ایس ایچ او سول لائن فرحان حسین کی جیل سے بھاگنے والے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد سیلفی بھی لی گئی..یہ دو دن پہلے جیل سے بھاگ گیا تھا جس کو آج فیصل آباد سے دوبارہ پکڑ لیا گیا۔ثناءاللہ عرف سنی کی دو دن پہلے سول جج کے پاس پیشی تھی جس کے بعد وہ فرار ہوا تھا
Category: بہاولپور
بہاولپور صوبہ بحالی کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش
ڈاکٹر محمد افضل ایم پی اے اور
چودھری احسان الحق ایم پی اے
نے پنجاب اسمبلی میں بحالی صوبہ بہاولپور کی قرارداد جمع کروا دی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ بہاولپورصوبہ فوری طور پر بحال کیا جائے اور جو قراداد بحالی صوبہ بہاولپور کی پنجاب اسمبلی سے منظور ہوئی تھی اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحال کی جائےمحبوبہ کوفون کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
کہروڑپکا کے نواحی علاقے موضع ہردو تھیہم میں نوجوان60فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ مظہر نامی شخص کنویں کے قریب ٹہلتا فون پر بات کر رہا تھا اور اندر جا گرا۔
ریسکیو نے1 گھنٹہ کےریسیکو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں میں گرنے والے شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔طبی امداد کے بعد نوجوان کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیابہاولپور آئل ٹینکر الٹ گیا متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے علاقہ مکین بڑے نقصان سے بچ گئے
آج علی الصبح بہاولپور کے شمالی داخلی راستے کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ہزاروں لیٹر آئل جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پھیل جانے سے آمد و رفت منقطع ہوگئی۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی بروقت کاروائی سے متعلقہ اداروں ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچا اور ادارے کی گاڑیوں کی مدد سے متاثرہ جگہ کو مٹی سے پر کر دیا جس سے مسافر حضرات اور اہل علاقہ الحمداللہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہے۔۔
ضلعی انتظامیہ اور محکموں کے باہمی ربط نے اہل علاقہ کو احمدپور شرقیہ جیسے سنگین حادثہ سے بچا لیا …. جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں .بہاولپور : ملتان روڈ پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا
بہاولپور ملتان روڈ پر شریف آباد کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ ٹینکر لیک ہونے کے باعث ٹینکر میں موجود پٹرول سڑک بہنے لگا
جبکہ ریسکیو اور پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں 28 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا
جس کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر میں 28 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا اس دوران پٹرول گرنے والی مین ہائی وے روڈ کو دونوں اطراف سے تمام تر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا پٹرول سے بھرا آئل ٹیکنر آبادی کے مقام پر الٹا جس کے باعث پٹرول بہہ کر سڑک کے قریبی آبادی میں بھی داخل ہونا شروع ہوگیا تاہم ریسکیو کی ٹیم نے پٹرول گرنے والے مقام کو ممکنہ حادثے کے پیش نظر پانی سے واش کرنا شروع کردیا پچھلے دوگھنٹے سے مین ہائی وے روڈ پر ملتان روڈ مکمل طور پر بند کردی گئی جبکہ اس دوران سندھ اور پنجاب کی ٹریفک کو جی ٹی روڈ کے ذریعے متبادل راستہ دے کر شہر کے اندر سے ٹریفک کو گزارا جارہا ہے.ریفرنڈم کروا لیں عوام صوبہ بہاولپور چاہتے ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ صوبہ بہاول پور کی ایک تاریخ ہے اور صوبہ موجود تھا شاہ محمود قریشی صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا مجھے نہیں پتہ کہ 1985 سے پہلے کسی نے صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں شور مچایا ہو مخدوم شاہ محمود سے ملاقات پر پوچھوں گا کہ اگر کوئی تاریخ صوبہ جنوبی پنجاب ہے تو بتائیں ۔وہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے جلسہ بہاول پور میں عمران خان نے صوبہ بہاول پور کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔سوئٹزلینڈ جیسا چھوٹا ملک ہوسکتا ہے تو بہاول پور صوبہ کیوں نہیں بن سکتا ۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں میں کوئی دم ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ رہتا۔اس خطے کے لوگ جنوبی پنجاب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ریفرنڈم کروا لیں کہ عوام صوبہ بہاول پور چاہتے ہیں۔ امید ہے ہماری بات سنی جائے گی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے کسی کی بھی سپورٹ ملی ضرور لیں گے ن لیگ کا ساتھ دینے کی بات نہیں ہے صوبہ بحالی کے لیے ہر دروازے پر جائیں گے میں اس دھرتی کا سپوت ہوں میں اپنا فرض اسمبلی فلور پر ادا کرتا رہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ احتجاج کا ابھی تک نہیں سوچا، حکومت کے ساتھی ہیں آخری وقت تک اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیں گے اور انہیں سے مدد لیں گے ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرنی ہے اورہماری توقعات بھی انہیں سے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ ن لیگ کے رہنماء و سابق وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائشگاہ گئے اور ان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
بہاولپور نوجوان مرکزی عیدگاہ کے مینار سے کود گیا
بھاولپور نوجوان نے مرکزی عید گاہ کے مینار سے کود کر خودکشی کرلی.ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ دو تین مرتبہ پہلے بھی خود کشی کی کوشش کر چکا تھا۔نوجوان سلطان کالونی کا رہائشی تھا جس کا نام ابرار احمد ولد محمد یونس بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو نے کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی

بہاولپور 4 روز سے گم بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے
بہاولپور تھانہ بغداد کی حدود میں 4 روز سے گمشدہ بچہ ایس ایچ او بغدادالجدید اور انکی ٹیم کی محنت سے مل گیا
بچے کے والد اور معززین نے ڈی ایس پی سٹی صاحب کے آفس آ کر ڈی ایس پی صاحب ، ایس ایچ او اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
