Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • دنیا کے ایک بڑے حصے میں اس وقت جنگ جاری ہے،امریکی تحقیقاتی ادارہ

    دنیا کے ایک بڑے حصے میں اس وقت جنگ جاری ہے،امریکی تحقیقاتی ادارہ

    امریکی تحقیقی ادارے سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے ایک بڑے حصے میں اس وقت جنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق روس نے امریکہ اور یورپ کے خلاف ایک خفیہ جنگ (شیڈو وار) کا آغاز کر رکھا ہے، جس میں سائبر حملے، تخریب کاری اور جاسوسی شامل ہیں، اس جنگ کا مقصد یوکرین کو مغربی ممالک سے ملنے والی امداد کو کمزور کرنا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں یورپ میں فوجی اڈوں پر دھماکوں، سرکاری ای میلز کی ہیکنگ اور زیر سمندر کیبل کاٹنے جیسے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یورپ میں ایسے حملے تین گنا بڑھ چکے ہیں۔

    سی ایس آئی ایس کے مطابق، روس کی یہ خفیہ جنگ نیٹو ممالک اور عالمی سلامتی کے لیے ایک خطرے کی علامت ہےروس خاص طور پر توانائی کے نظام اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس جیسے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے شمالی امریکہ سے جڑے نظام بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی ہیکنگ گروپ ”کوزی بیئر“ نے امریکی اداروں پر سائبر حملے کیے ہیں، اور کینیڈا بھی اس خطرے کی زد میں آ سکتا ہے چونکہ کینیڈا یوکرین کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے، اس لیے امکان ہے کہ روسی سائبر حملے اس کے انتخابات یا بنیاد ی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    سی ایس آئی ایس کی اس رپورٹ کےبعد ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا دنیا واقعی تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟ ایک طرف براہ راست جنگیں جاری ہیں، تو دوسری طرف خفیہ جنگ، جس کا ذکر اس رپورٹ میں کیا گیا ہے، ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر روس یوکرین میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لیتا ہے، تو یہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے اور عالمی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

  • زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر عجیب ساخت کامردہ ستارہ دریافت

    زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر عجیب ساخت کامردہ ستارہ دریافت

    کائنات کے راز آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آرہے ہیں ،حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کائنات کے ایک دور دراز حصے میں ایک ایسا مردہ ستارہ پایا گیا ہے جس کی سطح پر کانٹے نما اجسام ابھرے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق یہ ستارہ زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے یہ مردہ ستارہ حیرت انگیز طور پر گرم گندھک کے لمبے اجسام میں لپٹا ہوا ہے فلکیات کا مطالعہ کرنے والوں نے تقریباً 900 سال قبل اس ستارے کے سُپرنووا میں تبدیل ہونے کی اطلاع دی،یہ بات کسی کو نہیں معلوم نہیں کہ سُپرنووا دھماکے نے اس مردہ ستارے کے گرد یہ اجسام کیسے بنائے۔

    ہارورڈ اینڈ سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے ماہر فلکیات ٹم کننگھم نے ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں اپنی نئی دریافت سے متعلق بتایا یہ سُپرنووا کی انتہائی عجیب باقیات کا مشاہدہ پہیلی کا ایک ٹکڑا ہے۔

    جب پائلٹ اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سمیت پرواز واپس لانی پڑی

    رپورٹ کے مطابق چینی اور جاپانی ماہرین فلکیات کی جانب سے پہلی بار اس سپرنووا کو 1181 میں آسمان میں ایک نئے ستارے کے طور پر مشاہدہ کیا گیا تھا لیکن جدید فلکیاتی ماہرین کو سال 2013 تک مذکورہ ستارے کی باقیات نہیں ملیں، جسے اب Pa 30 نیبولا کہا جاتا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

    جب انہوں نے اس مردہ ستارے کی باقیات کو تلاش کیا تو یہ انہیں عجیب حالت میں ملا جو کہ سُپرنووا کی ایک قسم میں دکھائی دیا جسے ٹائپ 1 اے کہا جاتا ہےاس قسم کے سپرنووا میں ایک سفید بونا ستارہ شامل ہوتا ہے جو دھماکے کے عمل میں خود کو تباہ کر دیتا ہےلیکن اس پی اے 30 کے معاملے میں ستارے کا کچھ حصہ محفوظ رہا-

    متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈمپرز اور ٹینکر شہر سے گزرتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

  • جب پائلٹ  اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سمیت پرواز واپس لانی پڑی

    جب پائلٹ اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سمیت پرواز واپس لانی پڑی

    امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کے پائلٹ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے –

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی، تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

    یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھاایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو سے رات 9 بجے ایک نئی پرواز شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی، جو 12 گھنٹے کے سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے منزل پر پہنچی۔

    ایئرلائن نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مسافروں کے لیے ایک نئے عملے کا انتظام کیا اور انہیں اسی رات اپنی منزل کی جانب روانہ کیا، تمام مسافروں کو کھانے کے واؤچرز اور اضافی معاوضہ دیا گیا۔

    دورانِ پرواز مسافروں کو پیغام بھیجا گیاجس میں کہا گیا کہ آپ کی پرواز کو عملے سےمتعلق ایک غیر متوقع مسئلے کی وجہ سے سان فرانسسکو موڑا گیا ہے نیا عملہ پہنچنے کے بعد، ہم جلد از جلد آپ کو دوبارہ شنگھائی روانہ کریں گے ہمیں اس پریشانی پر دلی افسوس ہے اور آپ کے صبر کی قدر کرتے ہیں،سان فرانسسکو میں لینڈنگ کے بعد، مسافروں کو 15 ڈالر مالیت کے کھانے کے واؤچرز فراہم کیے گئے۔

  • ترکیہ: امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے،1,100 افراد زیر حراست

    ترکیہ: امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے،1,100 افراد زیر حراست

    استنبول: ترک پولیس نے استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کے دوران 1,100 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : امام اوغلو کی بدعنوانی اور دہشتگردی کے الزامات میں گرفتاری کے بعد احتجاج کا سلسلہ استنبول سے ترکی کے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل چکا ہے، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں،53 سالہ امام اوغلو کو ترکی کا وہ واحد سیا ستدان سمجھا جاتا ہے جو 2028 کے انتخابات میں اردوآن کو شکست دے سکتا تھا ان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام اور اردوآن کے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

    امام اوغلو کی جیل میں منتقلی پر عالمی برادری بھی سخت ردعمل دے رہی ہے جرمنی، یونان، فرانس اور یورپی یونین نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ترکی پر جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کا دباؤ بڑھا دیا ہےفرانسیسی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو "جمہوریت پر سنگین حملہ” قرار دیا، جبکہ یورپی یونین نے کہا کہ ترکی کو جمہوری اقدار کے تحفظ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    پیر کے روز استنبول اور انقرہ کی جامعات کے طلبہ نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے اسی دوران، 1400 جی ایم ٹی پر بشکتاش پورٹ پر مظاہرے کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ 1730 جی ایم ٹی پر استنبول سٹی ہال کے باہر ایک بڑا احتجا جی اجتماع متوقع ہے، ترکی میں جاری یہ بدترین سیاسی بحران اردوآن حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جبکہ مظاہروں کے بڑھنے سے ملک میں مزید کشیدگی کا خدشہ ہے۔

  • نیہا ککڑ آسٹریلیا میں  کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

    نیہا ککڑ آسٹریلیا میں کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

    میلبرن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ آسٹریلیا میں اپنے کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا کا آسٹریلوی شہر میلبرن میں کانسرٹ تھا جس میں وہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں اور اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معافی مانگی اور رو پڑیں کانسرٹ میں موجود کچھ افراد نے ‘واپس جاؤ’ اور ‘رونے کا ڈرامہ’ کی آوازیں کسیں۔

    نیہا ککڑ نے ان افراد کی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بہت اچھے ہیں جو اتنی دیر سے انتظار کررہے ہیں، مجھے اس چیز سے نفرت ہے، زندگی میں میں نے کبھی کسی کو اتنا انتظار نہیں کروایا، میں معذرت خواہ ہوں اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے کہ آپ لوگ اپنا قیمتی وقت میرے لیے نکال کے آئے، میں یہ شام کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی، کوشش کروں گی اپنی پرفارمنس سے آپ سب کو ڈانس کرنے پر مجبور کردوں’۔

    گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

    نیہا کی جانب سے معافی مانگتے وقت کراؤڈ میں موجود کچھ آوازیں آئیں کہ ‘یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے’، ایک شخص نے کہا کہ واپس اپنے ہوٹل جاؤ اور جاکے آرام کرو،آپ کی اداکاری بہت اچھی ہے، یہ انڈین آئیڈل نہیں جس میں آپ رو رہی ہیں یا بچوں کے ساتھ پرفار م کررہی ہیں۔

    تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

  • گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

    گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

    ممبئی: بھارت میں گھر سے بھاگنے کے 64 سال بعد بزرگ جوڑے ہرش اور مرودوکی شادی کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا-

    باغی ٹی وی : پسند کی شادی کے لئے گھر سے بھاگنے کے 64 سال بعد بزرگ جوڑے ہرش اور مرودوکی شادی کی تقریب کا شاندار اہتمام دیکھنے میں آیا جس میں خاندان بھر کے تمام افراد نے شرکت کی اور اس شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    بھارتی ڈیزائنر کانکو تھاپا نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بزرگ جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں ہرش کو سر پر پگڑی اور گلے میں ہار پہنے جب کہ مرودو کو لال خوبصورت عروسی ساڑھی میں انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

    تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

    پوسٹ کے مطابق’ ہرش اور مرودو کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے ہے جن کی محبت کا آغاز 1960کی دہائی میں اس وقت ہوا جب پسند کی شادی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا،ہرش، ایک جین آدمی، اور مرودو، ایک ہندو عورت تھی-

    پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرش اور مرودو کی پہلی ملاقات اسکول میں ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور پھر دونوں کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہونے لگا لیکن جب اس محبت کی اطلاع ہرش اور مرودو کے گھر والوں کو ملی تو دونوں خاندانوں نے اس محبت کی شدید مخالفت کی-

    لاہور پولیس کی کاروائی،خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    پوسٹ کے مطابق ’خاندانی دباؤ ملنے پر ہرش اور مرودو نے گھر سے بھاگ کر ہمیشہ کیلئے ایک ہوجانے کا فیصلہ کیا، اس وقت مرودو 10 روپے کی ساڑھی پہنے ہرش کی زندگی میں ہمیشہ کیلئے شامل ہوگئیں‘۔

    انہوں نے اپنی زندگی کو شروع سے بنایا، یہ ثابت کیا کہ محبت تقریبات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ہر اونچ نیچ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کے بارے میں ہے آہستہ آہستہ، ان کی محبت اور استقامت ان کے خاندانوں پر جیت گئی۔ ان کے بچے اور بعد میں، پوتے ان کی لچک اور لگن کی ناقابل یقین کہانی سن کر بڑے ہوئے۔

    الیکشن کمیشن، جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    اور اس سال، ہرش اور مرودو کی شادی کی 64 ویں سالگرہ پر ان کے نواسے نواسیوں ، پوتے پوتیو ں ان کیلئے شاندار شادی کا اہتما م کیا گیا جس میں خاندان بھر کے افراد نے شرکت کی۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں،صحافی سمیت 61 مزید شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں،صحافی سمیت 61 مزید شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک صحافی سمیت مزید 61 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے ہیں، جن میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اور اسپتال بھی شامل ہیں، جن پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے رفح شہر کا محاصرہ کر لیا ہے، جس کے باعث ہزاروں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ یہ محاصرہ فلسطینیوں کی زندگی کو مزید مشکلات کا شکار بنا رہا ہے اور ان کے لیے بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی مشکل ہو گئی ہے۔

