Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • چنیوٹ میں کرونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا

    چنیوٹ میں کرونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا

    چنیوٹ میں کرونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا سرکاری ڈاکٹر سمیت دو نئے مریض سامنے آگئے ہسپتالوں میں بخار، گلا خراب اور کھانسی کے مریضوں کا اضافہ
    چنیوٹ میں کرونا وائرس پھر اُٹھانے لگا دو نئے کیس سامنے آگئے کرونا کے دونوں مریض سٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی ہیں محمد طیب تاجر جبکہ ڈاکٹر علی نواز ش سرکاری ہسپتال میں تعینات ہیں دوسری طرف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بخار، کھانسی او رگلا خراب کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے ہسپتالوں میں آنیوالے مریض اور تمام سرکاری ونجی تقریبات میں کرونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے دونوں مریضوں کو گھروں میں قرنطین کردیا گیا ہے

  • بااثر افراد کا غریب ہاری پر مبینہ تشدد

    بااثر افراد کا غریب ہاری پر مبینہ تشدد

    چنیوٹ. تھانہ بھوآنہ کے علاقہ ٹاہلی منگینی میں بااثر افراد کا غریب ہاری پر مبینہ تشدد،،، تشویشناک حالت کے پیش نظر غریب کسان اسپتال منتقل، علاج جاری
    چنیوٹ تحصیل بھوآنہ کے نواحی علاقہ ٹاہلی منگینی میں بااثر افراد کا غریب کسان پر مبینہ تشدد،،، ظفر نامی غریب کسان تشویشناک حالت کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ منتقل جہاں علاج جاری ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق عمر حیات، پپو وغیرہ نے سرکاری راستے سے گزرنے کی پاداشت پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان کی جانب علاقہ میں آئے روز کسی نا کسی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جسکی وجہ سے پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ہمارے بیوی بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرین نے آئی جی پنجاب اور ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل اور درخواست کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • چنیوٹ. نہر میں 10فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

    چنیوٹ. نہر میں 10فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

    چنیوٹ. نہر میں 10فٹ چوڑا شگاف پڑ گیاسینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے موقع پر نہ پہنچ سکے
    لالیاں کے نواحی علاقہ اڈا شیخن کے قریب نہر میں 10فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا شگاف پڑنے سے قریبی موجود سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگٸی جس کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا شگاف کی خبر سن کر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گٸی جبکہ دوسری جانب تاحال پولیس اور ریسکیو ادرے موقع پر نہ پہنچ سکے۔ایک ہفتے کے دوران نہر میں شگاف پڑنے کا یہ دوسرا واقع ہے

  • چنیوٹ.تھانہ صدر کے علاقہ موضع سلارہ میں دیوار کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

    چنیوٹ.تھانہ صدر کے علاقہ موضع سلارہ میں دیوار کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

    چنیوٹ.تھانہ صدر کے علاقہ موضع سلارہ میں دیوار کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔مخالفین کے مبینہ تشدد سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون دم توڑ گئی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
    تھانہ صدر چنیوٹ کے علاقہ موضع سلارہ کے میں دیوار کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا جس پر ہمسایہ مخالفین کے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر تشدد سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون دم توڑ گئی مقتولہ اظہرہ بی بی کو ملزمان لال خان وغیرہ نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سیوریج نظام ناکارہ ہونیکی وجہ سے علاقہ اذیت میں مبتلا

    سیوریج نظام ناکارہ ہونیکی وجہ سے علاقہ اذیت میں مبتلا

    چنیوٹ کے محلہ حاجی آباد کا سیوریج نظام ناکارہ ہونیکی وجہ سے علاقہ اذیت میں مبتلا,, علاقہ سیوریج کے پانی سے بڑے جوہڑوں میں تبدیل جبکہ پانی کی وجہ سے لوگوں گھر متاثر ہونے لگے جبکہ تعفن اور خراب پینے کے پانی کے باعث بچے بڑے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے,,,

  • چنیوٹ میں بارش کے بعد بجلی کا کھمبا شاٹ، واپڈا حکام کی بے حسی سے بچے کو لگا کرنٹ

    چنیوٹ میں بارش کے بعد بجلی کا کھمبا شاٹ، واپڈا حکام کی بے حسی سے بچے کو لگا کرنٹ

    چنیوٹ میں بارش کے بعد بجلی کا کھمبا شاٹ، واپڈا حکام کی بے حسی سے بچے کو لگا کرنٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حکام کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی

    دو روز قبل باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمّد الیاس گلوتر سکنہ عباس نگر کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے ایک بھینس کرنٹ لگنے سے مر گئی تھی ۔ اب اس واقعہ کو دو دن گزر گئے لیکن واپڈا کی طرف سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک پول شارٹ ہے ۔ واپڈا حکام کو درخواست بھی دی گئی لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا، جس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا وہی ہوا،آج پھر ایک راہ چلتے چودہ سالہ بچے کو کرنٹ لگا ہے، اہل علاقہ نے محکمہ واپڈا کو رپورٹ درج کروائی تھی لیکن اس پہ کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ واپڈا حکام کو کسی بات کی پرواہ نہیں،

    پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے رہائشی محمّد الیاس گلوتر سکنہ عباس نگر کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے آج پھر ایک بھینس بجلی لگنے سے مر گئی۔ اس واقعہ سے ایک سال پہلے پانچ بھینسیں مر گئی تھی۔ اہل علاقہ نے تب بھی محکمہ واپڈا کو رپورٹ درج کروائی تھی لیکن اس پہ کوئی عمل درآمد نہی ہوا۔ اور آج پھر ایک مزدور کی ایک بھینس کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس نا اہلی کا ذمہ دار کون ہو گا

    محمد الیاس کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ایک اور بھینس آج جاں بحق ہو گئی،ہمارے گھر کے سامنے بازار میں بجلی کا کھمبا لگا ہوا اس کی وجہ سے تار گری، 5 بھینسیں مری، واپڈا والوں کو بلایا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا، آج پھر ایک بھینس تار لگنے سے مر گئی، واپڈا والوں کو پھر بلایا،وہ دیکھ کر چلے گئے،

    شہری کا کہنا ہے کہ واپڈا والوں کی نااہلی کی وجہ سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو گیا، اس کا ذمہ دار کون ہے، انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، حکومت ہمارے نقصان کا ازالہ کرے.

    شہری نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام ہماری بات نہیں سن رہے، موقع پر آ کر تسلی دے کر واپس چلے جاتے ہیں، ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے گلی میں کھمبے لگائے اور تاریں صحیح نہیں ڈالیں جو گر جاتی ہیں اور انکی وجہ سے ہماری بھینسیں مر رہی ہیں ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے، انہی تاروں کی وجہ سے کوئی انسانی جان بھی ضائع ہو سکتی ہے، حکومت نوٹس لے اور واپڈا حکام کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے.

    واپڈا کی نااہلی ،غریب مزدور کی سال میں 6 بھینسیں کرنٹ لگنے سے مر گئیں،شہری کا بڑا مطالبہ

     

  • رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا

    رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع ڈاور میں رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا دودن گزرنے کے بعد بھی پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو گئی متاثرہ خاندان کا الزام
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع ڈاور میں رشتہ نہ دینے چچا عارف نے بیٹے کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر بھتیجی ثریا کا بازو کاٹ دیا چچا عارف اپنی بھتجی ثریا کی بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے کاشف کے ساتھ کروانا چاہتا تھا جب عارف نے رشتہ ثریا بی بی سے مانگا تو ثریا بی بی نے انکار کر دیا جس پر چچا نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ثریا کے گھر دہاوا بول دیا اور ثریا اور اس کی بیٹی طاہرہ کو بدترین تشدد بناڈالا اور چاقو سے اپنی بھتیجی ثریا کا بازو کاٹ دیا جس پر ثریا بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میڈیکل رپوٹ حاصل کی گئی میڈیکل رپورٹ میں ثریا بی بی پر تشدد کی تصدیق بھی ہو چکی ہے لیکن پولیس کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست بھی دی گئی لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی واقعہ کے خلاف ثریا بی بی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی

    تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی

    چنیوٹ
    تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی چوری ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب بین الصوبائی سرفراز عرف سرفو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ نقدی اور وارداتوں میں چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد
    ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا درجنوں مقدمات میں مطلوب 8 رکنی سرفراز عرف سرفو ڈکیت گینگ گرفتار ڈکیت گینگ کے قبضہ سے پانچ موٹرسائیکل 2 عدد پسٹل1عدد بندوق 1عدد بارہ بور ریفل سمیت لاکھوں روپے کی نقدی برآمد ملزمان میں سرفراز عرف سرفو. رمضان. حسن بلال. رستم. ظفر. اورنگزیب. اویس اور عرفان شامل ہیں سرفو ڈکیت گینگ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • چنیوٹ: پولیس جنرل پریڈ

    چنیوٹ: پولیس جنرل پریڈ

    چنیوٹ
    ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی،،، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شبیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے،،، اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد پریڈ کا پولیس ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ بہتر بنانا ہے پولیس افسران اور ملازمین ٹرن آؤٹ کو مزید بہتر بنائیں اپنے فرائض دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دیں بعدازاں ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس افسران وملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے یقین دہانی کروائی۔۔۔

  • سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب

    سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب

    چنیوٹ
    سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب پولیس افسران اور ملازمین نے شہدا اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا دہشتگردوں کے خلاف عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی میڈیا سے گفتگو
    سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی 5 ویں برسی کے موقع پر ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.دعائیہ تقریب میں ڈی پی او سید حسنین حیدر اور دفتری عملہ نے شرکت کی.اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا اور ہم انکے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.دہشت گرد بزدلانہ حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے .ہم امن کے دشمنوں کیساتھ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور دشمن کے عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتے رہیں گے. سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ان جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ارضِ پاک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