Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت میں ریاستوں کا آپسی تصادم، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    بھارت میں ریاستوں کا آپسی تصادم، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    بھارت میں ریاستوں کا آپسی تصادم، کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو ریاستیں آپس میں لڑ پڑیں، سرحدی تنازعے پر چھ پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے

    آسام اور میزورم میں سرحدی تنازعہ کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے دلوں میں نفرت اور عدم اعتماد کا جو بیج بو رہے ہیں ملک آج اسی کے بھیانک نتائج کا سامنا کر رہا ہے

    دوسری جانب آسام کا کہنا ہے کہ میزورم کی جانب سے فائرنگ کی گئی، میزورم پولیس نے آسام پرالزام عائد کیا تا ہم دونوں ریاستوں کے مابین فائرنگ سے چھ پولیس اہلکاروں کی جان چلی گئی ہے ، کانگریس نے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے، لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر کا کہنا تھا کہ سرحد پر لائٹ مشین گن کا استعمال ہوا، ہم ملک کے اندر لڑ رہے ہیں اس پر بحث ہونی چاہئے اور تحقیقات ہونی چاہئے

    گزشتہ روز آسام اور میزورم کے مابین فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے اب تک صورتحال سنبھلی نہیں ہے، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دونوں فریقین سے بات کی اور امن کی اپیل کی ہے، دونوں ریاستوں کے مابین سرحدی تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، آسام کے براک وادی کے ضلع کچھار،کریم گنج اور ہیلا کانڈیہ میزورم کے تین اضلاع آئیذول، کولاسب اور مامت کے ساتھ 164 کلومیٹر لمبی سرحد لگتی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

  • تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

    تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

    تیونس کے دارالحکومت میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :الجزیرہ کے مطابق تیونس کی پولیس نے دارالحکومت تیونس میں الجزیرہ کے بیورو پر دھاوا بول دیا ہے ، اور تمام عملے کو بے دخل کردیا ہے جب اتوار کے آخر میں صدر سعید نے حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ان کے دشمنوں کو باغی کہا گیا تھا۔

    تیونس میں الجزیرہ صحافیوں کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوث پولیس اہلکار اسلحے سمیت عمارت میں داخل ہوئے اور ڈرا دھمکا کر عملے کے ارکان کو عمارت سے باہر نکالا اورذاتی سامان بھی ضبط کر لیا پولیس اہلکاروں کے پاس سرچ وارنٹ بھی موجود نہیں تھا۔

    تیونس میں الجزیرہ کے بیورو چیف لوطی حاجی کا کہنا تھا کہ انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اپنے دفتر سے بے دخل کرنے کی کوئی پیشگی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

    جبکہ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے موقف اختیار کیا ہے عدالت کے حکم پرعمارت کو تمام صحافیوں سے خالی کروائی گئی ہے۔

    رپورٹرز نے بتایا کہ انہیں سیکیورٹی افسران نے اپنے فون بند کرنے کا حکم دیا تھا اور انہیں عمارت میں واپس جانے کی اجازت نہیں تھی تاکہ وہ اپنا ذاتی سامان واپس لے سکیںافسران نے دفتر کی چابیاں ضبط کر لیں تھیں-

    الجزیرہ نےاس چھاپے کو پیر کے روز بعد میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایسی دنیا میں جہاں میڈیا اور صحافیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، الجزیرہ اس کو مجموعی طور پر پریس کی آزادی پر حملہ کے طور پر دیکھتی ہے۔

    رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے الجزیرہ کے دفتر میں ہونے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےآر ایس ایف نے کہا کہ وہ "تیونس میں الجزیرہ کے دفتر میں ہونے والے طوفان اور سیاسی تنازعات میں میڈیا کے ملوث ہونے کی مذمت کرتا ہے۔”

    آر ایس ایف کی ترجمان پاولین اڈس میول نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کی ٹیم تیونس میں میڈیا آؤٹ لیٹس پر کسی بھی مزید حملوں کے لئے چوکنا ہے۔

    ایک بیان میں صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ صدر سعید نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے وزیراعظم ہشام مشیشی کو برطرف کردیا لیکن احتجاج کرنے والے مخالفین کا سڑکوں پر استقبال کیا جارہا ہے۔

