چنیوٹ(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی سے) سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری.
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے دس سالوں سے زیرالتواء بیناولینٹ فنڈز جاری کردیئے*ماہانہ گرانٹ، میرج گرانٹ، اسکالرشپ گرانٹ سمیت تمام معاملات ختم کردیئے۔ تمام چیکس جاری کرکے متعلقہ افراد کو دیئے جارہے ہیں۔ کرڑوں روپے کے فنڈز دس سال سے زائد عرصہ سے رکے ہوئے تھے۔ کفن دفن، شادی بیاہ، بچوں کی تعلیم جیسے فنڈز کو روکنا انتہائی افسوس ناک امر تھا۔ آئندہ تمام فنڈز متعلقہ افراد کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔
Category: چنیوٹ

چنیوٹ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

چنیوٹ :پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
چنیوٹ :(نُماٸندہ باغی ٹی وی)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری جواریوں سمیت ناجائز اسلحہ, شراب برآمد ہونے پر 8 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بندوق, پسٹل, شراب, دائو پر لگی رقم برآمد مزید کاروائیاں تھانہ محمد والا, سٹی, چناب نگر کے علاقوں میں کی گٸیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید کارروائی جاری ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا ہے کہ جراٸم پیشہ عناصر لوگ جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

چئیرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ نے الیکشن 2021,22 کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا
چئیرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ نے الیکشن 2021,22 کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا
(نُماٸندہ باغی ٹی وی سے )*ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ*
صدر =ڈسٹرکٹ پریس کلب
شاہد محمود چوہدری (ایکسپریس نیوز )
سینئر نائب صدر= لطیف چوہدری( دنیا نیوز)
نائب صدر= عامر صدیقی (پبلک نیوز)
نائب صدر= مدثر کاظمی (بول نیوز)
جنرل سیکرٹری= غلام مرتضیٰ( اے آر وائی نیوز)
جوائنٹ سیکرٹری= حسن فاطمی( پی این این نیوز)
سیکرٹری اطلاعات تاحیات= اشفاق احمد راجھہ (چنیوٹ نیوز)
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات= راجہ نواز ماہی( نیو نیوز)
سیکرٹری فنانس =چوہدری ناصر (ٹی وی ٹو ڈے)*یونین آف جرنلسٹس*
صدر= یونین آف جرنلسٹس
قیصر دھامنہ (ندائے چنیوٹ )
سینئر نائب صدر= ساجد منیر کالرو(7 نیوز)
نائب صدر=عبدالرحمن کلیار (سچ نیوز)
نائب صدر= شوکت ڈاہر (روزنامہ سما)
جنرل سیکرٹری= ڈاکٹر خالد یسین (روزنامہ ملت)
جوائنٹ سیکرٹری= رمضان شعیب (لاہور رنگ)
سیکرٹری اطلاعات= حاجی اکرم ساغر (دنیا نیوز)
ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات= ملک سلیم (ویکلی سالار)
*چئیرمین مجلس عاملہ*
ڈاکٹر طاہر رشید سیال (چینل فائیو و روزنامہ خبریں)
ضلع پولیس میں بھرتی ہونے والے پولیس کانسٹیبلان,لیڈی کانسٹیبلان کے اعزاز میں تقریب
ضلع پولیس میں بھرتی ہونے والے پولیس کانسٹیبلان,لیڈی کانسٹیبلان کے اعزاز میں تقریب
چنیوٹ(نُماٸندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے نئے بھرتی ہونے والے پولیس کانسٹیبلان,لیڈی کانسٹیبلان کو پنجاب پولیس کا حصہ بننے پرخوش آمدید کہا،کامیابی پر مبارکباد دی,نیک خواہشات کا اظہار کیا.دیانتداری, ایمانداری, تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔

پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے دوران ٹیسٹ پیپر لیک کرنے والا ایک اور شخص پولیس کے شکنجے میں
پیپر لیک سکینڈل
چنیوٹ ۔(نُماٸندہ باغی ٹی وی)پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے دوران ٹیسٹ پیپر لیک کرنے والا ایک اور شخص پولیس کے شکنجے میں
پنجاب پولیس بھرتی کا پیپر لیک کرنیوالا ایک اور مرکزی کردار پولیس نے گرفتار کرلیا سی ٹی ایس آپریشنل منیجر امجد سلیم کو تھانہ سٹی پولیس نے حراست میں لیا ملزم امجد کو جے آئی ٹی نے مقدمہ نمبر 6/21 میں گرفتار کیا ملزمان پر پولیس کانسٹیبل بھرتی کے تحریری پرچہ جات لیک کرنے کا الزام ہے ۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اُمید ہے اس جُرم میں ملوث مزید مجرمان کو گرفتارکیا جاۓ گا۔ پولیس ذراٸع

چنیوٹ : ویمن سیفٹی ایپ کے استعمال اور افادیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
چنیوٹ :(نُماٸندہ باغی ٹی وی) ویمن سیفٹی ایپ کے استعمال اور افادیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران نے پنجاب کالج کی طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت اور استعمال سے متعلق آگاہی دی خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے مدد حاصل کر سکتی ہیں اس کے علاوہ ایپلیکشن کے زریعے سنگل کلک سے خواتین پنجاب پولیس کو مطلع کر سکتی ہیں مزید بروقت رسپانس کرتے ہوئے پولیس خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی خواتین پر گھریلو تشدد اور ہراسانی کے واقعات روکنے کے لیے ایپ خواتین کی مدد میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

چنیوٹ:احمد نگر علاقہ تھانہ چناب نگر میں لڑائی جھگڑا, 55 سالہ شخص جانبحق
چنیوٹ:احمد نگر علاقہ تھانہ چناب نگر میں لڑائی جھگڑا, 55 سالہ شخص جانبحق
(نُماٸندہ باغی ٹی وی )ابتدائی اطلاعات کے مطابق احمد نگر دربار فتح علی کے قریب لڑائی جھگڑا کے دوران شہزاد, عارف اور خادم نے محمد اسلم ولد بخشا قوم مسلم شیخ سکنہ احمد نگر پر تشدد کیا جو گھر پہنچ کر جاں بحق ہو گیا. تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر موجود ہے. حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے..

چینوٹ بلال ظفر نے تھانہ بھوانہ میں کھلی کچہری لگائی کچہری کے دوران سائلین نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے
چنیوٹ (نُماٸندہ باغی ٹی وی )بھوانہ ڈی پی او چینوٹ بلال ظفر نے تھانہ بھوانہ میں کھلی کچہری لگائی کچہری کے دوران سائلین نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے شکایات کا موقع پر ازالہ کیا کہ رشوت خور ملازمین گھر جائیں جس پر ڈی پی او بلال ظفر نے کہا اب میں خود رات دن نگرانی کر رہا ہوں اور اب آپ انشاءاللہ بھوانہ کو پہلے سے زیادہ بہتر اور پر امن پائیں گے تمام سائلین کے لیے ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں کھلی کچہری کا مقصد تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کی جائے اس موقع پر ڈی ایس پی نور محمد ایس ایچ بھوانہ ایس ایچ او لنگرانہ ڈی پی او بلال ظفر نے کھلی کہچری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو اس کے علاوہ ڈی پی او بلال ظفر نے مزید عطائی ڈاکٹروں منشیات فروشوں اور جعلی پیروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا حکم دیا

چنیوٹ کتنا قدیم شہر ہے؟ اس کا نام کہاں سے پڑا
تاریخ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮐﭽھ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺎﻧﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻔﻆ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﺩﻭ ﺍﻟﻔﺎﻅ ’’ ﭼﻦ ‘‘ ﯾﻌﻨﯽ ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ ’’ ﺍﻭﭦ ‘‘ ﯾﻌﻨﯽ ’’ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ‘‘ ﮐﺎ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﮨﮯ۔ﺩﺭﯾﺎﺋﮯ ﭼﻨﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﻨﮕﻢ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﭼﺎﻧﺪ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﯽ ﺍﻭﭦ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﮐﺮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍٓﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﯽ ﭘﺮﭼﮭﺎﺋﯽ ﺩﻟﮑﺶ ﻣﻨﻈﺮ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ۔ﺍﺳﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﺳﮯ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﺭﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ
ﺗﺎﮨﻢ ﺳﺎﺕ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻗﻠﻌﮧ ﻧﻤﺎ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﮐﯽ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﺳﮯ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﺗﺎﺭﯾﺨﯽ ﻣﻨﻈﺮ ﻧﺎﻣﮧ ﯾﮑﺴﺮ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﺩﯾﮑﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ 326 ﻗﺒﻞ ﻣﺴﯿﺢ ﻣﯿﮟﺭﺍﺟﺎ ﭼﻨﺪﺭ ﮔﭙﺖ ﻣﻮﺭﯾﺎ ﮐﯽ ﺭﺍﻧﯽ ﻧﮯ ﮨﻨﺪﻭ ﺷﺎﮨﯽ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔ﮐﺘﺎﺏ ’’ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ‘‘ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺭﺥﻟﮑﺸﻤﯽ ﻧﺎﺭﺍﺋﻦ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺍﻧﯽ ﭼﻨﺪﻥ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﯽ ﻏﺮﺽ ﺳﮯ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﮭﯿﺲ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﺍٓﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ﺷﮑﺎﺭ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﯾﺎ ﭼﻨﺎﺏ ﮐﺎ ﺳﻨﮕﻢ ﺍْﺱ ﮐﯽ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﺟﮕﮩﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻘﺎﻡ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺍْﺳﮯ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺩﺭﭘﯿﺶ ﺍٓﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ﺗﺒﮭﯽ ﺍْﺱ ﻧﮯ ﺩﺭﯾﺎﺋﮯ ﭼﻨﺎﺏ ﮐﮯ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﭼﻨﺪﻥ ﯾﻮﭦ ﺭﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ’’ ﭼﻨﺪﻥ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﭘﻨﺎﮦ ‘‘ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﺎ ﭘﺘﮭﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭼﻮﮌﺍﺋﯽ ﺗﯿﻦ ﻓﭧ ﺗﮭﯽ۔ ﯾﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﮐﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﺗﮭﯽ۔ﺑﻌﺪﺍﺯﺍﮞ ﺍﺱ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﺷﮩﺮ ﺍٓﺑﺎﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮔﯿﺎ
ﺟﺴﮯ ﭼﻨﺪ ﯾﻮﭦ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺟﻮ ﺍٓﺝ ﮐﻞ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﻟﮑﮭﺎ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﮐﻮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺩﮮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﺪﮪ ﻣﺖ ﮐﮯ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻋﻠﻮﻡ ﺳﮑﮭﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﺱ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﺌﯽ ﭘْﺮﺍﻧﯽ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ۔ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺍٓﺛﺎﺭ ﻗﺪﯾﻤﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﺳﺎﺕ ﺳﺎﻝ ﻗﺒﻞ ﺍﺱ ﺳﺮﺍﺋﮯ ﮐﯽ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﭨﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﯿﻦ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﺳﮯ ﮐﮭﺪﺍﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ 10 ﻓﯿﺼﺪ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﺣﺼﮧ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺼﮧ ﺗﺎﺣﺎﻝ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﭨﯿﻠﻮﮞ ﺗﻠﮯ ﺩﺑﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ۔ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﺭﻭﮎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ﻣﺬﮐﻮﺭﮦ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﮐﮭﺪﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﻤﻮﺩﺍﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺗﯿﻦ ﻓﭧ ﭼﻮﮌﯼ ﺩﯾﻮﺍﺭﯾﮟ ﺍﺏ ﻭﺍﺿﺢ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺍٓﺛﺎﺭ ﻗﺪﯾﻤﮧ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭ ،ﻣﺤﻤﺪ ﺍﯾﻮﺏ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ، ﮐﮭﺪﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﮩﺎﮌ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﺷﻤﺸﺎﻥ ﮔﮭﺎﭦ ( ﮨﻨﺪﻭﻭﮞ ﮐﯽ ﻣﺮﺩﮦ ﺟﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ) ﮐﮯ ﺍٓﺛﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺑﮍﺍ ﺷﮩﺮ ﺍٓﺑﺎﺩ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺑﺎﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﻣﭩﮑﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻗﺪﯾﻢ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺍﺷﯿﺎ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﮐﺮﮐﮯ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﯾﺎ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ﻣﭩﮑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺍْﺱ ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﺯﯾﻮﺭﺍﺕ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺍٓﺛﺎﺭ ﻗﺪﯾﻤﮧ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﮨﯿﮟ۔ﻣﺤﻤﺪ ﺍﯾﻮﺏ ﮐﮯ ﺑﻘﻮﻝ ﻣﺤﮑﻤﮯ ﮐﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻣﺰﯾﺪ ﻓﻨﮉﺯ ﻣﻠﮯ، ﺳﺮﺍﺋﮯ ﭘﺮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﮨﻨﺪﻭ ﺷﺎﮨﯽ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍٓﺑﺎﺩ ﺍﺱ ﺗﺎﺭﯾﺨﯽ ﺷﮩﺮ ﺍﻭﺭ ﺍْﺱ ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﮨﻦ ﺳﮩﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﺰﯾﺪ ﺷﻮﺍﮨﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺳﮑﯿﮟ۔۔۔

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں ، 11 ملزمان گرفتار
چنیوٹ :پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ، جبکہ مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ, منشیات,پتنگیں برآمد ہونے پر 11ملزمان گرفتار کر لیے گئے
ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو سے زائد ہیروئن,شراب, ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ملزمان میں وقار, صبیح, غلام جعفر, اظہر, فیاض,ابوبکر,ہاشم,محمدعلی,نعیم شہزاد,انور, محمد علی, شامل ہیں، کاروائیاں تھانہ لنگرآنہ, بھوانہ, چناب نگر ,سٹی, کے علاقوں میں کی گئیں ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید کارروائی جاری ہیں





چنیوٹ کے مسلم بازار میں مین گیس پائپ لائن لیک کرگئی ، پائپ لیک ہونے کے باعث شہر بھر کی سوئی گیس معطل کر دی گئی ، گیس پائپ لائن رات کے وقت لیک ہوئی
شہر بھر میں سوئی گیس معطلی سے شہری پریشان ہوگئےسوئی گیس نہ ہونے کے باعث تندوروں اور ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا ، روٹی کی قیمت تیس روپے نان چالیس کا فروخت ہونا شروع ہو گیا














