Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • برادر اسلامی ملک میں‌ چھ لاکھ بچے غذائی قلت سے متاثر ہو سکتے ہیں. یونیسف کا خدشہ

    برادر اسلامی ملک میں‌ چھ لاکھ بچے غذائی قلت سے متاثر ہو سکتے ہیں. یونیسف کا خدشہ

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے ہے کہ افغانستان میں تقریبا چھ لاکھ بچوں کے غذائی قلت کے سبب متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور اگر انہیں جلد ضروری امداد نہ پہنچائی گئی تو ان بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے ترجمان کرسٹوف باؤلرك نے جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک افغانستان میں انسانوں کی حالت زمین پر بدترین آفات جیسے حالات میں ہے۔

    انہوں نے متاثر ہ بچوں کی مدد کے لئے فوری طور 70 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد دینے کی وکالت بھی کی ہے ۔ واضح رہے کہ اتحادی ملکوں‌کی آئے دن بمباری اور جنگ مسلط کرنے سے افغان عوام کی طرح بچے بھی بہت بڑی تعداد میں‌ متاثر ہوئے ہیں اور ان کی زندگیوں‌کو سخت خطرہ درپیش ہے.

  • مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ عمران خان سمیت دیگر لیڈروں‌ کو دعوت ملے گی یا نہیں، بڑی خبر آ گئی

    مودی کی حلف برداری تقریب میں‌ عمران خان سمیت دیگر لیڈروں‌ کو دعوت ملے گی یا نہیں، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بین الاقوامی رہنماؤں‌ کو مدعو کرنے سے متعلق فیصلہ جلد کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی جانب سے ابھی اس سلسلہ میں‌کوئی واضح فیصلہ نہیں‌کیا گیا. بھارتی سرکاری ذرائع نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کے بعد یہ ردعمل ظاہر کیا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے بڑے سیاستدانوں اور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی 30 مئی کو حلف لے سکتے ہیں اور حلف برداری کی تقریب میں امریکہ، روس، فرانس، چین، اسرائیل اور دیگر ملکوں‌کے بڑے رہنمائوں‌کو شرکت کی دعوت دیے جانے کی توقع ہے. 2014 میں‌ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں‌کیا گیا کہ اس مرتبہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کرتے ہیں‌ یا نہیں.

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا حکومت اسے میڈیا اور عوام کے ساتھ شیئر کرے گی.

  • بھارت میں‌ لوک سبھا تحلیل، صدر رام ناتھ گووند نے دستخط کر دیے

    بھارت میں‌ لوک سبھا تحلیل، صدر رام ناتھ گووند نے دستخط کر دیے

    بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے حالیہ الیکشن نتائج کے بعد 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جمعہ کے دن ہندوستانی کابینہ کے اجلاس میں‌ بھارتی صدرسے 16 ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر رام ناتھ کووند نے کابینہ کے مشورہ کو قبول کرکے لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم پر ہفتہ کو دستخط کردیے ہیں۔

    بھارت میں‌ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہونا تھا۔ ہندوستانی صدر نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 85 کے تحت یہ قدم اٹھایا ہے۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی اور ان کی کابینہ نے الیکشن نتائج کے بعد استعفیٰ‌ دے دیا ہے اور وہ جلد دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں‌گے.

  • بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

    بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

    بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد اقلیتوں پر تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا، گائے کے گوشت کے الزام میں خاتون سمیت مسلمان خاندان پر ہندو انتہا پسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں بھارتی نتائج والے روز ایک مسلمان خاندان کو ہندو انتہا پسندوں نے یہ کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ گائے کا گوشت لے کرجا رہے تھے. شری رام سینا کے صدر شبھم بگھیل نے گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر مسلمان نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا.شبھم بگھیل اپنے غنڈوں اور ہندو انتہا پسندوں کے ہمراہ مسلمان خاندان کے پاس گیا اور گاڑی میں موجود افراد پر تشدد کیا اور ان سے ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ اس موقع پر لوگ جمع ہوئے لیکن وہ تماشا دیکھتے رہے. شبھم بگھیل کی جانب سے مسلمان خاندان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے. شبھم بگھیل مسلمانوں پر تشدد کے حوالہ سے مشہور ہے ماضی میں بھی وہ مسلمانوں پر تشدد کرتا رہا ہے اسی وجہ سے اسے 6 فروری کو ضلع بدر کیا گیا تھا لیکن وہ واپس آیا اور پھر مسلمان خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا.

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سے دہشت گردی می نامزدسادھوی پراگیا نے الیکشن جیتا ہے جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے شروع کر دئیے .

  • الیکشن میں شکست، راہل کی کانگریس صدارت سے استعفیٰ کی پیشکش رد کر دی گئی

    الیکشن میں شکست، راہل کی کانگریس صدارت سے استعفیٰ کی پیشکش رد کر دی گئی

    بھارتی الیکشن میں شکست کے بعد کانگریس کے‌ صدر راہل گاندھی نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی جسے رد کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں کانگریس کی شکست کے بعد کانگریس کا پارٹی اجلاس ہوا جس میں راہل نے اخلاقی طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کا کہا جسے پارٹی کے دیگر عہدیداران نے مسترد کر دیا.کانگریس کے پارٹی اجلاس میں سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، پرینکا گاندھی، پارٹی خزانچی احمد پٹیل، کیپٹن امریندر سنگھ ، شیلا دکشت سمیت تقریبا تمام اراکین موجود تھے. اجلاس میں الیکشن میں شکست کے حوالہ سے غوروخوض کیا گیا. اجلاس میں راہل نے الیکشن میں شکست پر پارٹی سے استعفیٰ دینے کے پیشکش کی جسے اراکین نے رد کر دیا.

    واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں مودی کی پارٹی اور ا ن کے اتحادیوں نے 350 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ کانگریس کو ایک سو نشستیں بھی نہیں مل سکیں.

  • کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    اقوام متحدہ کے امن دستے میں تعینات پاکستانی فوجی کی شہادت پر اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے جو ملیحہ لودھی نے وصول کیا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گذشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوگئے تھے۔کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ جس میں نائیک نعیم رضا شہید ہو گئے تھے جبکہ ایک سپاہی بلال زخمی ہوا تھا ، پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر جوابی کارروائی کر کے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا تھا۔ کانگو میں امن دستے میں شامل پاک فوج کے جوان نائیک محمد نعیم رضا شہید کے لئے اقوام متحدہ نے ایوارڈ کا اعلان کیا جو نیو یارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پیس کیپرز کے عالمی دن پرہونے والی تقریب میں ایوارڈ دیا ، اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈ عالمی امن کیلیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں پر یو این کا اعتراف ہے،امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے پاکستان اقوام متحدہ میں فوجی دستے بھیجنے والےممالک میں سر فہرست رہا.

    کانگو افریقہ کا ایک ملک ہے جس نے 1960ء میں فرانس سے آزادی حاصل کی۔ اس کا دار الحکومت کنشاسا کہلاتا ہے۔ وہاں اقوام متحدہ نے امن دستے تعینات کر رکھے ہیں.اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر کانگو میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے مینڈیٹ کو تقریبا9ماہ کے لئے بڑھا کر 20 دسمبر 2019 تک کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2463 کا مقصد فوجی اہلکاروں ، فوجی مبصرین اور سٹاف افسران ، پولیس اہلکاروں اور قائم پولیس یونٹوں کے جوانوں سمیت مشن کی موجودہ تعدادکو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشن کی سٹریٹجک ترجیحات کو ایم او این یو ایس سی او کے طور پر جانا جائے گا اوراس کا مقصد شہریوں کی حفاظت ، کانگو اور اہم سرکاری اور سیکورٹی اصلاحات کے لئے سرکاری اداروں کی مضبوطی فراہم کرنا ہے

  • مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر ایران کا رد عمل آ گیا

    مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر ایران کا رد عمل آ گیا

    ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی عالمی امن ،سیکیورٹی کیلیےخطرہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشرق وسطیٰ میں 1500امریکی فوجی بھیجنےکے اعلان پررد عمل میں کہا کہ خطےمیں امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ بہت خطرناک ہے. ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا مقابلہ کرناہوگا

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے ہم نسبتاً کم تعداد میں فوجی وہاں بھیجنے جارہے ہیں، حفاظتی دستے میں شامل فوجیوں کی تعداد تقریباً 1500 ہوگی۔

  • جناح کی تصویر پاکستان بھجواوں گا، بھارتی رکن پارلیمنٹ کی بانی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    جناح کی تصویر پاکستان بھجواوں گا، بھارتی رکن پارلیمنٹ کی بانی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ سے رکن پارلمینٹ منتخب ہونے والے ستیش کمار نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حوالہ سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بانی پاکستان کی تصویر باہر نکالیں گے اور پاکستان بھجوائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ستیش کمار دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوا ہے ،الیکشن جیتنے کے بعد اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کو وہاں سے باہر نکالوں‌ گا اور پاکستان بھجواوں گا، اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بھی واپس بھیج دیں گے.ستیش کمار کا مزید کہہنا تھا کہ جنتا نے جو بھروسہ کیا اس کی سیوا کروں گا. اس کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وی سی کو نوٹس جاری کروائوں گا اور یہاں سے جناح کی تصویرواپس جائے گی چاہے کیسے بھی جائے.

  • مودی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا ،پھر بھی وزیراعظم ہی رہیں گے

    مودی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا ،پھر بھی وزیراعظم ہی رہیں گے

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن کے نتائج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے اس کے باوجود مودی ہی وزیر اعظم رہیں گے، نئے وزیر اعظم کے حلف تک مودی نگران وزیراعظم رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدر کو دیا جو انہوں نے منظور کر لیا، مودی کی کابینہ بھی مستعفی ہو گئی، نئے وزیراعظم کے انتخاب اور حلف تک مودی نگران وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گے.مودی کا دوبارہ وزیر اعظم کا حلف 30 مئی کو متوقع ہے. مودی کی پارٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر 351 نشستیں حاصل کی ہیں. مودی حلف اٹھانے سے پہلے گجرات اور وارانسی کا دورہ کریں گے جہان سے انہوں نے الیکشن جیتا، مودی کا دورہ 28 مئی کو متوقع ہے.

    واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی پھر اقتدار میں آ رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں شدید پریشان ہیں.

  • ٹیوشن سنٹر میں آتشزدگی سے 17 طلبا جان سے گئے، سترہ زخمی

    ٹیوشن سنٹر میں آتشزدگی سے 17 طلبا جان سے گئے، سترہ زخمی

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ٹیوشن سنٹر میں آتشزدگی سے 17 طلبا جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کے علاقے سرتھانہ میں ایک ٹیوشن سنٹر میں اچانک آگ لگنے سے ٹیوشن سنٹر میں موجود 17 طالب علم جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہوئے. افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیوشن سنٹر میں کلاسز جاری تھیِں طلبا کو نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم آگ اتنی تیز تھی کہ 17 طلبا جل کر جاں بحق ہو گئے. بھارتی وزیراعظم مودی نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے. بھارت کی ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے، ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی نے آتشزدگی کی تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے. آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی.