چنیوٹ۔ (اے پی پی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چنیوٹ میں ڈینگی کے دو مزید مریض آگئے ڈینگی سے متاثر ہو کر آنے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی متاثرہ مریض راولپنڈی اسلام آباد سے چنیوٹ آئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چنیوٹ میں ڈینگی سے متاثرہ مزید دو مریضوں کو علاج کیلئے لایا گیا ہے جنہیں ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈینگی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے دونوں مریض راولپنڈی اسلام آباد میں مزدوری کررہے تھے کہ وہاں سے متاثر ہوکر چنیوٹ علاج کیلئے منتقل کئے گئے ہیں چنیوٹ ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 28 سالہ سرور اور 30 سالہ اشرف راولپنڈی اسلام آباد سے ڈینگی کا شکار ہو کر چنیوٹ پہنچے ہیں جنہیں تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
Category: چنیوٹ

چنیوٹ میں سی آئی اے کی کارروائی
چنیوٹ۔ (اے پی پی) سی آئی اے پولیس کی کاروائی مویشی چوروں کے سرغنہ تین ملزمان گرفتا ر کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے سٹاف اے ایس آئی اعجاز اصغر نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان اللہ یار، ناصر اور نواز کو گرفتار کر لیا ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مال مویشی چوری کئے تھے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلہ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
چنیوٹ
چنیوٹ میں چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن سے چند گز کے فاصلہ پر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا متاثرہ خاندان جب چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن مدد کے لئے گیا تو کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا
چنیوٹ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلہ پر گل حفیظ پپو نامی شہری کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور دس لاکھ روپے نقدی جبکہ لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کے قیمتی سامان لوٹ لیا متاثرہ خاندان کے مطابق جب وہ مدد کے لئے چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن گئے تو وہاں پر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا جبکہ ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان سے محروم ہونے والے خاندان کے نوجوان کی ایک ہفتہ بعد شادی تھی تاہم پولیس نے ڈکیتی کی واردات سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے
چنیوٹ
ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔ آگاہی واک قائد اعظم اکیڈمی سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی
ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ کی جانب سے انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری ذوالفقارعلی سمیت محکمہ تعلیم چنیوٹ کے افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی اس موقع پر آگاہی واک قائد اعظم اکیڈمی سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر فرد کیلئے تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور تعلیم کے بنا کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا مقررین کا کہنا تھا کہ پسے ہوئے طبقہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں میں تعلیم کی روشنی کو زندہ رکھنا لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا مشن ہے جس کیلئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پوری قوت و توانائی کے ساتھ اپنا فریضہ سر انجام دے رہا ہے اور ایسے طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچے جوکہ کسی وجہ سے فارمل سکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ان کولٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لازمی طور پر تعلیم دلوائی جارہی ہے اس میں معاشرے کے ہر طبقہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ تعلیم کی شمع کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روشن رکھا جا سکے تقریب سے مسسز روحینہ گل ڈی او لٹریسی ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ،ساجد حسن علوی پروجیکٹ لٹریسی کوارڈینیٹر،ڈسٹرکٹ ٹرینر،ڈسٹرکٹ لٹریسی موبلائزراور لٹریسی موبلائزرز نے اپنے اپنے خطاب میں نان فارمل طریقہ تدریس پر روشنی ڈالی اور تعلیمی اہمیت کو اجاگر کیاچنیوٹ:ماہ اکتوبر بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول
اس ماہ اکتوبر میں ہر بدھ کو چنیوٹ شہر کی بجلی صبح 09:00سے دوپہر 01:00بجے تک بند رہے گی۔

دربار وادی عزیز شریف کی سالانہ 59 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے
چنیوٹ
دریائے چناب چنیوٹ کے کنارے دربار وادی عزیز شریف کی سالانہ 59 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ملکی و غیر ملکی عقیدت مندوں کی آمد کے ساتھ ساتھ دربار عالیہ پر درود و سلام کی محفل میں روح پرور مناظر
دریائے چناب چنیوٹ کے کنارے واقع دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہرویہ وادی عزیز شریف کے 59 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی و غیر ملکی عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے دربار عالیہ پر چادر پوشی کی تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ چادر پوشی تقریب کا آغاز گدی نشین دربار عالیہ وادی عزیز شریف حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم نے کیا عرس مبارک میں روایتی اور پر درودو سلام کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مریدین عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے
چنیوٹ شہر تجاوزات کی لپیٹ میں
چنیوٹ
چنیوٹ شہر تجاوزات کی لپیٹ میں، جھنگ روڈ، فیصل آباد روڈ سمیت اندرون بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار،،، دکانداروں نے دس سے بارہ فٹ آگے سامان رکھ لیا، ضلعی اور میونسپل افسران تجاوزات ختم کرانے میں ناکام ہوگئے۔
چنیوٹ میں تجاوزات کی بھرمارسے شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے،، اندرون شہر بازاروں سمیت جھنگ روڈ، فیصل آباد روڈ پر تجاوزات اورپارکنگ سٹینڈ قائم ہونےسے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراؤں پر دکانداروں نے دس سے بارہ فٹ سامان آگے رکھا ہوا ہے جو ضلعی اور میونسپل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دکانوں کے آگے دس سے بارہ فٹ پڑے سامان سے مین روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ہے۔ضلعی انتظامیہ مین شاہراہ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو
چنیوٹ ،دور جدید کا جیمز بانڈ بجلی کے میٹر چوری اتارنے لگا
چنیوٹ
چنیوٹ کے علاقہ موضع لنگرانہ میں معاشی بدحالی کا شکار بجلی کے میٹر چوری کرنے والے چور نے علاقہ مکینوں کو بجلی کے میٹرز سے محروم کرنا شروع کردیا۔بجلی کے میٹرز چوری کرنے کی درجنوں وارداتیں میٹرز واپسی کیلئے متاثرین سے چور کی جانب سے پانچ ہزار روپے کی ادائیگی کی ڈیمانڈ سامنے آگئی۔
چنیوٹ میں دور جدید کا جیمز بانڈ بجلی کے میٹر چوری اتارنے لگاتھانہ لنگرانہ کے مختلف علاقوں سے بجلی کے میٹر چوری ہونے کے درجنوں واقعات میٹر چور میٹر اتارنے کے بعد پرچی چھوڑ جاتا ہے جس پر پانچ ہزار روپے کی ڈیمانڈ درج ہوتی ہے پرچی پر میٹر چور کی دکھ بھری کہانی اور پیسوں کی ڈیمانڈ درج ہے پیسے دو اور اپنا بجلی کا میٹر واپس لو کی تحریریں واردات کے بعد دیواروں پر آویزاں کئے جانے لگے میٹر چور کے مطابق اسے بیس لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے ایک میٹر کے بدلے ایک ہزار پیسے بھیجنے کے لئے ای میل ایڈریس بھی پرچی پر درج ہوتا ہے ، اہلیان علاقہ اور واپڈا اہلکار میٹر چور کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے متاثرین نے بجلی میٹر چور کو پکڑنے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی
معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کا گھناؤنا فعل نہ رک سکا
چنیوٹ
تھانہ کانڈیوال کے علاقہ چنگڑانوالہ میں سفاک شخص کی سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی بچی کی حالت غیر ہوجانے پر ملزم فرار چنیوٹ میں ایک ہفتہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کا تیسرا واقعہ
چنیوٹ کے نواحی علاقہ تھانہ کانڈیوال کے نواحی چنگڑانوالہ میں سفاک نوجوان نے سات سالہ بچی کو سکول سے واپس گھر جاتے ہوئے دبوچ لیا اور قریبی فصلوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا سات سالہ مقدس بی بی کی حالت غیر ہوجا ہوجانے پر سفاک ملزم ثمر عباس فرار ہوگیا جبکہ سات سالہ مقدس خون میں لت پت کے شور اور چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے مقدس بی بی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال لالیاں طبی امداد کے لئے منتقل کیا تھانہ کانڈیوال پولیس نے مقدس بی بی کی والدہ شنیلہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں مگر ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےاک اور زینب درندگی کا شکار
ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقہ واڑہ ٹھٹھہ محمد شاہ میں دس سالہ یتیم بچی سے زیادتی
بھوآنہ کے نواحی علاقے واڑہ ٹھٹھہ محمد شاہ میں دس سالہ یتیم بچی سے زیادتی کادلخراش واقعہ پیش آیا،
دس سالہ سونیااپنے گھرسے رشتے داروں کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں کماد کی فصل میں چھپاندیم نول اسے زبردستی کماد کی فصل میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرڈالی،بچی کی چیخ وپکار پر لوگوں کے آنے پر اسے خون میں لت پت چھوڑ کرفرار ہوگیا،
ریسکیو 1122نے بچی کو نازک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کردیا،
تھانہ بھوآنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے







