Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی صدارتی الیکشن  میں قبل از وقت ووٹنگ کیوں  کی جاتی ہے؟

    امریکی صدارتی الیکشن میں قبل از وقت ووٹنگ کیوں کی جاتی ہے؟

    امریکی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں تاہم شہریوں نے ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے شروع کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہونا ہے مگر الیکشن میں قبل ازوقت کا آغاز ہوچکا ہے ریاست ٹیکساس، فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولینا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ایڈاہو اور شمالی ڈکوٹا سمیت دیگر ریاستوں میں لوگ الیکشن کے دن سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

    گزشتہ روز کملا ہیرس کی حمایت میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر اوباما نے کہا کہ میں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے جبکہ فلوریڈا یونیورسٹی کے ٹریکنگ سسٹم کے مطابق 2024 کے صدارتی الیکشن کے لیے اب تک 2 کروڑ (20 ملین) سے زائد لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

    ہر ریاست میں قبل ازوقت ووٹ دینے کا طریقہ کار وہاں کی مقامی حکومت طے کرتی ہے اور یہ طریقہ کار دوسری ریاست سے مختلف بھی ہوسکتا ہے امریکہ کی کچھ ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹ دینے کے لیے ووٹرکو الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن جانا ہوتا ہے جہاں ووٹر کو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے جس کے بعد ووٹرز اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہے-

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

    امریکا کی کچھ دیگر ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کے لیے ووٹرز ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹرز کو اپنی رجسٹر ای میل پر بیلٹ پیپر موصول ہوتا ہے جس پر وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نشان لگا کر واپس اسی ای میل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے، امریکا کی ریاست ورجینیا میں قبل از ووٹنگ کا آغاز 2 ہفتے قبل ہی ہوجاتا ہے اور ووٹرز کی اکثریت الیکشن کے دن سے قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیتی ہے۔

    امریکا میں ہونے والی قبل از ووٹنگ وہاں کے ووٹرز اور صدارتی امیدوار کے علاوہ کاروباری حضرات اور میڈیا کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے اور جیسے جیسے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ساتھ ساتھ کسی بھی امیدوار کی جیت یا ہار کی پیشگوئیاں بھی میں سامنے آنے لگتی ہیں اور لوگ اس بارے میں نئے اندازے لگاتے ہیں جس کا اثر زندگی کے مختلف شعبوں پر ہوتا ہے۔

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    قبل از وقت ووٹنگ سے لوگوں کو الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن نہیں جانا پڑتا اور ایسے میں یہ ان ووٹرز کے لیے بہت اہم ہے جو الیکشن والے دن سفر میں ہوں، بیماری یا کسی اور وجہ سے رش والی جگہ پر نہ جاسکیں جب کہ الیکشن کمیشن حکام کے لیے قبل از وقت ووٹنگ سے الیکشن والے دن کو مینیج کرنا آسان ہوجاتا ہے،تاہم جہاں قبل از وقت ووٹ کے بہت فوائد ہیں وہی اس پر اکثر اعتراضات بھی اٹھائے جاتے ہیں۔

  • جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    ٹوکیو:جاپانی ڈش رامین کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی-

    باغی ٹی وی :"روئٹرز” کے مطابق ٹوکیو میں ایک رامین شاپ چلانے والے شخص تیسائی ہیکیج اپنی دوکان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے نہیں، بلکہ ملک میں اشیاء خوردونوش اور ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے باعث اس قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے جو وہ جاپان کے قومی کھانے(رامین) کے لیے لیتا ہے-

    ڈیڑھ سال قبل دارالحکومت کے مغرب میں اپنی دکان کھولنے کے بعد سے، 26 سالہ ہیکیج نے مینو کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا ہے لیکن پھر بھی وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے اس کا سب سے زیادہ 47% فروخت ہونے والا "Special Ramen” ہے، جو 1,250 ین ($8) میں فروخت ہو رہا ہے۔

    ہیکیج نے کہا کہ ” روایتی طور پر رامین کی دکانیں سستی اور لذیذ چیز پیش کرتی تھیں، لیکن یہ عوام کے لیے اب سستا کھانا نہیں رہا,بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اس سال رامین فروشوں کی ایک ریکارڈ تعداد دیوالیہ ہونے والی ہے جو کہ ملک کی معاشی صورتحال کو ظاہر کرتی ہے جو اتوار کو ہونے والے جاپان کے عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے ایک اولین مسئلہ بن گئی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

    وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اور اپوزیشن جماعتوں نے کاروبار اور گھرانوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا وعدہ کیا ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی وہ کوششیں، دہائیوں کی بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ، ایک ایسے الیکشن کا اشارہ دے سکتی ہیں جہاں رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ڈی پی جس نے جنگ کے بعد کے تقریباً تمام دور تک جاپان پر حکومت کی ہے اپنی پارلیمانی اکثریت کھو سکتی ہے۔

    ہیکیج، نے کہا کہامید کرتے ہیں کہ موجودہ الیکشز کے فاتحین بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے سبسڈی متعارف کرانے پر غور کریں گے قیمتوں میں بار بار اضافے کے باوجود ان کے ایوارڈ یافتہ نوڈلز کی مانگ برقرار ہے، ان کی دکان کے سامنے دن رات لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔

    پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈاکو دو پیزے چھین کر فرار

  • میکڈونلڈز کے برگرز سے جان لیوا وائرس پھیلنے لگا

    میکڈونلڈز کے برگرز سے جان لیوا وائرس پھیلنے لگا

    امریکا کی 10 ریاستوں میں ای کولی وائرس وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میکڈونلڈز کے برگرز سے جان لیوا وائرس پھیل رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں حال ہی میں ایشیریچیا کولی انفیکشنز پھیلے ہیں کہا جارہا ہے کہ یہ سب کچھ مکڈونلڈز کے برگرز کی وجہ سے ہوا ہے کئی امریکی ریاستوں میں صورتِ حال پریشان کن ہے صحت عامہ کے حکام کئی تشویش ناک کیسز کی اطلاع دے رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق میکڈونلڈز نے کولوراڈو، کنساس، یوٹاہ، وومنگ، آئیڈاہو، آئیووا، مسوری، مونٹانا، نیبراسکا، نیواڈا، نیو میکسیکو، اور اوکلاہوما کے کچھ علاقوں میں اپنے مینو سے برگر ہٹا دئیے ہیں یہ فیصلہ ایک شخص کی موت اور درجنوں افراد کے بیمار ہونے کے بعد کیا گیا، جسے یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے 10 ریاستوں میں میکڈونلڈز کے کوارٹر پاؤنڈر برگر سے منسلک کیا ہے۔

    باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    سی ڈی سی کے ترجمان ٹام سکنر نے کہا کہ مزید ای کولی انفیکشن کی توقع ہے اور میکڈونلڈز نے زیادہ سے زیادہ کیسز کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں،میکڈونلڈز کے امریکی سربراہ نے این بی سی کے شو میں کہا کہ ممکن ہے کہ کچھ مضرصحت یا اور آلودہ پروڈکٹ کمپنی کی سپلائی چین میں شامل ہوگئی۔

    ای کولی کی علامات

    ای کولی انسانوں اور حیوانوں کی آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹریا کا مجموعہ ہے، چند ایک بیکٹریا بے ضرر ہیں تاہم دیگر کے خطرناک ہونے میں کوئی شک نہیں وبائی شکل اختیار کرنے والے ویریئنٹ میں شِگا ٹاگزن پیدا کرنے والی ای کولی کی سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زندگی کے لیے خطرناک نوعیت کی پیچیدگیوں کی حامل ہوتی ہے،خطرناک ترین پیچیدگی ہیمولٹک یوریمک سنڈروم (ایچ یو ایس) ہے یہ ایسی حالت ہے جس میں گردے فیل ہوسکتے ہیں اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ عموماً 5 تا 10 فیصد مریضوں میں معاملہ اتنی پیچیدگی اختیار کرتی ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیڈن کو خط

    ای کولی کی علامات بالعموم تین چار دن بعد ظاہر ہوتی ہیں پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں، اسہال کی شکایت ہوتی ہےی اور قے بھی ہوتی ہے ای کولی وائرس میں مبتلا ہونے والے بعض افراد قدرے کم شدت کے بخار میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں پختہ عمر کے صحت مند افراد ایک ہفتے میں صحت یاب ہو جاتے ہیں جبکہ بچوں اور معمر افراد میں معاملہ پیچیدہ تر ہوسکتا ہے۔

  • انقرہ میں حملہ: ترکیہ کی عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری

    انقرہ میں حملہ: ترکیہ کی عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری

    انقرہ میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے ردعمل میں ترکیہ نے عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کردی۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کی جوابی کارروائی میں کرد عسکریت پسندوں کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہےدفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے اراکین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یارلیکایا کا کہنا تھا کہ حملہ آور ایک خاتون اور مرد کو ماردیا گیا ہے، دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے،حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

    پاکستان کی جانب سے انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

    ترک میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں کمپنی میں کوالٹی کنٹرول کا افسر، مکینیکل انجینئر، ملازم ، سکیورٹی گارڈ اور ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں حملہ ایسے وقت کیا گیا جب سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیل ہوئی تھی، حملہ آور ٹیکسی میں سوار ہوکر آئے تھے۔

    حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح مرد اور خاتون ترکیہ کی ائیروسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی،عمارت سے دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلح افراد کے داخل ہونے سے پہلے عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔

    آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کے …

  • امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیڈن کو خط

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیڈن کو خط

    واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : ایوان نمائندگان کے اراکین نے اپنے خط میں کہا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائےخط میں صدر جو بائیڈن سےمطالبہ کیا گیا ہےکہ پاکستان کےبارے میں امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز رکھا جائے، اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

    خط کی لکھنے والے اراکین کی قیادت کی کرنے والے امریکی رکن گریگ کیسارکا کہنا تھا کہ امریکی اراکین کی جانب سے امریکی خارجہ پالیسی کے دیرینہ ناقد اور واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھنے والے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے اجتماعی مطالبہ کیا گیا ہے 2022 میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہوئے اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

    ملٹری تنصیبات پر حملے کے کیس ملٹری کورٹ میں چلنے چاہئیں ،خواجہ آصف

    آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کے …

  • امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

    ریاض: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی، جس کے دوران خطے میں جاری کشیدہ صورتحال، بالخصوص غزہ اور لبنان کے بحرانوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سیکیورٹی اور انسانی اثرات پر غور کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا۔اس ملاقات کا بنیادی محور غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات تھے، جہاں حالیہ مہینوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اور سعودی ولی عہد نے اس حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فریقین کو فوری طور پر جنگ بندی کی طرف بڑھنا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ دونوں رہنماؤں نے ان تنازعات کے سیکیورٹی خدشات اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
    سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں انسانی امداد کی فراہمی کو بہتر بنانے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔ خاص طور پر غزہ میں انسانی صورت حال کے سنگین پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، جہاں شہریوں کو خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تنازعات کا کوئی دیرپا حل صرف سیاسی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی تاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔اس ملاقات سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں غزہ اور لبنان سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تناؤ کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔یاد رہے کہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سعودی حکام سے ملاقات کی۔ ان کا یہ دورہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں امریکہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

  • لبنان کی تحریک مزاحمت حزب اللہ کے رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق

    لبنان کی تحریک مزاحمت حزب اللہ کے رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق

    لبنان کی معروف تحریک مزاحمت حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جو حالیہ اسرائیلی حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ حزب اللہ کے مطابق، ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کا ممکنہ جانشین سمجھا جا رہا تھا۔حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کی شہادت اسرائیل کے حملے کا نتیجہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہاشم صفی الدین کو شہید کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، انہیں تین ہفتے قبل بیروت پر ہونے والے ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند کارروائی تھی۔
    ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کے قریبی رشتے دار، یعنی ان کے کزن تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار ہاشم صفی الدین کے قتل کی تصدیق کی ہے، جو حزب اللہ کی طاقتور قیادت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد، حزب اللہ کے اندر سوگ کی فضا ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس واقعے کے بعد حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کوئی سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ لبنان میں اس وقت کشیدگی کا ماحول ہے، اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے عوامی حمایت کے حصول کے لیے اس واقعے کو ایک موقع سمجھا ہے۔
    اس واقعے کے پس منظر میں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے ہاشم صفی الدین کی شہادت کے ردعمل میں ممکنہ کارروائیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ حزب اللہ کی قیادت میں آنے والی تبدیلیوں اور ممکنہ ردعمل کے حوالے سے یہ واقعہ ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف لبنان بلکہ پورے خطے کی سیاست پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

  • ترکی،دہشت گردانہ حملے میں تین ہلاک،14 زخمی،دو دہشت گرد ہلاک

    ترکی،دہشت گردانہ حملے میں تین ہلاک،14 زخمی،دو دہشت گرد ہلاک

    ترکیے کے شہر انقرہ میں حساس ادارے کے دفتر میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ جاری ہے۔ترک وزیر داخلہ نے انقرہ میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر "دہشت گردانہ حملے” میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق حساس دفاعی ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر یہ دھماکہ شفٹ میں تبدیلی کے وقت ہوا ،انقرہ کے میٹروپولیٹن میئر منصور یاواس نے ایک بیان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خبر سے ’بہت غمزدہ‘ ہیں۔ایک مقامی میئر نے ترک ٹی وی کو بتایا کہ حملے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق دہشتگرد حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا ہے،دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی ہے،یہ حملہ حساس مقام پر ہوا، جو ترکی کے ایرو اسپیس اور دفاعی منصوبوں کے لیے ایک اہم مقام ہے۔ سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

    حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کاروائی کی ہے اور دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی ،سربراہ نیٹو مارک روٹ نے انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں

    ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ترکی میں ایک دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو حملہ آور مارے گئے تھے، لیکن تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
    فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

    کرد عسکریت پسند، اسلامک اسٹیٹ گروپ اور بائیں بازو کے انتہا پسندوں نے ماضی میں ملک میں حملے کیے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رہائشیوں کو کور کے لیے ڈھکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، جس کے بعد گولی چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ این ٹی ٹی وی کے مطابق حملہ آوروں کے ایک گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیکسی میں کمپلیکس کے داخلی دروازے پر سیکورٹی کی تبدیلی کے دوران پہنچے تھے،مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی تصاویر میں ایک شخص کو سادہ کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے پاس ایک بیگ اور ایک اسالٹ رائفل ہے۔تصاویر کے مطابق، حملہ آوروں میں کم از کم ایک خاتون، جس کے پاس اسالٹ رائفل بھی تھی، شامل تھی۔این ٹی وی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کمپلیکس میں موجود کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

    انقرہ دہشت گردانہ حملہ،صدر مملکت،وزیراعظم کی مذمت،ترکی سے اظہار یکجہتی
    صدر آصف علی زرداری نے انقرہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، صدر مملکت نےحملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا،صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے،پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا،پاکستان ایسی وحشیانہ کارروائیوں کے درد اور تکلیف کو سمجھتا ہے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں،

    وزیراعظم شہبازشریف نےانقرہ میں دہشت گرد واقعہ کی شدید مذمت کی،اور صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم نےحملے میں جانی نقصان اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

  • برکس اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم،چینی صدر کی ملاقات

    برکس اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم،چینی صدر کی ملاقات

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی روس میں برکس اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں کے مابین پانچ برسوں میں پہلی دو طرفہ ملاقات ہے جو 50 منٹ تک جاری رہی،یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب بھارت اور چین نے ڈیپسانگ کے میدانی علاقے اور ڈیمچوک کے علاقے میں ایک دوسرے کے گشت کے حقوق بحال کرنے پر اتفاق کیا ۔ یہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ تنازع کو حل کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر کے مابین ملاقات کے موقع پر مودی کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات عالمی امن اور استحکام کے لیے اہم ہے،سرحد پر اتفاق رائے خوش آئند ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم کھلے ذہن سے بات کریں گے اور ہماری بات چیت تعمیری ہو گی،

    بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر کے مابین آخری ملاقات اکتوبر 2018 میں ہوئی تھی، مہابلی پورم میں ایک غیر رسمی سربراہی اجلاس میں دونوں رہنما ملے تھے تا ہم بعد ازاں مشرقی لداخ میں چین کی جانب سے بھارتی علاقے پر قبضے کے بعد پاک چین تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے،۔ اگرچہ دونوں رہنماؤں نے بالی (2022) اور جوہانسبرگ (2023) میں چند مختصر ملاقاتیں کیں، لیکن بدھ کی ملاقات پہلی دو طرفہ ملاقات ہے،ماہرین کا خیال ہے کہ مودی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات چار سال سے جاری تعطل کو ختم کرنے میں ایک بڑی کامیابی ہے،قبل ازیں بھارتی وزیراعظم مودی منگل کو روس کے شہر کازان پہنچے تو بھارتی شہریوں نے مودی کا شاندار استقبال کیا،مودی 16ویں برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کے دورے پر ہیں

  • یو اےای میں قانونی اداروں کی مدد  کیلئے ”ورچوئل وکیل“ متعارف

    یو اےای میں قانونی اداروں کی مدد کیلئے ”ورچوئل وکیل“ متعارف

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے جیٹکس 2024 کی تقریب کے دوران ایک انوکھا منصوبہ ”ورچوئل وکیل“ متعارف کرایا ہے-

    باغی ٹی وی:"خلیج ٹائمز” کے مطابق ”ورچوئل وکیل“ منصوبہ مصنوعی ذہانت سے بھرپور ہے یہ منصوبہ قانونی اداروں کی مدد کرے گا تاکہ وہ سادہ مقدمات کی وکالت میں ترقی کر سکیں اور عدلیہ کے شعبے کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کر سکےمنصوبے کا مقصد وقت کی بچت اور خدمات کی بہتری ہے یہ منصوبہ خودکار طریقے سے قانونی نصوص کی ایک قومی ڈیٹا بیس کا استعمال کرے گا جسے وزارت انصاف تیار کرے گی وکلاء کو اس ڈیٹا بیس کو مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فوائد حاصل کر سکیں۔

    وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ورچوئل وکیل کا تجرباتی آغاز 2025 میں کیا جائے گا یہ ابتدائی طور پر سادہ مقدمات میں وکلاء کی مدد کرے گا جیسے کہ انسانی جج کے ساتھ تعامل، آواز کو متن میں تبدیل کرنا اور قانونی دستاویزات فراہم کرنا۔

    250 سال قبل تانبے کی پلیٹوں پر کندہ کی گئی ڈوڈلز کی …

    وزیر انصاف عبد اللہ سلطان بن عواد النعیمی نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف عدلیہ کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ عوام کی خدمت کو بھی زیادہ موثر اور آسان بنائے گااس طرح کی جدید ٹیکنالوجی سے عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی جو کہ حکومت کے اعلیٰ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    وزیر مملکت برائے ترقی حکومت و مستقبل عہود بنت خلفان الرومی نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کے مستقبل کی تیاری کے لیے اہم ہے اس کی بدولت حکومت کو اپنی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

    وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت نے عمر سلطان العلماء کہا کہ یہ اقدام حکومت کی طرف سے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حل کو اپنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کی بدولت قانونی شعبہ عالمی سطح پر ایک نئی شکل اختیار کرے گا۔

    بیگم نصرت بھٹو کی 13ویں برسی:صدر مملکت اور بلاول بھٹو کا خراج تحسین