Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • چیمپئنز  ٹرافی پر ہم  وہی  کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، نائب صدر  بی سی سی آئی

    چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، نائب صدر بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم کا ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی-

    نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے، ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے،چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

  • ناسا کا چاند پر ایڈوانس "ریلوے”  سسٹم بنانے کا منصوبہ

    ناسا کا چاند پر ایڈوانس "ریلوے” سسٹم بنانے کا منصوبہ

    واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ایڈوانس "ریلوے” بنانے اور انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی ۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے اور ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس (این آئی اے سی) پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن نے کہا کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لئے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر ناسا کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لئے فنڈز وصول کررہا ہے۔

    جان نیلسن نے کہا کہ کل چھ منصوبے ہیں جن میں سے ہر ایک این آئی اے سی کے ابتدائی مرحلے سے گزرچکا ہے اب دوسرے مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کے لئے اگلے دو سال تک 600,000 ڈالرز جمع کریں گے، ہمارا این اآئی اے سی عملہ کچھ نہ کچھ حیران کن اور حوصلہ افزا آئیڈیا متعارف کراتا رہتا ہے اور یہ منصوبے یقینی طور پر ناسا کو مستقبل میں ممکنات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

  • بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے تین اسکولوں کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے احمد آباد کے 5 سے 6 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے روز الیکشن ہے اور یہ سیاسی معاملہ ہوسکتا ہے۔ْ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل نئی دہلی کے بھی کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جب کہ یکم مئی کو مجموعی طور پر 131 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

    سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

    اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

    امریکی سفیر سے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کی ملاقات

  • سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

    سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

    ریاض: سعودی عرب کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد درجنوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی –

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک معروف عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد 69 سعودی اور 10 سے زائدغیر ملکی شہریوں کو کو اسپتال میں داخل کرنا پڑازہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ لوگوں کی یہ حالت کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے،سعودی دارالحکومت ریاض کے محکمہ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے ہیں اور ان سب نے ایک ہی فوڈ چین سے برگر کھایا تھا،جس پر اس فوڈ چین کی تمام شاخوں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں موجود کھانے کی تمام مصنوعات کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ میونسپل اہلکار ان ریسٹورینٹس، اوزاروں اور مشینری کی صفائی اور جراثیم کش عمل کی نگرانی کریں گے۔

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

  • اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

    رفح: اسرائیلی فوج نے انخلا کے احکامات جاری کرنے کے بعد رفح شہر کے مشرقی علاقوں کے جوار میں فضائی حملے شروع کردئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہو گئے،اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات سے رفح کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 11 گھروں کو نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں بعض محلوں کو خالی کرانے کے احکامات کے بعد صبح کے وقت علاقے میں مقیم فلسطینیوں نے علاقہ چھوڑنا شروع کردیا تھا بارش کے موسم کے باوجود سینکڑوں فلسطینی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تھیلوں اور بیگوں میں مختصر سامان کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے، جن کے پاس گاڑیا ں تھیں وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ دوسرے علاقوں کو چلے گئے۔

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی غزہ شہر میں متوقع فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفح کے باشندوں کو "توسیع شدہ انسانی علاقے” کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا،فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج مشرقی رفح کے باشندوں کو توسیع شدہ انسانی علاقے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ وہ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہی تھی،کتنے لوگوں کو نکالا جارہا تھا؟ اس سوال پر ایک فوجی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، "اندازاً تقریباً ایک لاکھ افراد ہوں گے۔”

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال تقریبا 1.2 ملین افراد رفح میں پناہ گزین ہیں، رفح میں حملے کے امکان پر عالمی امدادی گروپوں اور عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک "حقیقی طور پر اُن شہریوں کی حفاظت کے لئے ایک قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا جنہیں نقصان پہنچنے کا امکان ہے” اور ایسے منصوبے کے بغیر واشنگٹن "رفح میں کسی بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔”

    7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہی اسرائیل نے غزہ کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اس علاقے کے جنوب میں "محفوظ زون” بشمول رفح میں منتقل ہو جائیں، لیکن رفح پر بار بار فضائی بمباری کی گئی ہے اور فلسطینی باقاعدگی سے کہتے رہے ہیں کہ غزہ کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔

    فوجی بیان میں رفح کے قریب ساحلی علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی طرف جانے والی امداد کی بڑھتی ہوئی سطح کے لئے المواسی میں انسانی ہمدردی کے علاقے میں توسیع کی ہے۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

  • سلمان خان کے ہاتھ سےاپنے مداحوں کے نام لکھا گیا  خط وائرل

    سلمان خان کے ہاتھ سےاپنے مداحوں کے نام لکھا گیا خط وائرل

    ممبئی: سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ہاتھ سے لکھا گیا خط وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنی فلم ‘میں نے پیار کیا’ کی ریلیز کے چار ماہ بعد اپنے مداحوں کے نام لکھا تھا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے خط میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ سب سے پہلے تو مجھے قبول کرنے اور میرے پُرستار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں، میں اپنی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز کررہا ہوں۔

    اداکار نے لکھا تھا کہ میں اگلی فلموں کے لیے بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اب میں جو کچھ بھی کروں گا تو اس کا موازنہ میری فلم "میں نے پیار کیا” سے کیا جائے گا، لہٰذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سُنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی۔

    مفتی مبشر احمد ربانی لوگوں کے دلوں میں رہتے اور دلوں میں بستے تھے ،حافظ …

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ مجھ سے محبت کرنا چھوڑ دیں گے اور آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا، آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم اسٹار بنتے ہیں، آپ میری ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ ہی جانتے ہیں، اسی لیے میرے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہے، میں صرف ایک بات جانتا ہوں کہ آپ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔

    پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

    واضح رہے کہ 1988 میں پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں اداکارہ ریکھا کے چھوٹے بہنوئی کا کردار کرنے والے سلمان خان کو بالی ووڈ پر راج کرتے ہوئے 36 برس ہونے والے ہیں، اپنی دوسری فلم ” میں نے پیار کیا” میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا اور خوب شہرت سمیٹی تھی، اس سُپر ہٹ فلم میں بھاگیہ شری، موہنیش بہل، آلوک ناتھ اور ریما لاگو نے بھی اداکاری کی تھی۔

    سائفر کیس،سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بدھ تک ملتوی

  • خاتون رکن اسمبلی کو نشہ آور چیز کھلا کر "جنسی زیادتی” کا نشانہ بن گئی

    خاتون رکن اسمبلی کو نشہ آور چیز کھلا کر "جنسی زیادتی” کا نشانہ بن گئی

    آسٹریلیا کی رکن اسمبلی اور نائب وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ انکو نشہ دے کر انکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے

    بریٹینی لاؤگا نے یہ بات سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی ، انکا کہنا تھا کہ کوئنزلینڈ کے علاقے میں انہیں نشہ آور چیز کھلا کر انکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، جب میں نے ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ میرے جسم میں نشہ آور اشیا ہیں جو میں نے خود نہیں لی نہیں تھیں،بریٹینی لاؤگا ن کے مطابق یہ واقعہ 28 اپریل کو پیش آیا، اس ضمن میں پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،

    بریٹینی لاؤگا کا کہنا تھا کہ ” نشہ آور چیز نے بہت برے اثرات مرتب کیے تھے، یہ کسی کے بھی ساتھ ہو سکتا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ ہم میں سے کئی لوگوں کے ساتھ ہوا ہے، میں نے اپنے علاقے میں متعدد خواتین سے رابطہ کیا ہے جنہیں اسی طرح نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،خواتین کو نشہ آور چیز دینے یا جنسی زیادتی کے خوف کے بغیر بلاخوف و خطر باہر نکلنے کی آزادی ہونی چاہئے

    کوئنز لینڈ پولیس نے تصدیق کہ وہ خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے دی گئی درخواست پر تحقیقات کر رہے ہیں، آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے سربراہ اسٹیون مائلز نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے بریٹینی لاؤگا کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

  • خبردار،ای سگریٹ بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے

    خبردار،ای سگریٹ بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے

    ای سگریٹ بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے،ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ خواتین کے لئے بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے

    برطانیہ میں اس حوالہ سے تحقیق کی گئی ہے،لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی بار ای سگریٹس کے استعمال اور خواتین میں بانجھ پن کے خطرے کے درمیان تعلق کو ثابت کیا گیا ہے، اس ضمن میں ہونے والی تحقیق میں تین لاکھ 25 ہزار خواتین کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جو ماں بننے کی خواہشمند تھیں،ان خواتین کے طرز زندگی کا جائزہ بھی کئی ماہ تک لیا گیا ،ان خواتین سے میں 22 فیصد ای سگریٹ استعمال کرتی تھی ، ان میں سے 27 فیصد تمباکو نوشی کرتی تھیں، 7 فیصد منشیات جبکہ 40 فیصد الکحل استعمال کرتی تھیں

    تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ عام سگریٹ یا ای سگریٹ کا استعمال کرنے والی خواتین کے ہارمونز میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہیں،ماہرین نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ماں بننا ہے تو سگریٹ نوشی کی عادت ختم کریں،خواتین کو ای سگریٹ ، سگریٹ یا الکحل سے مکمل دور رہنا ہو گا،پہلی بار شواہد سے ای سگریٹ کے استعمال سے بانجھ پن کے خطرے کو ثابت کیا گیا ہے،ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں 15 سال کی عمر کی 40 فیصد لڑکیاں ای سگریٹ استعمال کرتی ہیں

    21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں بچوں کو اب ای سگریٹس کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے
    عالمی ادارہ صحت کے مطابق ای سگریٹس کے استعمال سے بچے نکوٹین کے عادی ہو رہے ہیں بچوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ای سگریٹس کی جانب راغب کیا جا رہا ہے، ای سگریٹس کے سولہ ہزار سے زائد فلیورز کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے، بچوں کو ای سگریٹس کا عادی بننے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،ای سگریٹ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک مناسب متبادل نہیں ہے، بلکہ اس کے استعمال کے اثرات کی وجہ سے صارفین کے روایتی سگریٹ کی طرف جانے کے امکانات کو بڑھاتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ای سگریٹس سے تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد نہیں ملتی، دنیا کے 88 ممالک میں ای سگریٹس کی فروخت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، دنیا کے 74 ممالک میں ای سگریٹس سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے، ای سگریٹس بھی کینسر، دل، پھیپھڑوں اور دماغی امراض کا سبب بن رہی ہیں، ای سگریٹس کی فروخت روکنے لیے سخت قانون سازی اور عمل درآمد کی ضرورت ہے

    کینیڈا، وسطی ایشیا اور یورپ میں کیے گئے سروے کے مطابق سگریٹ‌کے مقابلے میں ای سگریٹ‌کا رجحان بڑھ رہا ہے، نوعمرلڑکوں اور لڑکیوں میں الکحل اور ای سگریٹ کے استعمال میں غیرمعمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ اسکول کے کم عمر بچوں میں صحت کے برتاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے 2000 اور 2001 میں 2 لاکھ 80 ہزار لڑکے لڑکیوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق نشہ کرنے میں لڑکیاں لڑکوں سے آگے نکل کی ہیں،رپورٹ کے مطابق الکحل نوعمر لڑکوں میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی مشروب بن چکی ہے۔ 15 سال عمر کے 56 فیصد لڑکے اور 59 فیصد لڑکیوں نے کبھی نا کبھی مے نوشی کی۔ اسی طرح روائیتی سگریٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ای سگریٹ کے رجحان میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ای سگریٹ میں بھی لڑکیاں لڑکوں سے آگے نکل چکی ہیں

  • چینی صدریورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

    چینی صدریورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

    پیرس: چین کے صدر شی جن پنگ 5 سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق پیرس پہنچنے پر فرانسیسی وزیراعظم گبریئل اتل نے ائیرپورٹ پر چینی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا، چینی صدر شی جن پنگ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس پہنچے ہیں، فرانس میں دو روز کے دوران صدر شی جن پنگ صدر میکرون اور سربراہ یورپی کمیشن اُرسلا وان ڈیر لین سے ملاقات کریں گے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق چینی اور فرانسیسی سربراہان میں باہمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع ہے، فرانس کے بعد چینی صدر سربیا اور ہنگری جائیں گے، یہ چینی صدر کا 2019 کے بعد پہلا دورہ یورپ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر کی ملاقات

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

  • حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کیلئے کسی بھی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کی ایک میٹنگ میں کہا کہ حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،یہ حماس، ایران اور شیطانی قوتوں کے لیے ایک بہت بڑی فتح ہوگی، اس لیے اسرائیل حماس کے مطالبات کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور لڑائی جاری رکھے گا جب تک کہ اس کے اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے-

    دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہر رفح میں جنگی آپریشن کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہےامریکا اور عالمی برادری کو تحفظات ہیں کہ ایسی صورت میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں کیونکہ جنگ کے سبب بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہے-

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    حماس کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ ختم کی جائے اور اسرائیلی فورسز غزہ سے واپس چلی جائیں،حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں ثالثوں کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم جارحیت جاری رکھنے، تنازعات کے دائرے کو وسعت دینے اور مختلف ثالثوں اور فریقوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مستقل جواز تلاش کرنا چاہتے ہیں-

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی