Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • ڈ ی پی او چنیوٹ کی افسران سے میٹنگ ، ضلع میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ

    ڈ ی پی او چنیوٹ کی افسران سے میٹنگ ، ضلع میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ

    چنیوٹ :ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کی پولیس افسران سے میٹنگ ہوئی جس میں میں ڈی ایس پی صاحبان, ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، میٹنگ میں ضلع میں امن و امان, کرائم کی صورتحال, زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا

    اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی, لنگرانہ, بھوانہ کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان کیا گیا ، منشیات فروشوں, رسہ گیروں, ٹائوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں,مجرمان اشتہاریوں, ناجائز اسلحہ, پتنگ بازی کا سامان رکھنے والوں, پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے,لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح, تمام وسائل بروئے کار لا کر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جائے,

  • ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈویپلمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

    ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈویپلمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

    چنیوٹ : تحصیل بھوانہ نواحی گاؤں چکنمبر 195 بھلو والہ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈویپلمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی و ماڈل ویلج کمیٹیوں کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر، اسٹنٹ کمشنر بھوآنہ آقرا مصطفیٰ نے شرکت کی ، ماڈل ویلج کمیٹیوں میں ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی،صفائی کمیٹی، صاف پانی کمیٹی، کمیٹی برائے شجرکاری، کمیٹی برائے معاشی استحکام و کمیونٹی ولفیئر، پارک اینڈ سپورٹس گراؤنڈ کمیٹی اور سکیورٹی کمیٹی شامل ہیں۔

    ان کمیٹیوں کا مقصد اپنے گاؤں میں رہن سہن صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کمیٹی ممبران سے حلف لیا اور خطاب کے دوران کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے انقلاب ہمیشہ عوام کی ایسے جزبات سے پیدا ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ صفائی کرنے سے نہیں صفائی رکھنے سے ماحول صاف رہتا ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی اس کاوش کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم تبھی آگے بڑھ سکتے ہیں جب ہر گھر کا ہر فرد اپنی ذمہ داری سمجھ کر معاشرے کی ترقی کے لئے کام کرے گا انہوں نے محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے سیکورٹی کمیٹی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ لوگوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی جس سے معاشرے کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ آقرا مصطفیٰ نے خطاب میں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    طاہرہ خان نے خطاب میں کہا اس پروگرام کا مقصد اپنے نئی نسل کو صاف ستھرا صحت مند اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جس میں ہم اپنے نئی نسل کی صلاحیتوں کی بہتر طریقے سے آبیاری کرسکیں تاکہ وہ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں نیز شعور اور آگاہی کے ذریعے ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

  • لالیاں ، سرگودھا روڈ نزد پھٹے سٹاپ ڈمپر کی رکشہ سے ٹکر

    لالیاں ، سرگودھا روڈ نزد پھٹے سٹاپ ڈمپر کی رکشہ سے ٹکر

    چنیوٹ لالیاں :سرگودھا روڈ نزد پھٹے سٹاپ ڈمپر کی رکشہ سے ٹکر ہو گئی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

    جس کے نتیجے میں حادثے میں رکشے پر سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا

    :طلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ، حادثے میں زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

    1-رانی بی بی زوجہ نزر 45 سال سکنہ لالیاں (جاں بحق)
    2-شاہین بی بی زوجہ عرفان 30 سال سکنہ لالیاں (زخمی)

  • کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروا لی گئی

    کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروا لی گئی

    ڈی پی او بلال ظفر اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے ، چک نمبر 238 ج ب سے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کروا لی گئی

    امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض نے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری رہے گا.

  • موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر آنے سے ایک شخص جاں بحق

    موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر آنے سے ایک شخص جاں بحق

    لالیاں :سانگرہ روڈ نزد موضح جبانہ موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر آنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا
    ریسکیو عملہ نے جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ورثا کے حوالے کر دیا

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 1-محمد نواز ولد محمد خان 35 سال سکنہ کوٹ اسماعیل (جاں بحق) ہو ا

  • محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا

    محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا

    چنیوٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنائے گئے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ویکسین کی مقدار اور اسے محفوظ رکھنے کیلئے آئس لائن ریفریجریٹر کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا

    ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 260 فرنٹ لائن ڈاکٹرز ۔ ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ۔
    چنیوٹ میں پہلے مرحلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 100 ہیلتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں کے 100 اور ٹی ایچ کیو بھوانہ کے 60 ہیلتھ ملازمین کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کورونا وبا کے دوران خدمات سر انجام دیں ۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں شہری کورونا کی وبا کے خاتمہ تک احتیاطی وحفاظتی تدابیر لازمی اختیار کریں ۔

  • ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض کی جانثاران تاجدار ختم نبوت کے وفد سے میٹنگ

    ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض کی جانثاران تاجدار ختم نبوت کے وفد سے میٹنگ

    چنیوٹ ، ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض نے جانثاران تاجدار ختم نبوت کے وفد سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں ضلع میں امن و امان, مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق وفد نے سال 2020 میں امن و امان برقرار رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ، جانثاران تاجدار ختم نبوت کے عہدیداروں نے ڈی پی او, ڈی سی کو شیلڈز پیش کیں

    ڈی پی او بلال ظفر, ڈی سی محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام, مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں, انہوں نے مزید کہا کی کہ ختم نبوت پر ہم سب کا ایمان ہے اور یہ بات نئی نسل تک پہنچانا بہت ضروری ہے کی عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا تکمیل ایمان نہیں ،

  • نامعلوم وجہ سے بچہ جاں بحق ,میاں بیوی کی حالت نازک

    نامعلوم وجہ سے بچہ جاں بحق ,میاں بیوی کی حالت نازک

    چنیوٹ کے علاقے میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق چک نبر 13کے علاقہ تھانہ صدر میں نامعلوم وجہ سے بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ,میاں بیوی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر گئی.وقوعہ کی تحقیق کی جا رہی ہے. تا ھال بچے کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق وسیم ولد ساجد بعمر 8 سال کی گھر میں موت وا قع ہوگئی ، ساجد ولد اللہ دتہ قوم مسلم شیخ بعمر 33/34 سال فاطمہ زوجہ ساجد بعمر 25 سال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا, جہاں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے.

  • زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل دو زخمی

    زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل دو زخمی

    زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل دو زخمی ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوٹ خدایار علاقہ تھانہ صدر میں زمینی تنازعہ پر واجد, راشد,مولوی پٹھان وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد علی ولد شاہ مراد بعمر 45 سال کو قتل کر دیا جبکہ محسن شاہ اور راہگیر زاکر زخمی ہوئے ہیں.تھانہ صدر پولیس موقع پر موجود ہے. حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • اپنے معیار اور عمدہ  ذائقہ کی وجہ سے  پورے پاکستان میں مشہور چنیوٹ کا گُڑ کس طرح تیار کیا جاتا ہے

    اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور چنیوٹ کا گُڑ کس طرح تیار کیا جاتا ہے

    یوں تو پاکستان میں گُڑ وسیع پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے اور بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن چنیوٹ کے چک نمبر210 میں تیار کیا جانے والا گولڈن کلر کاگڑ اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے-

    باغی ٹی وی :چنیوٹ ۔تحصیل بھوانہ کے علاقے چکنمبر 210 ج ب تارڈ میں ذائقہ سے بھر پور اعلی قسم کا گڑ تیار کیا جاتا ہے اس گڑ کی تیاری کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے یہ گڑ کمیکل سے پاک تیار کیا جاتا ہے اس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں کی جاتی یہ گڑ خالص گنے کے رس سے تیارکیا جاتا ہے-

    گڑ بنانے والے مالکان کا کہنا ہے کہ اس گڑ کے بنانے اور تیار کرنے میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے سب سے پہلے گنے کے کٹائی کی جاتی ہے اور بعد میں اس کی چھلائی کی جاتی ہے پھر گنے کے رس سے گڑ تیار کیا جاتا ہے بڑی محنت اور جتن کرنی پڑتی ہے کم وپیش پانچ سے سات گھنٹے کی محنت کے بعد یہ گڑ تیار ہوتا ہے-


    گولڈن کلر اور سرخ رنگ والے گڑ کو شوقین لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں تیار ہونے والا گرما گرم گڑ کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے اگر کسی نے لزیز اور ذائقہ دار گڑ کھانا ہے تو وہ چنیوٹ کا رخ کر یں گڑ بنانے والے مالکان امیر ولد سادہ ۔نیاز ولد برکت ۔زبیر ولد نیاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تقریباً 50 سال سے گڑ تیار کرنے کا کاروبار کررہےہیں ہمارا گڑ بہت اچھا اور معیاری ہے اس کے عمدہ ذائقہ کی وجہ سے لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں اور دوردراز کے علاقوں اور شہروں سے یہ گڑ خریدنے کے لئے آتے ہیں اور گڑ خرید کر لے جاتے ہیں.