Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چار برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں 800 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا. سرحد کی نگرانی کے لئے مختلف ممالک سے ڈرون خریدے جاتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بھارتی لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2014 سے لے کر 2018 تک 800 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا، بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شری پڈنائیک نے بتایا کہ چار برسوں میں آٹھ سو عسکریت پسند شہید کئے گئ.

    وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں 249 ، 2014 میں 104 ،2015 میں 97 اور 2016 میں 140 ،2017 میں 210 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا،وزیر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے،

    بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے پاکستان کے خلاف لوک سبھا میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جاری ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج الرٹ ہے ، سرحد کی نگرانی کے لئے ڈرون بھارت مختلف ممالک سے خریدتا ہے. ہماری ترجیح یہ ہے کہ فورسز کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جائے .

  • سرینگر سے بھی حج زائرین کا پہلا قافلہ روانہ

    سرینگر سے بھی حج زائرین کا پہلا قافلہ روانہ

    مقبوضہ کشمیر سے بھی حج زائرین کا پہلا قافلہ آج سعودی عرب روانہ ہو گیا

    کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    حج 2019 کی دوسری قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر کے ہوائی اڈے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا ہے، آج روانہ ہونے والے پہلے قافلے میں 304 عازمین حج شامل ہیں .سرینگر ائیر پورٹ سے 29 جولائی تک عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا.

    روڈ ٹو مکہ منصوبےکا افتتاح وزیراعظم کب کریں گے؟ وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

    حاجیوں کی آسانی کے لئے حکومت پاکستان نے کیا شاندار فیصلہ

    واجح رہے کہ اس برس مقبوضہ کشمیر سے گیارہ ہزار سات سو افراد حج ادا کریں گے ،ان میں سے 750 افراد نئی دہلی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے باقی تمام عازمین سرینگر سے روانہ ہوں گے.

  • جنیوا: انسانی حقوق کونسل کا41واں اجلاس ،کشمیریوں کی جانب سے پر امن جلسے اور جلوس

    جنیوا: انسانی حقوق کونسل کا41واں اجلاس ،کشمیریوں کی جانب سے پر امن جلسے اور جلوس

    جنیوا:جنیوا میں انسانی حقوق کے 41 وین اجلاس کے انعقاد کے موقع پر کشمیری وفود کی طرف سے پرامن جلسے اور جلوسوں کا انعقاد،کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اقوام متحدہ کو موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا پر امن جلسے اور جلوس کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سابق سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے کی۔ نسانی حقوق کونسل جنیوا کے دفتر کے سامنے بروکن چیئر والے مقام پر ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں مقررین جن میں حریت رہنما الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، سردار امجد یوسف، شمیم شال، حسن بنا، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری پرویزاقبال لوہسر، نوید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبزول کرائی اور کہا کہ بھارت ایک طرف نوجوانان کشمیر کے قتل عام اور پیلٹ گن کے بے جا استعمال سے نوجوانوں کی بینائی چین رہا ہے

    دوسری جانب حریت قیادت کو این آئی اے کے ذریعہ خوف زدہ کر کے پابند سلاسل بنانے کی مذموم سازش کا مرتکب ہو رہا ہے۔سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ ہندوستان اگر یہ سوچتا ہے کہ ہم اپنی آزادی کی جنگ انکی مسلح کاروائیوں کے ڈر سے روک دینگے یہ انکی بھول ہے۔ ہمیں کشمیر کے نصاب کو بطور امانت اگلی نسل کو بھی منتقل کرنا ہے اس موقع پر حریت رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

  • سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

    سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

    بھارت سرکار نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتوں کو تحقیقات کے لئے طلب کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے حریت کانفرنس کے چیئرمین ، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے کو 9 جولائی کو طلب کر لیا ہے، این آئی اے نے الطاف احمد شاہ کے بیٹے انیس الاسلام کو نئی دہلی آفس میں طلب کیا ہے.

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق زیر تحقیقات ایف آ ئی آر نمبر 10/2017DLI زیر سیکشن 120B,121,121A,IPC سیکش ایکٹ ,16,17,18,20,38,39,40 ایکٹ زیر تحقیق ہے جس کے رو سے انس الاسلام کو خصوصی تحقیقاتی ادارے این آ ئی اے وزارت داخلہ نے سی جی او کمپلیکس نئی دہلی میں تحقیقات کی غرض سے طلب کیا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل این آئی اے تمام حریت رہنماوں اور کشمیری تاجروں کو طلب کر چکی ہے، بھارت سرکار کشمیری تاجروں ،حریت رہنمائوں کو مختلف بہانوں سے ہراساں کر رہی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، دو لاشیں ملنے پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر، دو لاشیں ملنے پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر کے علاقہ اننت ناگ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بدھ کی‌صبح دو لاشیں ملیں ،اننت ناگ کے نواحی علاقہ شیر باغ کے قریب قبرستان سے لاشیں ملنے کی اطلاع پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کا سبب نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی تا ہم تحقیقات کی جائے گی کہ دو نوجوانوں کی موت کیوں ہوئی؟

    وفات پانے والوں میں سے ایک کی پہچان ہوئی ہے جو ضلع کشتوار کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرے کی ابھی تک پہنچان نہیں ہو سکی.

    مرنے والوں میں سے ایک کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ضلع کشتوار کا رہنے والا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی اور وین کی ٹکر، 3 افراد ہلاک چار زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی اور وین کی ٹکر، 3 افراد ہلاک چار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے سانبہ ضلع میں‌ بھارتی فوجی گاڑی کے ایک مسافر وین کے ساتھ ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک چار زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوجی گاڑی نے سانبہ کے گھگوال ضلع میں سندھ بری کے مقام پر وین کو ٹکر ماری. وین میں‌ سوار تین افراد ہلاک ہو گئے چار زخمی ہوئے ہیں. مرنے والوں کی شناخت سنیتا رانی، گوپی کرشن اور ہرش بردن بتائے جاتے ہیں.

    حادثے میں زخمی ہونے والے چار افرد کی شناخت رینو شرما، اہلیہ آشا رام ،شامی ولد دیش اور آشا رام کے بطور ہوئی ہے. اس حادثہ میں‌ ایک سالہ بچہ، تاکش ولد اشونی کمار بھی زخمی ہوا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر،ایک ہی گاوں سے چار لڑکے لاپتہ، علاقہ میں خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر،ایک ہی گاوں سے چار لڑکے لاپتہ، علاقہ میں خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور سے چار کشمری لڑکے لاپتہ ہو گئے جن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    بھارتی فوج نے زخمی کشمیری کو کیا گرفتار

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور سے چار لڑکے لاپتہ ہو گئے جن میں دو چچا زاد بھائی ہیں. لاپتہ ہونے والے لڑکوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چاروں لڑکے دو آبگاہ سوپور سے اتوارکے دن سے لاپتہ ہیں اور انکے بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ وہ کہاں ہیں.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    لاپتہ ہونے والوں میں فرقان طارق پارمو اور اسکا چچا زاد بھائی ایان امین پارمو،اطہر احد اور فہیم فاروق شامل ہیں، ایان امین بارہویں جماعت کا طالب علم ہے . ایک لڑکے کی ماں تبسم بیگم کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے نے گھر سے جاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی آ رہا ہے لیکن وہ واپس نہیں آیا اور اس کا موبائل بھی بند ہے .

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا لاپتہ ہونا معمول ہے اور ہندوستانی فورسز اہلکاروں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ٹارچر سیلوں میں ڈال دیتے ہیں جس پر اغواءکردہ نوجوانوں کی خبر بھی نہیں ہوتی کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

  • جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ

    جنیوا- (نمائندہ خصوصی) یورپ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کا سینکڑوں کی تعداد میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے کشمیر میں انڈیا کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا سوئیزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سینکڑوں یورپین کشمیری شہری اور مختلف کشمیری تنظیموں کے رہنماء اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا. کشمیریوں کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے میں انسانی حقوق کے علمبردار اقوام متحدہ سے مطالبہ کہ کشمیریوں کو انڈیا کی دہشت گردی سے آزاد کروایاجائے اور کشمیر میں جو ظلم انڈین فوج نہتے کشمیریوں پر کر رہی ہے اسکو رُکوایا جائے.

    کشمیری رہنماؤں نے مزید کہا اگر اقوام متحدہ کشمیر میں انڈین دہشت گردی کو نہیں روک رہی جس کی وجہ سے کشمیری نوجوان اپنے حقوق کے لیےبندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے انڈیا کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر آزادی کشمیر کی تحریریں آویزاں تھی اور اقوام متحدہ کے مردہ ضمیر جگانے کے لئے مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا.

    احتجاجی مظاہرے میں شریک کشمیریوں نے پاکستان کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے اور مظاہرے کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔کشمیری رہنماؤں کا اپنے خطابات میں مزید کہنا تھا آزادی کشمیر تک ہم ہر فورم اور ہر سطح پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف دلاتے رہیں گے.

  • شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں‌ کا بھارتی فوج پر دھاوا، زبردست پتھراؤ

    شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں‌ کا بھارتی فوج پر دھاوا، زبردست پتھراؤ

    مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع میں شہید نوجوان کو جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں نے بھارتی فوج پر دھاوا بول دیا اور زبردست پتھراؤ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڈگام کے چاہ ڈورہ علاقہ میں کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں‌ پر نکل آئی اور بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد سرچ آپریشن ختم کرنے اور شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کرنے کیلئے شدید پتھراؤ‌کیا. اس دوران بھارتی فورسز نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسائے، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا تاہم بعد میں بھارتی فوج نے مجبور ہو کر شہید کشمیری نوجوان کا جسد خاکی اس کے لواحقین اور مقامی کشمیریوں‌ کے حوالے کر دیا.

    رپورٹ کے مطابق شہید نوجوان کا نام ہلال احمد بٹ بتایا جاتا ہے. اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ تین سال قبل کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہوا تھا. شہید کی نماز جنازہ میں‌ ہزاروں‌ کشمیریوں نے شرکت کی. ہلال احمد کی عمر 33 برس تھی، وہ شادی شدہ اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے. واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں‌ کو شہید کیا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بڈگام کے چاہ ڈورہ علاقہ میں‌ بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں‌ شہید ہونے والے نوجوان سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا. بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے بعد علاقہ میں پرتشدد جھڑپیں‌ ہوئی ہیں. اس دوران بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں‌ پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے.

    رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے بڈگام میں‌ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے. واضح رہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد کشمیر میں‌ قتل و غارت گری بڑھ گئی ہے. جون میں‌ 28 کشمیریوں‌ کو شہید کیا گیا ہے.