Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر، سوپور سے دو کشمیری نوجوان پراسرار طو رپر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر، سوپور سے دو کشمیری نوجوان پراسرار طو رپر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر کے سوپورعلاقہ میں دو کشمیری نوجوان پراسرار طو پر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تلاش کرنے میں مدد کریں۔ لاپتہ کشمیر ی نوجوانوں کی شناخت مدثر احمد اور اشفاق احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانہ میں درج کروادی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا لاپتہ ہونا معمول ہے اور ہندوستانی فورسز اہلکاروں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ٹارچر سیلوں میں ڈال دیتے ہیں جس پر اغواءکردہ نوجوانوں کی خبر بھی نہیں ہوتی کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

  • کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کیلئے ایوان میں قرارداد لائیں‌ گے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کیلئے ایوان میں قرارداد لائیں‌ گے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی لیڈر کیلاش ورگیہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموںو کشمیر سے دفعہ 370کوجلد ہی ختم کیا جائے گا اور اس کیلئے مرکزی سرکار بہت جلد ایک قرارداد ایوان میں لارہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں سے جس بات پر ووٹ حاصل کئے ہیں ان وعدوں کو پورا کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنا پارٹی کا منشور ہے ۔ بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی سرکار تعمیر و ترقی کا ایک دنیا دور شروع کرنے والی ہے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پید ا ہوجائیں گے۔

    بی جے پی لیڈر نے کہاکہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس کی حفاظت کیلئے ہم نے بیشمار قربانیاں دی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کی سرحدوں پر ہمارے فوجی جوان آئے روز اپنی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ کشمیر میں امن اور تعمیر و ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے متنازعہ دفعہ 370کو ختم کرنا ضروری ہے۔

  • کشمیر میں‌ چار نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں کشمیری سراپا احتجاج، جھڑپوں میں متعدد زخمی

    کشمیر میں‌ چار نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں کشمیری سراپا احتجاج، جھڑپوں میں متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے دوران 4نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں کشمیریوں کا زبردست احتجاج جاری ہے۔ قابض انتظامیہ نے شوپیاں اور دیگر علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ڈرامڈورا اور کیگام کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔اس دوران کشمیریوں کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ بھارتی قابض فورسز نے آپریشن کا ڈھونگ رچاتے ہوئے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا کہ علاقے میں کشمیری مجاہدین کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق غاصب بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے اڑی میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض فورسز کی جانب سے 34 افراد کو شہید کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:بانڈی پورہ میں مسجد نورآگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر:بانڈی پورہ میں مسجد نورآگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوگئی

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک کی بھیانک واردات میں معروف ‘مسجد نور’ خاکستر ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ کی ناز کالونی میں واقع مسجد نور کی تیسری منزل سے ہفتہ کی علی الصبح قریب چار بجےبھاینک آگ لگ گئی۔جس نے آناً فاناً پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ اگرچہ وہ آگ کو بستی میں پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تاہم مسجد کو بڑے پیمانے کے نقصان سے بچا نہ سکے۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں.معروف مسجد نور میں تبلیغی جماعت کا ضلعی مرکز بھی قائم تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امکان یہی ہے کہ یہ آگ بجلی کے سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ بھڑک اٹھی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں.

  • حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک

    حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وہ حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سری نگر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی. ان کا کہنا تھا کہ جن کشمیری لیڈروں نے رام ولاس پاسوان کیلئے اپنے دروازے بند کئے تھے، آج اگر وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں تو یہ ایک صحت مند نشانی ہے.

    گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے منشیات کے خلاف بات کی. ان کا کہنا تھا کہ حریت لیڈران کی طرف سے سماجی مسائل پر بات کرنے کی تعریف کرنی چاہیے. واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آنے پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا تھا کہ بھارت سرکار کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر پاکستان سے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے.

  • مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ ضلع میں مسافر گاڑی الٹنے سے 15 مسافر زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے کشتوار ضلع میں گاڑی الٹنے سے 15مسافر زخمی ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں زخمی ہونے والوں‌ میں کئی بچے بھی شامل ہیں. یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب کنڈی علاقہ سے کشتواڑ جانے والی ایک مسافر گاڑی سڑک کے درمیان الٹ گئی.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے 15 زخمیوں‌ کو کشتواڑ ہسپتال پہنچایا ہے. مسافر گاڑی کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے.

  • بھارتی فوج کشمیر میں‌ کمانڈوز کی ناکامی پر تربیت یافتہ کتے میدان میں‌ لے آئی

    بھارتی فوج کشمیر میں‌ کمانڈوز کی ناکامی پر تربیت یافتہ کتے میدان میں‌ لے آئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اہلکاروں کی طرف سے کشمیری مجاہدین کی تلاش میں‌ ناکامی پر تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشتواڑ کے جنگلات میں نام نہاد سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کشمیری مجاہدین کی تلاش میں ناکام رہی جس پر ہندوستانی فورسز نے تربیت یافتہ کتوں‌ کی خدمات حاصل کی اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے. یہ آپریشن مسلسل دوسرے دن بھی جاری ہے تاہم بھارتی فوج کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں‌ ہوئی.

    بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگلات میں کشمیری مجاہدین موجود ہیں‌ اور ان کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی ہے. بھارتی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جنگل میں خون کے دھبے بھی پائے گئے ہیں. دریں اثناء بھارتی فوج آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے. آپریشن میں‌فوج کے علاوہ سی آر پی ایف کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹو ڈرائیور شدید زخمی، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹو ڈرائیور شدید زخمی، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک آٹو ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا ہے جس پر مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد شفیع نامی ایک کشمیری ڈرائیور رومشی نالے کے قریب سے گزر رہا تھا. اس دوران بھارتی فوج نے زبردستی ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تو وہ خوفزدہ ہو گیا اور اس نے رکے بغیر آٹو آگے لیجانا چاہا تاہم بھارتی فورسز اہلکاروں نے اسے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا.

    مقامی کشمیریوں‌ نے آٹو ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا اور بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے. اس واقعہ سے متعلق بھارتی فوج کی جانب سے ابھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی.

  • مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ کی جامع مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل کو شدید نقصان

    مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ کی جامع مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل کو شدید نقصان

    مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں معروف جامع مسجد نور میں‌ پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے مسجد کی تیسری منزل کو آگ سے سخت نقصان پہنچا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ بانڈی پورہ ضلع میں نورپورہ علاقہ کی جامع مسجد نور میں پیش آیا ہے. اس واقعہ کے فوری بعد مقامی کشمیریوں‌ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور آگ بجھانے والے عملہ کو اطلاع دی تاہم عملے کے پہنچنے سے پہے تیسری منزل مکمل طور پر خاکستر ہو گئی.

    مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر تیز تھی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کی تیزی منزل کو مکمل طورپرجلا ڈالا. علاقہ کے لوگ اس پر پریشان ہیں‌ کہ یہ آگ کس طرح لگی تاہم ابھی تک آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں‌ ہو سکی ہے.

  • میر واعظ عمر فاروق کو نظربند کر دیا گیا

    میر واعظ عمر فاروق کو نظربند کر دیا گیا

    بھارت سرکار نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نطربند کر دیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ان کی رہائشگاہ میں نظربند کر دیا ہے. ہفتہ کی‌صبح انہیں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی نظربندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اور ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے اس لئے وہ گھر سے نہیں نکل سکتے، بھارتی حکام نے میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی .

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    واضح رہے کہ بھارت نے حریت رہنمائوں کی مسلسل نظربندیوں و گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، بزرھ حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھی نظر بند کیا گیا ہے گزشتہ روز کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والے کتاب میلے میں انہیں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی. یاسین ملک کی جماعت لبریشن فرنٹ پر بھارت نے پابندی لگا دی ہے اور انہیں جیل میں بند کیا ہو اہے،. دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو بھی بھارت سرکار نے جیل میں بند کر رکھا ہے.

     

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