمان خان نے 1998 میں شکار کے دوران دو کالے ہرنوں کو گولی مارے تھے جس پر ان کے خلاف کئی سال مقدمہ بھی چلتا رہا –

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    بالی وڈ اسٹار کے قریبی ساتھیوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے خاندان اور قریبی ساتھی کالے ہرن کو مذہب سے جوڑنے کی کہانی کو مضحکہ خیزقراردیتے ہیں کیونکہ1998سے 2024تک 16سال مجرمان کو معلوم نہیں ہوا ان کا کہنا ہے کہ پولیس کیس کی درست سمت میں تفتیش کرنے کی بجائے اسے کالے ہرن کیس سے جوڑکر فائرنگ کیس کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے.

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان