Baaghi TV

Category: خیبر پختونخواہ

  • ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 جنوبی اضلاع سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں 2025 کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو ایریڈیکیشن نے جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، ایک ضلع ٹانک اور دوسرا ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیاتازہ کیسز میں یونین کونسل ملزئی ضلع ٹانک کی 16 ماہ کی بچی اور یونین کونسل میران شاہ-3 ضلع شمالی وزیرستان کی 24 ماہ کی بچی شامل ہے، ان کیسز کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں 15 خیبر پختونخوا، 6 سندھ سے، اور ایک ایک پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے آئندہ کم ٹرانسمیشن سیزن کے لیے جامع ویکسینیشن شیڈول تیار کیا ہے، اس سیزن کی پہلی مہم یکم سے 7 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں چلائی جائے گی، جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی، اس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے،اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا  کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک،  8 پولیس اہلکار معمولی زخمی

    دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک، 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی

    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    دیر بالا کے علاقے دو بندو سلام کوٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ سلام کوٹ کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت مارے گئے، ہلاک ہونے والے 4 دہشتگرد کی لاشیں بھی مل گئیں، ایک لاش علی الصبح ملی، 3 لاشیں کچھ دیر قبل دیر ہسپتال لائی گئیں،فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شہری بھی جاں بحق ہوا، جب کہ 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یہ دہشتگرد کچھ روز قبل پولیس پر حملے میں ملوث تھے، مقامی آبادی بھی اس آپریشن میں پولیس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہےآپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے شہری کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔

    خیبر پختونخوا سیلاب، پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن پر پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کہا کہ پولیس کے بہادر جوان پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اپنے فرائض تندہی سے انجام دیتی رہے گی۔

    آئی جی ذوالفقار حمید نے جوانوں کے جذبے، دلیری اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کا عزم آہنی ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

    ہنگو، ایف سی قافلہ پر حملہ،3 اہلکار شہید،17 زخمی

  • خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

    محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 16 اضلاع میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان بونیر میں پہنچا بونیر میں سیلاب کے باعث 26 ہزار 141 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،اور سوات میں 3 ہزار 750 اور دیر لوئر میں 617 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث شانگلہ میں 52 ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سب سے زیادہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچاخیبر پختونخوا میں سیلاب سے چاول، سبزیوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

    علیمہ کےبیٹوں کی گرفتاری، سانحہ 9 مئی کے مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

    خیبر پختونخوا سیلاب ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو سنگین نقصان

    9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی معاملات بہتر کرسکتی تھی،رانا ثنااللہ

  • خیبرپختونخوا اسمبلی: 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

    خیبرپختونخوا اسمبلی: 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

    خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری کردیا۔

    نئے ارکان سے 25 اگست کو اسمبلی اجلاس میں حلف لیاجائے گا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ارکان سے حلف لینے کے شیڈول مانگنے پر ایجنڈے میں حلف شامل کیا، مذکورہ 25 ارکان 20جولائی کو گورنرہائوس میں حلف اٹھاچکے ہیں، مذکورہ ارکان سے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا تھامذکورہ 25 اپوزیشن ارکان نے 21 اور 31 جولائی کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کیا، مذکورہ ارکان اسمبلی معمول کی کارروائی میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 25 ارکان کے دوبارہ حلف سے سینیٹ انتخابات کالعدم ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا، اگر ارکان دوبارہ حلف لیتے ہیں تو سینیٹ کے دونوں انتخابات کالعدم ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کالعدم ہونے کی صورت میں 12 سینیٹرز کا انتخاب دوبارہ کرنا پڑے گا، ارکان کی جانب سے اسمبلی کارروائی میں حصہ لینے کا عمل بھی کالعدم ہوگا۔

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی، تابش قیوم گلگت پہنچ گئے

    دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ نے سینیٹ انتخابات نہیں صرف ارکان کا حلف چیلنج کیا، ہائی کورٹ کی ہدایت پر دوبارہ حلف کی صورت میں مذکورہ رٹ نمٹادی جائے گی لیکن سینیٹ الیکشن کالعدم قرارنہیں دیئے جائیں گے، سینیٹ انتخابات تب کالعدم ہوں گے جب انھیں چیلنج کیا گیا ہو۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے صرف ارکان کا حلف چیلنج کیا، سینیٹ الیکشن نہیں تو اسے کیسے کالعدم قراردیاجائے گا؟ اسپیکر نے نئے ارکان سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا تھا، اس کو ایجنڈے میں شامل کیا تھا، جب اسپیکر نے انکار نہیں کیا تو ایڈمنسٹریٹو پاور کیسے استعمال ہو سکتی ہے؟ ہمارا سوال یہ ہے، اگر اسپیکر انکار کرے تو اس کے بعد ایڈمنسٹریٹو پاور استعمال ہوسکتی ہے۔

    بنگلادیش نے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی

  • خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اور موسمی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پیٹ و آنتوں کی بیماریوں، ہیضہ، ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے بعد اب تک مختلف انفیکشنز کے 12 ہزار 313 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سانس کی بیماریوں کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 668 ہو گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں اسکیبیز کے 381 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اسکیبیز کے کیسز کی مجموعی تعداد 1200 ہو گئی ہےپشاور میں مجموعی طور پر آنکھوں کے انفیکشنز سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 224 ہو گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لشمینیا کے بھی 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

    دستاویز کے مطابق صرف ڈائریا کے 11 اضلاع سے 2 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دیر لوئر سے سب سے زیادہ 823، سوات سے 591، بونیر سے 319 اور باجوڑ سے 262 کیسز شامل ہیں دیگر اضلاع میں بھی درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خونی پیچش کے 116 مریض جبکہ ملیریا کے 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے بھی 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں صوابی میں 8، دیر لوئر میں 6 اور باجوڑ میں ایک کیس شامل ہے متاثرہ علاقوں میں خارش اور دیگر جلدی امراض کے سینکڑوں مریض بھی سامنے آئے ہیں دستاویز کے مطابق تورغر میں 172، دیر لوئر میں 125 اور شانگلہ میں 128 جلدی امراض کے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    سیکریٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور موبائل اسپتال موجود ہیں اور ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے،سانپ اور کتوں کے کاٹنے کی ویکسین متاثرہ اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں جبکہ نفسیاتی امراض میں اضافے کے باعث ماہرینِ نفسیات پر مشتمل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں-

  • سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ،ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے، ابتدائی تفصیلات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بحالی کا کام بھی کر رہے ہیں، اور ان علاقوں میں کھانے، پینے سمیت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

    انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں، متاثرین کو روزگار، گھروں کی تعمیرِ نو اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سیلاب متاثرین کے لیے مزید فنڈز بھی مختص کیے جائیں گےخیبرپختونخوا حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

    سندھ میں کوئی دوسرا صوبہ نہیں بنایا جائے گا۔شرجیل میمن

  • صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیلاب میں شہید افراد کےدرجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ سیلاب سے ہونے والےنقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پہلےمرحلے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، شہداء کےاہلخانہ اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی جاری ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کےنقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے۔

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن جن کے گھر تباہ ہوئےہیں، انہیں گھر بنا کر دیں گے، جن کےکاروبار متاثر ہوئے ہیں انہیں بھی بھرپور پیکیج دیا جائےگا،لائیو اسٹاک کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائےگا،متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کے لیے3 ارب کےعلاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کیےگئے ہیں-

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

  • موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

    موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق آج پھر صوبوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی آفت کا مقابلہ کررہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں کوئی تفریق نہیں کی جائے، موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر بونیر میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ناگہانی آفت میں جاں بحق افراد کےلواحقین سے افسوس کرنے آیا ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے، شمالی علاقہ جات میں گزشتہ چند روز کے واقعات پر پوری قوم اشکبار ہے، انسانی جانوں کے ضیاع سے بڑھ کر دکھ کی کوئی اور بات نہیں ہوسکتی، بادل پھٹنے سےآبی ریلے نے طغیانی کی شکل اختیار کی جس سے نقصانات ہوئے ، 350 سے زائد افراد جاں بحق ، سیکڑوں زخمی اور لاپتا ہیں۔

    حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہوتا لیکن حکومت پر تنقید کی جاتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    انہوں نے کہا کہ 2022میں جب سیلاب آیا تو جہاں تک ممکن ہوسکا وہاں تک گیا تھا، 2022 کے سیلاب میں بھی دلخراش واقعات دیکھے تھے، وفاق نے2022کےسیلاب میں امدادی رقوم کےعلاوہ 100 ارب روپے دیے تھے، وفاق آج پھر صوبوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی آفت کا مقابلہ کررہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں کوئی تفریق نہیں کی جائے، موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رضوان اور شاہین کی تنزلی

    وزیراعظم نےکہا کہ غیرقانونی ہوٹل بنانا اور اس کی اجازت دینا ناقابل معافی جرم ہے، تجاوزات کے خلاف سخت پالیسی اپنانا ہوگی، دنیا کے کسی قانون میں تجاوزات کی کوئی گنجائش نہیں ہے،متعلقہ اداروں کے مطابق بارشوں کے مزید2 اسپیل آنے ہیں، متوقع بارشوں کے پیش نظر ہمیں اپنی تیاری کرنا ہوگی، ہم انسانی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج اور سول انتظامیہ کے ریسکیو آپریشنز کو سراہتے ہیں، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج دن رات سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہے پاکستان ایک گھر ہے اس کو ہم سب نے مل کر سنوارنا ہے،قرضوں سےنجات کیلئے ہمیں اپنا پیسہ ٹھیک جگہ پر استعمال کرنا ہے، تجاوزات پیسے کے ضیاع کے مترادف ہیں، تحریک چلائیں کہ ندی نالوں کے ساتھ تعمیرات نہ ہوں،وفاق کےتمام وسائل متاثرہ عوام کیلئے بروئےکار لائیں گے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے انتہائی متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے۔

    پاک امریکا تعلقات : دنیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ،واشنگٹن پوسٹ