Baaghi TV

Category: خواتین

  • گھر میں سٹیم فش بنانے کی آسان ترکیب

    گھر میں سٹیم فش بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی ثابت 1 کلو
    ادرک 4 گٹھیاں
    سویا ساس 2 ٹی سپون
    اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ
    ہری پیاز 10 عدد
    ٹماٹر 2 عدد
    آئل 3 کھانے کے چمچ
    اجوائن آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    چینی 2 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    مچھلی اچھی طرح دھو کر اس کے چاروں طرف چاقو سے گہرے کٹ لگا دیں تا کہ مصالحہ اچھی طرح اس میں رچ جائے پھر اجینو موتو چینی نمک کالی مرچ مکس کر کے مچھلی پر اچھی طرح مل کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں اس کے بعد مچھلی پیاز اجوائن مرچ ٹماٹر سویا ساس اور تیل ڈال کر 15 منٹ تک بھاپ پر اچھی طرح پکائیں مزیدار سٹیم فش تیار ہے چٹنی کے ساتھ کھائیں اور سرو کریں

  • سپائسی اور مزیدار مچھلی فرائی کرنے کا طریقہ

    سپائسی اور مزیدار مچھلی فرائی کرنے کا طریقہ

    اجزاء:
    مچھلی (پاپلیٹ یا سرمئی) آدھا کلو
    سفید زیرہ پسا ہوا آدھا کھانے کا چمچ
    سرخ پسی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    آٹا 1 کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    چائنیز نمک 1 چائے کا چمچ
    لیموں 1 عدد
    سفید سرکہ پاؤ کپ
    تیل 1 کپ
    آلو آدھا کلو چپس کی طرح کاٹ لیں

    ترکیب:
    نمک اور سفید سرکہ مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ہلدی لہسن زیرہ پاؤڈر مرچ پاؤڈر سویا ساس نمک اور لیموں کا رس ان تمام اجزاء کو کسی باؤل میں ڈال کر مکس کر کے پیسٹ بنا لیں آدھے گھنٹے بعد مچھلی دھو کر اچھی طرح مصالحہ پیسٹ اس پر لگا کر 2 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں کڑھائی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر مچھلی کر پیسیز پر آٹا لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں اور چپس فرائی کر کے مزیدار فرائی مچھلی چٹنی اور چپس کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار مچھلی کا سالن بنانے کا طریقہ

    مزیدار مچھلی کا سالن بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    مچھلی 250 گرام
    دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ثابت گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ 2 عدد
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر 2 عدد پیس کر ڈالیں
    زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    سوکھی میتھی آدھا کھانے کا چمچ
    دار چینی 1 عدد
    کالی مرچ 3 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    اجوائن آدھا کھانے کا چمچ
    سرکہ آدھا کپ
    کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
    پیاز 1 عدد چھوٹا
    دہی 1 کھانے کا چمچ
    لال مرچ پسی آدھا چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی 2 عدد
    بڑی الائچی 1 عدد
    گرم پانی آدھا کپ

    ترکیب:
    ایک برتن میں مچھلی ڈال کر اس میں نمک اجوائن سرکہ اور آدھا ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ملا لیں اسے 2 سے 3 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ لیں پھر اس مچھلی کو دھو لیں ایک دیگچی میں کھانے کا تیل گرم کریں اس میں پیاز ثابت گرم مصالحہ ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا فرائی کریں اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر لال مرچ نمک دہی کالی مرچ میتھی زیرہ پآڈر دھنیا پاؤڈر ڈال کر دس 5 منٹ بھون کر اس میں مچھلی ڈال دیں اور مزید 3 سے 4 منٹ بھون کر پانی ڈال کر 3 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں دم ختم ہونے پر ادرک ہری مرچ اور ہرے دھنیا سے گارنش کر لیں مزیدار مچھلی کا سالن تیار ہے

  • مچھلی کے کباب بنانے کی ترکیب

    مچھلی کے کباب بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی 500 گرام
    لہسن 6 جوئے
    پودینہ آدھی گٹھی
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    پیاز 2 عدد
    ہری مرچیں 6 عدد
    انڈے 2 عدد
    میدہ 3 کھانے کے چمچ
    اجوائن 1 چائے کا چمچ
    کٹی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    کالی مرچ ا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    مچھلی کے کانٹے نکال کر بیسن یا آٹے سے اچھی طرح دھو لیں پھر انڈوں کے علاوہ تمام اجزاء اور مچھلئی گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کرکے اس آمیزے کے کباب بنا لیں کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں انڈے پھینٹ لیں ایک ایک کر کے کباب انڈے میں ڈپ کر کے فرائی کرتے جائیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر کسی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں

  • مچھلی کے کباب بنانے کی ترکیب

    مچھلی کے کباب بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی 500 گرام
    لہسن 6 جوئے
    پودینہ آدھی گٹھی
    ہری مرچیں 6 عدد
    پیاز 2 عدد درمیانی سائز
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    انڈے 2 عدد
    میدہ 4 کھانے کے چمچ
    اجوائن 1 چائے کا چمچ
    کٹی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    کالی مرچ 1 چائے کا چمچ

    ترکیب:
    مچھلی کے کانٹے نکال کر آٹا یا بیسن مل کر صاف کر لیں انڈے کے علاوہ مچھلی اور تمام اجزاء گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کر لیں پھر اس آمیزے کے کباب بنا لیں کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں انڈے ایک پلیٹ میں انڈے پھینٹ لیں کباب انڈے میں ڈپ کر کے فرائی کریں گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں کسی بھی چٹنی اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں

  • چند ایسی علامات جن سے ہر خاتون کو خبردار رہنا چاہئے

    چند ایسی علامات جن سے ہر خاتون کو خبردار رہنا چاہئے

    ہمارے جسم کے اندر ہیر وقت متعدد عمل جاری رہتے ہیں جو ہارمونز کنٹرول کرتے ہیں مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہارمونز کا نظام زیادہ پچیدہ ہوتا ہے اور اس کا انتشار بھی زیادہ ہوتا ہے اگر ہارمونز کا نظام متاثر ہو تو مزاج روپ رویہ اور شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے ہار مونز متا ثر ہونے کی نشانیوں کا خواتین کو علم ہونا ضروری ہے تاکہ اس حوالے سے ڈاکٹر رجوع کر سکیں

    خواتین کے دماغ کا درجہ حرارت مردوں سے زیادہ ہوتا ہے ،تحقیق

    عام طور پر مسام بند ہو جانے کی وجہ سے کیل مہاسے نمودار ہوتے ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق کیل مہاسوں کا بے وقت نمودار ہونا ہارمونز کی تبدیلی کا نتیجہ ہے جسا کہ اینڈروجن کی سطح میں کمی کیل مہاسوں کے نکلنے کا باعث بنتی ہے ایسا خواتین کے ساتھ اکثر نوجوانی کے دور میں ہوتا ہے-

    اگر ہارمونز کا نظام متوازن نہ ہو تو جسمانی وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے بھلے آپ صحت بخش غزا کا استعمال کیوں نہ کریں مخصوص ہارمونز کی کمی یا زیادتی جسم میں چربی کی مقدار بڑھانے اور مسلز کے حجم میں کمی کیا باعث بنتی ہے مثلاً ایسٹروجن کولیسٹرول اور انسولین کی مقدار میں اضافہ جسم میں چربی کے اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ تھائی رائیڈز کی سطح میں کمی میٹا بولزم کو سست کر کے جسمانی حجم کو بڑھاتا ہے

    اچانک بہت زیادہ پسینہ بہنا اور متواتر بخار ہارمونز کی گڑ بڑ میں کمی کی بڑی علامات میں سے ایک علامت ہے ہارمونز جو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹروک کرتے ہیں ان میں گڑبڑ کی صورت میں اچانک گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے بخار کی کیفیت ہو جاتی ہے اور پسینہ بہنے لگتا ہے

    ویسے تو ہر ایک کو کسی نہ کسی کا تھکاوٹ کا سامنا رہتا ہے اگر کسی خاتون کو مناسب آرام کرنے کے باوجود بھی ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ہو تو یہ بھی ہا رمونز میں عدم توازن کی علامت ہو سکتی ہے

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    اگر کسی خاتون کو اکثر سر درد کی شکایت رہتی ہو تو یہ ایسٹروجن کی سطح میں کمی کی وجہ سے ہو سکتی ہے یہ ایسا ہارمون ہی جو خواتین کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے میٹابولک نظام کو کنٹرول کرتا ہے اس کی مقدار میں بہت زیادہ کمی آدھے سر کے درد اور چڑچڑے پن کا باعث بنتی ہے

    خواتین کے بالوں کا بہت زیادہ گرنا تھائی رائیڈ ،انسولین یا ٹیسٹو سیٹرون کے باعث ہو سکتاہے مردوں میں یہ ہارمونز ان کے جسم کو بھاری کرتا ہے اور بالوں سے بھرتا ہے جبکہ خواتین میں اس کی زیادہ مقدار بہت زیادہ بال گرنے کا باعژ بنتی ہے اکثر گنج پن کی طرف لے جاتی ہے

    بے خوابی ایک خطرنک علامت ہے یہ پروجسٹرون کی انتہائی کم سطح کے باعث ہوتی ہے طبی ماہرین کے مطابق یہ ہارمون نیند کو معمال پر لاتا ہے اور قدرتی طور پر پر سکون رکھتا ہے ایسٹروجن اور پروجسٹرون میں کمی اس وقت آتی ہے جب خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں

    بھوک اور اشتہا کو کنٹرول کرنے میں ہارمونز کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ہارمونز میں عدم توازن بھوک کو کنٹرول سے باہر کر دیتا ہے بھوک کو کنٹرول کرنے میں لپنن اور کیرلین اہم کردار ادا کرتے ہیں لپنن بھوک کم کرتا ہے جبکہ گیرلین جسم میں احساس پیداکرتا ہے کہ کب کھانا کھانا ہے

    اسقاط حمل اور پیدائشی نقائص کی وجہ بننے والے ایک اہم جین کا انکشاف اور علاج دریافت

    نظام ہاضمہ کے مسائل بھی ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے جنم لیتے ہیں مثلاً یسٹراجن کی سطح میں اضافہ آنتوں کے مائیکروفلور پر اثر انداز ہوتا ہے اس ہارمون کی مقدار میں اضافہ معدے کے درد اور جکڑن کا باعث بن سکتی ہے

    ہارمونز کے نظام میں عدم توازن کی ایک بڑی وجہ باتیں بھولنا اور چیزوں پر اپنی توجہ قائم نہ رکھ پانا ہے کورینسول اور ایسٹروجن کی سطح میں کمی اس کا باعث بنتی ہے

  • ٌلذیذ اور خوش ذائقہ مینگو آئس کریم ریسیپی

    ٌلذیذ اور خوش ذائقہ مینگو آئس کریم ریسیپی

    اجزاء:
    آم کا رس آدھا کلو چھان لیں
    کریم 2 گلاس
    دودھ پاؤ پیالی
    چینی حسب ذائقہ
    آئس کریم پاوڈر چائے کے دو چمچ

    ترکیب:
    ایک پین میں دودھ ڈال کر اس میں چینی اور آئس کریم پاوڈر شامل کر کے 3 سے 4 منٹ پکا کر اسے ٹھنڈا کر لیں پھر اس میں کریم پھینٹ کر ملا دیں اب اس آمیزے کو آئس کریم جمانے کے سانچے یا کسی برتن میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں برتن پلاسٹک یا شیشے کا نہ ہو پلاسٹک کے برتن میں آمیزی دیر سے جمتا ہے جبکہ شیشے کے برتن میں آئس کریم نکالنے میں دقت پیش آتی ہے 7 منٹ بعد نکال کر پھینٹیں پھر دوبارہ فریزر میں رکھ دیں 20 سے 25 منٹ میں آئس کریم تیار ہو جائے گی

  • عمدہ اور لذیذ مینگو کریم ڈیزرٹ ریسیپی

    عمدہ اور لذیذ مینگو کریم ڈیزرٹ ریسیپی

    اجزاء:
    آم آدھا کلو
    کریم آدھا پیکٹ
    چینی پاؤ کپ یا حسب ذائقہ پیس لیں

    ترکیب:
    کریم کو کسی برتن میں ڈال کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں آم کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں جب کریم خوب ٹھنڈی ہو جائے تو الیکٹرک بیٹر سے اچھی طرح پھینٹ لیں جب کریم پھول جائے تو اس میں چینی ڈال کر مکس کر لیں پھر آم کے ٹکڑے ڈال کر ان کو کریم میں اچھی طرح مکس کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں بہت مزیدار مینگو کریم ڈیزرٹ تیار ہے ایک گھنٹے بعد فریج سے نکال کر خود بھی کھائیں دوسروں کو بھی سرو کریں

  • آٹے والا سوجی کا حلوہ آسان ریسیپی

    آٹے والا سوجی کا حلوہ آسان ریسیپی

    اجزاء:
    سوجی آدھا کپ
    چینی آدھا کپ
    پانی 2 کپ
    گھی آدھاکپ
    آٹا پاؤ کپ
    بیسن 1 چمچ
    بادام کٹے 1 بڑا چمچ
    پستہ 1 چمچ
    کاجو 6 عدد

    ترکیب:
    چینی اور پانی کی چاشنی بنا کر سائیڈ پر رکھ لیں پھر کڑاہی میں گھی گرم کر کے اس میں سوجی بھونیں جب آدھی بھن جائے تو اس میں بیسن اور آٹا ڈال کر بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو چینی اور پانی کی چاشنی شامل کر دیں چمچ مسلسل ہلاتے رہیں جب گھی اوپر آ جائے تو باؤل میں نکال کر اوپر پستہ بادام اور کاجو سجادیں مزیدار آٹے والا سوجی کا حلوہ تیار ہے

  • خوش ذائقہ اور لذیذ فرنی بنانے کی ترکیب

    خوش ذائقہ اور لذیذ فرنی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    دودھ 1 لیٹر
    عرق گلاب 5 قطرے
    چاول کا آٹا 100 گرام
    چھوٹی الائچی 3 گرام سفوف
    پستے 50 گرام
    زعفران 1 گرام
    نمک چٹکی بھر
    بادام 5 عدد چھیل لیں

    ترکیب:
    دودھ کی آدھی مقدار میں چاول کا آٹا مکس کر لیں ایک دیگچی میں باقی دودھ ڈال کر ابال کر اس میں چاولوں کے آٹے والا دودھ ڈال ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں نمک اور چینی ڈال کر 3 سے 4 منٹ پکائیں تاکہ چینی اچھی طرح حل ہو جائے پھر اسے چولہے سے اتار کرکسی باؤل میں ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر گلاب کا عرق اور الائچی کا سفوف ڈال دیں اور زعفران کٹے ہوئے پستے اور بادام سے سجا کر سرو کریں