Baaghi TV

Category: خواتین

  • لذیذ اور خوش ذائقہ دودھ چھوہارے بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور خوش ذائقہ دودھ چھوہارے بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ ایک پاؤ
    چھوہارے دو عدد
    چینی ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    چھوہاروں کی گٹھلیاں نکال کر دودھ میں ڈال دیں اور ساتھ ہی چینی بھی ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ دودھ آدھا رہ جائے پھر چھوہارے نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ سردیوں میں پینا زیادہ مفید ہے

  • موززریلا چیز کے لذیذ اور مزیدار مرچ پکوڑے بنانے کی ترکیب

    موززریلا چیز کے لذیذ اور مزیدار مرچ پکوڑے بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    بڑی ہری مرچیں 4 عدد
    موزریلا چیز 50 گرام
    چاولوں کا آٹا 1 کھانے کا چمچ
    بیسن پاؤ کپ
    اوریگانو پاؤ چائے کا چمچ
    ہلدی آدھا چمچ
    کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    کارن فلور پاؤ کپ
    میدہ پاؤ کپ
    ہرا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    مرچوں کو دھو کر درمیان میں سے کت لگا کر بیج نکال لیں ایک پیالے میں لہسن پاؤڈر چیز اوریگانو اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر کے مرچوں میں بھر دیں اب ایک دوسرے باؤل میں چاولوں کا آٹا بیسن کارن فلور میدہ نمک ہلدی اور لال مرچ ڈال کر مکس کر کے پانی ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر کے ہری مرچوں کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے تیل میں ڈال کر گوکڈب براؤن اور کرسپی ہو نے تک فرائی کر لیں اور چٹنی اور روٹی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

  • ہری مرچ کے پکوڑے بنانے کی ترکیب

    ہری مرچ کے پکوڑے بنانے کی ترکیب

    اجزاء ہری مرچوں میں بھرنے کے لئے مصالحہ:
    بڑی ثابت سبز مرچ ایک پاؤ
    امچور پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    کٹا سوکھا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لال مرچ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
    املی کا گودا آدھا کپ
    سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچ بھون کر کوٹ لیں
    بریڈ کرمز آدھا کپ

    بیٹر بنانے کے لئ اجزا:
    بیسن پون کپ
    بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    بیکنگ سوڈا ایک چٹکی
    لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
    کُٹا سوکھا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    سبز دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    سوجی آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل ایک کپ

    ترکیب:
    ثابت ہری مرچوں کو اچھی طرح دھوکر کسی برتن میں رکھ دیں مصالحے والے تمام ایک باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور یہ مکسچر مرچوں میں بھر دیں اب ایک باؤل میں بیٹر بنانے والے تمام اجزاء ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے مکس کر کے بیٹر بنا لیں کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر مصالحہ بھری مرچوں کو اس بیٹر میں ڈپ کر کے آئل میں ڈال کر فرائی کر لیں کرسپی اور گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر کیچپ اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • چکن اور ڈبل روٹی کے لذیذ پکوڑے بنانے کی ترکیب

    چکن اور ڈبل روٹی کے لذیذ پکوڑے بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چکن 5 بوٹیاں
    بریڈ 6 سلائس
    انڈے 8 عدد
    دودھ 8 کھانے کے چمچ
    چائینز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ہری مرچیں 5 عدد باریک کاٹ لیں
    چیڈر چیز ایک کپ کدو کش کر لیں
    کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل آیک کپ

    ترکیب:
    ڈبل روٹی کے کنارے اتار کر چوپر میں باریک پیس لیں چکن کو ابال کر ریشہ کر لیں انڈوں کو اطھی طرح پھینٹ کر اس میں کالی مرچ چائینز نمک چکن ڈبال روٹی کا چورا نمک چیز دودھ ہری مرچ ملا کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں یہ آمیزہ چمچ چمچ ڈال کر پکوڑے کی طرح تل لیں گولڈان براؤن ہو جائیں تو نکال لیں کیچپ ہا پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • انار کاخوش ذائقہ اور لذیذ شربت بنانے کی ترکیب

    انار کاخوش ذائقہ اور لذیذ شربت بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انار کے دانے آدھا کلو
    پانی ایک پاؤ
    چینی آدھا کلو

    ترکیب:
    انار کے دانے تھوڑے تھوڑے ایک باریک کپڑے میں ڈال کر ان کا عرق دبا کر نکال لیں اور پھوک پھینک دیں پھر ایک دیگچی میں پانی اور چینی ملا کر چولہے پر رکھ دیں اور اچھی طرح پکنے دیں جب تین چار ابال آ جائیں تو انار کا عرق اس میں ڈال کر پکنے دیں جب شیرہ اچھی طرح سے پک کر گاڑھا ہو جائے اور چاشنی کی ایک تار ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو اسے کسی شیشے کی بوتل میں بھر کر محفوظ کر لیں یہ شربت معدے کے لے بہت مفید ہے اور دل و دماغ کو تازگی بخشتا ہے جی متلانے پر اس کے چند گھونٹ پی لینے سے طبیعت فوراً بحال ہو جاتی ہے

