Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت میں سموگ، بین الاقوامی کھلاڑیوں‌کو مشکلات کا سامنا

    بھارت میں سموگ، بین الاقوامی کھلاڑیوں‌کو مشکلات کا سامنا

    پاکستان کی طرح بھارت میں بھی سموگ نے ڈیرے ڈال لئے، بھارت میں ورلڈ کپ جاری ہے تا ہم سموگ کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    بھارت میں سموگ کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی مضر صحت فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں،تو وہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا،سموگ کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، کھلاڑی ہوٹلوں میں ہی قید ہو کر رہ گئے ہیں، سموگ کی وجہ سے انہیں باہر نکلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    آلودگی کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے جن بڑے شہروں میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی جا رہی ہے ان میں کہیں فضا غیر صحت بخش ہے تو کہیں انتہائی غیر صحت بخش،نئی دہلی، ممبئی اور کولکتہ جیسے شہر فضائی آلودگی میں دنیا کے10 بڑے شہروں میں شامل ہیں،ممبئی میں سموگ کی وجہ سے شہریوں‌کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، شہری گلے کی سوزش ، بخار جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ہسپتالوں میں گلے کی خرابی کے مریضوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے،دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی سموگ کی یہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے،

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

  • فلسطین کی حمایت میں ریلی،یہودی شخص کی جھگڑے میں موت

    فلسطین کی حمایت میں ریلی،یہودی شخص کی جھگڑے میں موت

    امریکہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں ایک پرتشدد جھڑپ میں زخمی ہونے کے ایک دن بعد یہودی شخص دم توڑ گیا

    یہودی شخص69 سالہ پال کیسلر فلسطین کے حمایت کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں گیا اور وہان اسکا جھگڑا ہوا، اسی دوران وہ سر کے بل گرا اور اسکے سر پر چوٹ لگی اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسکی موت ہو گئی،پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،

    مقامی ربی موشے بریسکی نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ کیسلر کی موت "صرف ایک المیہ” تھی۔سمجھا جاتا ہے کہ وہ اس تقریب میں فلسطینی حامی مظاہرے کا مقابلہ کرنے کے لیے آئے تھے۔پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ مسٹر کیسلر کی موت سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہوئی۔لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسٹر کیسلر کو گرنے سے پہلے سر میں چوٹ لگی تھی۔

    جیوش فیڈریشن آف گریٹر لاس اینجلس نے کہا کہ انہیں ’فلسطین کے حامی مظاہرین نے میگا فون نے سر میں مارا‘۔
    فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا: "جب کہ ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مزید معلومات کا انتظار کرتے ہیں، ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ صرف اس سال لاس اینجلس میں یہ چوتھا جرم ہے۔”مہذب معاشرے میں ہمارے لوگوں کے خلاف تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم اپنی برادری کے خلاف تشدد برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اسے روکنے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر ایک ماہ سے مسلسل بمباری جاری ہے، اسرائیل کے خلا ف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، امریکہ میں بھی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیاہے

  • اسرائیلی حملوں میں 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

    اسرائیلی حملوں میں 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

    یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی اہداف کی طرف مسلح ڈرونز فائر کئے ہیں

    حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا تھا کہ ڈرونز کی ایک کھیپ گزشتہ گھنٹوں میں حساس اسرائیلی اہداف پر فائر کی گئی ہے،اسرائیل میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر نقل و حرکت روک دی گئی ہے لیکن اس حملے کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ،ترجمان کا کہنا ہےکہ اسرائیل جب تک غزہ پر حملہ بند نہیں کرے گا ہم ڈرون حملے جاری رکھیں گے،اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے حوالہ سے کوئی بات نہیں کی

    اسرائیل نے نصر ہسپتال، القدس اور کمال عدوان کے قریب بمباری کی
    واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، اسرائیلی حملوں میں10 ہزار سے زائد فسلطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے،اسرائیل گھروں، سکولوں، ہسپتالوں، مساجد، چرچوں پر بھی بمباری کر رہا ہے، اسرائیلی حملے میں کوئی بھی محفوظ نہیں، صحافیوں، اقوام متحدہ کے امدادی اہلکاروں کی جانیں بھی جا چکی ہیں، ایمبولینس گاڑیوں‌پر بھی بمباری کی گئی ہے، گزشتہ شب اسرائیل نے نصر ہسپتال، القدس اور کمال عدوان کے قریب بمباری کی، اسرائیل نے بچوں کے ہسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی بھی دی ،اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ہسپتالوں میں حماس کے ٹھکانے ہیں اور وہ خودکو ہسپتالوں میں محفوظ سمجھتے ہیں،

    اسرائیلی حملوں کے بعد لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق انکی 97 پناہ گاہوں میں تین لاکھ سے زائد بے گھر افراد موجود ہیں، چھ سو کے قریب افراد ایک بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، پانی کی قلت ہے، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے،

    اسرائیلی حملوں میں 222 سکول مکمل تباہ،56 مساجد شہید
    اسرائیل نے ایک ماہ میں تقریبا تیس ہزار ٹن بارود غزہ پر برسایا ہے،اسرائیلی حملے کے بعد پچاس فیصد ہسپتال، 62 فیصد طبی مراکز اسرائیلی بمباری یا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ،ایک ماہ میں 2 لاکھ سے زائد رہائشی عمارتوں کو اسرائیل نے نشانہ بنایا جس میں دس ہزار مکمل طور پر ملیا میٹ ہو چکی ہیں،اسرائیلی حملوں میں 222 سکول مکمل تباہ ، جبکہ ساٹھ تعلیمی ادارے جزوی تباہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں،اسرائیلی بمباری سے 56 مساجد شہید ہو چکی ہیں جبکہ 192 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تین گرجا گھر بھی ملیا میٹ ہو چکے ہیں

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے،امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتے، غزہ پر اسرائیل کا دوبارہ قبضے کاعمل درست عمل نہیں ہوگا,، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا ہمارا نقطہ نظر ہے کہ فلسطینیوں کو ان فیصلوں میں سب سے آگے ہونا چاہیےہم سمجھتے ہیں کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے امریکا غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتا،

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کیلئے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    فلسطینی بچوں کی الشفا ہسپتال کے باہر عالمی دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے پریس کانفرنس
    اسرائیلی بمباری میں غزہ میں بچوں کی بڑی تعداد شہید ہو چکی ہیں وہیں زندہ رہ جانے والے بچوں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے،الشفا ہسپتال جس پر اسرائیل بمباری کر چکا ہے کے باہر فلسطینی بچوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پوری دنیا کے سامنے ہم پر بمباری کر رہا ہے، 10 سالہ بچے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے اور وہ ہمیں بمباری کے ساتھ ساتھ بھوکا مارنا چاہتا ہے،بچوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹا ہے وہ حماس سے نہیں لڑ رہا بلکہ شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیلی حملے بچوں پر بھی ہو رہے ہیں،بچوں نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام امن، زندگی، تعلیم، علاج اور کھانے کے ساتھ اسرائیل سے بدلے کے مطالبہ کرتے ہوئے کیا.

    نیتن یاہو سات اکتوبر کی سکیورٹی ناکامی کے ذمہ دار ہیں، سابق اسرائیلی وزیراعظم
    اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے صیہونی ریاست کے لیے خطرہ قرار دے دیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا نیتن یاہو سات اکتوبر کی سکیورٹی ناکامی کے بعد سے نروس بریک ڈاؤن کی حالت میں ہیں،نیتن یاہو غیر معینہ مدت کیلئے غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کرکے غلط اندازہ لگا رہے ہیں وہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، غزہ کی سلامتی کی نگرانی کرنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے کے مقابلے میں مختلف طریقے سے اپنا دفاع کر سکیں.

  • فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ، حملے کی ذمہ داری ”سنز آف ابو جندل“ نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔

    باغی ٹی وی: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسی دوران منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے نے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے،یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب فلسطینی رہنما کو لے جانے والے کاروں کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ترکی نیوز کے مطابق اس واقعے میں عباس کا ایک محافظ شدید زخمی ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے قتل کی کوشش قرار دیا۔
    https://x.com/Heroiam_Slava/status/1721926787213463698?s=20
    ترک اخبار کے مطابق ”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم جو مبینہ طور پر مغربی کنارے میں فلسطینی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم ہے، اس نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھامعیاد ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پر منگل کو حملہ کیا گیا۔ جھڑپ میں عباس کے ایک محافظ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

    حماس اور اسرائیل جنگ:یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ

    محمود عباس نے اتوار کو مغربی کنارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اچانک ملاقات کی تھی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں محمود عباس نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔

    حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کے خلاف "ال اقصیٰ سیلاب” کے نام سے ایک حملہ شروع کیاجب کہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بھی درجنوں جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے 10,022 افراد کو ہلاک کیا جن میں 4,104 بچے، 2,641 خواتین اور 397 بزرگ شامل ہیں۔ اس نے غزہ پر اپنے حملوں میں کم از کم 32,000 افراد کو زخمی کیا۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    بتایا گیا ہے کہ غزہ سے حملوں میں 324 فوجیوں سمیت 1,400 اسرائیلی ہلاک اور 5,132 اسرائیلی زخمی ہوئے اسرائیلی فوج نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ چونکہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر خون کی ہولی میں تبدیل ہو رہا ہے، تقریباً 25 لاکھ فلسطینیوں کے لیے ناکہ بندی شدہ غزہ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 106 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 48 صحافی مارے گئے۔

    8 اکتوبر سے اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے 55 ارکان اور 4 عام شہری، جن میں سے ایک صحافی بھی تھا، ہلاک ہو گئے تھے۔ لبنان کے زیر اہتمام ان حملوں میں تین اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری مارا گیا حال ہی میں، اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس میں عام شہری مارے گئے۔

    پاکستان سے ایکسچینج کمپنیز کیخلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تفصیلات طلب

    صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے تمام رابطہ منقطع کرنے کا اعلان کیا-

  • کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت

    کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت

    نیویارک: ناسا کے سائنسدانوں نے جیمز ویب اور چندرا آبزرویٹری ٹیلی اسکوپس استعمال کرکے اب تک کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :جرنل آسٹرونومی میں شائع تحقیق کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بلیک ہول کو امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب اور چندرا آبزرویٹری ٹیلی اسکوپس استعمال کرکے دریافت کیا گیا سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ یہ بلیک ہول بگ بینگ کے 47 کروڑ سال بعد وجود میں آیا تھا، کائنات کی ابتدا میں تشکیل پانے والے بلیک ہول کا مشاہدہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا، جس کی عمر 13 ارب 20 کروڑ سال ہو سکتی ہے۔

    اس بلیک ہول کو UHZ1 نامی کہکشاں میں دریافت کیا گیا یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے 10 سے 100 کروڑ گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے یہ کائنات کا سب سے بڑا بلیک ہول تو نہیں مگر ابتدائی عہد میں بننے والے بلیک ہول کا اتنا بڑا حجم غیر معمولی ہے کائنات کی ابتدا میں اتنے بڑے بلیک ہول بننے سے کافی کچھ معلوم ہوتا ہےیہ بلیک ہول گیس کے بہت بڑے بادل کے پھٹنے سے بنا بلیک ہول کے پھیلنے کا دورانیہ بہت مختصر ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بلیک ہول بہت تیز رفتاری سے پھیلا یا شروع سے ہی وہ اتنا بڑا تھا۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے 7 پیشگوئیاں

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

  • حماس اور اسرائیل جنگ:یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ

    حماس اور اسرائیل جنگ:یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ

    بیلجیئم :یورپی یونین کی نمائندہ نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کےتناظر میں یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات کے ساتھ یہودیوں پر تنقید میں اضافہ ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مقررکردہ میریئن لالیسی نے بتایا کہ ہم مسلم مخالف جذبات اور یہود مخالف بیانیوں میں تیزی سے اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں یہ رجحان زیادہ تر سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آیا ہے جہاں ڈھکے چھپے الفاظ سے لے کر کھلم کھلا انداز میں دھمکیاں دی جارہی ہیں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافے کی بنیاد ان کے بارے میں پایا جانےو الا پرتشدد قوم کا منفی تصور ہے اور یہ تصور یورپی اقوام میں پھیلایا گیا ہے۔

    یورپی یونین کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ یورپی باشندوں کو اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں کس طریقے سے تعلیم دی جاری ہےہم مسلم مخالف جذبات کا تدارک ان پروجیکٹس کی فنڈنگ کے ذریعے کررہے ہیں جو ماضی اور حال کا موازنہ کرتے اور اس امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ اسکول اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ کی کتابیں مسلمانوں کو کس انداز سے پیش کرتی ہیں،جو کچھ یورپ میں ہورہا ہے ہمیں اس کے بارے میں ایک متوازن بیانیے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ یورپ میں لوگ مذہبی عقائد سے قطع نظر آزادانہ طور پر رہ سکیں۔

    کابل دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بیشتر یورپی ممالک میں یہودیوں کے خلاف جرائم کے واقعات کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے، تاہم برطانیہ کے سوا دیگر یورپی ممالک نے کبھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کےا عدادوشمار شائع نہیں کیےجن میں 7 اکتوبر کے بعد سے بالخصوص اضافہ ہوا ہے،اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ممالک مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر ہونے والے جرائم کو ریکارڈ نہیں کرتے۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

  • کابل دھماکے میں 7 افراد  جاں بحق اور  20  زخمی

    کابل دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

    کابل دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئےیہ دھماکہ ایک مسافر بس میں ہوا افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات جاری شروع کردی ہیں تاہم افغان حکام نے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

    کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جو تاریخی طور پر شیعہ ہزارہ برادری کا علاقہ ہے۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں اسی علاقے کے ایک اسپورٹس کلب میں بھی دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی اس دھماکے میں چار افراد جان سے گئے اور سات زخمی ہوئے تھے۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

  • افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    افغانستان نے ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایران اور افغانستان کے درمیان مہاجرین اور پانی کے حقوق جیسے مسائل پر تعطل کے درمیان طالبان کا 30 رکنی ”اقتصادی وفد“ ہفتے کے روز تہران پہنچا،افغان وفد کی قیادت افغانستان کے پہلے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور اور ملا عمر کے ساتھ طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر نے کی، وفد ایرانی حکام سے تجارت، ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹیشن، انفراسٹرکچر اور ریلوے کے علاوہ علاقائی ترقی اور ایران میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے معاملے پر بات چیت کرے گا۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ کے مطابق تہران میں چابہار کے ذریعے افغانستان کی برآمدات اور درآمدات میں اضافے اور برآمدات اور درآمدات کی سہولت فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے واخان کے ذریعے چین کے ساتھ ایران کے رابطے پر زور دیا اور زمینی اور عملی کام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹیموں کا تقرر کرنے پر بات کی۔

    https://x.com/Zabehulah_M33/status/1721821854468636872?s=20
    ایران کو افغانستان کے راستے ازبکستان سے جوڑنے اور اس راستے کے ساتھ ساتھ واخان راہداری تک ریلوے منصوبے کو بڑھانے پر بھی بات ہوئی دونوں فریقین نے قندھار تک ریلوے لائن کی توسیع پر بھی زور دیا منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور افغان کسانوں کے لیے متبادل ذریعہ معاش تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق ایران کے ساتھ 24 گھنٹے کسٹم سروس کی فراہمی، دونوں طرف لینڈ ٹیکس کی چھوٹ، ایران کے ساتھ تجارتی توازن قائم کرنے کے لیے دونوں طرف سے نظریاتی اور عملی اقدامات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیابعض افغان برآمدات پر ترجیحی ٹیرف کا نفاذ بھی زیر بحث آیا جبکہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

  • روس  کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    ماسکو :روس نے غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اتوار کو اسرائیلی وزیر ثقافت امیچائی الیاہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانے پر غور کیا جا سکتا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہیےفلسطینیوں کو صحرائے سینا یا آئرلیںڈ بھیج دیا جائے ، فلسطین کا پرچم اٹھانے والوں کا اس زمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں، اسرائیلی وزیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حماس کا کہنا تھا کہ الیاہو کا بیان نیتن یاہو حکومت کی بے مثال دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے۔

    جبکہ ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر ثقافت کے اس بیان کے بعد ان کی جنگی کابینہ سے رکنیت معطل کر دی ہے اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیچائی الیاہو کا بیان حقیقت سے الگ ہے،اسرائیل اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو ان کی مخلوط حکومت میں موجود انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہ الیاہو کو ان کے متنازع بیان پر تنقید کی وجہ سے کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    اب روس نے بھی اسرائیلی وزیر ثقافت کے بیان پر رد عمل دیا ہے،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جونیئر وزیر کے ایک ریمارک نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے اصل مسئلہ یہ ہے اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیل عوامی طور پر یہ تسلیم نہیں کرتا کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، حالانکہ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریباً 90 نیوکلئیر وار ہیڈز ہیں۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

    زاخارووا نے کہا، ’سوال نمبر ایک کیا (بیان سے) یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں سرکاری بیانات سن رہے ہیں؟ ’اگر ایسا ہے تو پھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور بین الاقوامی ایٹمی معائنہ کار کہاں ہیں؟‘

    اسرائیلی وزیر الیاہو کے ریمارکس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے عرب ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، ایک امریکی اہلکار نے اسے ”قابل اعتراض“ سمجھا، اور ایران نے فوری بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پیر کو پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کہا کہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اس وحشیانہ اور نسل پرست حکومت کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوری اور بلاتعطل کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ کل تک دیر ہو چکی ہوگی‘۔

    جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا

  • سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    امارات:کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسعودی ریال 76.34 روپے، اماراتی درہم 77.97 روپے، قطری ریال 78.65 روپے، کویتی دینار 927.43 روپے اور بحرینی دینار 759.48 روپے کا رہا، انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 184 روپے 03 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 34 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 352 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 355 روپے ہوپر پہنچ گئی ہےجبکہ یورو 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہوگیا ہےاس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں 1 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے ۔

    برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے