Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے  یرغمالیوں کی رہائی روک دی

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

    اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک روک دی۔

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کیا۔ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں طے شدہ طریقے کے مطابق امداد بھی نہیں پہنچائی گئی جبکہ مزاحمتی گروہوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی۔ابو عبیدہ نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث ہفتے کے روز یعنی 15 فروری 2025 کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ہونے والی رہائی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رہائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک اسرائیل معاہدے میں طے شدہ نکات پر عمل نہیں کرتا اور اس حوالے سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کرتا۔

    ابو عبیدہ نے مزید کہا جب تک اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتا رہے گا تب تک وہ بھی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے۔واضح رہے کہ حماس نے اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں طے شدہ تعداد کے مطابق خمیے اور پہلے سے تیار گھر داخل ہونے نہیں دیے جبکہ اسرائیل سڑکیں کھولنے اور ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی غزہ میں داخل نہیں ہونے دے رہا۔ اسرائیل تعمیراتی سامان بھی غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں غزہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو غزہ واپس آنے کا حق حاصل نہیں ہو گا۔فلسطینیوں کو غزہ کی نسبت کہیں بہتر رہائش مل جائے گی ،میں فلسطینیوں کیلئے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں ،فلسطینیوں کو واپس بھی آنا ہو تو کئی سال لگ جائیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہنے کے قابل نہیں۔غزہ کے 20لاکھ سے زائد فلسطینیوں کیلئے خوبصورت رہائشی علاقے بنائیں گے ،اردن اور مصر کے ساتھ معاہدہ کر کے فلسطینیوں کو وہاں بسانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

  • انسٹاگرام پر پرانے فیچر  واپس آنے شروع

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے فیچر کو دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    انسٹاگرام کے سربراہ نے کچھ دن قبل ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ایپلی کیشن پر 2019 میں ختم کیے گئے فیچر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔انسٹاگرام پر نصف دہائی قبل ختم کیے گئے فیچر کو واپس متعارف کرانے کا مقصد ایپلی کیشن کے صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔فیچر کے تحت جو صارفین کسی بھی ویڈیو یا پوسٹ کو لائیک کریں گے یا پھر کہیں بھی کمنٹ کریں گے تو ان کے دوستوں کو نوٹی فکیشن موصول ہوگا کہ ان کے دوست نے کس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے یا کس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔مذکورہ فیچر کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اب انسٹاگرام انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ صارفین کو اپنے ان دوستوں کی لائیکس اور کمنٹس سے متعلق آگاہ کیا جائے جو کہ انہوں نے کسی ویڈیو پر کیے ہوں گے۔

    پہلے مذکورہ فیچر کے تحت ہر لائیک اور کمنٹ کا نوٹی فکیشن موصول ہوتا تھا لیکن اب کوشش کی جا رہی ہے کہ صرف ویڈیوز پر کیے گئے کمنٹس یا ویڈیوز کو لائیک کیے جانے کے نوٹی فکیشن تک محدود رکھا جائے۔مذکورہ فیچر پہلے انسٹاگرام سمیت فیس بک پر بھی مقبول ہوتا تھا لیکن کچھ عرصے سے اس فیچر کو محدود یا ختم کردیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ واپس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بعض صارفین مذکورہ فیچر کو اپنی پرائیویسی کےخلاف سمجھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ان کی پسند یا ناپسند سے متعلق ان کے دوستوں یا فالوورز کو معلوم نہیں ہونا چاہیے۔مذکورہ فیچر تک ترتیب وار صارفین کو رسائی دی جائے گی اور بعض ممالک کے صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے۔

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    موبائلز فونز کی درآمدات میں کمی، چینی کمپنی پاکستان آ گئی

  • صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد اور اسمٰعیلی مسلمانوں کے 49ویں امام شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن آیا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ اسمٰعیلی برادری کے 50ویں روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ صدر مملکت پرنس کریم آغا خان مرحوم کی وفات پر تعزیت اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لزبن کے دورے پر ہیں۔

    سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ججز کی سینیارٹی تبدیلی پر 5 ججز کی درخواستیں مسترد

  • کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا گرفتار

    کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا گرفتار

    سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

    حکام نے سنگاپور میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جس کا طریقہ کار نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا۔ یہ حملہ 2019 میں نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملزم کی شناخت 18 سالہ نِک لی کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کے پیروکار کے طور پر سامنے آیا۔ حکام کے مطابق نِک لی نے ایک ویڈیو گیم کے ذریعے حملے کی تربیت حاصل کی، جو 2019 کے کرائسٹ چرچ حملے کے مماثل تھا۔نِک لی نے ایک منصوبہ تیار کیا تھا جس میں دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو، اور پیٹرول بموں کے ذریعے مسلمانوں پر حملہ کرنے کی تفصیلات شامل تھیں۔ اس کا ارادہ تھا کہ وہ اس حملے کو براہ راست نشر کرے گا، بالکل ویسا ہی جیسے برینٹن ٹیرنٹ نے اپنے حملے کو نشر کیا تھا۔

    سکیورٹی حکام نے بتایا کہ نِک لی نے 2023 میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد دیکھنا شروع کیا تھا، جس کے بعد اس نے مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت پیدا کی۔ اس نے برینٹن ٹیرنٹ کے حملے کی ویڈیوز دیکھیں اور ان سے متاثر ہو کر ایک پرتشدد آن لائن گیم میں خود کو ٹیرنٹ کے کردار میں ڈھال لیا۔

    مزید یہ کہ نِک لی نے مختلف ویڈیو گیمز میں خصوصی موڈیفکیشنز ڈاؤن لوڈ کیے تاکہ وہ اپنے آپ کو کرائسٹ چرچ حملے میں شامل محسوس کر سکے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نِک لی نے خود کو مشرقی ایشیائی بالادستی کے نظریے کا حامی قرار دیا تھا، اور وہ چینی، کورین اور جاپانی نسلوں کو دیگر قوموں سے برتر سمجھتا تھا۔سنگاپور کے داخلی سکیورٹی ادارے نے دسمبر 2024 میں نِک لی کے خلاف انٹرنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی اور اسے حراست میں لیا۔ اس قانون کے تحت حکام کسی بھی مشتبہ شخص کو مقدمہ چلائے بغیر گرفتار کر سکتے ہیں۔

    یہ واقعہ سنگاپور میں تشویش کا باعث بن گیا ہے کیونکہ یہ نفرت انگیز نظریات اور انتہا پسندی کی طرف بڑھتے ہوئے رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود  کااستعمال

    بھارتی وزیراعظم مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

    نریندر مودی اپنے تین روزہ دورے پر پیرس روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔مذکورہ سفر میں مودی نے اپنے خصوصی طیارے، کے ذریعے نئی دہلی سے پیرس کی جانب روانگی کی۔ ان کا خصوصی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اوکاڑہ کے قریب سے گذرا۔ طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں تقریباً 40 منٹ تک رہا اور اس دوران لاہور کے قریب سے گزرا۔ اس کے بعد طیارہ حافظ آباد، سرگودھا، تلہ گنگ اور کوہاٹ کے اوپر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرتا رہا۔

    مودی کا خصوصی طیارہ بعد ازاں پاکستانی فضائی حدود سے نکل کر لنڈی کوتل کی جانب افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ بھارتی وزیرِ اعظم کا یہ سفر ایک اہم موقع پر ہوا ہے، کیونکہ اس دوران وہ فرانس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔

    اس دورے کے دوران، مودی فرانس میں اپنے قیام کو مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔ یہ ملاقات نریندر مودی کے اپنے دوسرے وزیرِ اعظم کے عہدے کے دوران پہلی بار ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اہم بات چیت اور تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • غزہ کے لوگ غزہ میں ہی اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے،ترک صدر

    غزہ کے لوگ غزہ میں ہی اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے،ترک صدر

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔

    انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے مکمل طور پر فضول ہیں۔اردوان نے مزید کہا کہ "غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے،” اور یہ کہ "کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکال سکے۔”

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند دن قبل اعلان کیا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہم غزہ کی پٹی کو ترقی دیں گے، اس میں سرمایہ کاری کریں گے، اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے نوکریاں فراہم کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتے ہیں اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے بہتر مستقبل کے امکانات کی بات کی۔

    ٹرمپ کے اس اعلان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام عالمی قانون اور انسانی حقوق کے خلاف ہوگا اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی صورت میں سامنے آئے گا۔

    سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی معاہدے کی ترجیح کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی معاہدے کی ترجیح کا اظہار

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

    ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہوجاتا ہے، تو اسرائیل کو ایران پر بمباری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بتا سکتے کہ ایران کو کیا کہا جائے گا، مگر امید ہے کہ ایران وہ اقدامات نہیں کرے گا جو وہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا تہران کے ساتھ ایک نیا جوہری معاہدہ کرے گا۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت سمجھداری اور احترام کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران نے ماضی میں متعدد بار امریکا کو رعایتیں دی ہیں، مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا۔ اس لئے انہوں نے کہا کہ ایران کو ایسی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، تو ایران امریکی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالے گا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں۔ انہوں نے ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل اور امریکا کے تعلقات مضبوط ہو چکے ہیں اور اب اسرائیل کا امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں ہے۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے باقی ماندہ عناصر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر وہ تاریخ بدلنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں ٹرمپ کے ساتھ مزید امن معاہدے کرنے اور ایک طویل المدت امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

    تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

  • سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

    سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں فلسطینی ریاست قائم کرنے سے متعلق اسرائیلی بیان کو مسترد کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی وزیر اعظم فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کا بیان غزہ میں سنگین جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔فلسطینیوں کی جبری بےدخلی منظور نہیں ہے۔ اور فلسطینیوں کو ان کا جائز حق مل کر رہے گا یہ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر دیگر عرب ممالک کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔مصر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بنا سکتا ہے۔

    ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال

    سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو گئیں

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

  • نئی دہلی کی وزیراعلیٰ  بھی مستعفی ہو گئیں

    نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو گئیں

    نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی الیکشن میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔

    عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔بی جے پی نے 70 میں سے 48 اسمبلی نشتیں حاصل کر کے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے 22 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

    سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    بالٹک ممالک نے روس سے بجلی لینا بند کردی

    انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

  • سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    سعودی عرب میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

    گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 21 ہزار 477 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری سے 5 فروری 2025 کے درمیان ہونے والی گرفتاریوں میں سے 13638 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،4663 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 3176 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 1316 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 40 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 13 افراد گرفتار کئےگئے ہیں۔

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    عوام سڑکوں پر آگئے تو ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک