چکوال۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پیر کے روز بتایا کہ پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا امکان کم ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے کچھ قانونی ضروریات پوری کی جانی ہیں جس کی وجہ سے فوری طور پر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے۔وہ کوٹ سرفراز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ راجہ یاسر سرفراز نے مزید بتایا کہ نارتھ پنجاب یونیورسٹی کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے اور سردست اس یونیورسٹی کیلئے ضلع چکوال میں وافر سرکاری زمین موجود ہے اور کوئی پرائیویٹ زمین سردست حاصل کرنے کی ضرورت نہیں اور یہ تاثر درست نہیں کہ قصبہ تھوہا بہادر کی پرائیویٹ زمین میں اپنی زمین کو فائدہ پہنچانے کیلئے حاصل کروا رہا ہوں۔تھوہا بہادر والوں کی خواہش کا احترام ہوگا اور انکی کوئی اراضی حاصل نہیں کی جا رہی۔ ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ مال نے جو پانچ کنال دس مرلے اراضی جس پر اربوں روپے کے پلازے اور مارکیٹیں عوام نے تعمیر کیے ہیں اور غلام دستگیر نامی کو یہ پلازے اور مارکیٹیں منتقل کردی گئی ہیں اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی غلام دستگیر کو پلازے،مارکیٹیں نہیں دی جا سکتیں۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 1900کنال سرکاری اراضی پر قابضین اور اس اراضی کو فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ضلع چکوال میں کسی کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پختہ تعمیرات، مکانات اور پلازوں کو گرانا کوئی درست عمل نہیں اور اس حوالے سے یقین دلاتا ہوں کہ پلازوں، مارکیٹوں کی توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی جس کے پاس ملکیت کے ثبوت نہیں اس کو بہرحال سرکاری زمین واپس کرنا ہوگی۔
Category: چکوال

غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور گرفتار
چکوال۔ (اے پی پی)کلر کہار پولیس نے گاڑی میں دوعدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور محمد تصور نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال گاڑی نمبری FDW 5834 کو روک کر چیک کیا گیا جس میں ملزم تصور اقبال ولد علی احمد ساکن سرگودھا نے دو عدد سلنڈر سی این جی غیر قانونی طور پر نصب کررکھے تھے جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔ اے ایس آئی عدیل فیاض نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

ہسپتال روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چاقو کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا
چکوال۔ (اے پی پی)ہسپتال روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چاقو کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا۔ یاسر عباس ولد واصف حسین ساکن دیوالیاں تحصیل و ضلع چکوال نے تحریری درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مین چوک ہسپتال روڈ پر موجود تھا کہ ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل نمبریCHK 6405 پر سوار ہوکر آیا اسے آکر ٹھوکر ماری جس کو ہدایت کی کہ وہ آرام سے چلائے تو وہ طیش میں آگیا جس نے متعدد وار چاقو کے کر کے اسے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر بلاول حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تھانہ صدر کے علاقہ بہکڑی سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد
چکوال۔ (اے پی پی)تھانہ صدر کے علاقہ بہکڑی سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ چھبیس سالہ عاشق رسول ولد محمد مجاہد ساکن نواب ٹاؤن کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد اسکی لاش بہکڑی کے قریب ویران کھیت میں چھادی، علاقہ کے لوگوں کی نشاندہی پر صدر پولیس نے مقتول عاشق رسول کی نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے بعدمقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تلہ گنگ میں چارسالہ بچہ بور میں گر کر جانبحق
تلہ گنگ میں 4سالہ بچہ 8انچ چوڑے بور میں گر کر جانبحق: ریسکیو
4سالہ بچہ ٹیوشن جا رہا تھا کہ زیر تعمیر گھر کے بور میں گر گیا بور 8 انچ چوڑا اور 220 فٹ گہرا تھا، ریسکیو آپریشن کمانڈر بلال قاسم نے بتایا کہ قاسم عباس ولد غلام جعفر نامی 4 سالہ بچہ بور میں بیگ سمیت گرا جو 12 فٹ گہرائی میں جا کر رک گیا، ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن چکوال سے روانہ ہوئیں اہل علاقہ اور ریسکیو 1122 ٹیم نے مل کر بچے کو 4 گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد نکالا، بچے کا سانس اور دل کی دھڑکن نہیں چل رہے تھے CPR کرتے ہوئے سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی ۔
رپورٹ عمران رسول تلہ گنگ
کلرکہار موٹر وے پر ٹرالر اور مسافر بس آپس میں ٹکراگئے،3 افراد جاں بحق، 17زخمی
چکوال۔ (اے پی پی) کلرکہار موٹر وے پر ٹرالر اور مسافر بس آپس میں ٹکراگئے،3 افراد جانبحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور FWO کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹرامہ سینٹر کلرکہار منتقل کیا، حادثہ دوسری لائن سے ٹرالر ڈیوائیڈر لائن عبور کرنے کے دوران پیش آیا،مسافر بس چک نمبر 15 شمالی تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا سے چکوال کے تحصیل تلہ گنگ جارہی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد شمل ولد نصیر احمد ساکن رحیم یار خان عمر بیس سال، غلام عباس عمر چالیس سال ساکن ضلع مظفر گڑھ، 16سالہ بچے کی شناخت نہیں ہوئی۔زخمیوں میں علی رضا ولد الفت حسین، ارسلان حیدر ولد شوکت حسین، نسیم عباس ولد ذوالقرنین حیدر، علی رضا ولد محمد رمضان، علی حسن ولد ذاکر حسین،محمد ظریف ولد قادر بخش، حیدر ولد امیر مختار، وحید اللہ ولد ناطق حسین، بلال ولد محمد اسلم، ندیم ولد مختار، نعیم ولد غلام عباس، ضمیر ولد عنصر عباس، فیاض ولد امتیاز حسین، سمیع اللہ ولد غلام حسین، قیصر ولد گلزار حسین، سید فیاض ولد امتیاز حسین، سمیع اللہ ولد صدام شامل ہیں۔

دو جعلسازوں نے بینک میں سادہ لوح شخص کو1لاکھ30ہزار روپے سے انوکھے طریقے سے محروم کر دیا
چکوال۔ (اے پی پی) دو جعلسازوں نے بینک کے اندر سادہ لوح شخص کو1لاکھ30ہزار روپے سے محروم کر دیا۔ شیراز سلطان ولد سلطان محمود نے درخواست دی کہ ایک عدد چیک مالیت4لاکھ50ہزار روپے کیش کرانے کیلئے بینک گیا جب کیش کاؤنٹر سے کلیئر کروایا تو پانچ ہزار کے نوٹ مجھے کاؤنٹر سے کیشیر نے دیے جو رقم پوری تھی۔ اسی اثناء میں دو نامعلوم اشخاص جو بینک کے کاؤنٹر کے سامنے موجود تھے جنہوں نے مجھے باتوں میں الجھا کر روک لیا اور کہا کہ تمہاری کیش پوری نہ ہے۔ اس نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے کیش گننے کیلئے دونوں کو دی جو انہوں نے کیش گن کر مجھے دی اور بینک سے تیزی سے سے نکل کر کار پر سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔ اس نے جب دوبارہ کیش گنی تو 26نوٹ پانچ ہزار روپے(ایک لاکھ تیس ہزار روپے چوری ہوچکے تھے۔ سب انسپکٹر بلاول حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وکیل پر حملہ آور ہونے والے تین افراد کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
چکوال۔ (اے پی پی)محلہ فاروقی تھانہ سٹی چکوال میں وکیل پر حملہ آور ہونے والے تین افراد کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اشتیاق احمد ولد محمد لطیف نے درخواست دی کہ وہ پیشہ کے لحاظ سے وکیل ہے اپنے گھر موجود تھا اچانک ملزمان اظہر حسین مسلح پسٹل تیس بور، منور حسین مسلح سریا اور حاجی مظفر گھر میں گھس آئے گالی گلوچ شروع کردی، اظہر حسین نے پسٹل کا بٹ مارا جو بائیں آنکھ کے اوپر لگا منور حسین نے وارسریا کیا جو دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر لگا، مظفر حسین نے وار سریا کیا جو پاؤں کے بائیں انگوٹھے پر لگا۔ سب انسپکٹر محمد حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کی منظوری
وزیراعلی پنجاب نے چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، یونیورسٹی کا نام یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب رکھا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کا چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے
،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی ،یونیورسٹی کے قیام کے لیےڈرافٹ بل تیار کر لیا گیا ہے،پنجاب کی صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ڈرافٹ بل پیش کیا جائے گا.
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد چکوال میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چکوال کےد ورہ کی دعوت قبول کر لی ہے،صوبہ پنجاب میں چھ یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن کے فنڈز بجٹ میں رکھے گئے ہیں

موٹروے سالٹ ایریا، ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں بحق، 17 زخمی
سالٹ ایریا میں ٹرک کی بس کو ٹکر، تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سالٹ رینج کلرکہار ایریا میں ٹرک بس کو پیچھے سے جا ٹکرایا ،چکوال:ٹرک میں موجود 5 میں سے تین افراد موقع پر جان بحق۔ ہو گئے، اطلاع ملنے ہر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مسافر بس سرگودھا سے تلہ گنگ جارہی تھی،زخمیوں اور جان بحق افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔
حادثے میں جان بحق افراد کا تعلق مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے تھا۔جبکہ بس میں موجود تمام مسافر بھلوال اور سرگودھا کے رہائشی تھے ، تمام متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ممتقل کیا گیا شدید زخمیوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں15ریسکیورز اور 5 ایمرجنسی گاڑیاں بھیجی گئی تھیں.