    الجزیرہ نیٹ ورک کے حکام نے کہا ، الجزیرہ تیونس کے حکام کی اس کارروائی کو پریشان کن حد تک بڑھاوا سمجھتا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اس سے ملک میں افشا واقعات کی منصفانہ اور شفاف کوریج میں رکاوٹ آئے گی۔”

    "الجزیرہ نے تیونس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی اجازت دے اور انہیں بغیرکسی خوف یا دھمکی کے اپنے کام عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

    مزید کہا گیا کہ "نیٹ ورک تیونس میں الجزیرہ کے بیورو کے خلاف ان اقدامات کی مذمت کے لئے انسانی حقوق اور میڈیا تنظیموں کی یکجہتی کی قدر کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عوامی احتجاج کے بعد ایوان صدر نے پارلیمنٹ کو 30 دن کے لیے تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تیونس کے صدر سعید نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ضرورت پڑنے پر فیصلے میں مزید 30 دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

    کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات میں اضافے کے بعد امن و عامہ برقرار رکھنے کیلئے تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔

    صدر قیس سید نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں امن قائم ہونے تک وہ خود وزیر اعظم کے عہدے کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    صدر سعید نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اسلحے کا سہارا لینے والوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فوج کی مدد سے ایسے عناصر کو کچل دیں گے۔

  • سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    سُسرالیوں نے 17 سالہ بہو کو جینز پہننے پرمبینہ طور پر قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جینز پہننے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ بہو کو قتل کر ڈالا، مقتولہ رشتے میں مبینہ قاتلوں کی پوتی بھی تھی جس کا خاندان میں ہی بیاہ ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو محض اس لیے قتل کیا گیا کہ اس کے سسرالیوں کو بہو کا جینز پہن کر گاؤں میں گھومنا پسند نہیں تھا۔

    مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اور ماموں (سسر) نے اعتراض کیا تاہم لڑکی نہیں مانی اور اس مسئلہ پراس کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا ہوا۔

    رشتہ داروں نے ڈنڈوں سے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی نعش کو رکشہ میں ڈال کر قریبی ہائی وے پر واقع پل سے نیچے پھینک دیا۔ تاہم نعش نیچے نہیں گری اور پل کے گرل میں اٹک گئی۔

    راہ گیروں کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی اور بعد میں نعش کی شناخت نیہا پاسوان کے نام سے ہوئی مقتولہ کی والدہ شکونتلا دیوی پاسوان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے دادا اور ماموں نے لاٹھیوں سے مار کر ہلاک کردیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ نے اس دن ان کی بیٹی نے روزہ رکھا تھا اور شام کو مذہبی رسومات ادا کیں۔ جب اس کے نانا، نانی اور ماموں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا تو نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کی لیے بنائی گئی ہے اور وہ اسے پہنیں گی لڑکی کی اس بات پر جھگڑا ہوا اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

    شکونتلا دیوی نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی بے ہوش ہوگئی تو اس کے سسرال والوں نے سے ایک آٹو رکشہ بلایا اوراسے اسپتال لے جانے کا بہانہ بنا کر نعش کو پل سے نیچے پھینک دیا۔

    دوسری جانب پولیس نے نیہا کے نانا، نانی، چچا، خالہ ، کزن اور آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کیا ہے –

    سینئر پولیس عہدیدار شریش ترپاٹھی کے مطابق مقتولہ کے نانا، نانی، ایک ماموں اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

    امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

    امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہےپیر کے روز امریکی صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن روان سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی : نیو یارک ٹائمز کے مطابق عراق کے وزیر اعظم اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن جا رہے ہیں تاکہ اس مطالبہ کا مطالبہ کیا جائے کہ صدر بائیڈن نے عراقی میڈیا سے یہ اعلان کرتے ہوئے عراق سے تمام امریکی جنگی فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس دورے سے "جنگی قوتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔”

    امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ امریکہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے اس درخواست کی پابندی کرے گا ، جس نے پیر کے روز اس سال کے آخر تک امریکی جنگی افواج کے انخلا کے لئے ایک آخری تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ عراق میں حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں، اس لیے سال کےآخر تک جنگی مشن سے نکل جائیں گے، لیکن داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔

    امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا عراق کی جمہوریت کو مستحکم کرنے کی حمایت کرتا ہے جس کے لیے اکتوبر میں انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک سلامتی کے تعاون ، داعش کے خلاف مشترکہ لڑائی کے لئے بھی پرعزم رہیں گے۔

    عراقی وزیراعظم نے امریکہ کے دورے سے قبل بیان دیا تھا کہ امریکہ کے جنگی مشن کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ عراق کی سرزمین پر غیرملکی لڑاکا فورسز کی اب ضرورت نہیں رہی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کا عراق اور افغانستان سے فوجیں نکالنے کا مقصد چین کے اثرو رسوخ کو خطے میں بڑھنے سے روکنے کے لیے ساری توجہ ان پر مرکوز کرنا ہے۔ ان جنگوں میں امریکا سالوں سے لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے تاہم جوبائیڈن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ چین ان کے لیے مستقل کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    بیس سالوں بعد افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے، رواں ماہ امریکا نے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈلائن مزید کم کردی تھی، امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں امریکہ کا فوجی مشن11ستمبر کی بجائے 31 اگست کو مکمل ہو گا۔

  • پاکستان اور افغانستان  کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی ،افغانستان نے کھلاڑیوں کااعلان کر دیا

    پاکستان اور افغانستان کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی ،افغانستان نے کھلاڑیوں کااعلان کر دیا

    پاکستان اور افغانستان کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی-

    باغی ٹی وی : افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللہ شہیدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ رحمت شاہ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ سکواڈ میں عبدالرحمن، فضل حق فاروقی ، ابراہیم زدران ، اکرام علی خیل ، کریم جنت، محمد نبی ، مجیب الرحمان ، نجیب اللہ زدران ، نوین الحق، نور احمد ، رحمت اللہ گرباز ، راشد خان ، صدیق اللہ ، شاہد کمال شامل ہیں ۔

    قیس احمد، سلیم صافی ، شراف الدین اشرف اور یوسف زازئی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں حیران کن طور پر مڈل آرڈر اور تجربہ کار بلے باز اشغر افغان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ہمسایہ ممالک پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے ، دونوں ممالک اس سے قبل آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں ۔

    پاکستان اور افغانستان اب تک چار ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے کے مقابل آچکے ہیں جہاں پاکستان چاروں میچز میں فتح یاب ہوا ہے ، اس میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا میچ بھی شامل ہے جو ہیڈنگلے میں کھیلا گیا اس میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جیتا تھا۔

  • 16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ

    16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی تاہم ایمزون کا ایک اعلان ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سبب بن گیا ہے26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ کچھ وقت کے لیے 64 لاکھ پاکستانی روپوں تک پہنچ گئی۔

    ایمزون کی جانب سے گزشتہ ہفتے ڈیجیٹل کرنسی اینڈ بلاک چین پراڈکٹ لیڈ کی ملازمت کا اشتہار سامنے آیا تھا، جس کے بعد دنیا میں یہ خبر پھیل گئی کہ ایمزون کرپٹو کرنسی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    ایمازون کے سرابرہ جیف بیزوس کی خلا سے زمین پر واپسی روکی جائے، پیٹیشز پر41000…

    رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے دیگر کرنسیوں کو قبول کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی2022 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرا سکتی ہےاس کا آغاز بٹ کوائن سے ہوگا جو کرپٹو پراجیکٹ کا اہم ترین ابتدائی مرحلہ ہوگا اور یہ ہدایات براہ راست جیف بیزوز کی جانب سے آئی ہیں۔

    ایمزون کی جانب سے بٹ کوائن کو قبول کرنے سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    اس سے پہلے برقی گاڑیاں بنانے والے کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھی اپنی گاڑیوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی قبول کرنے کا بیان دیا تھا، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت آسمان چھونے لگی تھی۔

    چین کیجانب سے کریک ڈاؤن میں توسیع کیوجہ سے بٹ کوائن پھر گراوٹ کا شکار

    تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا لیکن اب حالیہ دنوں میں ہونے والی ” بی ورلڈ ” کانفرنس میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا بٹ کوائن کو دوبارہ قبول کرنا شروع کر سکتا ہے۔

    بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

  • بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف آفیسر کی زائدالمیعاد پاسپورٹ پر بھارت جانے کی کوشش ناکام

    بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف آفیسر کی زائدالمیعاد پاسپورٹ پر بھارت جانے کی کوشش ناکام

    پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اسٹاف آفیسر کو واہگہ بارڈر پر اس وقت روک لیا گیا جب وہ زائدالمیعاد پاسپورٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت جارہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے گرے پاسپورٹ کا حامل 35 سالہ اسٹاف آفیسر سکھبیر آریا جو کہ ہریانہ کا رہائشی ہے اور پاکستان میں اپنی سروس کی میعاد مکمل کرنے کے بعد اپنی روانگی کے بارے میں پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کو بھی اطلاع کر چکا تھا۔

    پاکستان سے واپس بھارت جانے کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریبا 11 بجے صبح واہگہ بارڈر امیگریشن کاونٹر پر پہنچا جہاں پاکستانی مستعد عملے نے اس کے پاسپورٹ نمبر 01486579 کودیکھا تو اس کی میعاد 7 جولائی کو ختم ہو چکی تھی جس پر اسے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔ اس بارے میں فوری طور پراسلام آباد میں دفتر خارجہ کے اعلی حکام کو اطلاع کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے حکام نے سکھبیر آریاکوواپس اسلام آبادبھیجنے کے احکامات جاری کردئے تاہم اس دوران بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا اور سکھبیرکو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر رکنے کی اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد سے بھارتی ہائی کمیشن کی سپیشل گاڑی میں سکھبیر کا نیا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات واہگہ بارڈر بھجوانے کے انتظامات کئے گئے جو شام کو ساڑھے چھ بجے واہگہ بارڈر پہنچے جہاں اس کی امیگریشن کی گئی اور تقریبا سات بجے اسے بھارت روانہ کردیا گیا۔

    سکھبیر8 گھنٹے سے زائد واہگہ امیگریشن ہال میں موجود رہا۔ اس دوران واہگہ بارڈر پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جب کہ تمام عملہ مکمل طور پر چوکس رہا۔ اس حوالے سے سکھبیر سے جب باغی ٹی وی نے بات کی تو اس نے بتایا کہ وہ چھ ماہ قبل بھارت گیا تھا جب کہ اس کے بعد اس کویاد نہیں رہا کہ اس کے پاسپورٹ کی میعاد کب ختم ہو رہی ہے۔

    اس سلسلے میں نئی دہلی میں بھارتی دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ایک سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہائی کمیشن کے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی گئی ہے جب کہ کچھ لوگوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے جارہے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ زائدالمیعاد پاسپورٹ پر کسی بھارتی سفارتی عملے کا بھارت جانے کی کوشش کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جو واہگہ پاک بھارت سرحد پر پیش آیا ہے۔

  • اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کرکےعرب اسرائیل دوستی کی بنیاد رکھ دی

    اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کرکےعرب اسرائیل دوستی کی بنیاد رکھ دی

    تل ابيب:اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کرکےعرب اسرائیل دوستی کی بنیاد رکھ دی،اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے عامر حائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیرمقرر کردیا جو اب ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے خصوصی ایلچی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپید نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پہلے سفیر کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ عامر حائیک امارات میں اسرائیل کے پہلے سفیر ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عامر حائیک معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں علم و تجربے سے مالامال ہیں جو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے لیے پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے درست انتخاب ہیں۔

    ٹائمزآف اسرائیل کے مطابق عامرحائیک اسرائیل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور اس سے قبل وہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف اسرائیل کے سربراہ اور وزارت صنعت، تجارت اور محنت کے ڈائریکٹرجنرل بھی رہ چکے ہیں۔

    دو ہفتے قبل ہی متحدہ عرب امارات نے بھی محمد الخاجہ کو اسرائیل میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا اور تل ابیب میں سفارت خانہ کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کی شہری ہلاکتوں‌ پررپورٹ تعصّب اورحقیقت سے دورہے:افغان طالبان

    اقوام متحدہ کی شہری ہلاکتوں‌ پررپورٹ تعصّب اورحقیقت سے دورہے:افغان طالبان

    کابل :اقوام متحدہ کی شہری ہلاکتوں‌ پررپورٹ تعصّب اورحقیقت سے دورہے:افغان طالبان نے پراپیگنڈہ مہم مسترد کردی ،اطلاعات کے مطابق کابل میں اقوام متحدہ کے سیاسی ادارے یوناما نے ایک بار پھر اپنی شہری ہلاکت کی رپورٹ شائع کی ہے۔

    اس رپورٹ میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو ہونے والے تمام شہری ہلاکتوں میں سے 40٪ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بنیادی طور پر اس میں کابل انتظامیہ اور امریکیوں کو تمام ذمہ داری سے بری کردیا گیا ہے۔

    امارت اسلامیہ نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران کسی بھی شہری کو جان بوجھ کر اسلامی امارت کے مجاہدین نے نشانہ نہیں بنایا ہے اور نہ ہی شہریوں کو نقصان پہنچانے کے امکان کے ساتھ کوئی حملہ ہوا ہے۔

    اس کے برعکس ،

    افغان طالبان کے ترجمان نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اس متعصب ادارے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کابل انتظامیہ نے آبادی والے علاقوں پر اندھا دھند اجتماعی بم دھماکے ، توپخانے کے حملے اور چھاپے مارے ، شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ، سیکڑوں مکانات ، بازاروں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ، اور عمائدین ، ​​بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

    یہ عین ممکن ہے کہ بعض جگہ پرپرانی نصب کی ہوئی بارودی سرنگوں‌ سے شہریوں کی ایک محدود تعداد میں ہلاکتیں ہوسکتی ہیں ، تاہم اس کو کبھی دانستہ کارروائی کے طور پر درجہ بند نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ حادثاتی اور غیر ارادی واقعات ہیں۔

    افغان طالبان کے ترجمان کہتےہیں‌ کہ اس کے علاوہ کوئی بھی ثابت نہیں کرسکتا ہے کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ، کوئی مکان تباہ کیا ہے یا کسی اور شہری کو نقصان پہنچا ہے۔

    مزید یہ کہ دشمن کے پروپیگنڈے پر مبنی کچھ علاقوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں جعلی اطلاعات کی گردش – مثال کے طور پر قندھار کے اسپن بولدک اور غزنی کے مالستان میں – ان سے قطعی کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ افواہیں ہیں جس کا مقصد عام تاثر کو مسخ کرنا ہے۔

    ترجمان افغان طالبان نے یوناما سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس جاری کرنے سے باز رہے جن میں حقائق کوتوڑ مروڑ کرپیش کیا جا رہا ہے ، افغان طالبان امن وبھائی چارے کی علامت ہیں اوران کے مخالفین کابل انتظامیہ شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے

  • پاکستان کی جیو گرافیائی اہمیت  تحریر: محمد جاوید

    پاکستان کی جیو گرافیائی اہمیت تحریر: محمد جاوید

    پاکستان جغرافیائی طور پر بہت اہم جگہ پر واقع ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یہ کہ کہہ سکتے کہ پاکستان کی لوکشن کے حوالے سے قدرت بڑی مہربان ہوئی ہے تو یہ کہنا بےجا نہ ہوگا۔ آج کے کالم میں اس اہمیت پہ روشنی ڈالنے کی کوشش کرونگا یقین ہے آپکو پسند آئے گا۔
    اگرہم ماضی اور حال کے حالات واقعات اور تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا کہ پاکستان جس خطے میں واقع ہے وہ ہمیشہ سے سیاسی ، معاشی اور اسٹریٹجک لوکشن کی وجہ دنیا کے لئے بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ پاکستان جیس خطے میں موجود ہے وہ گذشتہ 20 سالوں سے بڑی طاقتوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ اس میں تین بڑی طاقتیں برطانیہ، سویت یونین اور امریکہ کی مداخلت دیکھنے میں آئی۔ اور جب بھی کسی بيرونی طاقت نے اس خطے پہ قدم رکھا پاکستان کا کردار نمایا رہا اس کے پیچھے وجہ پاکستان کی جیوگرافیکل لوکیشن رہی ہے ۔
    سرد جنگ کے دوران اس کی اہمیت مزيد بڑھ گئی تھی اور جب سویت یونین نے افغانستان پہ قابض ہونے کی کوشش کی تب پاکستان امریکہ کا حلیف بن گیا اور پھر سرد جنگ کے بعد اس کی اہمیت خاص طور پر نائن الیون کے واقعات کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
    پاکستان کی جیو پولیٹیکل امپورٹنس کو سمجھنے کے لے ان باتوں کا جایزہ لینا بہت ضروری ہے

    1. پاکستان سینٹرل اشیا اور جنوبی اشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے
    ایشیا اور جنوبی مغربی ایشیاء۔ ایران اور افغانستان توانائی کے وافر مقدار موجود ہیں جبکہ دوسری طرف ہندوستان، چین اور مشرقی اشیا کے ممالک میں توانائی کی بہت کمی ہے۔ اسلے ان تمام ممالک کو پاکستان راستہ فراہم کر سکتا ہے تاکہ وہ اپنی توانائی کی ضرورت کو پوری کر سکے ۔
    چین نے قراقرم کے راستے بحر ہند اور بحیرہ عرب کا راستہ تلاش کیا۔
    چین کے جنوبی صوبے سے اس کی اپنی بندرگاہ سنکیانگ سے 4500 کلومیٹر دور ہے لیکن گوادر 2500 کلومیٹر دور ہے۔
    گوادر دنیا کا سب سے گہرا بندرگاه ہے گہرا ہونے سے یہ فایدہ ہے کہ بڑی جہاز آسانی سے بندر گاہ اسكتی ہے

    2۔ ایران مشرق میں اپنی گیس اور تیل برآمد کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے
    قطر پاکستان اور ترکمنستان پائپ لائن منصوبوں نے اس پوزیشن کو اجاگر کیا۔ اگر IPI کو کامیابی ملی تو پاکستان کو سالانہ 400 ملین ڈالر ملیں گے۔
    3. پاکستان عظیم طاقتوں کے سنگم پر واقع ہے۔ اس کے پڑوسی ممالک میں ایک عالمی طاقت روس اور دوسری طرف ابھرتی ہوئی طاقت چین موجود ہے۔ پاکستان کا کسی بھی عالمی طاقتوں سے کوئی بھی اتحاد اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔
    4. سیکورٹی اور ٹریڈ خطے میں امریکہ کے دو اہم مفادات ہیں جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کر چکا ہے
    5. وسطی ایشیا نیو گریٹ گیم کا مرکز بن چکا ہے ۔وسطی ایشیا میں وسائل کے لئے مغربی جدوجہد۔ تیل اور توانائی کے لئے ہمیشہ رہی ہے ۔
    یو ایس ایس آر کے زوال کے بعد ، نئی جدوجہد شروع ہوئی جو تیل کی سیاست سے ہی ظاہر ہوتی ہے۔
    پاکستان تیل سے مالا مال مشرق وسطی کے ممالک کے بہت قریب واقع ہے۔ یہ پٹی
    ایران سے شروع ہوتے ہوۓ سعودی عرب تک اور پھر اس سے آگےتیل والے ممالک تک رسائی ممکن بنا دیتی ہے
    6. اگر ہم مسلم ممالک کے نقشے پر نظر ڈالیں تو ، پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان میں موجود ہے۔ مغرب کی طرف ایران اور سے آگے تمام مسلم ممالک جاکرافریقہ تک پھیلے ہوے ہیں ۔
    اور مشرق کی طرف بنگلادیش اور ساؤتھ ایسٹ اشیا کے تمام مسلم ممالک موجود ہے۔
    پاکستان جنوبی ایشیاء ، مغربی ایشیاء اور وسطی ایشیا کا سنگم ہے۔ پس پاکستان توانائی کے لامحدود وسائل والے ممالک اور توانائی کے محدود وسائل والے ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
    اس وقت دنیا کو 2 بڑی مسائل کا سامنا ہے ایک توانائی کا بہران اور دوسرا دہشت گردی تو ان دونوں مسائل کو حل کرنے میں پاکستان کردار ادا کر سکتا ہے۔
    پاکستان کی جیوگرافیائی اہمیت نہ صرف پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہے اور دنیا کی ضرورت بھی ہے۔
    اب اس وجہ سے پاکستان کے سامنے ہمیشہ چلنجز کا سامنا رہا ہے اور آگے بھی چیلنجز آتے رہینگے آپ یہ پاکستان کی لیڈرشپ پہ منحصر ہے کہ کیسے اس سے فائیدہ اٹھاتی ہیں۔

    @I_MJawed