Baaghi TV

Category: انٹرویوز

  • ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کا ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں خطاب ، جرائم کی بیخ کنی پر زور

    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کا ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں خطاب ، جرائم کی بیخ کنی پر زور

    ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے تھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران کوئی دباؤ قبول نہ کریں اور ہمیشہ پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں صرف میرٹ کو مدنظر رکھیں۔ جھوٹے مقدمات کا اندراج اور کسی مظلوم سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی ، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید اور تمام انچارج برانچز دفاتر بھی موجود تھے۔
    ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ میرٹ پر تفتیش کریں، انصاف فراہم کریں ، شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیں اور کسی شریف شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوؤں ، مجرمان ۔ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔ جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچلا جاۓ اور کسی مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروائیں اسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے تھانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کیساتھ ہفتہ وار میٹنگ کریں اور کارکردگی کا جائزہ لیں،کسی قسم کی سستی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کی فرداًفرداًکارکردگی کا جائزہ بھی لیااہم ایشوز ڈس کس کیے اور اچھی کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کیلئے نقدی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا

  • صحافی اپنی نجی زندگی ودیگر کاموں کو قربان کرکے عوام تک اصل حقائق پہنچاتے ہیں،صحافیوں کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    راولپننڈی:عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر سینئر صحافی سلطان شاہ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قلم نا کبھی بکے گا نا کبھی جھکے گا حقائق اور سچ ہر حال میں عوام تک پہنچاتے رہیں گے اور اس کے لئے ہمیں کسی قسم کی بھی قربانی دینی پڑی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،اس وقت کثیر تعداد میں صحافی اپنے قلم کی پاسداری کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں جن میں اکثر دہشتگردی کا شکار ہوئے اور اکثر کو سچ کی پاداش میں سزا دی گئی .ماضی کی حکومت کی نسبت اس حالیہ حکومت میں صحافی مسائل کا شکار ہیں اکثر اداروں میں صحافی بیروزگاری کا شکار ہیں .عثمان ملک رپورٹر 24 نیوز نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی 24 گھنٹے خبر کے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہے تو وہ جان کی ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہا ہوتا ،پاکستان میں کتنے صحافی ٹارگٹ ہوئے راولپنڈی کی بات کی جائے تو 2 صحافی شہید ہوئے اور اگر ہماری زندگی کی بات کی جائے تو ہمارے گھر والے عزیز شکوہ کرتے ہیں کے ہم ان کو وقت نہیں دیتے کیونکہ ہم نے بارش ہو ،سیلاب ہو،آندھی یا طوفان یا آنسو گیس ہم نے دن رات ایک کرکے عوام تک خبر پہنچانی ہوتی ہے.اس موجودہ حکومت میں صحافیوں کا کام بڑھ گیا ہے لیکن وہیں صحافیوں کو برطرف کیا جارہا ہے جہاں برطرف نہیں کیا جارہا ہے وہاں صحافیوں کی تنخواہوں کو بند کیا جارہا ہے اس وقت صحافی بیروزگارہورہے ہیں.عمر آصف رپورٹر سماء ٹی وی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معتبر پیشہ ہے ہم دن رات عوام تک معاشرے کے حقائق پہنچاتے ہیں کیونکہ خبر ہمارے پاس عوام کی امانت ہے اس کو عوام تک پہنچانا ہمارا حق ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر صحافتی عناصر بہت زیادہ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سامنے آچکے ہیں اور صحافت کو بدنام کررہے ہیں ،ہم صحافی ہر مشکلات برداشت کرکے عوام تک پہنچاتے ہیں انہوں نے عوام کے نام پیغام دیا کہ عوام حقیقی صحافی اور صحافت کا لبادہ اوڑھنے والوں کو پہچانیں اگر انہیں کو ایسا شخص نظر آتا ہے جس نے صحافت کا لبادہ اوڑھ رکھا اور غیرقانونی کام میں ملوث ہے تو وہ متعلقہ پریس کلب کو ان کی رپورٹ کریں