    اسی دوران اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔

    دوسری جانب، مغربی کنارے میں فلسطینی ڈائریکٹر حمدان بلال پر اسرائیلی آلہ کاروں نے حملہ کیا ہے۔ حمدان بلال وہ فلسطینی ہیں جنہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم کے موضوع پر ایک ڈاکیومینٹری "NO OTHER LAND” بنائی تھی، جو اس سال آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔پناہ گزینی کے دوران حمدان بلال پر نقاب پوش اسرائیلی آلہ کاروں نے حملہ کیا، جس میں انہیں شدید زخمی کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، تقریباً 15 مسلح آلہ کاروں نے حمدان بلال پر حملہ کیا اور ان کی مارپیٹ کی۔ اس حملے میں حمدان کے سر اور پیٹ پر زخم آئے اور ان کے گھر میں بھی تشدد کیا گیا، جہاں خون کے دھبے فرش پر موجود تھے۔حمدان بلال کو شدید زخمی حالت میں ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اس پر دھاوا بول دیا اور حمدان کو ایمبولینس سے نکال کر گرفتار کر لیا۔ انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں ان کے ساتھ مزید برے سلوک کی توقع کی جارہی ہے۔حمدان بلال کی ڈاکیومینٹری "NO OTHER LAND” نے عالمی سطح پر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کو بے نقاب کیا تھا، جس کے نتیجے میں اسے اس سال آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ ان کی گرفتاری اور تشدد اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہے۔

  • کینیڈین انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ

    کینیڈین انتخابات میں بھارتی مداخلت کا خدشہ

    کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت 28 اپریل کو ہونے والے کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔

    سی ایس آئی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، وینیسا لائیڈ، نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لیے AI ٹولز کا استعمال کر سکتا ہے۔ ​رپورٹس کے مطابق، بھارت نے 2021 کے کینیڈین وفاقی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی، جس میں بھارتی حکومت کے ایک پراکسی ایجنٹ کے ذریعے بھارت نواز امیدواروں کو غیر قانونی مالی مدد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسی طرح، 2019 میں پاکستانی حکومتی عہدیداروں نے کینیڈا کی وفاقی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ​

    کینیڈین حکام نے ان ممکنہ مداخلتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی مداخلت سے کینیڈا کی جمہوریت کمزور ہو سکتی ہے اور عوام کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان الزامات کی مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ​واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو منعقد ہوں گے، جس میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے۔​

  • کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

    کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

    ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے معروف کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکنِ اسمبلی شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ پیر کے روز ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان کی سربراہی میں دیا گیا، جو کہ چیک باؤنس کے مقدمے سے متعلق ہے۔رپورٹس کے مطابق، شکیب الحسن نے 2016 میں بنگلادیش کے ضلع ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم قائم کیا تھا، جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ فارم کو چلانے کے لیے ایک بینک سے قرضہ لیا گیا تھا، جس کی ادائیگی کے لیے شکیب الحسن اور ان کی کمپنی نے چیکس جاری کیے۔ تاہم، بینک میں ناکافی فنڈز کی وجہ سے یہ چیکس باؤنس ہو گئے، جس پر بنگلادیشی بینک نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔اکتوبر 2024 میں متعلقہ بینک نے شکیب الحسن اور ان کی کمپنی کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا، جس کے بعد 24 دسمبر کو شکیب اور ان کی کمپنی کے تین دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جنوری 2025 میں عدالت نے اس کیس میں شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

    یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ شکیب الحسن کو سیاسی بدامنی اور عوامی لیگ سے وابستگی کی بنا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک نوجوان کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد کیے جا چکے ہیں۔

  • ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں کی بندش، ایئرلائنز  کی قانونی کارروائی کی دھمکی

    ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں کی بندش، ایئرلائنز کی قانونی کارروائی کی دھمکی

    ہیتھرو ایئرپورٹ استعمال کرنے والی 90 سے زائد ایئرلائنز کے نمائندہ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر جمعہ کے روز ایئرپورٹ کی مکمل بندش کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کی بھرپائی کے لیے کوئی معاہدہ طے نہیں کیا گیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

    ہیتھرو ایئرلائن آپریٹرز کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو نائیجل وِکنگ نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ یہ مسئلہ کسی وقت دوستانہ انداز میں حل ہو جائے گا، مگر ان کا کہنا تھا کہ "اگر ہمیں اخراجات کے حوالے سے مناسب معاوضہ اور ادائیگی نہیں ملتی تو پھر ہاں، قانونی کارروائی کا امکان ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "میں امید کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو، مگر بعض حالات میں یہی واحد راستہ ہوتا ہے جب آپ نے تمام دوسرے راستوں کو آزما لیا ہو۔”

    ہیتھرو، جو یورپ کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، جمعہ کی صبح کے ابتدائی اوقات میں بند ہو گیا تھا، جب ایک بڑے بجلی کے سب اسٹیشن میں آگ لگنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اس دوران نہ کوئی پرواز اُڑان بھر سکی اور نہ ہی لینڈ کر سکی، جس کے نتیجے میں پروازوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا۔ تقریباً 1,300 پروازوں پر اثر پڑا اور لگ بھگ 250,000 مسافر متاثر ہوئے۔جمعہ کی شام کچھ پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ہوا، لیکن ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا رہا اور مسافروں کو بدحالی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایئرلائن کے عملہ دنیا کے مختلف حصوں میں موجود تھا۔

    نائیجل وِکنگ نے اس صورتحال کے بارے میں ایک آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور بحالی میں اتنا وقت کیوں لگا۔”ایئرلائنز کی ایک قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھیں،” انہوں نے کہا، "مگر اس مخصوص کیس میں ہمیں لگتا ہے کہ کسی اور فریق کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔”

    ہیتھرو ایئرپورٹ کی کمیونیکیشن پر تنقید
    ایئرلائنز کے گروپ کے سربراہ، جو برطانوی ایئر ویز اور ورجن اٹلانٹک جیسی کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے ہیتھرو کی کمیونیکیشن پر بھی شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ "انتہائی مایوس کن” تھا کہ ایئرلائنز کو ہفتے کے روز ٹرمینل 2 کھولنے کے بارے میں تصدیق کرنے کے لیے جمعہ کی رات تک انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صورتحال کسی بھی طور پر جائز نہیں تھی، خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہیتھرو پر سالوں سے اتنی زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ دنیا کا سب سے مہنگا ایئرپورٹ ہے۔”

    ایئرلائنز پر مالی اثرات
    ٹریول کے ماہر پال چارلز، جو سابق ورجن اٹلانٹک کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور "دی پی سی ایجنسی” کے چیف ایگزیکٹو ہیں، نے کہا کہ ایئرلائنز اور سپلائرز کو بندش کے ایک دن کے نتیجے میں کم از کم 20 ملین پاؤنڈ کے اخراجات کا سامنا ہو سکتا ہے۔یہ تخمینہ مسافروں، عملے کی رہائش، اضافی نقل و حمل، ایندھن اور دیگر اخراجات کو شامل کرتا ہے۔ سرمایہ کاری بینک جیفریز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاخیر کے معاوضے کی ادائیگی برٹش ایئر ویز اور ایئر لائنز کی مادر کمپنی آئی اے جی کے منافع میں 1% سے 3% کی کمی کر سکتی ہے۔تاہم، اسپین کی ایئرلائنز ایسوسی ایشن کے سربراہ جیویر گنڈارا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فورس میجر کے تحت آ سکتا ہے، یعنی مسافروں کو معاوضے کا حق نہیں ہو گا۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ سے تبصرہ کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ہیتھرو کے سی ای او تھامس وولڈبائی نے کہا کہ وہ ایئرپورٹ کے ردعمل پر "فخر” محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے پیر کو لنکڈ ان پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "کیا میں اس صورتحال پر فخر محسوس کرتا ہوں جس میں ہم نے خود کو پایا؟ بالکل نہیں۔””مگر میں ان لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں اور ان پر فخر محسوس کرتا ہوں جو اس مشکل صورتحال سے ہمیں نکالنے کے لیے کم وقت میں بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر ہم سب انحصار کرتے ہیں اور جو اکثر انعامات سے محروم رہتے ہیں۔”تھامس وولڈبائی نے پہلے کہا تھا کہ بجلی کی بندش کے دوران ایک بیک اپ ٹرانسفارمر میں خرابی آئی تھی، جس کی وجہ سے سسٹمز کو بند کر کے بجلی کی فراہمی دوبارہ ترتیب دی گئی تاکہ دو باقی ماندہ سب اسٹیشنز سے پاور فراہم کی جا سکے۔

    ٹرانسپورٹ سیکریٹری ہیڈی ایلگزینڈر نے کہا کہ ایئرپورٹ نے پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اسے مختلف پاور سپلائی پر منتقل ہونے کے بعد سسٹمز کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت تھی۔