Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • حج کیلئے سائیکلوں پر سفر کرنے والے نوجوان مصر پہنچ گئے ، اس قافلے میں کتنے پاکستانی ہیں ، جان کرخوشی ہو گی

    حج کیلئے سائیکلوں پر سفر کرنے والے نوجوان مصر پہنچ گئے ، اس قافلے میں کتنے پاکستانی ہیں ، جان کرخوشی ہو گی

    قاہرہ :لندن سے 8 نوجوانوں کا ایک قافلہ جو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل سائیکلوں پر حج کی ادائیگی کیلئے مصر پہنچ گیا ہے، قافلے میں 7 نوجوان پاکستانی نڑاد شامل ہیں جبکہ آٹھویں کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ان نوجوانوں نے اس سال سائیکل پر حج کرنے کا ارادہ کیا تھا جس پر عمل جاری ہے.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائیکل سواروں کا اصل مقصد حج کے ساتھ ساتھ 5 ممالک کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے چندہ اکھٹا کرنا ہے۔سائیکل سوار قافلے کے سربراہ 45 سالہ طاہر حسن اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سفر ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا

  • سعودی فرماں روا : یمن کے شہید فوجیوں کے 2000 اقارب کے لیے خصوصی حج کا اعلان

    سعودی فرماں روا : یمن کے شہید فوجیوں کے 2000 اقارب کے لیے خصوصی حج کا اعلان

    ریاض:سعودی عرب نے یمنی مسلمانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شہدا کے رشتہ داروں کے لیے خصوصی طور پر حج کے لیے دعوت دے دی ہے. ذرائع کے مطابق سعودی فرماں روانے اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیئے ہیںِ ،

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری کردہ حج پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد شہید ہونے والے فوجیوں کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے ماضی کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے یمنی فوج کے شہداء کے 2000 اقارب کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    دوسری طرف خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ یمن کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتظام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداء کے لواحقین شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل فلسطین، سوڈان اور دوسرے ملکوں کی شخصیات کے خصوصی حج کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • عرب امارات نے غیرملکی مردوں کی خوشیوں کا بندوبست کردیا ، کیسے ؟ ضرور جانیئے

    عرب امارات نے غیرملکی مردوں کی خوشیوں کا بندوبست کردیا ، کیسے ؟ ضرور جانیئے

    دبئی:متحدہ عرب امارات نے کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو سپانسر کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے کہ اب وہ اپنے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

    یو اے ای وزارت انسانی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

    حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آجروں کو اس سلسلے میں ورک پرمٹ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔آجروں کو ایسے افراد کو روزگار پر رکھنے کی اجازت ہوگی جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ورک پرمٹ صرف ان خواتین کو دیے جاتے تھے جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر یواے ای میں مقیم تھیں۔دوسری طرف وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اس قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کمانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم خاندان مستحکم رہ سکیں۔

  • ’گولڈن بابا‘ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے 300 محافظ ، یہ بابا کوں ہے ؟ ضرور جانیئے

    ’گولڈن بابا‘ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے 300 محافظ ، یہ بابا کوں ہے ؟ ضرور جانیئے

    میروت:بھارت مرکزی بینک کے بعد سب سے زیادہ سونے رکھنےوالا بابا ’گولڈن بابا‘ اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے . اتر پردیش میں 16 کلوگرام سونے کے زیور بنانے والا طلائی زیوروں سے لدے اس شخص کا نام ہی ’گولڈن بابا‘ رکھ دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندووں کی اس سرکار کا نام سدھیر مکر ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے کانور یاترا میں شریک ہو رہے ہیں۔گولڈن بابا کا کہنا ہے کہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث انہوں نے اس وزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے۔
    بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا
    سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں۔دوسری طرف گولڈن بابا کا کہنا ہے کہ یہ زیور انہوں نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈن بابا کی حفاظت کے لیے اس ارد گرد ہر وقت 250 سے 300 کے درمیان لوگ موجود رہتے ہیں جو ان کے چاہنے ولے گردانے جاتے ہیں۔

  • بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا

    بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا

    واشنگٹن : شہاب ثاقب یا کچھ اور بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا.خلا میں گھومتے ایک آوارہ گرد سیارچے نے اس وقت سائنسدانوں کو حیران کر دیا جب وہ ان کی نظروں سے اوجھل رہتے ہوئے زمین کے سر پر آن پہنچا۔

    ناسا کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بنیادی طور پر یہ ایک بڑی پتھریلی چٹان تھی جو خلا میں گھومتی ہوئی زمین کے قریب آ گئی، اس کی چوڑائی 187 سے 427 فٹ (57 سے 130 میٹر) تھی اور اپنے چھوٹے حجم کے باعث یہ خلا پر نگاہ رکھنے والے اداروں کی عقابی نظروں سے محفوظ رہ پائی۔

    ناسا سائنسدانوں کے مطابق اس کا نام سیارچہ 2019 اوکے رکھا گیا ہے اور سائنسدانوں کو اس کی موجودگی کا پتا اس وقت چلا جب یہ زمین سے صرف ایک دن کی دوری تک پہنچ گیا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز یہ چٹان زمین سے صرف 45000 میل کے فاصلے سے گزری اور اس کی رفتار 54000 میل فی گھنٹہ تھی۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگریہ زمین سے ٹکراجاتا تو اس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ تھا ،

    یاد رہے کہ 2005 میں امریکی کانگریس نے ناسا کو حکم دیا کہ وہ ایسی چٹانوں اور سیارچوں پر نظر رکھے جو خلا میں گھوم رہے ہیں اور کسی بھی وقت زمین کا رخ کر کے یہاں قیامت برپا کر سکتے ہیں . حکم میں کہا گیا تھا کہ 140 میٹر یا اس سے چوڑی تمام چٹانوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جائے اور 2020 تک 90 فیصد سیارچوں کو دریافت کر لیا جائے۔

    ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چٹان تو کوئی نقصان پہنچائے بغیر گزر گئی ہے تاہم ایسی بہت سی چٹانیں خلا میں موجود ہیں جن کے وجود کے بارے میں انسان لاعلم ہے اور وہ کسی بھی وقت زمین پر تباہی برپا کر سکتی ہیں۔

  • بھارت میں ننھی پری سے اجتماعی زیادتی ، انسان نما درندے تصاویر بھی بناتے رہے

    بھارت میں ننھی پری سے اجتماعی زیادتی ، انسان نما درندے تصاویر بھی بناتے رہے

    بھارتی ریاست راجستھان میں کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی ، درندوں نے تصاویر بھی بنائیں

    باغی ٹی وی رپورٹ :بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ننھی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں.ملزموں میں سے دو افراد نے درندگی کا فعل انجام دیا جبکہ دو دوسرے ساتھی اس گھناؤنے فعل میں ان کی مدد کرتے رہے . اسی دوران انہوں نے درندگی کی تصاویر بھی بنائیں جسے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور وہ وائرل ہو گئیں.

  • بھارت کی امریکہ سے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلہ پر نظرثانی

    بھارت کی امریکہ سے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلہ پر نظرثانی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کے بیان پر بھارت کا غصہ کم نہ ہوا اور اس نے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین ڈرونز کی قیمت چھ ارب ڈالر تک ہے اور یہ فرانسیسی رافیل طیاروں سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی ڈرون کو 20 جون کو ایران نے خلیج فارس میں مار گرایا تھا جبکہ پاکستان ان سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مگ 21 کی تباہی کے بعد بھارتی فضائیہ کی توجہ لانگ رینج میزائل خریدنے پر ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے ان سے ثالثی کرنے کا کہا ہے۔

    صدر ٹرمپ کے اس انکشاف پر بھارتی ایوانوں میں زلزلہ پیدا ہو گیا اور وزیرخارجہ نے کسی بھی قسم کی ثالثی کی بات کی تردید کر دی، تاہم بھارتی حکومت ابھی تک دباؤ میں ہے۔

    امریکہ کے بعد چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی جسے بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ترکی افواج کا شمالی عراق میں پنجہ  آپریشن  72 جنگجو ہلاک

    ترکی افواج کا شمالی عراق میں پنجہ آپریشن 72 جنگجو ہلاک

    شمالی عراق کےخرقوک علاقے میں جاری پنجہ آپریشن میں بے بس کیے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ کاروائیوں میں PKK کے 72 کارکنان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

    پنجہ آپریشن کے ما تحت شمالی عراق کا علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران ان کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    دفتر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ضلع بطلس کی تحصیل تاتوان کے نواحی علاقوں میں فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں تین مسلح دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں کاروائی جاری ہے۔

  • ترکی شامیوں کو "رضاکارانہ واپسی” پر مجبور کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    ترکی شامیوں کو "رضاکارانہ واپسی” پر مجبور کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ترکی کے حکام شامی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر ان سے "رضاکارانہ واپسی” کے فارم پر دستخط کروا رہے ہیں۔ اس کے بعد انہیں جبری طور پر شمالی شام واپس بھیجا جا رہا جو اس وقت جنگ کا علاقہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے شامی پناہ گزینوں کو 20 اگست بروز پیر تک کی مہلت دی ہے تا کہ وہ ترکی کے ان صوبوں میں واپس لوٹ جائیں جہاں ترکی آمد پر ان کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔ بصورت دیگر ان پناہ گزینوں کو شام کے علاقوں میں جبری واپسی کا سامنا کرنا ہو گا۔

    دوسری جانب استنبول میں شامی شہریوں اور پناہ گزینوں کا دفاع کرنے والوں نے باور کرایا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو نہ صرف ان کی رجسٹریشن کے صوبوں میں بھیجا گیا بلکہ ان میں بعض کو شام کے صوبے اِدلب کی سمت بے دخل کیا گیا ہے۔ یہ شام میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول آخری مرکزی علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کو اس وقت بشار حکومت کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تا کہ وہاں مسلح اپوزیشن پر قابو پایا جا سکے۔

    اقوام متحدہ نے جمعے کی شام بتایا کہ گذشتہ دس روز میں شامی حکومت اور اس کے حلیفوں کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں کم از کم 103 شہری جاں بحق ہوئے جن میں 26 بچے شامل ہیں۔

  • ایرانی جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے  ویانا میں اجلاس

    ایرانی جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ویانا میں اجلاس

    ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک 2015 میں طے پانے والے اس سمجھوتے کو بچانے کی کوشش میں آج ویانا میں اکٹھا ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج کے اس اجلاس میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے سابقہ اجلاس کے ایک ماہ بعد منعقد کیا جا رہا ہے جو ثمر آور ثابت نہیں ہوا تھا۔

    تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کی شدت میں اضافہ مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے امریکی علاحدگی کے نتیجے میں ہوا۔ اس اقدام کے بعد واشنگٹن نے ایران پر دوبارہ سے کڑی پابندیاں عائد کر دیں جنہوں نے ایرانی معیشت کی کمر توڑ دی۔

    جوہری معاہدے میں شامل رہنے کے لیے ایران کا یورپی ممالک بالخصوص جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں (برطانیہ، جرمنی اور فرانس) سے اصرار ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں، جن سے امریکی پابندیوں کو چکمہ دیا جا سکے۔

    امریکی پابندیوں کا جواب دینے اور یورپی ممالک کو متحرک کرنے کے لیے ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی بعض پاسداریوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے۔

    ایران اب افزودہ یورینیم کی 300 کلو گرام کی مقررہ حد اور یورینیم کی افزودگی کے 3.67 % کے مقررہ تناسب سے تجاوز کر رہا ہے۔ اسی طرح تہران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ عدم پاسداری کے سلسلے میں ستمبر کے آغاز پر اضافی اقدامات کرے گا۔ تاہم جوہری معاہدے کے یورپی شراکت داروں کی جانب سے ایران پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے کہ وہ سمجھوتے کا پابند رہے۔