چنیوٹ: صدر مملکت عارف علوی انجمن اسلامیہ چنیوٹ شیخ برادری پاکستان کی دعوت پرچنیوٹ پہنچے
صدر پاکستان ویلفئیر کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں لیگی ایم این ے قیصر شیخ، میاں منشا، ایس ایم منیر سمیت بہترین کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،انہوں نے جھنگ روڈ پرنجی سکول اور نجی آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔
Category: چنیوٹ

صدر پاکستان نے کیا چنیوٹ کا ایک روزا دورہ
کار اور ٹریکٹر میں تصادم، چار افراد زخمی
چنیوٹ :سرگودھا روڈ سے جھنگ روڈ بائی پاس کار کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر
حادثے میں کار پر سوار چار افراد زخمی
ریسکیو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا
ریسکیو
سموگ سے نمٹنے کےلئے کاروائیاں تیز
چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات جاری-
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ٹریفک پولیس کی فیلڈ سٹاف ٹیمیں متحرک۔مجموعی طور پر 282 گاڑیوں کے چالان اور 1,53265 روپے جرمانہ۔سخت خلاف ورزی پر 36 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند۔کسی کو خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات۔ : سموگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو کاروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم
غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹ کر جشن عید میلا النبی منایا
چنیوٹ کے نواحی علاقہ کوٹ خدا یار میں عید میلاد النبی کے موقع پر عاشقان غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا اور سرکار دو عالم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کے نذرانے پیش کیے,
چاروں طرف نور چھایا, آقا کا میلاد آیا,سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر چنیوٹ کے نواحی علاقے کوٹ خدایار میں عاشقان غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے محفل میلاد النبی کا انعقاد ہوا جہاں 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا,کوٹ خدایار کے باسیوں نے نبی آخر زماں سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار گلیوں بازاروں کو سجا کر کیا اور تمام جہانوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی نسبت سے عاشقان غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محفل میلاد سجائی جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کرتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے,
چنیوٹ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں کا سلسلہ شروع
چنیوٹ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جانثاران تاجدار ختم نبوت چنیوٹ کی جانب سے جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت سید امان اللہ ہاشمی اور جانثاران کے چئیرمین حاجی سکندر حیات گولڑوی نے کی درود و سلام پڑھنے کے روح پرور مناظر
چنیوٹ میں بھی جانثاران تاجدار ختم نبوت کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جلوس نکالا گیا جلوس جامعہ قمر الاسلام سے شروع ہو کر گرلز ڈگری کالج کچہری روڈ سے ہوتا ہوا جھنگ روڈ پر داخل ہوا اور وہاں سے ڈی سی آفس کے پاس سے گزرتا ہوا سرگودھا روڈ سے واپس جامعہ قمر الاسلام پر جلوس کا اختتام پذیر ہو گیا۔طلباء کے جلوس کا جگہ جگہ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خیر مقدم کیا ۔جلوس میں فضا نعرہ تکبیر ۔نعرہ رسالت لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی ۔۔
جلوس میں جامعہ قمر الاسلام کے پرنسپل علامہ سید امان اللہ ہاشمی نے حکومت وقت سے فرانس کے سفیر نکالنے کا مطالبہ کیا اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزارش کی کہ حب رسول کا تقاضا ہے کہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے
چنیوٹ میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا.
چنیوٹ : حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تحصیل کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھا۔ ریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔
فرنیچر ایسوسی ایشن اور مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ
چنیوٹ موجودہ مہنگائی اور فرنیچر سازی میں استعمال ہونے والے فوم اور دیگر میٹریل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے خلاف فرنیچر ایسوسی ایشن اور مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی کی گئی۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرے مزدور فاقوں سے مر رہے ہیں
چنیوٹ میں فرنیچر سازی کی صنعت سے وابستہ طبقہ موجودہ مہنگائی کے نظام اور فرنیچر کے میٹریل کی 40 فیصد فوم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا ہے اور چنیوٹ میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے عہدیداران عالمگیر جاپان والے ،یامین خان کے ہمراہ فرنیچر سازی کی صنعت سے وابستہ مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرنیچر میں استعمال ہونے والا میٹریل 40 فیصد فوم کی خود ساختہ طور پر مہنگا کردیا گیا ہے جس سے مزدو طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے کم اجرت سے گھروں کا چولہا چلانا محال ہو گیا ہے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات نہ کیے گئے تو ملک گیر احتجاج کرینگے
محکمہ اینٹی کرپشن چنیوٹ کا کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ
چنیوٹ محکمہ اینٹی کرپشن چنیوٹ کا کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ،،، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر 3 ملزمان دھر لیے
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد عمران عباسی کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرفراز خان ایبک کی کاروائی،،، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر 3 ملزم گرفتار،،، خسرا اور گرداوریوں میں ردوبدل ثابت ہونے پر ریٹائرڈ پٹواری محمد اسماعیل گرفتار جبکہ فیملی کورٹ بھوآنہ میں بچے کا جعلی برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر والد محمد افضل اور سیکرٹری یونین کونسل عابد کو بھی گرفتار کر لیا گیا،،،، اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چنیوٹ سرفراز خان ایبک کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاٸی جارہی ہے اور ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
چنیوٹ میں پنجاب کے تگڑے پہلوانوں کے درمیان تھپڑ کبڈی مقابلہ
چنیوٹ میں پنجاب کے تگڑے پہلوانوں کے درمیان تھپڑ کبڈی مقابلہ، ایک دوسرے کی چھاتیوں پر تھپڑوں کی بوچھاڑ،پہلوانوں میں پڑنے والے روائتی جوڑ دیکھنے کے لئے پورا شہر امڈ آیا معروف بزرگ باوا عاشق کے سالانہ عرس پر تھپڑ کبڈی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا
چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 101مونا والا میں دربار باوا عاشق حسین مونا کے سالانہ عرس کے موقع پر امتیاز عالم سابقہ کپتان پاکستان کبڈی ٹیم اور یاسر چیمہ پاکستان واپڈا انٹرنیشل کی ٹیموں کے درمیان تھپڑ کبڈی میچ کا کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ کے دوران ایک دوسرے پر تھپڑوں کی خوب بارش کی اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد امڈ آٸی اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی سنسنی خیز مقابلہ میں پہلوانوں نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی تگڑے پہلوانوں نے اکھاڑے میں مخالف پہلوانوں پر جم کر تھپڑوں کے وار کئے جس سے ہزاروں شائقین خوب محظوظ ہوئے کانٹے دار مقابلہ میں یاسر چیمہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جس پر فاتح ٹیم کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے شائقین نے خوب داد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی








