Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

    تیونس میں 2 کشتیاں الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 27 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا اور متعدد لاپتا ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ے مطابق تیونس کے سفیکس شہر میں شہری دفاع کے سربراہ زید سدیری نے بتایا کہ بچائے گئے اور ہلاک ہونے والے مسافر یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، ان تمام کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔کوسٹ گارڈ کی نگرانی کرنے والے تیونس کے نیشنل گارڈ کے مطابق دیگر ممکنہ لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔تیونس اٹلی کے ساتھ یورپ پہنچنے کے خواہش مند غیر قانونی تارکین وطن کی روانگی کا ایک اہم راستہ ہے، جس کا جزیرہ لیمپیڈوسا تیونس سے صرف 150 کلومیٹر دور ہے۔ہر سال ہزاروں افراد بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کے تباہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اس سفر میں خراب موسم کی وجہ سے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔18 دسمبر کو صحرائے افریقہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 تارکین وطن سفیکس شہر کے قریب ایک بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 5 دیگر لاپتا ہوئے تھے۔اس سے قبل 12 دسمبر کو کوسٹ گارڈ نے سفیکس کے شمال میں واقع جیبینیانا کے قریب 27 افریقی تارکین وطن کو بچایا تھا تاہم 15 کے ہلاک یا لاپتا ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔سال 2024 کے آغاز سے اب تک تیونس کے انسانی حقوق کے گروپ ایف ٹی ڈی ای ایس نے تیونس کے ساحل پر بحری جہازوں کے حادثے میں ہلاک یا لاپتا ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 600 سے 700 کے درمیان بتائی ہے، 2023 میں 1300 سے زائد تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہوئے تھے۔

    ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

  • نیویارک : نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ ، 11 افراد زخمی

    نیویارک : نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ ، 11 افراد زخمی

    نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: مذکورہ واقعہ امریکا کے شہر نیو اولینز میں ہونے والے خونی حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے،نیویارک پولیس کے مطابق زخمیوں میں کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو لانگ آئلینڈ اور کوہین میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس اور دیگر ذرائع نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شب 11:20 پر چار مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر منتظر افراد پر فائرنگ کر دی، اس موقع پر تقریبا 80 افراد میوزک پارٹی میں شرکت کے لیے کلب کے باہر کھڑے تھے۔

    مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دئیے

    اس سے قبل نیو اولینز کے علاقے فرنچ کوارٹر میں امریکی فوج کے 42 سالہ سابق اہل کار شمس الدین جبار نے سال نو کے جشن میں شریک لوگوں کو اپنے ٹرک سے رونڈ ڈالا تھا، واقعے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکے اور نیو اولینز میں مجمع پر گاڑی چڑھانے کے واقعات میں کوئی تعلق تو نہیں ہے۔

    ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہےنیو اولینز میں مشتبہ حملہ آور داعش تنظیم کی سوچ کا حامل تھا ایف بی آئی نے بتایا کہ حملہ آور شمس الدین جبار نے حملے سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر چند وڈیو کلپ پوسٹ کیے تھے جن سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے الدولہ الاسلامیہ تنظیم (داعش) کے خیالات اپنا لیے تھےشمس الدین کو پولیس نے موقع پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

    امریکی صدر نے مقامی پولیس اہل کاروں کی فوری کارروائی کو سراہا جس نے بائیڈن کے مطابق مزید لوگوں کو ہلاک اور زخمی ہونے سے بچا لیا بائیڈن نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو اس روز سال نو کا جشن منا رہے تھے۔

    جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

    امریکی ایف بی آئی کے اعلان کے مطابق نیو اولینز میں بدھ کے روز نئے سال کے جشن کے موقع پر مسلح شخص نے اپنے ٹرک کے ذریعے لوگوں کو کچل ڈالا اس کے بعد اس نے سواری سے اتر کر مجمع پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے یہ واقعہ شہر کے مشہور سیاحتی اور تاریخی علاقے میں پیش آیاحملہ آور امریکی فوج کا سابق اہل کار تھا وہ ٹیکساس سے تعلق رکھتا ہے، اس کا نام شمس الدین جبار اور عمر 42 سال ہے۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    ادھر لاس ویگاس کی پولیس کے اعلان کے مطابق بدھ کی صبح ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا کمپنی کا تیار کردہ "سائبر ٹرک” دھماکے سے تباہ ہو گیا اس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد فوری طور پر ہوٹل کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

  • ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا  غزہ میں لڑنے سے انکار

    ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار

    تل ابیب: ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباؤ کے نتیجے میں غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکیا ہے، فوجیوں نےذہنی دباؤکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیارکی، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق سال 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2023 میں 17 فوجیوں نے خود کشی کی تھی، گزشتہ سال خودکشی کرنے والوں میں 12 ریزروفوجی،7 لازمی سروس کرنے والے فوجی اور 2 کیریئر فوجی شامل تھے جب کہ گزشتہ دو سالو ں میں 807 فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے،سال 2011 کےبعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں خودکشی اسر ائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے۔

    مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دئیے

    واضح رہےکہ اسرائیل کے ہر شہری کو لازمی طور پر دو سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے اور جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے جبکہ اسرائیلی قوانین کے مطابق جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔

    4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

  • سڈنی ٹیسٹ:روہت شرما اگلے میچ میں ٹیم سے باہر،کپتان کون ہو گا؟

    سڈنی ٹیسٹ:روہت شرما اگلے میچ میں ٹیم سے باہر،کپتان کون ہو گا؟

    بھارتی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر نے مسلسل بری کارکردگی کے باعث کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے ساتھ اگلے میچ میں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا،اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے روہت شرما کو آرام کرنے کا موقع دینے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما کی جگہ جمعے کو ہونے والے ٹیسٹ میچ کی قیادت جسپرت بمرا کریں گے جب کہ ٹیم میں کے ایل راہول اور جیسوال کی شمولیت بھی مشکوک ہے فاسٹ باؤلر آکاش دیپ بھی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے سڈنی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک پراسدھ کرشنا کے ڈیبو کا امکان ہے۔

    افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    تاہم آسٹریلیا کے خلاف کل سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی کپتان اور ٹیم کے اعلان سے متعلق کرکٹ بورڈ یا ٹیم منیجمنٹ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    گزشتہ روز کوچ گوتھم گھمبیر سے روہت شرما کی پریس کانفرنس سے غیر حاضری اور اگلے میچ میں ٹیم میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا تھاروہت شرما اپنے بچے کی پیدائش کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے انہوں نے ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے جوائن کیا تھا۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    تاہم دو ٹیسٹ میچوں میں شکست اور پھر شبھمن گل کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر منیجمنٹ سے اختلافات اور بیٹنگ آڈرد میں ردوبدل سے چیزیں مزید خراب ہوتی چلی گئیں جس کےبعد روہت شرما پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے لیے بھی دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  • افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    افریقی ملک کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا

    کینیا: افریقی ملک کینیا کے ایک گاؤں میں خلائی کچرا آکر گر گیا-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس 30 دسمبر کو کینیا کے گاؤں Mukuku میں 500 کلوگرام خلائی کچرا آکر گرا ایکس پر جاری کینیا اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں ابتدائی تجزیے کے نتائج بتائے گئے۔

    بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے عندیہ ملا ہے کہ یہ کسی راکٹ سے الگ ہونے والے رنگز کا ملبہ ہےیہ رنگز اکثر لانچ وہیکل کے 2 مراحل کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو مخصوص بلندی پر الگ ہو جاتے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کینیا اسپیس ایجنسی کے مطابق اس طرح کی اشیا کو اکثر اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ زمین کے کرہ ہوائی میں دوبارہ داخل ہوتے وقت جل جاتی ہیں یا وہ ویران علاقوں جیسے سمندروں میں گرتی ہیں مگر یہ معاملہ الگ ہے اور ایجنسی کی جانب سے اس کی تحقیقات کی جائے گی اور بین الاقوامی خلائی قانون کو مدنظر رکھ کر فریم ورک طے کیا جائے گا۔

    کینیا اسپیس ایجنسی کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس خلائی کچرے سے لوگوں کو فوری طور پر خطرہ لاحق نہیں ماہرین ان اشیا کا تجزیہ کرکے اس کے مالک کی شناخت کریں گے اور عوام کو مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    گاؤں پر گرنے والے سامان کی متعدد تصاویر سوشل میدیا پر بھی شیئر کی گئی تھیں ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ یہ سارا سامان کس ملک سے تعلق رکھتا ہے اس سے قبل 30 دسمبر کو ایکس پر ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اور افریقی ملک گھانا میں ایک سیٹلائیٹ آکر گرا تھا، اس حوالے سے کینیا اسپیس ایجنسی کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  • گلوکار ارمان ملک اور  فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    ممبئی: بھارتی گلوکار ارمان ملک نے اب باضابطہ طور پر اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اور فیشن بلاگر آشنا شروف سے شادی کر لی-

