Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • ساٹھ سالہ بزرگ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

    ساٹھ سالہ بزرگ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

    چنیوٹ ، جمعہ قبرستان روڈے والی 60 سالہ شخص قتل

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک ریاض حسین ولد غلام محمد قوم تکلیر سکنہ چاہ روڑے والا کو نامعلوم ملزم نے چھری کے وار سے قتل کر دیا ہے. تھانہ سٹی پولیس موقع پر موجود ہے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

    اطلاعات کے مطابق ملک ریاض حسین ولد غلام محمد قوم تکلیر سکنہ چاہ روڑے والا کو نامعلوم ملزم نے چھری کے وار سے قتل کر دیا ہے

  • چنیوٹ : پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر ملزم ظفر علی کو گرفتار کر لیا

    چنیوٹ : پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر ملزم ظفر علی کو گرفتار کر لیا

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر ملزم ظفر علی کو گرفتار کر لیا پولیس نے دوران گشت موضع گنجہ تلہ سے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ دو کارتوس برآمد

    چنیوٹ : ملزم کیخلاف تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج, مزید تفتیش جاری

  • حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور شہری حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیاگیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بازاروں اورمارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے مقررہ اوقات کی پابندی کو بھی یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اٹھائے ہیں،تاجربرادری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تعاون کرے۔انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاط کرکے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

  • سرگودہا براستہ  چنیوٹ سے  فیصل آباد تک کا خونی اور بھیانک روڈ

    سرگودہا براستہ چنیوٹ سے فیصل آباد تک کا خونی اور بھیانک روڈ

    چنیوٹ سے فیصل آباد تک کا خونی اور بھیانک روڈ تاحال تعمیر نہ ہو سکا ، چنیوٹ شہر مسلسل خستہ حالی کا شکار ہے، ایک عرصہ ہو گیا چنیوٹ کی عوام کو اپنے پیاروں کی لاشیں اس روڈ سے اُٹھاتے ہوۓ ہر سال ہزاروں لوگ معذور اور سینکڑوں جان کی بازی ہارتے ھیں اس موت کے کھیل میں جو پچھلے کٸ سالوں سے ذور شور سے جاری ہے۔ پچھلی حکومتی نُماٸندے اور موجودہ حکومتی نُماٸندے صرف گرجنے کی حد تک برسنا انکے بس کی بات نہیں جھوٹے وعدے اور وقتی قسمیں انکے لیے ایک معمول کی بات بن چُکی ہے

    آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ چنیوٹ جو کہ پاکستان کا ایک تاریخی شہر ہے جسکی خوبصورتی سب شہروں سے منفرد ہے اور اس شہر کا فرنیچر پوری دُنیا میں مشہور ہے اس شہر کے ساتھ اتنی بے رُخی سوتیلی ماں سے بھی ذیادہ سوتیلا پن اس شہر کے ساتھ ہر حکومت نے کیا ہے اگر کُچھ اور سال ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں کہ جب ملک پاکستان کا یہ تاریخی اور قیمتی اثاثہ مسلسل خستہ حالی کے شکار کی وجہ اور حکومتی نُماٸندگان کی لاپرواہی اور ہڈ دھرمی کی وجہ سے کھنڈر کا روپ اختیار کر جاۓ گا

  • ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

    ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

    چنیوٹ(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی ) :معاشرتی ناسور کے خلاف عدالتی فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیاجرم ثابت ہونے پر منشیات فروش ظفرکو5 سال 6 ماہ قید, 25ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی کلیم اللہ اے ایس آئی نے ملزم قاسم سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی تھی

    ملزم کے خلاف تھانہ رجوعہ میں مقدمہ نمبر142/20بجرم 9C درج ہے بہتر پراسیکیوشن کی بدولت منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں,مزید ڈی پی او بلال ظفر نے کہا منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوام پولیس کاساتھ دے۔

  • چنیوٹ .چک نمبر 128 علاقہ تھانہ رجوعہ میں عورت قتل

    چنیوٹ .چک نمبر 128 علاقہ تھانہ رجوعہ میں عورت قتل

    چنیوٹ .چک نمبر 128 علاقہ تھانہ رجوعہ میں عورت قتل

    چنیوٹ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی ) ابتدائی اطلاعات کے مطابق ارشاد بی بی دختر طالب حسین قوم وربھو سکنہ کالونی چک 128 بعمر 35 سال کو ملزم مقبول عرف دولہ ولد یعقوب نے نامعلوم وجوہات پر چھری کے وار کر کے قتل کر دیا ہے.تھانہ رجوعہ پولیس موقع پر موجود ہے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • چنیوٹ : گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے معاملہ پر ڈی پی او بلال ظفر کا نوٹس

    چنیوٹ : گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے معاملہ پر ڈی پی او بلال ظفر کا نوٹس

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے معاملہ پر ڈی پی او بلال ظفر کا نوٹس تھانہ لالیاں میں ملزم شماں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا مزید ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا تھا انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے.

  • چنیوٹ میں بھی کورونا واٸرس سر اُٹھانے لگا۔

    چنیوٹ میں بھی کورونا واٸرس سر اُٹھانے لگا۔

    چنیوٹ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی ) چنیوٹ میں بھی کورونا واٸرس سر اُٹھانے لگا۔گُزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 2 افراد میں کورونا واٸرس کی تصدیق ہو گٸ ۔ ضلع بھر میں کورونا سے مُتاثرہ افراد کی تعداد 900 ہو گٸ اور ایکٹیو کیسسز کی تعداد بڑھ کر 68 ہو گٸ ۔ محکمہ صحت

  • ڈی پی او بلال ظفر نے پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے روایتی پنجابی پگڑی پہن کر فرائض منصبی ادا کئے

    ڈی پی او بلال ظفر نے پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے روایتی پنجابی پگڑی پہن کر فرائض منصبی ادا کئے

    ‏ *پنجاب کلچرل ڈے*

    چنیوٹ۔( شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او بلال ظفر نے پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے روایتی پنجابی پگڑی پہن کر فرائض منصبی ادا کئے مزید ڈی پی او بلال ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔

  • چنیوٹ : ایلیٹ فورس کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او بلال ظفر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد

    چنیوٹ : ایلیٹ فورس کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او بلال ظفر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد

    چنیوٹ : ایلیٹ فورس کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او بلال ظفر کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد

    چنیوٹ : اجلاس عام میں ایلیٹ فورس جوانوں نے اپنے مسائل بیان کیے

    چنیوٹ :(نُماٸندہ باغی ٹی وی شان رسول سے) ڈی پی او بلال ظفر نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ افسران و جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے . فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں.مزید ڈی پی او بلال ظفر نے کہا تمام افسران و جوان اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں.