Baaghi TV

Category: خواتین

  • ایک سال اور اس سے چھوٹی عمر کے بچوں میں اچانک موت کی بڑی وجہ

    ایک سال اور اس سے چھوٹی عمر کے بچوں میں اچانک موت کی بڑی وجہ

    بے شمار تحقیقات سے ثابت ہے کہ ایک سال سے چھوٹے با لخصوص چھ ما سے چھوٹے بچے کو پیٹ کے بل لٹانے سے سوئیڈ کا رسک تقریبا 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے "سوئیڈ” دراصل ایک معروف میڈیکل اصلاح کا محفف ہے ( سڈن ان ایکسپلینڈ ڈیتھ) ایک سال سے چھوٹے بچے کی اچانک موت جس کی بظاہر کوئی وجہ نہ ہو اسے ” ایس آئی ڈی ایس” یعنی سڈن اینفینٹ ڈیتھ سینڈرم کہتے ہیں مغرب میں جب اس قسم کے واقعات زیادہ ہوئے تو اس کی وجوہات پر تحقیقات شروع کر دی گئیں جو آج تک جاری ہیں ان تحقیقات کے نتیجے میں بہت سے انکشاف سامنے آئے جن میں سے ایک ایس یو آئی ڈی ہے اس کی وجوہات میں سب سے اہم وجہ جس کے ناقابل تردید شواہد ملے وہ بچوں کو الٹا سلانا ہے جب اس پر آگاہی مہم بیک ٹو سلیپ چلائی گئی تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئے بچوں کو الٹا سلانے کی وجہ سے موت کا رسک کیوں بڑھ جاتا ہے اس کی جو ممکنہ وجوہات تحقیقت کے دوران سامنے آئیں وہ یہ ہیں

    الٹا سونے والا بچہ اپنا ہی نکالا ہوا سانس اندر کھینچتا ہے جس سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا لیول بڑھ جاتا ہے ناک اور گلے کے دبنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس سے سانس اچانک رک سکتا ہے پیٹ کے بل سونے والے بچے میں فشار خون اچانک گرنے اور دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے والے میگنیزم کے فیل ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں بچہ اپنے جسم کی حرارت کو فضا میں منتقل نہیں کر پاتا اور بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے گرم مرطوب ممالک میں یہ وجہ اہم ہے کوئی بھی سپیشلسٹ یا عام ڈاکٹر بھی بچے کو الٹآ سلانے کا مشورہ کبھی نہیں دے سکتا اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کا یہ مشورہ بہت ہی جہالت اور مجرمانہ لیول کا ہے البتہ جاگتے میں بچے کو کچھ دیر الٹا لٹانا کافی مفید ہوتا ہے اس سے ہاضمے کے مسئلے میں کافی فائدہ ہوتا ہے اور بچے کی جسمانی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے

  • لیمن آئس کریم بنانے کا طریقہ

    لیمن آئس کریم بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ 1کلو
    انڈے 4 عدد
    لیموں 4 عدد
    ڈبل کریم 2 کپ
    چینی 6 کھانے کے چمچ
    کارن فلور 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ایک دیگچی می‌دودھ ڈال کر گرم کریں جب ابال آ جائے تو اس میں کارن فلور ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے انڈے کی زردیاں الگ کر کے پھینٹ کر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں جب قدرے ٹھنڈا ہو جائے تو لیموں کا رس بیج نکال کر گودے سمیت ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر کے چینی ڈال کر ہلائیں پھر انڈے کی سفیدیاں اور ڈبل کریم ڈال کر پھینٹ لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں اس دوران ہر پندرہ منٹ بعد پھینٹیں پھر اس آمیزے کو سانچے میں ڈال کر جمالیں مزیدار لیمن آئس کریم تیار ہے

  • بادامی شاہی ٹکڑے ریسیپی

    بادامی شاہی ٹکڑے ریسیپی

    اجزاء:
    بریڈ سلائس 12 عدد
    گرم دودھ 1 کھانے کا چمچ
    بادام 1 کھانے کا چمچ
    پستے 1 کھانے کا چمچ
    فریش کریم 1 پیکٹ
    چینی 150 گرام
    کھویا آدھا کپ
    دودھ ڈھائی کپ
    کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ
    زعفران آدھا چائے کا چمچ
    گھی 2 چمچ

    ترکیب:
    بریڈ کے چار ٹکڑے کر کے گھی میں انھیں گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں اور ایک ٹرے میں رکھ دیں زعفران اور چینی کو ایک کپ دودھ میں مکس کر کے فرائی کی ہوئی بریڈ پر ڈالیں باقی دودھ میں کھویا اور فریش کریم ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور بریڈ پر ڈال کر 15 منٹ چھوڑ دیں اس کے بعد کٹے بادام پستے اور کیوڑہ ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی ڈگری گریڈ پر پندرہ منٹ تک بیک کرلیں مزیدار بادامی شاہی ٹکڑے تیار ہیں

  • چکن سپرنگ رول بنانے کی ترکیب

    چکن سپرنگ رول بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چکن بون لیس 500 گرام
    رول پٹی 12 عدد
    آئل 3 کھانے کے چمچ
    سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیاز 25 گرام
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    بند گوبھی 50 گرام
    شملہ مرچ 25 گرام
    گاجر 50 گرام
    سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید پسی مرچ 1 چائے کا چمچ
    کالی پسی مرچ 1 چائے کا چمچ
    چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    اوریگانو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    انڈا 1 عدد
    ہرا دھنیا 5 گرام چوپ
    ہری پیاز 5 گرام

    ترکیب:
    پین میں آئل ڈٍال کر گرم کریں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر 5 منٹ پکائیں پھر اس میں پیاز بند گوبھی شملہ مرچ گاجر نمک سویا ساس سرکہ کالی مرچ سفید مرچ چینی ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں پھر ہرا دھنیا اوریگانو پاؤڈر اور ہری پیاز ڈال دیں 2منٹ پکاکر چولہے سے اتار دیں رول کا مصالحہ تیار ہے اب رول پٹی کو ڈبل کر کے اس کے اندر مصالحہ بھر لیں اور انڈے کے سفیدی سے رول پٹی کو بند کر لیں اس طرح تمام رول بنا لیں کڑاہی می‌آئل گرم کریں اور اس میں ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • روسٹڈ چکن پراٹھا رول بنانے کا آسان طریقہ

    روسٹڈ چکن پراٹھا رول بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چکن بون لیس 1 پاؤ
    پودینہ آدھا کپ باریک کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    پیاز 1 عدد باریک کاٹ لیں
    لیموں 2 عدد
    ہری مرچیں 1 عدد
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ بھون کر پیس لیں
    تیل 1 کھانے کا چمچ
    میدہ ایک کپ
    تیل پاؤ پیالی میدہ گوندھنے کے لئے
    آٹا آدھی پیالی
    نمک حسب ذائقہ میدہ میں ڈالنے کے لیے
    املی کا گاڑھا رس آدھی پیالی
    پسی سونٹھ آدھا کھانے کا چمچ
    زیرہ آدھا کھا نے کا چمچ بھون اور پیس لیں چٹنی کے لیے
    کٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ چٹنی کے لئے

    ترکیب:
    ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں چکن لہسن ادرک کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں لال مرچ پسی سفید زیرہ لیموں کا رس کٹی کالی مرچ ہری مرچ اور پودینہ شامل کر کے ہلکا سا بھون کر اتار لیں پراٹھوں کے لئے آٹا میدہ تیل اور حسب ذائقہ نمک ملا کر گوندھ لیں پھر پیڑے بنا کر ایک ایک کر کے بیل لیں پھر آئل لگا کر پراٹھے کے لیے پیڑے بنا لیں اب انھیں دوبارہ بیل کر توے پر ڈال دیں اور سینک کر اچھی طرح دونوں طرف تیل لگا دیں جب براؤن ہو جائے تو اتار لیں املی کی چٹنی کے لئے املی کا گاڑھا رس چھان کر اس میں پسی سونٹھ زیرہ اور کٹی لال مرچ ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ پکا لیں پھر پراٹھے کے درمیان چکن رکھ کر املی کی چٹنی ڈال دیں اور پیاز رکھ کر رول بنا لیں اسی طرح سارے رول تیار کرلیں مزیدار روسٹڈ چکن پراٹھا رول تیار ہیں

  • لذیذ چکن پراٹھا رول بنانےکا طریقہ

    لذیذ چکن پراٹھا رول بنانےکا طریقہ

    اجزاء:
    چکن بون لیس 1 پاؤ کیوبز
    پیاز چھوٹی 1عدد باریک کاٹ لیں
    کھیرا 1 عدد کاٹ لیں
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ 1چٹکی
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    اجینوموتو پاؤ چمچ
    سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    لیموں آدھا
    پراٹھے 3عدد

    ترکیب:
    چکن کو سرکہ آدھا چمچ سرکہ نمک اور سویا ساس اور لیموں کا رس لگا کر رات بھر فریج میں رکھ دیں پین میں مکھن گرم کر کے ادرک لہسن پیسٹ اس میں ہلکا سا فرائی کریں 2 منٹ بعد اس میں چکن کالی مرچ اجینوموتو سفید زیرہ گرم مصالحہ شامل کر کے بھونیں پیاز اور کھیرا بقیہ کھیرے میں ڈال کر علیحدہ رکھ لیں پراٹھوں کو توے پر تل لیں پھر اس میں چکن کا آمیزہ پیاز اور کھیرا رکھ کر رول کر لیں گرم گرم پراٹھا رول تیار ہے کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • آلو قیمہ رول بنانے کا طریقہ

    آلو قیمہ رول بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    چکن قیمہ 1 کپ
    آلو 1 پاؤ
    میدہ پاؤ کپ
    پیاز درمیانی 1 عدد کاٹ لیں
    سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    مکھن 1 کھانے کا چمچ
    ہری مرچ 3 عدد
    ہرا دھنیا 1 کھانے کا چمچ
    مشروم 3 عدد
    انڈے 4 عدد 2 بوائل لر لیں
    تیل 1 کپ
    بریڈ کرمز حسب ضرورت
    چیڈر چیز حسب ضرورت کدو کش کر لیں

    ترکیب:
    ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائیں تو اسمیں چکن قیمہ چٹکی کلونجی نمک ہری مرچ اور مشروم شامل کر کے اسے پکائیں کہ چکن گل جائے جب چکن گل جائے تو اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں آلو ابال کر کے میش کر لیں اس میں چٹکی کلونجی میدہ سرخ مرچ نمک مکھن ہرا دھنیا اور ایک انڈا ڈال کر مکس کریں آلوؤں کے سارے آمیزے کو خشک میدہ لگاتے ہوئے ہاتھ سے گول یا چوکور شکل میں چپٹا کر لیں اور اس میں چکن قیمے کا آمیزہ چیز اور ابلے انڈے کے سلائس رکھ دیں ان کو سوئس رول کی طرح لپیٹ لیں پھر گول سلائس کاٹ لیں ایک انڈا پھینٹ لیں رول کو انڈے اور بریڈ کرمز میں رول کر کے 15 منٹ فریج میں رکھ دیں بعد میں تیل میں درمیانی آنچ میں فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو چٹنی کیچپ کے ساتھ سرو کریں کوٹنگ کے بعد اوون میں بھی بیک کر سکتے ہیں

  • ذائقہ داراور لذیذ چکن چیز رولز ریسیپی

    ذائقہ داراور لذیذ چکن چیز رولز ریسیپی

    اجزاء:
    چکن ابلا ہوا 1 کپ باریک باریک کر لیں
    بند گوبھی باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
    گاجر باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
    سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
    سرکہ 2 کھانے کے چمچ

    پین کیک بنانے کے لیے:
    میدہ 2 کپ
    کارن فلاور آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ
    دودھ ایک کپ
    انڈے 2 عدد
    کوکنگ آئل 2 کپ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں چکن بند گوبھی گاجر اور ہری مرچ پیاز ڈال کر ملا لیں پھر نمک کالی مرچ سویا ساس اور سرکہ اس میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں میدہ اور کارن فلاور کو ملا کر چھان میں اور دودھ میں انڈے پھینٹ کر اس میں ملا لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھیں پھر اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں اگر مکسچر گاڑھا ہو تو اس میں تھوڑا پانی ملا لیں نان اسٹک فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل برش کی مدد سے لگائیں اور ایک منٹ تک ہلکی آنچ پر گرم کر لیں پھر تھوڑا سا مکسچر پین میں پھیلا کرڈال لیں ایک سائیڈ سے اچھی طرح سے پکا کر نکال لیں اسی طرح سارے پین کیک بنا لیں پھر ایک ایک پین کیک کو پھیلا کر اس میں سبزیوں کی فلنگ ایک چمچ درمیان میں رکھ کر رول کر لیں انڈے کی سفیدی یا پانی کی مدد سے اچھی طرح کنارے چپکا لیں 15 سے 20 منٹس کے لیے فریج میں رکھ دیں کڑاہی میں کوکنگ آئل اچھی طرح گرم کر کے ان رولز کو درمیانی آنچ پر گولڈن فرائی کر لیں

  • مزیدار اور لذیذ بریڈ رول ریسیپی

    مزیدار اور لذیذ بریڈ رول ریسیپی

    اجزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
    انڈے 1 عدد
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    آئل 1 کپ
    نمک حسب ذائقہ
    باریک پسا قیمہ 1 پاؤ
    ہری مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
    لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ

    ترکیب:
    قیمے میں نمک لال مرچ پاؤڈر ادرک لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر تیل میں بھون لیں ڈبل روٹی کے کنارے الگ کر لیں اور ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں اور ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے اس میں ڈبو کر نکال لیں اور ہتھیلیوں میں دبا کر نچوڑ لیں اس طرح سے ڈبل روٹی نمکین ہو جائے گی اب ڈبل روٹی کو ہتھیلی پر رکھ کر اس میں قیمے کا آمیزہ چمچہ بھر کر رکھیں اور رول بنا لیں کڑاہی می‌تیل ڈال کر گرم کریں اور رول کو انڈے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں مزیدار بریڈ رول تیار ہیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور میٹھے سموسے بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور میٹھے سموسے بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    میدہ 500 گرام
    دودھ 500 گرام
    گھی 500 گرام
    چینی 400 گرام
    گاجر کا مربہ 100 گرام
    پستہ 12 عدد
    سیب کا مربہ 100 گرام
    بادام 20 گرام
    پسا ہوا ناریل 20 گرام
    سبز الائچی 10 عدد
    کشمش 50 گرام

    ترکیب:
    ایک برتن میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور شیرہ تیار کریں ایک پرات میں میدہ چھان لیں اس میں ایک چٹکی نمک دودھ اور گھی ڈال کر میدہ خوب اچھی طرح گوندھ لیں اس کے بعد ایک الگ برتن میں سیب اور گاجر کا مربہ پسا ہوا ناریل پستے اور بادام کی گریاں کاٹ کر کشمش اور سبز الائچی کے دانے ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح کچل کر مکس کر لیں ان میں آدھا شیرہ ڈال کر ملا دیں پھر میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور ان کو بیل لیں اور درمیان سے کاٹ کر دو حصے کر دیں اور شیرہ لیپ دیں ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا مربے والا آمیزہ رکھیں اور لپیٹ کر تکونی شکل میں سموسہ بنائیں کناروں کو خوب اچھی طرح دبا کر بند کریں اس کے بعد کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور سموسوں کو اس میں ڈال کر فرائی کریں لذیذ اور میٹھے سموسے تیار ہیں