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کے مطابق 29 سالہ ارمان ملک اور ان کی اہلیہ نے آج ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی، ارمان ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تو ہی میرا گھر‘

    سوشل میڈیا پر شادی کے اعلان کے بعد جوڑے کو مبارکبادوں اور نیک خواہشات کے پیغامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ، شادی سے انکار،لڑکی کا قتل،ٹرائل کورٹ کو دوبارہ فیصلے کا حکم

    واضح رہے کہ ان دونوں کی منگنی اگست 2023ء میں ہوئی تھی،ارمان ملک نے کئی بھارتی گانوں کا ریمیک گایا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی گانے گائے جبکہ گلوکار ارمان ملک وجہ تم ہو اور بول دو نا ذرا جیسے مشہور بھارتی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

    دوسری جانب آشنا شروف معروف فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں، وہ ایک یوٹیوبر بھی ہیں جنہوں نے 2023 کی بھارتی بلاگر ہونے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا-

  • چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

    چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

    سڈنی: آسٹریلوی سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر بھارت کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کر رہا۔

    با غی ٹی وی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سڈنی ٹور کے دوران شین واٹسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بھارت میچ دیکھنا ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان دونوں ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہوتا ہے تو یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے،بطور آسٹریلوی میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے، پاکستان اور بھارت بھی اسی طرح بڑے حریف ہیں، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا۔

    شین واٹسن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے کرکٹ فینز کو اپنے ملک میں ورلڈ اسٹارز دیکھنے کا موقع ملے گا، مجھے 2005 کے بعد 2019ء میں پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان جانا اور پھر وہاں کھیلنا یہ میرے لیے ایک خاص بات تھی۔

    شین واٹسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی کرکٹ سے محبت اور اس کو انجوئے کرتے دیکھنا میرے لیے اچھی بات تھی، پاکستان کے فینز براہ راست ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے ہیں آئی سی سی ایونٹ کا اس ملک میں ہونا اس کے لیے بہت اچھا ہے، فینز اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا کے بڑے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھیں گے، یقینی طور پر یہ ان کے لیے اسپیشل لمحہ ہو گا۔

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    رحم کی اپیلوں کی منظوری، آرمی چیف کی ہمدردی، انصاف کیلیے فوج کے عزم کا ثبوت

    جشن منا کر واپس جا رہے تھے کہ حملہ ہوگیا،سڑک پر مردہ ،زخمی دیکھے،عینی شاہدین

  • جشن منا کر واپس جا رہے تھے کہ حملہ ہوگیا،سڑک پر مردہ ،زخمی دیکھے،عینی شاہدین

    جشن منا کر واپس جا رہے تھے کہ حملہ ہوگیا،سڑک پر مردہ ،زخمی دیکھے،عینی شاہدین

    نیو اورلینز میں بدھ کی صبح ہونے والے حملے کی گواہ رہنے والی روٹھ اور جاناتھن چاویرز نے اس واقعے کو "خوفناک” اور "تباہ کن” قرار دیا۔

    روٹھ اور ان کا 17 سالہ بیٹا نئے سال کی خوشیوں میں مگن تھے اور بربن اسٹریٹ کے ایک لائیو میوزک بار میں جشن منانے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ حملہ ہوا۔روٹھ چاویرز نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا: "اسی وقت ہمیں گولیاں چلنے کی آواز آئی اور لوگ دوڑنا شروع ہو گئے، پھر ہمیں عمارت میں بند کر دیا گیا اور تمام دروازے بند کر کے ہمیں نیچے جانے کو کہا۔”جب وہ باہر گئے تو انہوں نے حملے میں استعمال ہونے والی پک اپ ٹرک کو بار کے قریب دیکھا اور سڑک پر مردہ اور زخمی لوگ پڑے تھے۔”ہم نے پہلی بار ایمبولینس عملے کو ایک نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا، وہ اس پر بہت دیر تک کام کرتے رہے اور ہم صرف دعا کر رہے تھے کہ وہ بچ جائے۔ لیکن اس میں کوئی زندگی نہیں تھی،” روٹھ چاویرز نے کہا۔”ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے سواۓ اس کے کہ ہم وہاں کھڑے ہو کر صدمے اور آنکھوں میں آنسو کے ساتھ یہ منظر دیکھیں۔”روٹھ چاویرز نے کہا کہ یہ تیسرا سال ہے جب وہ اور ان کا خاندان نیو اورلینز کا دورہ کر رہے ہیں کیونکہ "ہم یہاں بہت مزہ کرتے ہیں” اور انہوں نے بدھ کو واقعے کی جگہ پر موجود پولیس اور ایمرجنسی عملے کی تعریف کی۔”پولیس کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ آپ پولیس کو دیکھ سکتے تھے، وہ سب کچھ ملاحظہ کر رہے تھے،” انہوں نے کہا۔ "انہوں نے شاندار کام کیا، حملہ روکنے کی کوشش کی، لیکن کوئی بھی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا تھا۔”

    نیویارک ٹائمز کے فری لانس رپورٹر شان کینن نے بتایا کہ انہوں نے 2015 میں نیو اورلینز حملے کے مشتبہ شخص شمس الدین جبار کا انٹرویو لیا تھا جب وہ جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔کینن نے کہا کہ انہوں نے جبار سے بات کی تھی جب وہ فوجی زندگی سے نکل کر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ وہ اس بات پر شکایت کر رہے تھے کہ فوجی فوائد حاصل کرنے کے عمل میں مشکلات کا سامنا تھا۔کینن نے کہا: "وہ اس بات پر شکایت کر رہے تھے کہ VA (ویٹرنز افیئرز) پروگرامز میں پیچیدگیاں ہیں، اور ایک چھوٹے سے کاغذی کام کے غائب ہونے سے آپ کی امداد رک سکتی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ جبار نے اس وقت کوئی ایسا رویہ نہیں دکھایا جو مشتبہ نظر آئے۔

    حملے پر دنیا بھر کا اظہار افسوس
    نیو اورلینز میں ہونے والے حملے پر دنیا بھر سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی عالمی رہنماؤں اور حکام نے اس حملے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ "نیو اورلینز میں یہ خوفناک حملہ افسوسناک ہے” اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل "امریکہ کے عوام کے ساتھ ہے ۔”کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے کو "ہولناک” قرار دیا اور کہا کہ ان کا "دل متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے، جو صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس بے معنی تشدد سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔”یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی اس پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ "تشدد، دہشت گردی اور انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی حرکت کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔”فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے کہا کہ "نیو اورلینز فرانسیسی عوام کے دلوں کے قریب ہے” اور "ہمارے خیالات متاثرین کے خاندانوں اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں، جن کا دکھ ہم اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔”

    تحقیقات کار اس بات کا جائزہ لے رہی ہیں کہ آیا نیو اورلینز حملے اور لاس ویگاس کے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ہونے والے ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکے کے درمیان کوئی تعلق موجود ہے یا نہیں۔ دونوں واقعات نئے سال کے آغاز کے فوراً بعد پیش آئے تھے۔پولیس اور حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا دونوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں یا نہیں، تاہم فی الحال اس بارے میں کوئی واضح سراغ نہیں ملا۔

    رحم کی اپیلوں کی منظوری، آرمی چیف کی ہمدردی، انصاف کیلیے فوج کے عزم کا ثبوت

    سزا معافی کا فیصلہ،فوجی عدالتوں پر تنقید کرنیوالوں کے منہ پر زبردست طمانچہ

    سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال

    فوجی عدالتوں سے 9 مئی واقعات میں سزا پانے والے 19 افراد کی سزا معاف

  • مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے اور دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق مسٹر بیسٹ نےگیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو منگنی کر لی۔

    مسٹر بیسٹ نے گزشتہ روز نسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں ہاتھ میں انگوٹھی تھامے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔

    سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال

    رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔

    واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔

    گزشتہ برس مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے گروپ کے لیے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے گیزا کے اہرام “خوفو، خفرع، منقرع “ کو 100 گھنٹے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔

    ”مسٹر بیسٹ“ کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کو وضاحت دینی پڑ گئی

    یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ وہ اور ان کی ٹیم 100 گھنٹے تک اہراموں کی فلم بندی کریں گے اور جگہیں تلاش کریں گے وہ اور اس کے دوست اہراموں کے اندر سوئیں گے اور ان کے ساتھ ایک ٹور گائیڈ بھی ہو گا جو انہیں تاریخی معلوما ت فراہم کرے گا، وہ اُن کمروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بھی ہوں گے جنہیں کبھی عوام نے نہیں دیکھا ہوگا۔

  • ایکواڈور،چار بچوں کی گمشدگی،جلی ہوئی لاشیں،فضائیہ کے 16 اہلکاروں کی حراست کا حکم

    ایکواڈور،چار بچوں کی گمشدگی،جلی ہوئی لاشیں،فضائیہ کے 16 اہلکاروں کی حراست کا حکم

    ایکواڈور کے ایک جج نے چار بچوں کی گمشدگی کے معاملے میں ملوث ہونے کے شبے میں 16 ائیر فورس اہلکاروں کی حراست کا حکم دیا ہے۔

    یہ بچے کئی ہفتوں تک لاپتہ رہے، اور بعد میں ان کے جلے ہوئے جسموں کی باقیات ملیں جنہیں آخری بار فوجی پٹرولنگ گاڑی میں زبردستی سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس معاملے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور فوج کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گئے ہیں۔ فوج نے صدر ڈینیئل نوبوآ کے زیر قیادت ملک میں بڑھتے ہوئے تشویش ناک جرائم گروپوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ گویاکویل میں جج کے حراست کے احکام کے بعد، پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ فرانزک ٹیسٹس کے ذریعے تصدیق ہوئی ہے کہ گزشتہ ہفتے ملنے والی جلے ہوئے جسموں کی باقیات بچوں کی ہیں۔ یہ باقیات ان جگہوں کے قریب سے ملی تھیں جہاں بچوں کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔

    یہ چار بچے، جن میں ساؤل اربولیدا، اسٹیون میڈینا، اور دو بھائی جوسف اور اسماعیل اررویو شامل ہیں، 8 دسمبر کو غائب ہوئے تھے جب وہ گویاس صوبے میں فٹ بال کھیلنے کے بعد فوجیوں کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے تھے۔نیشنل اسمبلی کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ بچوں کو زبردستی پٹرولنگ گاڑی میں سوار کرایا گیا تھا۔وزارت دفاع نے تسلیم کیا کہ یہ بچے حراست میں تھے لیکن ان کا کہنا تھا کہ بعد میں انہیں آزاد کر دیا گیا۔ وزارت دفاع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بچے ایک چوری میں ملوث تھے، لیکن پراسیکیوٹرز نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس دعوے کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    گویاس کے پریفیکٹ مارسیلا آگیوئیناگا نے "ایکس” پر لکھا، "یہ سال کے اختتام پر ایک ایسی المیہ ہے جو پورے ملک کو غمگین کرتا ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے کہ ہمارے بچوں کی زندگیاں اس طرح ختم ہوں۔ خوف ہمیں خاموش نہ کرے، اور یکجہتی وہ آواز بنے جو انصاف کا مطالبہ کرے تاکہ ایسا کچھ دوبارہ نہ ہو۔”

    گویاکویل کے میئر ایکویلیس ایلوارز نے کہا، "والدین کا درد کسی بھی چیز سے تسلی نہیں پائے گا، جیسا کہ قتل کرنے والوں کا نشان بھی ان تمام افراد سے مٹ نہیں سکے گا جو اس میں ملوث ہیں، براہ راست یا بالواسطہ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ملک پستی کی انتہاؤں تک پہنچ چکا ہے، نظریات ٹوٹ چکے ہیں، لیکن حالات مزید بدتر ہو چکے ہیں۔ کچھ نہیں چاہنے کا دل کرتا ہے، سب کچھ دکھتا ہے۔”

    سماعت کے دوران، پراسیکیوٹرز نے گواہیوں اور ویڈیو ریکارڈنگز کو پیش کیا جن میں ان کے مطابق ملزمان کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد موجود تھے۔سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر درجنوں افراد، جن میں بچوں کے رشتہ دار اور دوست شامل تھے، سچائی اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے جمع ہوئے۔ بعض نے بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جبکہ دیگر نے بینرز اور نعرے لگائے جیسے "انہیں زندہ لے جایا گیا، ہم انہیں زندہ چاہتے ہیں!” اور "جناب، بی بی، بے تاثر نہ رہیں، لوگ بچوں کو عوامی طور پر لے جا رہے ہیں!”

    نیشنل اسمبلی اور کیوٹو کے میئر آفس نے تین دن سوگ کے طور پر اعلان کیا۔سی این این نے وزارت دفاع اور صدر کے دفتر سے تبصرہ کرنے کی درخواست کی ہے۔گزشتہ ہفتے، صدر نوبوآ نے کہا تھا کہ اس کیس میں کوئی معافی نہیں ہوگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں اٹارنی جنرل کے دفتر کے ساتھ تعاون کریں۔وزارت دفاع اور فوج نے منگل کے روز کہا کہ وہ تحقیقات میں "بغیر کسی شرائط کے” تعاون کریں گے۔

    توشہ خانہ ٹو، بشریٰ بی بی کا وکیل نہ آیا، سماعت ملتوی

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرل فرینڈ کون