Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل  میں نیتن یاہو کےخلاف  حکومت مخالف مظاہرے

    اسرائیل میں نیتن یاہو کےخلاف حکومت مخالف مظاہرے

    اسرائیل کے بڑے شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ریکارڈ کیے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف عوام سڑکوں پر اُمڈ آئے اور بڑے شہروں میں عوام نے مظاہرے کیے،تل ابیب میں مظاہرین پرکارچڑھادی گئی جس کی زد میں آکر پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،مظاہرین اسرائیلی حکومت سے یرغمالیوں کو فوری چھڑانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت کئی یورپی ملکوں میں امریکی ‘ورلڈ سینٹرل کچن’ نامی ادارے کی 7 رکنی ٹیم کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ جو کام ہزاروں فلسطینی عورتوں اور بچوں کی لاشیں نہیں کر سکی تھیں وہ صرف سات جانوں کی ہلاکت سے کیے جانے کا تاثر ملنے لگا ہے۔ اسرائیل کے اتحادی اور کٹر حامی کئی ملکوں نے اس واقعہ کے بعد اسرائیل کو مزید اسلحہ سپلائی نہ کرنے کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔

    فرانسیسی پارلیمنٹ کا صدر سے اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر …

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں …

    ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں …

  • ایران ، اسرائیل  کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں  میں اضافہ

    ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    لندن: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکا رحجان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی منڈی میں خام تیل 1 ڈالر اضافے سے 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں رواں ہفتے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،نومبر 2023 کے بعد خام تیل قیمت کی یہ بلند ترین سطح ہے۔

    واضح رہےکہ چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں،ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اپنے ردعمل میں حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا،جبکہ امریکی انٹیلی جنس نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

  • لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے

    لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے

    لندن: ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے-

    باغی ٹی وی : ایک ورجن اٹلانٹک 787 ہیتھرو ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی عمارت سے پیچھے ہٹتے ہوئے برٹش ایئرویز ایئربس A350 سے ٹکرا گیا جس سے دونوں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا،ورجن جیٹ کا پر بی اے جیٹ کی دم سے ٹکرایا-

    ورجن اٹلانٹک 787 لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ٹرمینل سے پیچھے دھکیلتے ہوئے برٹش ایئرویز ایئربس A350 سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا،ڈیلی میل کے مطابق، برطانیہ کی ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ورجن اٹلانٹک کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے خالی طیارے کو ہیتھرو کے ٹرمینل 3 پر اسٹینڈ سے ہٹایا جا رہا تھا-

    مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تصادم کے وقت جہاز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ وسیع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، انجینئرنگ ٹیمیں متاثرہ طیارے کی دیکھ بھال کی مکمل جانچ کر رہی ہیں، جسے عارضی طور پر انڈر گرراؤنڈ گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ واقعے کی جامع انکوائری کرے گی۔

  • فرانسیسی پارلیمنٹ کا صدر سے  اسرائیل کو  ہتھیار  بیچنے  پر  پابندی عائدکرنےکا مطالبہ

    فرانسیسی پارلیمنٹ کا صدر سے اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائدکرنےکا مطالبہ

    پیرس: فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر ایمانوئیل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائدکرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے صدر کو بھیجےگئے مطابق پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے،غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں حکو مت اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے،فرانس کا ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت کئی یورپی ملکوں میں امریکی ‘ورلڈ سینٹرل کچن’ نامی ادارے کی 7 رکنی ٹیم کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہلچل مچ گئی ہے جو کام ہزاروں فلسطینی عورتوں اور بچوں کی لاشیں نہیں کر سکی تھیں وہ صرف 7 جانوں کی ہلاکت سے کیے جانے کا تاثر ملنے لگا ہے اسرائیل کے اتحادی اور کٹر حامی کئی ملکوں نے اس واقعہ کے بعد اسرائیل کو مزید اسلحہ سپلائی نہ کرنے کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔

    انسانی جانوں کے بارے میں امریکہ اور یورپ میں اب عوامی سطح پر ظاہر کی جانے والی حساسیت 6 ماہ بعد واضح طور پر سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں میں بھی محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اسرائیلی اتحادیوں کی طرف سے اب یہ الفاظ استعمال کیے جانے لگے ہیں کہ ‘حیرت ہے ، غم و غصہ اور مزید کوئی بہانہ نہیں۔’ اس سے پہلے پورے 6 ماہ میں اتنا شدید ردعمل کبھی سامنے نہیں آیا۔ حالانکہ ہلاکتوں کے واقعات بہت بہیمانہ انداز سے پیش آتے رہے اور یہ تعداد غیرمعمولی طور پر تیزی سے اوپر جاتی رہی۔

