Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

    چنیوٹ
    سانحہ اے پی ایس کے شہداء ہم تمہیں نہیں بھولے،،، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،،، تقریب میں سکول کے شہداء پبلک سکول کے لئے دعا کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
    16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول کے پیش نظر فوجی فاؤنڈیشن سکول چنیوٹ کے ننھے طلباء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ننھے طلبا و طالبات نے شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی،،، ننھے طلباء نے دہشتگردوں پر بروقت کارروائی کرکے نشان عبرت بنانے پر پاک فوج کو بھی زبردست خراج تحسین پیش اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،،، ننھے طلباء و طالبات نے شہداء پبلک سکول کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے،،، سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول وہ سانحہ ہے جسکو کبھی نہیں بلایا جاسکتا آج بھی اس سانحہ کو یاد کرکے آنکھیں نم ہو جاتی ییں۔ اس موقع موقع پر پرنسپل سکول کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔۔۔

  • چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا

    چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا چنیوٹ کے نواحی چک نمبر 137 میں پاگل کتے نے جواں سالہ لڑکی کو کاٹ لیا متاثرہ لڑکی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی کتوں کے شہریوں کو کاٹنے سے شہریوں میں خوف بڑھنے لگا اقدامات نہ ہونے کے برابر
    چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ایک ماہ کے دوران درجنوں شہری کتوں کے کاٹنے کا شکار ہونے سے شہریوں میں شدید خوف پایا جانے لگا ہے چنیوٹ کے نواحی چک نمبر 137 میں پاگل کتے نے جواں سالہ لڑکی مصباح کو کاٹ لیا جس سے مصباح کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ پاگل کتے کے کاٹنے سے مصباح بی بی کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی جس پر اسے فوری ہسپتال لایا گیا تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے واقعات پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے اور شہریوں نے پنجاب حکومت سے نوٹس لیتے ہوئے ان خونخوار کتوں کو تلف کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. ڈی پی او کی آمد پر بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں. آپ سب اپنے مقصد اور وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری سچائی اور محنت کیساتھ تعلیم حاصل کریں.استاد قوم کے معمار ہیں. استاد کا احترام ہم سب پر لازم ہیں. استاد کا احترام کریں کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں ایک ستون کا کردار ادا کرتے ہیں. تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بہت افسوسناک ہے.پولیس منشیات کے خاتمہ کے لیے معاشرتی ناسوروں کیخلاف کاروائیاں کر رہی ہے تاہم طلباء روشن مستقبل کے لیے اپنے آپ کو معاشرتی برائیوں سے پاک رکھیں. اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس پراعتماد کریں اور ٹریفک سمیت تمام قوانین کی پابندی کریں.اس موقع پر پرنسپل و دیگر عملہ نے ڈی پی او صاحب کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے.

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو

    چنیوٹ
    ملک کو لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔کرپٹ لوگوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو نقصان پہنچایا۔احتساب کا عمل نہیں رکا اور نہ ہی رکے گا کسی کو بھاگنے نہیں دینگے۔وزیر اعظم عمران خان بھرپور جدوجہد کررہے ہیں کہ اس ملک کو برے حالات سے باہر نکالا جائے،مک مکا کی باتیں کرنے والے سن لیں ہم چوروں ڈاکوؤں سے مک مکا نہیں کررہے،ملکی ترقی میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرینگے۔چنیوٹ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا چنیوٹ کا دورہ شیخ رشید نے ٹرین کے دروازے میں ہی کھڑے ہوکر عوام سے خطاب کیا، ریلوے اسٹیشن کے لیے دو کڑور کی گرانٹ کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو
    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔کرپٹ لوگوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو نقصان پہنچایا۔احتساب کا عمل نہیں رکا اور نہ ہی رکے گا کسی کو بھاگنے نہیں دینگے۔وزیر اعظم عمران خان بھرپور جدوجہد کررہے ہیں کہ اس ملک کو برے حالات سے باہر نکالا جائے،مک مکا کی باتیں کرنے والے سن لیں ہم چوروں ڈاکوؤں سے مک مکا نہیں کررہے،ملکی ترقی میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرینگے لندن جانے والے چھپ نہیں سکتے احتساب کا عمل پورا ہوگا توان کی جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی عوام نے بھرپور استقبال کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔چنیوٹ میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریلوے کے نظام کو عوامی خواہشات کے مطابق بہتر بنایا جارہا ہے۔وقت ثابت کرے گا کہ ہم نے حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھی اور ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس قوم کو مسائل سے نکالیں، جن لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا وہی مسائل پیدا کر رہے ہیں، جن لوگوں کو چھوڑا جارہا ہے تھوڑا چھوڑا جارہا ہے، قلندر کا حکم ہے سب کرپٹ اندر ہونگے، سب چور ڈاکو لیٹرے اور بے وقوف جیلوں میں ہونگے،

  • چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

    چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

    چنیوٹ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی ترقی اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کسی بھی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،محکمہ صحت،تعلیم،ریونیو،بلڈنگ،ہائی وے،سمیت دیگر محکموں میں مثبت تبدیلی کیلئے پوری قوت و توانائی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہیں ان کی نشاندہی پر چنیوٹ کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں کو حل کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو اس بات کی ہدائت کی گئی ہے کہ صحافیوں کی نشاندہی پر مثبت انداز سے عمل درآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری،جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال،سیکرٹری اطلاعات عامر صدیقی،سابق صدر سرور علی چودھری،محمد مقصود،چیئرمین مجلس عاملہ مشتاق ناصر،نائب صدر ظہیر عباس سپراء،نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین،طاہر رشید سیال،سردار قیصر دھامنہ،سید مدثر کاظمی،نائب صدر حاجی اکرم ساگر چوہدری،بابر منیر،فنانس سیکرٹری شوکت علی ڈاہر،ناصر چھجو،ہارون ملک،اوورنگزیب ملک،محمدیارتبسم جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو،راجہ نواز ماہی،خالد بھٹی آپ ودیگر نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیوکو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے کہ چنیوٹ کی صحافی برادری ضلع چنیوٹ کی عوام کے بنیادی حقوق اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی افسران کی مکمل طور پر رہنمائی کی جائیگی تاکہ ضلع چنیوٹ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے صحافیوں نے چنیوٹ کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو نشاندہی بھی کی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ضلع چنیوٹ کی تعمیر و ترقی میں اپنا نمایاں اور اہم کردار ادا کرینگے

  • چنیوٹ: لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کا معاملہ

    چنیوٹ: لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کا معاملہ

    چنیوٹ: لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کا معاملہ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ہڑتال وکلاء کی گرفتاریوں اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر وکلاء ہڑتال کر رہے ہیں تحصیل چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ بار میں مکمل ہڑتال ہے وکلاء پر پولیس کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اشتعال انگیز ویڈیو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، وکلاء

  • (پریس ریلیز)

    (پریس ریلیز)

    (پریس ریلیز)
    لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ڈی ایس پی بھوانہ کی تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری
    چنیوٹ ڈی ایس پی بھوانہ نوید مرتضیٰ چیمہ نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ اولنگرانہ انسپکٹر طاہر احمدمنج،پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لوگوں نے ڈی ایس پی کو اپنے مسائل بتائے،ڈی ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے جلد از جلد داد رسی کرنے کی ہدایت کی۔ڈی ایس پی بھوانہ نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد،تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے اورلوگوں کے ایسے مسائل کو حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے تھانہ چوکیات میں حل نہیں ہو سکے۔پولیس لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاہم جرائم پر کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو عوامی تعاون درکار ہے۔عوام منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر و دیگر معاشرتی ناسوروں کیخلاف پولیس کو اطلاع دی انشاء اللہ بھرپور کاروائی کی جائے گی۔

  • ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

    چنیوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ایک ماہ میں 100 سے زائد خطرناک اشتہاریوں ڈکیت گینگ کے اراکین قتل کی وارداتوں میں مطلوب منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی معاشرتی ناسوروں کے خلاف کارروائی کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
    ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ایک ماہ کے دوران 100 سے زائد خطرناک اشتہاری ملزمان ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے خوف کی علامت ملزمان سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چنیوٹ پولیس انتہائی احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ معاشرتی برائیوں اور معاشرتی ناسوروں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کئے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کو منشیات فروشی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پاک کرنے کا عزم لئے چنیوٹ پولیس کا ہر افسر ہر سپاہی اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اور ضلع چنیوٹ میں خوف وہراس کی علامت تمام عناصر کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے

  • غریب ہاری کے بیٹے کو مبینہ طور پر زبردستی شراب پلا کربدفعلی کا نشانہ بنا یا

    چنیوٹ
    علاقہ کے بااثر زمینداروں کا انوکھا شوق غریب ہاری کے بیٹے کو مبینہ طور پر زبردستی شراب پلا کربدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم برہنہ حالت میں پھینک دیا ویڈیو بنا کر وائرل کر دی
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر208کے رہائشی 17سالہ توقیر کو علاقہ زمیندار کے نواب زادوں عقیل، محسن اور وسیم نے مبینہ طور پر پکڑ کر ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے زبردستی شراب پلادی اور مبینہ بدفعلی کرتے رہے جس سے توقیر کی حالت غیر ہوئی تو نشہ میں اس کو مکمل برہنہ کردیا جہاں پولیس کانسٹیبل کے بیٹے سے اس کی مووی بنوائی نواب زادے برہنہ اور لاچار توقیر کو دیکھ کر ہنستے اور قہقے لگاتے رہے اور فحش حرکات بھی کرتے رہے مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس بااثر ملزمان کی گرفتاری نہ کر سکی جس پر متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • فری آرتھو سرجری کیمپ کا افتتاح کردیا گیا

    چنیوٹ
    ضلع چنیوٹ میں جدید طرز کے خیراتی ہسپتال کے نئے بلاک اور فری آرتھو سرجری کیمپ کا افتتاح کردیا گیا بے بس لاچار مجبور افراد کی خدمت معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ انسانیت کی خدمت کی جاسکے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا خطاب
    چنیوٹ میں خیراتی ادارے مستحق غریب لاچار مجبور افراد اور مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہیں چنیوٹ ساڑ مراد والا روڈ پر حاجی سنز فاوٴنڈیشن کی جانب سے مجیدہ میموریل ہسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا گیا اور فری آرتھو سرجری کیمپ کا بھی افتتاح کردیا گیا آرتھو سرجری کیمپ میں علاج معالجے آپریشن اور مصنوعی اعضا کے لئے لگائے گئے کیمپ میں تمام علاج مفت کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال حاجی محمد نعیم سمیت چنیوٹ کی سیاسی سماجی وکلا صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حاجی سنز فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ساڑ مراد والا روڈ پر بنائے گئے مجیدہ میموریل ہسپتال میں عوام کو ہرطرح کی مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر حاجی محمد نعیم اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا