Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کے شہر ٹاؤنٹن میں ورلڈ کپ کے ستارہویں میچ میں پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے.
    دونوں ٹیمز کے لۓ آج کا میچ بہت اہم ہے. دونوں ٹیمز آج کا میچ جیتنے کے لۓ پر امید.

    موسم کی صورت حال کے مطابق میچ کے دوران بارش ہو سکتی ہے جس سے ورلڈ کپ کا بڑا میچ متاثر ہو سکتا ہے. اب تک بارش ورلڈ کپ کے 3 میچز کو متاثر کر چکی ہے.
    آئ سی سی نے اعلان کیا ہے کے بارش سے متاثر ہونے والے میچز کی ٹکٹس کے پیسے واپس کر دۓ جائیں گے.

  • دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ

    دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ

    دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال یونیسیف کے مطابق ہر دسواں بچہ جبری مشقت کا شکار ہے اور اس ننھے پھول کو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے نازک کندھوں پر بار گراں اٹھانا پڑتا ہے.یہ تعداد اب ایک سو باون ملین تک پہنچ چکی ہے.جبکہ کام کے دوران ان بچوں کا جنسی استحصال بھی کیا جاتاہے.مزدور بچوں کی زیادہ تر تعداد افریقہ اور ایشیا میں پائی جاتی ہے.
    چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا عالمی دن بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) کے تحت پہلی مرتبہ2002ءمیں منایا گیا جس کامقصد چائلد لیبر کے خاتمہ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی طرف سے واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور چائلڈ لیبرکے خاتمہ سے متعلق اقدامات اور قوانین پر اطلاق کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ ادارے تمام سٹیک ہولڈرز پربچوں کی تعلیم، صحت اورمعیار زندگی کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق دباﺅ ڈالا جاتا ہے۔ وزارت انسانی حقوق نے بھی ملک سے چائلد لیبرکے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سلسلہ میں فوجداری قانون(دوسری ترمیم) ایکٹ 2016ءکا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ قانون قومی کمیشن برائے بہبود اطفال و ترقی نے متعارف کرایا جو وزارت کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس ایکٹ میں بچوں کو لالچ دے کر مشقت کی جانب مائل کرنے، بچوں پر تشدد، انہیں حراساں کرنے، بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں اور انہیں جرم قراردیا گیا ہے۔ مزید برآں آئی سی ٹی کیلئے چائلڈ رائٹ پروٹیکشن بل2017ءتمام فریقین کی مشاورت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو ہر قسم کے جسمانی اور ذہنی تشدد یا زخم نظرانداز کرنے ، بدسلوکی ، استحصال اور بے حرمتی سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں زیرغور ہے ۔ اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے کنونشن پر موثر عملدرآمد ، نگرانی اور صوبوں کے ساتھ مربوط بناتے ہوئے یکساں نفاذ کیلئے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال بل2015ءکا مسودہ بھی تیار کیا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کرایا گیا ہے

  • بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ہے اور ”میرے نام کے ساتھ روز روز نئی نئی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں اور یہ سب ناانصافی پر مبنی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ انہیں پکڑکر جیل میں ڈال دیا جائے اور کوئی سماعت نہ ہو.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ تحریری طورپر ان کے تحفظ اور تب تک جیل میں نہ رکھے جانے کی ضمانت دے ،جب تک انہیں سزا نہ ہوجائے تو وہ آج بھارت واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ انہیں ہندوستانی عدلیہ پر اعتماد ہے ،لیکن استغاثہ کے طریقہ کا ر پر بھروسہ نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ”مجھے ہندوستانی ایجنسیوں کی کارکردگی کا علم ہے۔ میں اپنی زندگی اور اپنے نامکمل کام کو برباد نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔“ڈاکٹر نائیک حال میں ای ڈی کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر اظہار خیال کررہے تھے جس نے ان کے خلاف 193کروڑ روپے کے حوالہ کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ممبئی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔اگر سپریم کورٹ میرے تحفظ کی ضمانت دے تو میں آج وطن واپس لوٹ آؤں گا: ذاکر نائک

  • مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    مودی سرکار کی پاکستان اور کشمیر کے خلاف ایک اور سازش سامنے آئی ہے،

     