  • پالک کی چپاتیاں بنانے کی ترکیب

    پالک کی چپاتیاں بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پالک 50 گرام
    گندم کا آٹا 100 گرام
    پیاز 30 گرام
    سبز مرچ 3 عدد
    نمک ایک چٹکی
    پانی حسب ضرورت

    ترکیب:
    پتوں کو دھو کر صاف کر کے ابال لیں تاکہ نرم ہو جائیں پیاز اور مرچ کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ان سب چیزوں کو آٹے میں ملا کر گوندھ لیں پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر چپاتیاں پکالیں بچوں کو سکول کے لئے لنچ میں بنا کر دیں یہ بچوں کی نشونما کے لئے بہترین ڈش ہے

  • مزیدار اور لذیذ مصالحہ دار روٹی پراٹھا بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذیذ مصالحہ دار روٹی پراٹھا بنانے کی ترکیب

    اجزا:
    آٹا ایک کلو
    ہری مرچیں 4 عدد
    نمک حسب ضرورت
    پسا خشک دھنیا 2 چائے کے چمچ
    گھی آدھا کپ

    ترکیب:
    ہری مرچیں باریک باریک کُتر لیں آٹا گوندھ کر اس میں گھی ملا دیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں پھر ایک پیڑہ بیل کر اس میں گھی لگا کر اوپر مصالحہ چھڑک کر دوسرا پیڑہ بیل کر اس پر پھیلائیں اور کنارے انگلیوں سے دبا کر بند کر لیں تاکہ مصالحہ باہر نہ نکل جائے اس طرح یہ ایک دو ورقی پراٹھا بن جائے گا جس میں گھی اور مصالحہ بھرا ہو گا اس کو زیادہ نہ پھیلائیں تھوڑا موٹا رہنے دیں اسے بیل کر توے پر ڈالیں اور دونوں سایئڈوں پر گجھی لگا کر سرخ کرلیں گرم گرم پراٹھا چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • کونڈے کی چٹنی بنانے کی ترکیب

    کونڈے کی چٹنی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ثابت گول لال مرچ 20 عدد
    لیموں 2 عدد
    ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
    تیل 4 کھانے کے چمچ
    لہسن 4 جوئے
    نمک 2 کھانے کے چمچ
    زیرہ 2 چائے کے چمچ
    دھنیا 2 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    کونڈے میں ثابت گول لال مرچ لہسن نمک زیرہ دھنیا ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیں جب اچھی طرح خوب باریک ہو جائے تو اس میں تیل ٹماٹر اور لیموں کا رس ڈال کر مزید رگڑ لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائےتو باؤل میں نکال لیں مزیدار کونڈے کی چٹنی تیار ہے

  • اناردانہ کی لذیذ اور خوش ذائقہ چٹنی بنانے کی ترکیب

    اناردانہ کی لذیذ اور خوش ذائقہ چٹنی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    اناردانہ 120 گرام
    چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    تیل ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    اناردانےکو رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں پھر بلینڈر میں اناردانہ چینی اور لال مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر ایک پین میں تیل اور نمک اور اس آمیزے کو ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گاڑھی ساس تیار ہو جائے جب ساس تیار ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھندا ہو جائے تو کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • انار کے بیج کے حیران کن فوائد

    انار کے بیج کے حیران کن فوائد

    اردو نام اناردانہ عربی نام حب الرمان فارسی نام انار دانہ انگریزی نام پومی گرانٹ سیڈز ہے عام کھٹے کچے اناروں کو خشک کر لیں تو ان دنوں کو اناردانہ کہتے ہیں ذائقہ ترش مزاج سرد اور خشک ہے جبکہ اسکا رنگ سفیس اور سرخ ہے قبض کشاء ہے معدے کو طاقت دیتا ہے کھانا ہضم کرتا ہے بھوک بڑھاتا ہے انار دانہ پاؤڈر کو پانی کے ساتھ کھانے سے پیچش و اسہال میں آرام ملتا ہے انار دانی کی ہچٹنی بھی استعمال کی جاتی ہے یہ تیزابیت معدہ اور بد ہضمی میں بہت مفیا ہے اناردانے کا قہوہ روزانہ صبح خالی پیٹ پی لیں یہ آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے گا اور بند شریانیں کھولنے میں بھی مددگار ہوگا