Category: انٹرویوز
پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر
کراچی : گورنمنٹ آف سندھ نے صوبے میں چندہ، عطیات،خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے نیا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ، جس کے تحت خیراتی اداروں، پروموٹرز، اور فنڈ ریزنگ مہم کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔مسودے کے مطابق 50ہزار روپے سے زائد ملنے والی عطیات بینک میں جمع کرانا ہوں گے اور خلاف ورزی پرخیراتی اداروں،ٹرسٹیز پر10لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان پر لگائی گئی پابندیوں کے پیش نظر کیا جارہاہے، ذرائع کے مطابق مسودے میں کہا گیا ہے کہ خیراتی اداروں،پروموٹرز،اور فنڈ ریزنگ مہم کورجسٹرڈکراناہوگا اور چندہ ،عطیات دینے والوں کوذرائع آمدن بتانا ہوں گے جبکہ خیراتی ادارے کو چندہ جمع کرنے کے مقاصد پیشگی واضح کرنا ہوں گے۔
مسودے کے مطابق سندھ چیرٹی کمیشن اور چیریٹی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، خیراتی ادارہ تمام مالی حسابات کا مفصل ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا۔قانونی مسودے میں کہا گیا خیرات، عطیات، چندہ کاروبار، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوگا، خیراتی ادارے کی تمام مالی، سماجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، سندھ چیریٹی کمیشن قانون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخی کا مجاز ہوگا۔
میاں نوازشریف کو قوم کی دعاؤں اوربہترعلاج کی ضروت ہے۔ نواز ملک
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو قوم کی دعاؤں اوربہترعلاج جبکہ حکومتی ترجمانوں کودماغی علاج کی ضرورت ہے جوبیماری پربھی سیاست کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمدنوازملک کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے ہر پاکستانی دعاگوہے،اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرمائیںگے،میاں نوازشریف ایک باوقاراورمحب وطن لیڈرہیں جنہوں نے اپنے دوراقتدارمیں ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی کے لئے جواقدامات کئے ہیں انہیں عوام نظراندازنہیں کرسکتے مستقبل میں بھی قوم کوان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلے اپوزیشن میں اورسوال سال سے اقتدارمیں آنے کے بعدالزامات،پراپیگنڈے اورانتقام کی سیاست کی ہے،مفروضوں پرمبنی بنائے گئے کیسزمیں انہیں ان کی صاحبزادی اوردیگرارکان اسمبلی کوقیدی بنایاگیا ہے،حکومت کی سواسالہ کارکرردگی سے ملک کے تمام طبقات نہ صرف مایوس ہوئےہیں بلکہ مہنگائی اوردیگرمسائل کاشکارہیں،اب ایسےناکام اورنااہل حکمرانوں سےنجات کاوقت آگیا ہے،قوی امید ہےکہ بہت جلدعوام حقیقی جمہوریت اوراہل قیادت برسر اقتدارہوگی۔

ڈی پی او گجرات کا انقلابی قدم
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدرکا انقلابی قدم،میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریلشن شپ مزید بہتر بنانے کیلئے سرکل لیول پر پبلک ریلیشن آفیسر ز تعینات کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر نے گجرات کے تمام سرکل ہائے میں اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر ز تعینات کردئیے ہیں۔ اسسٹنٹ پی آراوز سٹی سرکل،صدرسرکل،لالہ موسیٰ،کھاریاں اور سرائے عالمگیرسرکلز میں تعینات کئے گئے ہیں۔جو مقامی میڈیا کے نمائندوں سے قریبی رابطہ میں رہیں گے ۔سٹی سرکل میں بلال اقبال ، صدر سرکل حامد علی،کھاریاں سرکل میں فیصل مسعود،لالہ موسیٰ سرکل میں غلام فریداور سراۓعالمگیر سرکل میں مبشر احمد کو اسسٹنٹ پی آراوز تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا ہے کہ سرکل لیول پر پڑھےلکھے اور ایماندار اسسٹنٹ پی آر اوز کی تعیناتی کا مقصد میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریلیشن شپ کومزید بہتر کرنا ہے۔ اگلے مرحلہ میں تھانہ لیول پر اسسٹنٹ پی آر اوز تعینات کئے جائیں گے جو میڈیا سے روابط کے ساتھ ساتھ تھانہ میں آنے والے شہریوں کی راہنمائی اور مدد بھی کریں گے۔
اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات
قصور
اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات ہیںقرآنی تعلیمات پر عمل کرکے عروج و بلندی پر پہنچا جا سکتا ہے ہماری قسمت اس کتاب مقدس کے ساتھ وابستہ ہے اگر ہمارا مقدر چمکے گا تو اسی مقدس کتاب کی وجہ سے چمکے گا ان خیالات کا اظہار نمایندہ باغی ٹی وی سے کرتےہوئے ینگ ویلفیئر حقوق و تحفظ سوساٹی قصور کے چیئرمین سردار جاوید عاشق ڈوگر نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات دینا اصول اسلام میں سے ہے حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پہلے خود تعلیم و تربیت دی اور پھر دوسروں کو تعلیم و تربیت دینے کے لئے منتخب کیا ان منتخب تربیت یافتہ معلمین نے درس و تدریس میں جس مہارت کا ثبوت دیا وہ آپ کی ہمہ گیر تربیت کا ہی نتیجہ ہے جس کے اثرات تاقیامت رہیں گے انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم پر ڈال دینا چاہیے تاکہ ان کا اپنے رب سے اور قرآن پاک کے کلام سے پختہ عقیدہ قائم ہو انہوں نے کہا کہ والدین پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کریں اور اپنے بچوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کریں
قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہونے کی امید!
قندیل بلوچ قتل کیس کے پراسیکیوٹر سلیم بہار کا کہنا ہے کہ کیس ماڈل کورٹ میں ہونے کے باعث ایک مہینے میں فیصلہ ہونے کی امید ہے،ان کا کہنا تھا عدالت نے پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کمپرومائز کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا.
مظفرگڑھ میں باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے درخواست گزار والد محمد عظیم نے اپنے بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کیساتھ کمپرومائز کے لیے ماڈل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی.درخواست گزار کا موقف تھا کہ دفعہ 311 پی پی سی کے حوالے سے ترمیم قندیل بلوچ کے قتل کیس کے بعد کی گئی۔اس لیے کیس میں بیٹوں سے کمپرومائز کی اجازت دی جائے.ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کے مطابق آج کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت میں درخواست کی مخالفت کی.پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں 311 پی پی سی کی جو دفعہ لگائی گئی وہ ناقابل راضی نامہ ہے.جبکہ کرمنل لاء کی ترمیم 2004ء کے تحت اس طرح کے جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ہے.ڈپٹی پراسیکیوٹر کیمطابق عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ کرمنل لاء کی ترمیم 2004ء کے تحت اس طرح کے کیسز میں کمپرومائز نہیں ہوسکتا.ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کا باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ماڈل عدالت کے جج عمران شفیع نے پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کی اپنے بیٹوں کیساتھ راضی نامے کی درخواست مسترد کردی.قبل ازیں آج قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم کی بیٹوں سے کمپرومائز کی درخواست کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے خارج کردیا تھا.قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کو ملتان میں اسکے بھائی وسیم نے قتل کیا تھا۔چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )مریم نواز نے اعتراف کر لیا کہ اس ویڈیو کی آڈیو کہیں اور ویڈیو کہیں اور تیار کی گئی چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے جس میڈیا ہاوس میں یہ ویڈیو تیار کی گئی ان پردہ نشینوں کو بے نقاب کریں گے ناصر بٹ کے اوپر پاکستان کی عدالتوں میں قتل ڈاکہ زنی اور اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے جھوٹ بولنے کی چمپئین خاتون نے الیکشن کمیشن میں اپنے نوٹفکیشن سے ہی انکار کر دیا سینئر سیاستدان ایک نومولود سیاسی یتیم کے آگے بے بس بنے بیٹھے ہیں کیا نواز شریف کوئ دینی مبلغ تھا جو سزا دینے والے جج کو نیند نہیں آتی مریم نواز سند یافتہ جعل ساز خاتون ہیں کبھی قطری خط اور کبھی کیلبری فاونٹ کے ذریعے فراڈ کرتی ہیں کل جس جج کی ذات کو ٹارگٹ کیا اسی جج نے آج پریس ریلیز میں اس جھوٹ کا پول ہی کھول دیا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے کردار کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ان کی پیش کردہ ویڈیو کی فرانزک ایڈٹ کروائ جائے گی پوری قوم نے دیکھا کہ جاتی عمرہ سے بلٹ پروف گاڑی برآمد کی گئ جسے مریم نواز نے اپنے استعمال میں رکھا یوا تھا قومی خزانے کو نانا جی کا مال سمجھنے والے اس گروہ کے قبضے میں ابھی بہت سے حکومتی نوادرات اور قیمتی تحائف موجود ہیں جہاں اداروں کی تضحیک یا ان کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئ تو حکومت کسی طرح بھی اس گروہ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی حکومت ناصر بٹ کے کردار کو قوم کے سامنے پیش کرے گی سیاسی طور پر اپنی موت آپ مرنے والا نالائق اور نااہل ٹولے کی آخری ہچکیاں چل رہی ہیں راجکماری ابھی ضمانت پر ہیں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی راجکماری عدالتوں کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہی ہیں نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے کوئ بھی اس قانون سے بالاتر نہیں حکومت اس ویڈیو سازش کی مکمل انکوائری کروائے گی اور اس سازش کے ہر کردار کو بے نقاب کریں گےمریم نواز ضمانت شدہ خاتون ہیں معزز جج کی پریس ریلیز کے بعد انہیں ڈوب مرنا چاہیے

دھان کی فصل کے کاشتکار پریشان
قصور
دھان کے کاشتکار پریشان
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح قصور میں بھی دھان کی کاشت جاری ہے نمائندہ باغی ٹی وی سے کاشتکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وقت سے پہلے بارشوں اور اب بوائی کے وقت بارشیں نا ہونے سے پانی کی شدید قلت ہے نہری پانی نا ہونے کے برابر ہے جبکہ ٹیوب ویل چلا کر پانی لگانا بہت مہنگا ہوچکا ہے کیونکہ ڈیزل کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں اور بجلی کی لائنیں ہر جگہ میسر نہیں کہ ٹربائنیں لگوا کر پانی حاصل کیاجائے کاشتکاروں نے فریاد کی ہم پہلے ہی مالی مسائل کا شکار ہیں اوپر سے دھان کی پنیری بہت مہنگی ہو چکی ہے لہذہ گورنمنٹ آسان اقساط پر قرضے دے تاکہ کھاد وغیرہ خرید کر فصل کاشت کی جا سکے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر مذید چند دن بارشیں نا ہوئیں تو دھان کی فصل کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
نیب کے نوٹس پر ن لیگی ایم این اے کا موقف
قصور
ملک رشید احمد خان کا نیب کی جانب سے نوٹس پر موقف سامنے آ گیا تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی نے ملک رشید احمد خان ایم این اے، این اے 138 کا موقف جانا
ملک صاحب نے بتلایا کہ میں بجٹ اجلاس کے سلسے میں اسلام آباد میں ہوں نیب کا جاری کردہ نوٹس مجھ تک دوستوں نے بذریعہ شوشل میڈیا پہنچایا جس میں میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں نیب نے مجھ سے 1990سے پہلے میری جائیداد کے متعلق پوچھا ہے جبکہ ہم بہن بھائیوں نے 1993 میں والد صاحب کی وفات کے بعد اپنی وراثت تقسیم کی
1990 میں میرے پاس نا کوئی عہدہ تھا اور نا ہی کوئی وزارت ملک رشید خان نے کہا کہ میں خود نیب میں پیش ہو کر صفائی پیش کرونگا