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے تہاڑ جیل میں قید پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کو ان جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انہیں جیلوں میں بند ہندو انتہا پسندوں کے ساتھ رکھا جائے گا، بھارتی حکومت ایک منصوبے کے تحت خطرناک بھارتی قیدیوں کو پاکستانی وکشمیری قیدیوں کو مارنے کی کھلی چھوٹ دے گی، بھارت کی تہاڑ جیل میں قید اکثر پاکستانی و کشمیری اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن بھارت سرکار نے انہیں رہا نہیں کیا، پاکستانی و کشمیری قیدیوں نے بھارت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے کہ ہمیں دوسری جیلوں میں منتقل نہ کیا جائے کیونکہ پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں میں قیدیوں کےذریعے تشدد کرکے ہلاک کرنےکےواقعات ہو چکے ہیں ،پاکستانی و کشمیری قیدی بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے خوفزدہ ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں

     

    واضح رہے کہ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 585 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں

  • بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ آٹھ دن بعد مل گیا، 13 افراد سوار تھے

    بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ آٹھ دن بعد مل گیا، 13 افراد سوار تھے

    بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے اے این 32 کا ملبہ آٹھ دن بعد مل جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہندوستانی ریاست آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈہ سے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کے کچھ حصوں کا ملبہ اروناچل پردیش کے لیپو شہر میں ملا ہے ۔ یہ جگہ طیارہ کے اڑان والی جگہ سے پندرہ سے بیس کلو میٹر شمال میں ہے اور طیارے کا ملبہ زمین سے 12 ہزار فٹ کی انچائی پر ملا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق تباہ ہونےو الے طیارے کے باقی حصوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ یہ طیارہ تین جون کو آسام کے جورہاٹ سے اڑا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ طیارہ میں عملہ کے 8 اراکان سمیت 13 افراد سوار تھے ۔ اس سلسلہ میں‌ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس علاقہ میں تلاش کی جارہی تھی وہاں آئی اے ایف ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ممکنہ اے این 32 کا ملبہ آج 16 کلو میٹر شمال میں تقریبا 12000 فٹ کی اونچائی پر دیکھا گیا ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے ریٹائرڈ ائیر مارشل پی ایس اہلووالیہ کا کہنا تھا کہ پہاڑیوں اور جنگلات سے بھرا علاقہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے ، اسی وجہ سے اس کو ڈھونڈنے میں آٹھ دن کا وقت لگ گیا ۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی طیارے کا ملبہ ملنے کی متصاد اطلاعات میڈیا پر نشر کی جاتی رہی ہیں.

  • بھارت، ہندو لڑکی اپنی مسلمان سہیلیوں‌ کو بچانے کیلئے انتہاپسندوں کے سامنے ڈٹ گئی، حملہ ناکام بنا دیا

    بھارت، ہندو لڑکی اپنی مسلمان سہیلیوں‌ کو بچانے کیلئے انتہاپسندوں کے سامنے ڈٹ گئی، حملہ ناکام بنا دیا

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مسلم خاندان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم مسلم خاندان کے ساتھ سفر کرنے والی ہندو لڑکی نے جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سہیلی اور دیگر اہل خانہ کو بچا لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطاب اترپردیش کے علی گڑھ ضلع میں دو سالہ لڑکی کے قتل کے بعد حالات سخت کشیدہ ہیں ۔ علی گڑھ سے چالیس کلومیٹر دور جتاری علاقہ میں ایک مسلم خاندان سفر کر رہا تھا کہ اسی دوران ہندوانتہاپسندوں نے ویگن میں نقاب پوش مسلمان عورتوں کو دیکھ کر دھاوابول دیا تاہم اس دوران پوجا چوہان نامی ایک خاتون جو مسلم لڑکیوں کی سہیلی تھی اور انہی کے ساتھ شادی کی تقریب میں جارہی تھی، وہ ان کیلئے ڈھال بن گئی اور اس نے ہندو انتہاپسندوں کو زبردستی تشدد سے روکنے میں مدد کی۔

