Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • بہاولپور ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کا ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان

    بہاولپور ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کا ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان

    این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ووٹرز ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان کو تیر کا نشان سمجھیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کرائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا فیصلہ جذبۂ خیرسگالی کے تحت کیا ہے، پیپلز پارٹی ضمنی انتخاب میں اپنے امیدواروں کو دستبردارکررہی ہے اورپارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سعود مجید نے کہا کہ این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی،مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک منیر چنڑ اور سعد مسعود کے کاغذات نامزدگی جمع ہیں تاہم امیدوار کے نام کا حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔

    پریس کانفرنس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کا اہم اجلاس بھی ہوا، جس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ این اے 168 بہاولپور کی نشست سابق ایم این اے اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے، جس پر ضمنی انتخاب 27 ستمبر کو شیڈول ہے۔

  • بچے کی پیدائش کی خوشی،مٹھائی کھانے پر 9 افراد ہسپتال پہنچ گئے

    بچے کی پیدائش کی خوشی،مٹھائی کھانے پر 9 افراد ہسپتال پہنچ گئے

    "بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکاں میں مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری طور پر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 4 کمسن بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی گئی تھی، جس کے استعمال کے بعد اہلِ خانہ کی طبیعت بگڑ گئی۔ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے

  • مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد اقبال چنڑوفات پا گئے

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد اقبال چنڑوفات پا گئے

    بہاول پور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ کو برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد ان کا آپریشن بھی کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔واضح رہے کہ مرحوم پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

  • بہاولپور: ہوٹل میں اونچی آواز میں بات کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا

    بہاولپور: ہوٹل میں اونچی آواز میں بات کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا

    بہاولپور: شہر کے یونیورسٹی چوک پر واقع ایک نجی ہوٹل میں اونچی آواز میں بات کرنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جہاں مبینہ طور پر لاتوں، گھونسوں اور کرسیوں کا استعمال کرتے ہوئے طالبہ اور اس کے ساتھی پر حملہ کیا گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سیڑھیوں سے نیچے اترتا ہے اور ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھے شخص پر اچانک حملہ کر دیتا ہے۔ فوٹیج میں حملہ آور کو کرسی اٹھا کر مارتے اور پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج کے مطابق جب لڑکی حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ اسے بھی دھکا دیتا ہے، جس سے وہ زمین پر گر جاتی ہے۔متاثرہ طالبہ کے مطابق وہ اپنے ساتھی کے ساتھ نجی ہوٹل میں بیٹھی ہوئی تھی۔ اس دوران وہاں موجود ایک شخص اور اس کی اہلیہ اونچی آواز میں گفتگو کر رہے تھے، جنہیں خاموشی سے بات کرنے کا کہا گیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ اس بات پر مذکورہ شخص مشتعل ہوگیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا۔طالبہ کے مطابق ملزم ابتدا میں وہاں سے چلا گیا، تاہم کچھ دیر بعد دو دیگر افراد کے ہمراہ واپس آیا اور اس کے ساتھی سمیت اس پر تشدد کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • شیر باغ چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا

    شیر باغ چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا

    ‎بہاولپور: شیر باغ چڑیا گھر میں خوشی کی ایک اور خبر سامنے آئی ہے جہاں شیرنی سامسن نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق نومولود بچوں اور ان کی ماں کی حالت تسلی بخش ہے اور دونوں کو خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
    ‎شیر باغ چڑیا گھر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیاض نے بتایا کہ شیرنی اور اس کے تینوں بچوں کو انتہائی نگہداشت کے لیے ایک علیحدہ انکلوژر میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ماہر عملہ مسلسل ان کی صحت اور نشوونما پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
    ‎انتظامیہ کے مطابق شیرنی کو غذائیت سے بھرپور قیمہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ صحت مند رہے اور اپنے بچوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کر سکے۔ دوسری جانب نومولود بچے اپنی ماں کا دودھ پی رہے ہیں اور ان کی نشوونما معمول کے مطابق جاری ہے۔
    ‎چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً ڈھائی ماہ قبل ایک اور شیرنی مانو نے بھی دو بچوں کو جنم دیا تھا۔ تازہ پیدائش کے بعد شیر باغ چڑیا گھر میں شیروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے، جو چڑیا گھر کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
    ‎انتظامیہ کے مطابق جانوروں کی افزائش نسل کے کامیاب پروگرام اور بہتر نگہداشت کے باعث چڑیا گھر میں جنگلی حیات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نومولود بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہو کر عوام کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔
    ‎شیر باغ چڑیا گھر بہاولپور ملک کے اہم چڑیا گھروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کی افزائش، نگہداشت اور تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • دریائے ستلج سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    دریائے ستلج سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    احمد پور شرقیہ: دریائے ستلج میں بستی کبیر خان، موضع سرور آباد کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی دیکھی گئی، جس پر مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دریا کے دوسرے کنارے سے لاش کو نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا۔بعد ازاں لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے عمل کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال احمد پور شرقیہ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
    پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

    رپورٹ،حبیب خان

  • بہاولنگر،محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلیے ڈی پی او،ڈی سی کا چشتیاں شہر کا دورہ

    بہاولنگر،محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلیے ڈی پی او،ڈی سی کا چشتیاں شہر کا دورہ

    (بہاولنگر باغی ٹی وی محمد عرفان نامہ نگار )محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران اور ڈی سی بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کا چشتیاں شہر کا اہم دورہ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کے ہمراہ چشتیاں شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا جائزہ لینا تھا۔ دورانِ وزٹ دونوں افسران نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے فیلڈ افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او اور ڈی سی نے چشتیاں شہر میں محرم الحرام کے روایتی اور لائسنس یافتہ جلوسوں کے راستوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حساس مقامات اور جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے۔

  • بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان کا خاتون پر تشدد،  گھر نذرِ آتش کردیا

    بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان کا خاتون پر تشدد، گھر نذرِ آتش کردیا

    بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے کے تنازع پر مبینہ طور پر ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے گھر کو آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے کے تنازع پر مبینہ طور پر خاتون کے گھر کو آگ لگا دی گئی آگ نے مزید دو گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے پہلے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کے گھر کو آگ لگا دی آگ تیزی سے پھیلی اور قریبی دو مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرہ گھروں میں موجود نقدی، زیورات اور دیگر سا ما ن جل کر خاکستر ہوگیا متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ملزمان جاتے ہوئے 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔

    متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں کا وین ڈرائیور پر شدید تشدد

    طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں کا وین ڈرائیور پر شدید تشدد

    بھکر کے نواحی علاقے برکت والا میں کالج طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے وین ڈرائیور پر شدید تشدد کیا۔

    پولیس کے مطابق چند اوباش افراد نے طالبات کو تنگ کرنے کی کوشش کی، جس پر وین ڈرائیور قاسم نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں منع کیا ڈرائیور کے روکنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر قاسم پر تشدد کیا۔ بتایا گیا ہے کہ 4 افراد نے ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے آدھ موا حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا –

    ڈی پی او شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور اوباش عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔

  • مشترکہ بزنس فورم میں شرکت  کیلئے وزیرِ اعظم  2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ

    مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ

    وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کریسچئین اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے ویانا روانہ ہوگئے۔

    وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں، وزیرِ اعظم ویانا میں فیڈرل چانسلری میں کرسچئین اسٹاکر سے دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے اس کے علاوہ دونوں رہنما سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے معروف کاروباری شخصیات کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے وزیرِ اعظم ویانا میں اقوامِ متحدہ کے تحت منعقدہ ‘پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ’ کے موضوع پر خصوصی تقریب میں بھی شرکت و خطاب کریں گے وزیرِ اعظم اس دوران انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور آسٹریا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور سرمایہ کاری، سلامتی اور عالمی تعاون کے شعبوں میں روابط مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