    اس اکیلے واقعے نے یورپی سیاستدانوں کو براہ راست متاثر کیا ہے اور ان کی 7 اکتوبر سے اسرائیل کے لیے جاری حمایت سکڑنے لگی ہے فرانسیسی وزیر خارجہ نے پیر کے روز ہونے والے اس واقعہ پر کہا ‘اس المیے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔’

    برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اس واقعہ پر غیرمعمولی حیرت کا اظہار کیا خیال رہے ‘ورلڈ سنیٹرل کچن’ کی 7 رکنی ٹیم میں 3 برطانوی شہری شامل تھے برطانیہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر کو جواب طلبی کے لیے بھی طلب کیا ۔

    پولینڈ کے وزیر خارجہ سے لے کر وزیر اعظم اور صدر تک سبھی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور اخلاقی طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔

    علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی ادارے کی 7 رکنی ٹیم کی ہلاکتوں پر کہا ‘یہ مکمل طور پر ناقابل قبول واقعہ ہے، جب کہ آسٹریلیا کے رہنما انتھینی البانیز نے کہا اس کا ملک سخت غصے میں ہے اسرائیل یہ کہہ رہا ہے کہ یہ ایک سنگین غلطی تھی فوج کے دو افسروں سمیت پانچ لوگوں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

    جرمنی اسرائیل کے قریب ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ وہ اسرائیل کے ہولوکاسٹ ایشو کو سمجھنے والا ملک ہے۔ تاہم اب جرمنی کی حکومت بھی غزہ میں انسانی صورتحال پر تنقید کرتی نظر آرہی ہے جرمنی کے چانلر اولف شولز نے کہا ہے ‘جنگی ہلاکتوں کی تعداد پریشان کن ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے ایک اجلاس میں پچھلے ماہ یہ بات کہی تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو حق دفاع کا کیسے جواز قرار دیا جا سکتا ہے۔

  • بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

    بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

    ٹورنٹو: کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےممکنہ طور پر کینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار "دی گارڈین” کے مطابق جمعرات کی رات کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کینیڈا اور خاص طور پر اس کی بڑی آبادی کو تخریب کاری کے ہدف کے طور پر دیکھتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2021 کے کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں مداخلت کرنے اور ممکنہ طور پر خفیہ سرگرمیاں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، اور اس کیلئے بھارت کی جانب سے ایک سرکاری پراکسی ایجنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان نواز امیدواروں کو غیر قانونی مالی مدد فراہم کرنے کی کوشش بھی کی گئی، پراکسی ایجنٹ ’مخصوص فرد ہوتا ہے جو غیر ملکی ریاست سے واضح یا غیر واضح ہدایا ت لیتا ہے اور اثر و رسوخ کی سرگرمیوں اور غیر ملکی ریاست کے درمیان تعلق کو مبہم کرتا ہے، ہندوستان نے کینیڈا کے ان انتخابی اضلاع کو نشانہ بنایا جہاں ووٹرز پاکستان یا خالصتان علیحدگی پسند تحریک کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔

    کینیڈین ایجنسی نے پاکستان کے حوالے سے لکھا کہ 2019 میں کینیڈا میں پاکستانی حکومتی عہدیداروں نے ’کینیڈا میں حکومت پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے کے مقصد سے خفیہ طور پر کینیڈا کی وفاقی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، کینیڈا کی حکومت نے ’خطرے میں کمی کیلئے اقدامات‘ اٹھائے، جس کا مقصد حکومت پاکستان کی طرف سے لاحق خطرے کو ختم کرنا تھاصورتحال کی نگرانی کی گئی اور مداخلت کے خطرے کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔

    دی گارڈین کے مطابق خفیہ ایجنسی کی دونوں دستاویزات غیر درجہ بند خلاصے ہیں اور بعض صورتوں میں نامکمل یا غیر تصدیق شدہ، واحد ذرائع پر منحصر ہیں، دستاویزات کے اجراء سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے کینیڈا کے انتخابات کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

  • نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ  گرفتار

    نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    ممبئی: بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے نومولود بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ پکڑلیا-

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطا بق بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے ہفتے کے روز ایک ایسے نیٹ ورک کو پکڑا ہے، جو کہ نومولود بچوں کی اسمگلنگ بیرون ملک کرتا رہا ہے دلی اور ہریانہ سمیت بھارت کے کئی شہروں میں اس نیٹ ورک نے جال بچھائے ہوئے ہیں، جہاں وہ یا تو بچوں کو اسپتال سے اغوا کرتے یا پھر بچوں کو والدین سے خرید لیتے۔

    سی بی آئی نے چھاپر مار کر دلی اور ہریانہ سے 3 نومولود بچے نیٹ ورک سے برآمد ہوئے ان بچوں کی عمریں 1 دن، 15 دن اور ایک نومولود بچی کی عمر محض ایک ماہ تھی،نیٹ ورک سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کو فروخت کرتا ہے، ا یجنسی کے مطابق گینگ کے قبضے سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اصل ماں باپ سے بچوں کو بطور رقم حاصل کیا جاتا ہے بچوں کی فروخت 4 سے 6 لاکھ بھارتی روپے میں کی جاتی ہے، یعنی ہر نومولود بچے کی قیمت 4 سے 5 لاکھ ہوتی ہے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے معاملے کے خلاف کرمنل کیس درج کر دیا ہے، جبکہ اس میں انڈین پینل کوڈ کی اور جووینئل جسٹس (کئیر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کیا جارہا ہے،انتونیو گوتریس

    فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کیا جارہا ہے،انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں مصنوعی ذہانت کا بطور ہتھیار استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ زندگی موت کے فیصلوں کو الگورتھم کی مدد سے چلنے والےانٹرنیٹ اکاؤنٹس کے سپرد کرنا ناقابل قبول ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کیا جارہا ہے، انھیں کیوں سز ا دی جارہی ہے۔اس کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔اسرائیل کو جنگ بند کرنا ہوگی۔ انتونیو گوتریس نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں چھ ماہ میں تباہی مچا دی۔ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ خورا ک اور پانی کی کمی کی وجہ سے بچے مررےہیں ۔
    انھوں نے کہا کہ جنگی اہداف کے تعین کیلئے مصنوعی ذہانت پر انحصار کا مطلب مزید بے گناہ شہریوں کی جانیں لینا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں مصنوعی ذہانت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے خبردار کرچکا ہوں۔ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے باعث دس لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں ممکنہ اجتماعی فاقہ کشی کو روکنا ناگزیر ہے۔ 7 اکتوبر اسرائیل اور دنیا بھر کے لئے المناک دن تھا جس کی وجہ حماس کے حملے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کے اندھا دھند حملوں کے باعث غزہ میں وسیع پیمانے پر قتل عام اور تباہی ہوئی۔ غزہ میں 196 امدادی کارکن مارے گئے، ہم وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیلی فوج کی موجودہ حکمت عملی اور کارروائیاں مزید غلطیاں ہونے کا عندیہ دے رہی ہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کی لداخ میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کی لداخ میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی فضائیہ کی ایک اور نااہلی، اپاچی ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے جس سے ہیلی کو نقصان پہنچا ہے، تا ہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے

    اپاچی ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کیوں‌ہوئی؟ ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، دونوں پائلٹ کا تعلق بھارتی فضائیہ سے تھا، دونوں محفوظ ہیں، اس ضمن میں بھارتی فضائیہ نے ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا کہ بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ایک ٹرانسپورٹیشن ٹریننگ پرواز کے دوران ہنگامی لینڈنگ کی، اس دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب ہیلی کاپٹر نقصان پہنچا ہے،البتہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں،ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے

    امریکہ سے ملنے والے اپاچی ہیلی کاپٹر پٹھان کوٹ تعینات کردیئے گئے

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

    دوسری جانب تکنیکی مسائل کے باعث بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے ہیں، گزشہ ماہ 12مارچ کو تیجا جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا،حادثے بارے ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیجا طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی۔ حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی کہا گیاہے، جہازکے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئرسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر کی قابلیت بھی مشکوک ہے،جہازکے ایئر فریم کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں،جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید ویپن سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

  • انڈین خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا:دی گارڈین کی رپورٹ

    انڈین خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا:دی گارڈین کی رپورٹ

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق انڈین حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد کو بیرون ملک دہشت گردوں کو ختم کرانے کی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرایا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین انٹیلیجنس اہلکاروں اور پاکستان کے تفتیشی حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی نے سنہ 2019 کے بعد بیرون ملک قاتلانہ کارروائیاں شروع کیں۔

    انڈین انٹیلیجنس ایجنسی را کو براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کا آفس کنٹرول کرتا ہے جو کہ تیسری مدت کے لیے اس مہینے الیکشن میں اتر رہے ہیں۔

    انٹیلیجنس اہلکاروں سے گفتگو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے کہ انڈیا نے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت وہ ایسی شخصیات کو بیرون ملک ٹارگٹ کر رہا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔

    اگرچہ نئے الزامات ایسے افراد کے قتل کے حوالے سے ہیں جن پر پرتشدد شدت پسندی اور دہشت گردی کے الزامات تھے تاہم امریکہ اور کینیڈا نےانڈیا پر کھلے عام الزام لگایا ہے کہ وہ اختلاف رائے رکھنے والے اشخاص بشمول سکھ علیحدگی پسندوں کو قتل کرانے میں ملوث ہے ۔

    تازہ ترین واقعات 2020 سے لے کر اب تک 20 افراد کے قتل کے حوالے سے ہیں جن کو نامعلوم بندوق بردار حملہ آوروں نے پاکستان میں قتل کیا۔

    گو کہ انڈیا کو اس سے قبل باضابطہ طور پر ان ہلاکتوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا تھا لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انڈین انٹیلیجنس حکام نے پاکستان میں انجام دیے گئے ان آپریشنز کے حوالے سے گفتگو کی، اور تفصیلی دستاویزات جو گارڈین نے دیکھی ہیں، ان میں ان ہلاکتوں میں را کے براہ راست ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

    پاکستانی تفتیش کاروں کے مطابق ان ہلاکتوں کے پیچھے را کے سلیپر سیلز تھے جو کہ بیرون ملک سے چلائے جا رہے تھے۔

    2023 میں اس قسم کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ ان سلیپر سیلز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر ایسے قتل کرنے کے لیے مقامی مجرموں یا غریب پاکستانیوں کا استعمال کیا۔

    مبینہ طور پر انڈین انٹیلیجنس حکام نے پاکستان میں ایسے قتل کے لیے جہادیوں کو بھی بھرتی کیا اور انہیں باور کرایا کہ وہ کافروں کو قتل کر رہے ہیں۔

    دو انڈین انٹیلیجنس افسران کے مطابق را کی بیرون ملک علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر توجہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد مرکوز ہوئی جس میں 40 انڈین فوجیوں کو ایک خودکش حملہ آور نے ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستانی شدت پسند تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔
    اس وقت مودی دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔

    ایک انڈین انٹیلیجنس آفیشل نے گارڈین کوبتایا کہ ’پلومہ حملے کے مطابق اپروچ تبدیل ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ بیرون ملک ان عناصر کو حملہ کرنے یا خلل پیدا کرنے سے پہلے ٹارگٹ کیا جائے۔‘

    ’ہم ان حملوں کو روک نہیں سکتے تھے کیونکہ حملہ کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں تھیں، تو ہمیں ان کے سورس کو ٹارگٹ کرنا پڑا۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ ایسے آپریشن کی منظوری اعلیٰ سطح پر درکار ہوتی ہے۔

    را آفیسر کے مطابق ایجنسی نے ایسے کارروائیاں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد اور روسی ایجنسی کے جی بی سے متاثر ہو کر شروع کیں۔

    دی گارڈین کی رپورٹ پڑھئے
    https://www.theguardian.com/world/2024/apr/04/indian-government-assassination-allegations-pakistan-intelligence-officials

  • ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی،بوٹسوانا کے صدر کی 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی

    افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی: جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی لگانے کے خدشے کے بعد افریقی ملک بوٹسوانا کے صدر نے 20 ہزار ہاتھی جرمنی بھیجنے کی دھمکی دی، جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوٹسوانا کے صدر موکویٹسی ماسیسی نےکہا کہ ٹرافی ہنٹنگ ہاتھیوں کی تعداد کو ایک حد میں رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور اس پر پابندی لگانے سے صرف مقامی لوگوں کی غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

    جرمنی کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ پر پابندی کے اشارے کے بعد بوٹسوانا کے صدر نے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ جرمنی کو بھی تحفے میں ہاتھی بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہاتھیوں کے درمیان رہنا کیسا ہے برلن (جرمن دارلحکومت) میں بیٹھ کر بوٹسوانا کے معاملات سے متعلق بات کرنا آسان ہے، ہم دنیا کے لیے ان جانوروں کی حفاظت کی قیمت چکا رہے ہیں اور یہ کوئی مزاق نہیں ہےہاتھیوں کے ریوڑ گھروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور فصلیں بھی برباد کررہے ہیں جس سے شہریوں کا نقصان ہورہا ہے۔

    واضح رہےکہ دنیا میں ہاتھیوں کی کل تعداد کا ایک تہائی بوٹسوانا میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے، جبکہ بوٹسوانا پہلے ہی دیگر ممالک یعنی انگولا کو 8 ہزار جب کہ موزمبیق کو 500 ہاتھی بھیج چکا ہے اور ہاتھیوں کا تحفہ اب جرمنی کو بھی دینا چاہتا ہے۔