    رپورٹ کے مطابق مسلم لڑکیوں کے ہمراہ سفر کرنے والے شفیع محمد عباسی اس حملہ میں زخمی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے ویگن پر حملہ کیااور وہ ہمیں قتل کرنے والے تھے کہ پوجا چوہان جو میری بیٹیوں کی طرح ہے ، اس نے ان کی بہت مدد کی اور ہمارے اور انتہاپسندوں کے مابین ڈھال بن گئی۔ اسی دوران موقع ملنے پر ویگن کا ڈرائیور حملہ کے دوران ہی گاڑی بھگاکر لے گیااور وہ بڑی مشکل سے بحفاظت علی گڑھ پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

    شفیع محمد کا کہنا تھا کہ پوجا اور اس کے خاندان کے ساتھ ہمارے دہائیوں‌ پرانے تعلقات ہیں اور یہ میری بیٹیوں کے ساتھ ہی شادی میں شرکت کیلئے ہمارے ساتھ سفرکر رہی تھی.

  • آئ سی سی ورلڈ کپ 2019: سری لنکا اور بنگلادیش کا میچ تاخیر کا شکار

    آئ سی سی ورلڈ کپ 2019: سری لنکا اور بنگلادیش کا میچ تاخیر کا شکار

    انگلینڈ کے شہر برسٹل میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کا سولہواں میچ سری لنکا بمقابلا بنگلادیش تاخیر کا شکار. بارش کی وجہ سے تاخیر ہونے والا ورلڈ کپ کا یہ تیسرا میچ ہے. اس سے پہلے پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیذ بارش کا شکار ہو چکے ہیں.

    دوسری جانب 12 جون کو کھیلا جانے والا میچ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میں بھی بارش کی پیشگوئ کی گئ ہے. موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز کے مطابق 12 جون کو بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ٹیمز کے لۓ کل کا میچ بہت اہم ہے.

    سرفراز احمد ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی پریکٹس کرنے گراؤنڈ میں پہنچ گۓ. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کو ہرانے کے لۓ جارحانہ پلان تیار ہے. دوسری جانب آسٹریلیا بھی انڈیا سے میچ ہار کر پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لۓ پر امید ہے.

    ورلڈ کپ 2019 پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے. پاکستانی ٹیم کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو کھلانے کا امکان ہے. شاہین شاہ آفریدی اب تک ورلڈ کپ کا کوئ میچ نہیں کھیلے.

  • لندن پولیس کی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق

    لندن پولیس کی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق

    لندن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن سےایک شخص کونفرت انگیزتقاریرکرنےپرگرفتارکیا گیا ہے ،گرفتارشخص کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے،نفرت انگیزتقریرسےمتعلق تحقیقات کیلیے 60سال کےشخص کوگرفتارکیاگیا،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ،اعلامئے کے مطابق گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتارشخص کو حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ،لندن پولیس کے مطابق گرفتارشخص تاحال پولیس حراست میں ہے .لندن پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں.تحقیقات لندن پولیس کے کاونٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران کر رہے ہیں تفتیش کار شمال مغربی لندن میں ایک کمرشل مقام کی بھی تلاشی لے رہے ہیں .تحقیقات کافوکس ایم کیو ایم کی ایک شخصیت کی اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر ہے .

    ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 2016 میں الطاف حسین کے خلاف ایک ریفرنس برطانوی حکومت کو بھیجا تھا جس میں الطاف کی اشتعال انگیر تقریر کی کاپی اور عوام کو تشدد پر اکسانے کے ثبوت بھی تھے،پاکستانی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا.

    واضح رہے کہ کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو پاکستان کے شہر کراچی میں اپنی جماعت کے پروگرام میں ٹیلی فونک خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

  • ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

    بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لۓ 353 رنز کا ہدف دیا ہے. جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے. 3 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے 238 رنز بنا لۓ ہیں. مزید جیت کے لۓ 63 گیندوں پر 115 رنز درکار ہیں.

  • جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم 12 جون کو ایران کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے تہران میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں اقدام نہیں بلکہ نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہی. یورپی ممالک اورجوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایران کے اقتصادی روابط کو معمول پر لائیں۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں نکلا .انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم اور جرمن وزیر‌خارجہ تہران کا دورہ کریں گے. ایران کے صدرحسن روحانی بشکیک اور دوشنبہ کا دورہ کریں گے اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے.