Baaghi TV

Category: خواتین

  • سوجی کی کھیر بنانے کی ترکیب

    سوجی کی کھیر بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    دودھ 1 لیٹر
    چھوٹی الائچی 6 عدد
    چاندی کے ورق 3 عدد
    گھی آدھی پیالی
    سوجی آدھا پاؤ
    چینی آدھا کپ
    بادام 2 کھانے کے چمچ گریاں
    پستہ 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں الائچی کے دانے ڈال کر کڑکڑائیں پھر سوجی ڈال کر بھونیں جب اچھی طرح بھن کر بادامی رنگ کی ہو جائے تو اس میں دودھ اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب فرنی گاڑھی ہو جائے تو کسی ڈش میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں جم جائے تو بادام اور پستے کی ہوائیاں چھڑک کر اور چاندی کے ورق لگا کر سرو کریں

  • ڈیلیشئس اور مزیدار اسفنج کیک گھر میں بنانے کا طریقہ

    ڈیلیشئس اور مزیدار اسفنج کیک گھر میں بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    میدہ آدھا کپ
    چینی آدھا کپ پیس لیں
    دودھ آدھا کھانے کا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    انڈے 2 عدد
    مکھن آدھا کھانے کا چمچ پگھلا لیں
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ یا کوئی بھی اپنی پسند کا فلیور لے لیں
    کریم جام حسب پسند
    یا
    پائن ایپل یا تازہ آم حسب پسند
    ترکیب:
    انڈے توڑ کر زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں سفیدی میں ڈیڑھ کپ چائے کے چمچ چینی ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے اتنا پھینٹیں کہ فوم بن جائے اب ایک دوسرے باؤل میں باقی بچی ہوئی چینی ڈال کر زردیاں ڈالیں اور مکس کریں پھر ایک کھانے کا چمچ دودھ اور ایسنس
    ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے مکس کریں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ایک ساتھ چھان کر چمچ سے زردیوں والے آمیزے میں ڈال کر مکس کر لیں ساتھ ہی سفیدی اور مکھن بھی ڈال کر کیک پین میں ڈال کر 200 ڈگری سینٹی گریڈ گرم کئے ہوئے اوون میں 15 منٹ کے کئے بیک کر لیں
    اپنی پسند کے مطابق کریم جام یا پائن ایپل یا تازہ آم کے ساتھ سجا کر سرو کریں

  • فروٹ کیک تیار کرنے کا طریقہ

    فروٹ کیک تیار کرنے کا طریقہ

    اجزاء:
    میدہ 6 اونس
    چینی 8 اونس
    میٹھا سوڈا 1 چائے کا چمچ
    مالٹے کے چھلکے دو چائے کے چمچ
    پانی 4 اونس
    مکھن 4 اونس
    اخروٹ ایک چوتھائی کپ
    نمک آدھا چائے ولا چمچ
    کشمش 2 کپ
    ونیلا ایسنس چند قطرے
    دہی آدھا کپ

    ترکیب:
    گول سانچے میں گھی لگا کر میدہ چھڑک دیں اور اس پر مزید مکھن لگا کر اخروٹ اور باداموں کی گریوں کے چھلکے اتار کر سانچے کے پیندے پر جما دیں ایک باؤل میں میدہ چینی آدھا کپ پانی نمک میٹھا سوڈا اور آدھا کپ دہی اور انڈے ڈال کر 3 منٹ تک پھینٹیں
    اور اس میں کشمش اخروٹ اور شیرے میں پکا ہوا مالٹے کا چھلکا اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کر لیں اب اس آمیزے کو سانچے میں دال کر 350 فارن ہائٹ پر یا 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں درمیانے شیلف پر رکھ کر 30 منٹ تک بیک کریں کوئی باریک سا تنکا ڈال کر چیک کریں اگر تنکا صاف نکلے تو کیک تیار ہے سانچے میں ہی ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھیں اور سانچے میں ہی کاٹنے کے لئے نشان لگائیں مزیدار کیک تیار ہے

  • مزیدار اور خوش ذائقہ پائن ایپل سویٹ ڈش رییسیپی

    مزیدار اور خوش ذائقہ پائن ایپل سویٹ ڈش رییسیپی

    اجزاء:
    پائن ایپل 1 ٹن
    بسکٹ 8 عدد چورا کئے ہوئے
    دودھ 4 کپ
    زردہ رنگ چھوٹا چمچ آدھا
    کاسٹرشوگر 2 کپ
    کریم 400 گرام
    کارن فلور 4 کھانے کے چمچ
    پائن ایپل ایسنس 2 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    پائن ایپل کے سلائسز کو توڑ چھوٹے ٹکڑے کر لیں ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر اس میں کاسٹر شوگر اور کارن فلور مکس کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں اس دوران چمچ مسلسل ہلاتی رہیں تا کہ پُھٹکیاں نہ بنیں گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس میں پائن ایپل ایسنس اور زردہ رنگ شامل کر کے مکس کر لیں پھر کریم شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اس میں پائن ایپل سلائس شامل کر کے مکس کر لیں شیشے کے باؤل میں ڈال کر اوپر بسکٹوں کا چُورا ڈال کر فریج میں رکھ دیں پائن ایپل سویٹ ڈش تیار ہے

  • مکسڈ فروٹ مربہ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    مکسڈ فروٹ مربہ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    مربہ فروٹ مکس 2 کلو
    چینی 2 کلو
    روح کیوڑہ 50 گرام
    سبز الائچی 10 عدد

    ترکیب:
    فروٹ مکس میں آم آلوچہ آلو بخارا سیب خوبانی آڑو اور ناشپاتی شامل ہیں اس کے علاوہ دیگر پھل بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں ان پھلوں کا مربہ بنانے کے لیے عام طور پر ایک ہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے مربہ تیار کرنے کے لئے ہمیشہ عمدہ قوسم کے پھل کا انتحاب کرنا چاہئے پھلوں کو پانی میں ڈال کر اچھی طرح سے اس قدر ابال لیں کہ پھل نرم نہ ہونے پائیں پھر دو کلو پانی میں دو کلو چینی ڈال کر چاشنی تیار کر لیں جب چاشنی تیار ہو جائے تو اس میں پھل ڈال کر اس قدر پکائیں کہ پھل گل جائیں اور چاشنی چڑھنے نہ پائے اب اس میں روح کیوڑہ اور الائچی ڈال کر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں مزیدار اور صحت بخش مربہ مکس فروٹ تیار ہے

  • بیسن کی برفی بنانے کا طریقہ

    بیسن کی برفی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بیسن آدھا کلو
    گھی آدھا کلو
    ناریل 2 کپ کدو کش کر لیں
    چینی 1 پاؤ
    پستہ 1 چمچ
    چاندی کا ورق 1 عدد

    ترکیب:
    کڑاہی می تیل ڈال کر اس میں بیسن کو اچھی طرح بھونیں پھر چینی ڈال کر بھونیں جب چینی پانی چھوڑنے لگے تو کڑاہی چولہے سے اتار کر اس میں ناریل شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں کسی ڈش میں گھی لگا کر آمیزہ ڈش میں پھیلا دیں اور چاندی کے ورق اور پستے سے سجا دیں جب جم کر سخت ہو جائے اس کے ٹکڑے کر لیں مزیدار بیسن کی برفی تیار ہے

  • گھر میں سوئس رول بنانے کا آسان طریقہ

    گھر میں سوئس رول بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    میدہ 2 کپ
    کوکو پاوڈر ڈیڑھ چمچ
    انڈے 2 عدد
    چینی آدھا کپ
    آئسنگ شوگر 1 چمچ
    کریم آدھا کپ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    انڈوں اور چینی کو اتنا پھینٹیں کہ جب وہ پھول جائیں تو میدہ اور بیکنگ پاؤڈر شامل کر کے آہستہ آہستہ مکس کریں پھر پانی اور چند قطرے لیمن جوس شامل کریں پین میں آئل لگا کر مکسچر ڈال کر پھیلا دیں گرم اوون میں 350 ڈگری پر دس منٹ تک بیک کریں کریم کو پھینٹ لیں جب پھول جائے تو آئسنگ شوگر اور کوکو پاوڈر شامل کر کے مزید پھینٹیں اور کیک پر کریم کو اچھی طرح پھیلا دیں اس کو آہستہ آہستہ رول کرتے جائیں یہاں تک کہ پورا رول ہوجائے کسی پیکٹ میں ڈال کر تھوڑی دیر کے لیئے فریزر میں رکھ دیں جب سرو کرنا ہو اس کے سلائس کاٹ لیں چاہیں تو پائن ایپل جوس بھی چھڑک لیں

  • بادامی دودھ جلیبی بنانے کا طریقہ

    بادامی دودھ جلیبی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ آدھا لیٹر
    جلیبی 1 پاؤ
    زعفران پاؤ چائے کا چمچ
    الائچی پاوڈر آدھا چمچ
    انڈے کی سفیدی 1 عدد پھینٹی ہوئی
    کھویا آدھا کپ
    بادام 50 گرام

    ترکیب:
    ایک پین میں دودھ زعفران چینی اور الائچی پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں جلیبیوں کو چوڑے پیندے والی ڈش پر پھیلا دیں اور اوپر پکا ہوا دودھ ڈال دیں پھر اوپر انڈے کی سفیدی کھویا اور بادام ڈال دیں اب اسے پندرہ سے بیس منٹ کے کیے 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں مزیدار بادامی دودھ جلیبی تیار کرلیں

  • ساگودانہ کی کھیر بچوں کی بہترین صحت کے لیے انمول خزانہ

    ساگودانہ کی کھیر بچوں کی بہترین صحت کے لیے انمول خزانہ

    اجزاء:
    دودھ ڈیرھ کلو
    ساگودانہ 50 گرام
    چینی 75 گرام
    الائچی 4 عدد
    بادام پستہ گارنش کے لیے

    ترکیب:
    ساگودانہ پانی میں تھوڑی دیر بھگو دیں یا ایک کپ پانی میں ابال کر نرم کر لیں پین میں دودھ ڈال کر گرم کریں ساتھ چینی اور الائچی ڈال دیں جب ابال آ جائے تو اس میں ساگودانہ ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں جب سارے اجزاء آپس میں اچگھی طرح مکس ہو کر کھیر کی شکل اختیار کر لیں تو چولہے سے اتار لیں بادام اور پستے سے گارنش کر کے سرو کریں

  • کھانا پکانے کے لئے کیسے برتن خریدیں؟

    کھانا پکانے کے لئے کیسے برتن خریدیں؟

    صحت کا دارومدار صرف غذا پر ہی نہیں بلکہ باورچی خانے اور اس میں استعمال ہونے والے برتنوں پر بھی ہے اکثر گھر کی اس انتہائی اہم جگہ پر بہت زیادہ لاپروائی برتی جاتی ہے مثلاً یا تو برتنوں کو اچھی طرح دھویا نہیں جاتا یا پھر برتن خریدتے وقت انتحاب میں احتیاط نہیں کی جاتی پہلے لوگ مٹی کے برتن استعمال کرتے جو صحت کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوا کرتے تھے آج مختلف دھاتوں سے بنے برتن استعمال کئے جا رہے ہیں انسانی تاریخ میں تانبے سے بنی اشیاء کےاستعمال کا آغاز تانبے کا دور کہلاتا ہے اس دھات سے دوسری اشیاء کے ساتھ برتن بھی بنائے جاتے تھے لیکن آج مختلف قسم کی دھاتوں سے بنے برتن استعمال ہو رہے ہیں

    دیہی علاقوں میں اکثر جگہوں پر آج بھی سالن بنانے کے لیے مٹی کی ہانڈیاں اور پانی کے لیے گھڑے استعمال کئے جاتے ہیں ان پر حرارت کی اچانمک تبدیلی کا اثر نہیں ہوتا کیونکہ یہ برتن مسام دار ہوتے ہیں مٹی کی ہانڈی میں کھانا پکانا بہت مفید ہے لیکن اگر اس کے اندر سیسے یا روغن کی پالش کی گئی ہو تو یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے

    پیتل جست اور تانبے کو ملا کر تیار کی جاتی ہے ابتدا میں پیتل کے برتن ہندو زیادہ استعمال کرتے تھے مسلمان تانبے کے سرخ برتنوں کو قلعی کروا کر استعما ل کرتے تھے کیو نکہ یہ برتن تیزابی اجزاء سے متاثر ہو کر کھانا خراب کر دیتے ہیں اسی لئے انہیں قلعی کروا کر استعمال کرنا بہتر ہے

    آج کے دور میں پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال بھی بہت زیادہ ہو رہا ہے لیکن ان کا استعمال نہایت ہی مضر صحت ہے ما ہرین طب کے مطابق پلاسٹک کے برتنوں میں ایک مادہ ڈی اوکسن پایا جاتا ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بنتا ہے خاص طور پر عورتوں میں چھاتی کے کینسر کا باعث بنتا ہے پلاسٹک کے برتنوں کا اوون میں بھی استعمال ہر گز نہ کریں ان کا استعمال ٹھنڈی اشیاء کرنے میں ہی بہتر ہے

    اسٹین لیس سٹیل کا استعمال دنیا بھر میں عام ہو چکا ہے یہ مہنگے ہونے کے ساتھ کھانا پکانے کے لیے بھی مناسب ہوتے ہیں بہت جلد گرم ہو جاتے ہیں اسی حرارت یکساں طریقے سے پورے برتن میں نہیں پھیلتی اسی لئے بڑی احتیاط اور تیزی سے چمچ چلانا پڑتا ہے یہ مضر صحت نہیں ہوتے کیونکہ ان کے پیندے میں تانبے اور ایلومینیم کی اضافی پرت لگائی جاتی ہے یہ دھات لوہے میں نکل دھات کی آمیزش سے تیار کی جاتی ہے

    پورسلین (تام چینی) حرارت کو جذب کرتے ہیں اور پکانے کے لیے مفید ہیں اور گیس کے چولہوں کے لیے بہتر دھات ہے لیکن اسے بہت احتیاط سے سنبھال کر استعماک کرنا پڑتا ہے چونکہ یہ دراصل لوہے کے بنے ہوتے ہیں اس نکے اوپر پورسلین کی تہہ چڑھائی جاتی ہے اسی لئے ذرا سی ٹھوکر لگنے پر اس کا روغن اتر جاتا ہے اور یہ بدنما فکھائی دینے لگتے ہیں

    لوہے کے توے کرچھے کڑاہے اور فرائی پین آج پھر سے بہت مقبول ہیں لوہے پر کچھ دنوں کے استعمال سے زنگ لگ جاتا ہے اور زنگ کینسر کا باعث بن سکرتا ہے

    الومینیم کے برتن سستے ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں لیکن یہ بہت مضر صحت ہوتے ہیں ایک مغربی محقق ڈاکٹر جارج ڈوفلسن کے مطابق ان برتنوں میں کھانا پکانے سے اس دھات کے کچچھ اجزا زہریلے مرکبات میں تبدیل ہو کر کھانے میں مل جاتے ہیں اور کچھ ؤٹامن ضائع کر دیتے ہیں بعض حساس معدے اس سے جلدی متاثر ہو جاتے ہیں جس سے الرجی ہو سکتی ہے اگر اس برتن کو چاقو یا چھری سے کھرچ کر صاف کرنا پڑے تو چکھ کر دیکھیں یہ پھٹکری جیسا محسوس ہو گا پھٹکری یلم ہے اور یہ ایلومینیم کا سالٹ ہوتی ہے بہتر ہے کہ یہ برتن استعمال نہ کیے جائیں

    جدید تحقیق کے مطابق تانبے کے برتن میں کھانا پکانا مضر ہے کچھ دھاتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی ذرو برابت مقدار بھی معدے میں چلی جائے تو مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں تانبا جسم کے لئے ٹانک ہے اور اس میں کھانا آسانی سے پکتا ہے اگر اس پر قلعی کروا کر استعمال کیا جائے تو مضر اثرات سے بچا جا سکتا ہے

    نان سٹک برتنوں کو کھانا نہ چپکانے والے برتن کہا جاتا ہے یہ دوسرے برتنوں کی نسبت مہنگے ہوتے ہیں اور آج کل کافی مقبول ہو رہے ہیں ان کی تیاری میں ایک مادہ ٹیفلون تیار ہوتا ہے جس کے بارے میں تحفظ ماحول کے امریکی ادارے نے بتایا ہے کہ ایسے برتنوں
    میں تیار کئے گئے کھانوں سے کینسر لاحق ہو سکتا ہے خاص طور پر ماں بننے والی خواتین کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے وہ ان برتنوں مین کھانا نہ پکائیں ورنہ پیدا ہونے والے بچے میں جسمانی نقائص جنم لے سکتے ہیں ٹیفلون نہ صرف انسانوں بلکہ پالتو جانوروں تک کو نقصان پہنچاتا ہے

    سب دھاتوں کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مٹی کے برتن صحت کے لئے ان سب سے بہتر ہیں ان کے استعمال سے نہ صرف مضراثرات پیدا نہیں ہوتے بلکہ یہ کئی بیماروں سے شفاء کے لئے ان برتنون میں کھانا پکان اور کھانا نہایت حیرت انگیز اثر رکھتا ہے