کوہ سلیمان برساتی نالے بے قابو، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گیا،3جاں بحق،متعدد افراد زخمی ولاپتہ ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان پربارش برسنے سے پہاڑی ندی نالے بے قابوہوگئے،چوکی والہ کے قریب انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گیابین الصوبائی ٹریفک کی روانی معطل،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ گھر،مال مویشی فصلات سب سیلاب کی نظر ہوگئے ہیں جبکہ تین جاں بحق افراد میں آمنہ بی بی زوجہ خادم حسین بعمر40سال سکنہ زندہ پیرموڑ تونسہ شریف،خلیل احمدولدغلام رسول بعمر50سال بستی چھٹانی تونسہ شریف اور پروین بی بی دخترحسین بعمر7سال بستی لاشاری تونسہ شریف سیلابی ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ابتک موصولہ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے سے بستی چھٹانی موضع سنجر حیدروالی کے آٹھ افراد آمنہ بی بی ، حسینہ بی بی ، رشیدہ بی بی ، منیر ، تگو بی بی ، سلمی بی بی ، بشری بی بی ، عیسی خان کے لاپتہ ہونے کاخدشہ ظاہر کیاگیاہے

.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان پر حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور پل قمبر ، بستی احمدانی ، بستی لاشاری ، زندہ پیر موڑ ، چوکی والا ، مکول اور انڈس ہائی وے کے علاقوں میں112 ریسکیورز چودہ کشتیوں کے ساتھ ریلیف آپریشن کر رہے ہیں. انہوںنے بتایاکہ اب تک سیلاب میں گھرے 421افراد کو ریسکیو کیاگیا 720افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا اسی طرح بیس مویشیوں کو بھی ریسکیو کیاگیا . تین افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی . انہوںنے بتایاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات براہ راست نگرانی کر رہے ہیں .

رکن صوبائی اسمبلی ڈیر ہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ سیلاب قدرتی آفت اور اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیلاب زدگان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے . انتظامیہ کے ساتھ مل کرریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد سروے کر کے نقصانات کا ازالہ کرایا جائے گا. انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سیلاب زدہ علاقوں بستی ملنگا ، بستی گل محمد ، بستی احمدانی ، پل قمبر، بستی لاشاری ، زندہ پیر موڑ ، چوکی والا ، مکول، لوہار والا، انڈس ہائی وے ، چٹ سرکانی اورد یگر علاقوں کے سیلاب زدگان کو تنہا نہ چھوڑا جائے . فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات کے ساتھ سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔

سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان خالد کریم نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولرسول ڈیفنس کی ہدایت پر افسران ، سٹاف اور رضا کاران پل قمبر ، بستی احمدانی، وڈور اور دیگر علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں فرائض انجام دے رہے ہیں. سول ڈیفنس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان میں چٹائیاں ، ترپال ،د ریاں ، مویشیوں کیلئے چارہ تقسیم کرنے کے ساتھ دیگر امدادی کام میں مصروف ہیں . سول ڈیفنس ہر مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن معاونت کیلئے موجودہے . اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں بارشوں اور رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کام جاری ہے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے . ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اورتمام محکموں کے افسران متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہیں .ریلیف کیمپوں میں سہولیات کی فراہمی کے بعدسڑکوں اور اونچی جگہوں پر پناہ لینے والے متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کیلئے ترپالوں کی فراہمی اور ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے .

جبکہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام متاثرہ علاقوں میں خیمے بھی لگا دیئے گئے ہیں اسی طرح گزشتہ رات بھی خدمت خلق کا مشن جاری رہا ڈی جی خان کے مصیبت زدہ بے گھر خاندان پنجاب حکومت کے مہمان بنے اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے خلوص دل سے سیلاب زدگان کی میزبانی کی . تونسہ تحصیل کے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں اورفلڈ ریلیف کیمپس میں بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور وافر مقدار ایندھن فراہم کیا گیا .ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں کیلئے پنکھے اور تیار خوراک فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خود سیلاب زدگان میں کھانا تقسیم کیا . سول ڈیفنس،ہیلتھ،ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین فلڈ ریلیف کیمپس میں تعینات تھے . ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،فلڈ ریلیف کیمپس میں گھر جیسی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، پہلے دن کی خامیوں کو اگلے دن نہیں دہرایا جائے گا،کم وقت میں زیادہ وسائل اور سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں .

اُدھرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کے احکامات پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس لوگوں کی مدد کرنے اورانہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہے ۔آر پی او کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سربراہان کی زیرنگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جان ومال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں پولیس لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دن رات کام کررہی ہے۔ فلڈریلیف کمیپ میں موجود متاثرین اور ان کی املاک کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے موثراقدامات کیے گئے ہیں ۔سیلاب زدہ علاقوں میں سٹرکوں کی بندش کے پیش نظر گاڑیوں کو متبادل راستہ سے گزارنے کیلیے پولیس کی جانب سے مسافروں ٹرانسپورٹر حضرات کو بروقت آگاہ کیاجارہا ہے ۔آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کردی ہیں۔امدادی سرگرمیوں اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلیے آر پی او آفس میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم ہے۔کسی بھی ایمرجنسی میں 15یا کنٹرول روم 0649260479 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔پولیس کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ سیلاب سے متاثرین کی امداد میں تمام وسائل بروئے کارلائے جارہیے ہیں
Category: قرآن اور سائنس
-

کوہ سلیمان برساتی نالوں نے تباہی مچادی ، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گئی،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ
-

کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم
کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم
اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کوہ سلیمان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں کے آنے کے پیشِ نظر رات گئے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کوہ سلیمان نے رونگھن مٹھاون وڈور سخی سرور سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کا دورہ کیا ہے۔ پی اے اکرام ملک برساتی ندی نالوں کے پیش نظر رات گئے خود حفاظتی اقدامات کی نگرانی ہر ممکن امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کرکے قبائلی لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
برساتی ندی نالوں میں بی ایم پی کو تعینات کیا گیا ہے۔ پی اے اکرام ملک نے قبائلی لوگوں کو حفاظتی مقامات میں منتقل کیا گیا ہے ،کوہ سلیمان میں برساتی ندی نالوں کے پانی کی مقدار حفاظتی اقدامات ریلیف قائم کا بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے صبح سویرے وزٹ کیا۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک صبح سویرے بارش تمام برساتی ندی نالوں کے روٹس لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ وڈور مٹھاون سخی سرور سانگھڑ سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کے وزٹ کے بعد کمانڈنٹ محمد اکرام ملک میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں۔اس وقت کوہ سلیمان سے بہنے والے ندی نالوں اور رودکوہیوں میں بہنے والی پانی تازہ پوزیشن کچھ اس طرح ہے درہ وہوا سے اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔ جہاں نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔راجن پور میںکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

ادھرضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں کے تمام سکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تعلیم،ریونیو اور دیگر محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے آبادیوں کو بچانے اور سیلابی ریلہ کے محفوظ انخلا کیلئے بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو اپنی نگرانی میں کٹ لگا کر نکاسی کو بھی یقینی بنایا انہوں نے ضلع کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ہرممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان انور نے وڈور اور سوری لنڈ کے سیلاب زدہ آبادی کیلئے نزدیکی سکولوں کی عمارتوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں سیلابی ریلے سے آبادی نے اور قیمتی املاک کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی یقینی بنادی۔

ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے آبادی، مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ بھائیوں کے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے وڈور رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی گل محمد اور بستی ملنگا کا دورہ کیا انہوں نے پل وڈور کے پانی سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ماہرین کی تجویز اور آبادی کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے مانکا کینال کو کٹ لگا کر رود کوہی کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا ہے۔بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانیکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا ہے۔ -

کوہ سلیمان کے علاقے بغل چر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور آمد و رفت کا راستہ بند
کوہ سلیمان کے علاقے بغل چر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور آمد و رفت کا راستہ بند ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے راستہ صاف کرنے کیلئے بھاری مشینری بھجوا دی ۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند سخی سرور بغل چر روڈ صاف کرنے کیلئے بھاری مشینری لگادی ہے۔لودھی کے مقام پر ہیوی مشینری لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا رہی ہے۔بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر حاجی زمان لغاری نے بتایا کہ بغل چر روڈ لودھی کے مقام تمام لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے۔بغل چر، ٹالیاں، رونگھن روڈ پر مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے.کوہ سلیمان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان شہر اور گردونواح کے میدانی علاقوں میں گذشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جس سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکاہے.
اس کے علاوہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔رپورٹس کے مطابق حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے_فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ادھر چترال میں طوفانی بارش سے فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بادل برسے جبکہ بولان اور نصیر آباد سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک بلوچستان کے 15 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ توبہ اچکزئی کے ڈیم کے حفاظتی بند میں دراڑ پڑگئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ 6 ہزارسے زائد مکانات اور املاک کونقصان پہنچا ہے۔ -

ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی
ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی
ریسکیو 1122کا فوری ریسکیواپریشن ،کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کرکے موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی۔
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے علاقے کرکنا،فاضلہ کچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 5 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کے لیے ایمبولینس کی ضرورت ہے۔

کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کر دی گئی۔موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کیا گیا ۔جبکہ ایک مر یض کی موقع پر ہی وفات ہو چکی تھی۔ لواحقین کے اسرار کے بعد مریض کو تونسہ ہسپتال شفٹ نہیں کیا گیا۔ -

ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال
ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی
شہری بھی برسات میں احتیاط کریں ، محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔کمشنر
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان بارش کی وجہ سے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بلاک ہونے پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پر ایس ایچ او حافظ یوسف اپنی فورس سمیت بروقت موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مددآپ کے تحت روڈ کلیئر کرانا شروع کرادیا ،
اس دوران کمشنر ڈیرہ غازیخان نے بھی لینڈسلائنڈنگ سے بین الصوبائی شاہراہ این 70 بند ہونے کافوری نوٹس لیااور بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری دونوں سائیڈ پر تعینات کرائی اور این ایچ اے کی بھاری مشینری سے پتھر اور مٹی کو ہٹادیا گیا، بھاری مشینری کے ذریعے روڈ کلیئر کرادیا گیابین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی۔کمشنر عثمان انورنے کہاکہ وزیر اعلی میاں محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر مسافروں کی آسانی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ شہری بھی برسات میں احتیاط کریں ،
محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی راکھی گاج کے قریب نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے تین دن تک بین الصوبائی شاہراہ بند رہی اور مسافروں اورڈرائیوروں کو کافی مشکلات سامناکرناپڑاتھا اُس دوران گاڑیوں کے فیول بھی ختم ہوگئے تھے اور روڈکلیئرکراتے ہوئے بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی بھی لینڈسلائنڈنگ کی زد میں آگئی تھی تاہم وہ خود محفوظ رہے تھے، اُس وقت بھی بارڈرملٹری پولیس نے اپنے کمانڈنٹ کے حکم پرروڈکلیئرکرایااورمسافروں کیلئے کھانے پینے کاانتظام بھی کیا تھا۔
-

مین شاہراہ سیلاب کے باعث کٹنے سےاپرچترال کا ایک ہفتے سے زمینی رابطہ منقطع
ضلع اپر چترال میں ریشن کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے مین شاہراہ پچھلے ایک ہفتے سے کٹ چکی ہے جس کے نتیجے میں ضلع اپر چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجنیر امیر مقام نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو فوری ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا۔ تفصیل اپرچترال سے باغی ٹی وی کے نمائندے گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

-

جنوبی پنجاب میں بارشیں برسانے والاطاقتور سسٹم داخل، ڈینگی کا خطرہ
جنوبی پنجاب میں آج رات سے بارشوں کا طاقتوار اور تگڑاسپیل داخل ہو رہا ہے جس سے گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے
باغی ٹی وی رپورٹ جنوبی پنجاب میں آج سے بارشوں کا طاقتوار اور تگڑاسپیل داخل ہو رہا ہے جس سے گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ٹمپریچر میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے … آج رات سے جمعہ کی رات تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ملتان , بہاولپور , بہاولنگر , ڈیرہ غازی خان , فورٹ منرو , فورٹ عباس , وہاڑی , ملیسی , تونسہ , کوٹ ادو , لیہ , بھکر , لودھراں , ساہیوال , خانیوال , پاکپتن , اوکاڑہ , علی پور جام پور , فاضل پور , راجن پور , رحیم یار خان , خان پور , صادق آباد میں گرج چمک اور تیز ہواٶں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

اِدھر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ موسم برسات ڈینگی کیس بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لئے انسداد ڈینگی کےلئے ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلینس بڑھائی جائے۔بارش کے دوران نکاسی آب کا بہتر انتظام کیا جائے۔نشیبی علاقوں کو خصوصی فوکس کیا جائے۔ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے ۔

کمشنر عثمان انور نے کہا کہ محکموں کے فوکل پرسنز اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو حکومت پنجاب کی ڈیش بورڈ پر اندارج کرائی جائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کی خود نگرانی کریں۔انسداد ڈینگی مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ہفتہ وار منعقد کیا جائے۔ -

کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق
کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق
باغی ٹی وی رپورٹ۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔شہرقائد میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے کو ابھی بھی مکمل طور پر تھم نہیں سکی اور آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں جس سے مزیدبارش ہونے کاامکان موجودہے۔حکام کی جانب سے بھی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی جارہی ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں 1299 ڈائل کرنے کا کہا گیاہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،
شہر میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش ابھی بھی مکمل طور پرنہیں تھمی اور آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے مزیدبارش کا پیغام دے رہے ہیں جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزیداضافہ ہوگیاہے ،

کمشنر کراچی نے اپنے پیغام میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر وںسے نکلنے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 106، قائد آباد میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ فیصل بیس پر 65، اورنگی ٹاون میں 56، اولڈ ایئر پورٹ پر 49، گلشنِ حدید میں 46 اور جناح ٹرمینل پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم کو بحیرہ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔ -

کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ
کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی،مون سون بارشوں کا سلسلہ باقاعدہ طور پر داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی، اس بار مون سون میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے،اس سے قبل کوہ سلیمان میں انتہائی خشک سالی پھیلی ہوئی تھی۔ لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان تھے۔ لیکن رواں ہفتے میں بارشوں کا ایک مضبوط سلسلہ بلوچستان سے کوہ سلیمان میں داخل ہوا ہے،پورا کوہ سلیمان سیاہ بادلومیں گھرا ہوا ہے،کوہ سلیمان پر ہونے والی بارش سے پہاڑی تودے گرنے سے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ گذشتہ تین روز سے بند ہے،

قبائلی علاقے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں دوبارہ موسلا دھار بارش شروع ہونے کے باعث راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر بلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والے ہزاروں مسافر اور مریض بری طرح پھنس گئے،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک رات گئے روڈ کلیئر کرانے کے لیے خود موقع پر پہنچ گئے سرکل آفیسر سردار عبداللہ خان لغاری اور دیگر آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے ، لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں بارش کے دوران روڈ کلیئر کرانے میں بی ایم پی کوکافی مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے ،نیشنل ہائی وے کے ارباب اختیار سلائیڈنگ ایریا میں ہیوی مشینری بھجوانے کی بجائے مکمل طور پرمنظر سے غائب ہیں،ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ خاص طور بی ایم پی کمانڈنٹ وہاں موقع پر موجود رہے تاہم ان کی گاڑی بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ، پہاڑی مٹی ک تودا گرنے گاڑی کاشیشہ ٹوٹ گیاتاہم وہ خود محفوظ رہے،
بی ایم پی کی طرف کوہ سلیماں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں اور ڈرائیوروں کو کھانا اور پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں، راکھی گاج سے لے کر فورٹ منرو تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پہاڑی علاقے میں پھنسے مسافروں، سیاحوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی جی خان کوئٹہ روڈ دو ٹرکوں کے الٹنے، بارش، کیچڑ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی۔ کئی گاڑیوں کے پیٹرول ڈیزل ختم ہوگئے ہیں ۔
اُدھرشمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

متعدد مکانات منہدم جبکہ رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں اور مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے۔لیویز حکام کیمطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوہ سلیمان اور کچھی کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش سے رکنی اور کچھی کے میدانی علاقوں میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ کئی کچے مکانات گر گئے۔ہرنائی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ ضلع لسبیلہ میں بارشوں سے متعدد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے کئی سالوں سے خشک ندی نالے بھی پانی سے بھرگئے ہیں۔


-

ڈیرہ،لینڈ سلائیڈنگ دو روزسے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند،روڈ کلیئرکرانے کے دوران پہاڑی تودا بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی پر گر گیا
ڈیرہ غازیخان ۔لینڈسلائیڈنگ دوروزسے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند،روڈکلیئرکرانے کے دوران پہاڑی تودا بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی پر گر گیا .
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازی خان بین الصوبائی کوئٹہ روڈ کی صورتحال کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک رات گئے روڈ کلیر کرانے کے لیے خود پہنچ گئے سرکل آفیسر سردار عبداللہ خان لغاری اور دیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے ،ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں دوبارہ موسلا دھار بارش شروع ہونے کے باعث راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر بلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والے ہزاروں مسافر مریض بری طرح پھنس گئے، بین الصوبائی کوئٹہ روڈ راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں بارش کے دوران روڈ کلئیر کرانے میں بی ایم پی کمانڈنٹ وپولیٹکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کو سخت مشکلات سامناکرنا پڑ رہا ہے،بی ایم پی اہلکاربارش میں فرائض سر انجام دینے اور مسافروں کی مدد کرنے میں مصروف میں مصروف رہے اس دوران راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ایریا کلیئر کرانے کے دوران پہاڑی تودا پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کی گاڑی پر گر گیا ہے جس سے انکی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک گاڑی میں محفوظ رہے ہیں۔ گاڑی پر تودا گرنے کے بعد وہ روڈ کلیئر کرانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہو گئے ہیں، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کل سے روڈ کلیئر کرانے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا