چنیوٹ
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا ختم نبوت چوک میں دھرنا دیا گیا احتجاجی مظاہرے میں سیاسی سماجی صحافتی وکلا تاجر طلبا و دیگر تنظیموں کی شرکت
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو شہر کی مختلف شاہرات سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں جمع ہوئیں احتجاجی مظاہرے میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ڈی پی او چنیوٹ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنرل سیکرٹری پریس کلب صدر انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں سمیت طلبا و طالبات نے ختم نبوت چوک میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو لگا کر ظلم و بربریت انسانی حقوق کی پامالی تشدد اور خواتین بچوں بوڑھوں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو فوری طور پر ختم کروائے مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ کشمیریوں سے رشتہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاک فوج زندہ باد ۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے
Category: چنیوٹ

ضلع چنیوٹ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سٹاف نرسز کی کمی
چنیوٹ
ضلع چنیوٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سٹاف نرسز کی کمی آئی سی یو وارڈ بند جبکہ ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا پنجاب حکومت چنیوٹ میں اسپتال کی حالت زار کو بہتر نہ بنا سکی
ضلع چنیوٹ کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بعد سٹاف نرسز کا بھی کال پڑ گیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 45 چارج سمیت ہیڈ نرسز کی سیٹیں خالی دور دراز سے آئے مریض علاج معالجہ کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ہیں سب سے بڑے ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف ایک نرس موجود جبکہ سٹاف نرس کی کمی کے باعث آئی سو یو وارڈ بند پڑا ہے دور دراز سے آئے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں شہریوں اور مشکلات سے دوچار مریضوں کا حکومت پنجاب سے ڈاکٹروں اور نرسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے
خاوند اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور غلط کام سے انکار کرنا جرم بن گیا
چنیوٹ
خاوند اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور غلط کام سے انکار کرنا جرم بن گیا۔جھوٹی درخواستوں اور انتقامی کارروائی سنگین نتائج کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ خاندان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
تھانہ سٹی چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفور آباد کے حاجی محمد خالد اور اس کی بیٹی مہوش بتول و دیگر خاندان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ متاثرہ خاندان کے مطابق ان کی بیٹی مہوش بتول کی محلہ شیر پورہ کے خضر حیات سے شادی ہوئی خضر حیات اور اس کا خاندان مہوش بتول کو تشدد کے ساتھ ساتھ غلط کاموں پر اکساتا تھا جس پر مہوش نے ظالم خاندان سے بھاگ کر جان بچائی اور طلاق لے لی عدالت کے فیصلہ پر جہیز کا سامان لینے گئے تو خضر حیات وغیرہ حملہ آور ہو گئے فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ سٹی کو دی جانے والی درخواست پر کارروائی نہ ہو سکی متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ مہوش کے سسرال والے پولیس کو جھوٹی درخواستیں دے کر ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جہیز واپس کرنے سے انکاری ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے ظالم خاندان کے خلاف کارروائی اور جہیز واپس دلوانے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
چنیوٹ میں انوکھی شادی
چنیوٹ میں انوکھی شادی میں دولہا دلہنیا لینے سائیکل پر پہنچ گیاجدید دور میں بارات گاڑیوں میں جانے کی بجائے 200 سائیکل پر لائی گئی دلہے کے سائیکل کو بگھی کی طرح سجایا گیا
چینوٹ کے علاقہ پرانا لاری اڈا میں ایک انوکھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دولہے میاں بارات گاڑیوں پر لے جانے کی بجائے سائیکل پر لے کر گئے طیب مغل نامی دلہے کے سائیکل کو بگھی کی طرح خوبصورت رنگوں اور پھولوں سے سجایا گیا جس میں دلہا بڑی شان سے اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا
جبکہ دولہے کی بارات بھی دو سو سائیکل پر فیصل آباد روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں پہنچی بارات میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی سائیکل پر ہی بارات لے کر آئے
دولہے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی خواہش تھی کہ اس کی بارات سائیکل پر ہی جائے اس انوکھی شادی کو بہت سے لوگ دیکھنے بھی آے
آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد
چنیوٹ
مار نہیں پیار کا دعویٰ منوں مٹی تلے دفن چنیوٹ میں پرائیویٹ سکول ٹیچر کا کام مکمل نہ ہونے پر آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد مار مار کر ادھ منوا کردیا طالبعلم کے جسم کا 70 فیصد حصہ شدید متاثر
چنیوٹ کے علاقہ ٹھٹھی شرقی کے رہائشی آٹھویں جماعت کے طالبعلم عبدالمقیت پر فیصل آباد روڈ پر واقع پرائیویٹ معصومین سکول کے ٹیچر کا انسانیت سوز سلوک اسلامیات کی کاپی مکمل نہ کرنے پر پہلے آدھا گھنٹہ دھوپ میں مرغا بنائے رکھنے کے بعد عبدالمقیت پر سوٹیوں سے بیہمانہ تشدد کیا گیا جس سے طالبعلم عبدالمقیت کے جسم کا 70 فیصد حصہ زخموں کی وجہ سے شدید متاثر ہو گیا ہے تشدد کا نشانہ بننے والے طالبعلم کے والدین نے ٹیچر کی جانب سے طلبا پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور جلاد ٹیچر کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دیدی ہے اور پنجاب حکومت سے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سکولوں میں بچوں پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہےچنیوٹ:کشمیریوں کے حق میں اہم شخصیات کی ریلی کا اہتمام
چنیوٹ:مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کیخلاف اورکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ڈی سی آفس چنیوٹ تا ختم بنوت چوک تک ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اورڈی پی او سید حسنین حیدرنے کی ، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر بھو انہ عدنان رشید،ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک،صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈی او سیکنڈری رائے محمد ارشادکے علاوہ اساتزہ کرام ،سینکڑوں طلباء ودیگر محکموں کے افسران،تاجر تنظیموں ،سول سوساءٹی کے افراد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،شرکاء نے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور کئی روز سے جاری کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ریلی کشمیر بنے گا پاکستان ، نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج رہی تھی،اس موقع پرڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کیخلاف احتجاج اور ریلیاں جاری رہیں گیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کو یہ احساس دلا سکیں کہ انکی آزادی تک ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں اور ہم دیگر ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انڈیا کشمیر یوں پر مظالم ڈھا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،آخر میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے حاجی محمد جمیل فخری نے دعاکروائی

چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر بنائی گئی
چنیوٹ
چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی زنجیر بنائی گئی اور ریلیاں نکالی گئیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈی پی او سمیت تمام ضلعی افسران قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی طلبا تاجر وکلا صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی تقریب میں سرکاری افسران وملازمین قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے رہنماؤں تاجر وکلا صحافیوں سمیت مختلف سکولوں سے آئے طلباء کی کثیر تعداد کی شرکت ۔طلباء نے ڈی سی آفس سے ختم نبوت چوک تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں مقررین نے خطاب میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بند کئے جائیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے جس کے لئے اقوام متحدہ اور عالم اقوام کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں نے قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے کی جانب سے کشمیر ریلی بھی نکالی گئی ۔ریلی میں شہری تنظیموں کے نمائندوں تاجروں اور وکلا نے بھی شرکت کی اور ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔
چنیوٹ ،زمین کے تنازع پر گھر کا محافظ ہی قاتل بن گیا
چنیوٹ
چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ تھانہ لنگرانہ کے نواحی چک نمبر 210 میں نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں
چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ تھانہ لنگرانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 210 میں نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے پولیس کے مطابق 60 سالہ پارس بی بی اور اس کی بیٹی 27 سالہ صومیہ دونوں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں جس کی اطلاع اہل محلہ نے پولیس کو کی تو تھانہ لنگرانہ پولیس اور ڈی ایس پی بھوانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں
چنیوٹ کے اپنے شہری پینے کے پانی کو ترس گئے
دوسرے شہروں کو پانی فراہم کرنے والے چنیوٹ کے اپنے شہری پینے کے پانی کو ترس گئے
چنیوٹ کے کئی علاقوں میں عرصہ دو ماہ سے پینے کا پانی بند محلہ گیریاں, ڈھگی پار, معظم شاہ, راجاں والا کے مکینوں نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب پہاڑی علاقوں میں سرکاری پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا جو عرصہ دو ماہ سے بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے پینے کے پانی کے اہلیان علاقہ کو دور دراز سے پانی لانا پڑتا ہے انتظامیہ کو کئی بار شکایت کرنے کے باوجود اہم ایشو کو حل نہیں کیا جارہا ہے یاد رہے کہ چنیوٹ سے پائپوں کے ذریعے فیصل آباد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن چنیوٹ کے اپنے شہریوں کو پانی کو ترس گئے ہیں اہلیان علاقہ کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پانی کی فراہمی جلد شروع کی جائے
میجر ثاقب کا جسدخاکی بھوآنہ پہنچ گیا
چنیوٹ
باجوڑ کے علاقہ نیاگ بانڈہ میں دہشت گردوں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونیوالے میجر ثاقب کا جسدخاکی بھوآنہ پہنچ گیا دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کرکے فوجی گاڑی کو اڑا دیا تھا جس میں دو شہید اور چارفوجی جوان زخمی ہوگئے تھے
باجوڑ کے علاقہ نیاگ بانڈہ میں دہشت گردوں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونیوالے میجر ثاقبکا جسد خاکی بھوآنہ پہنچا دیا گیا ہے بھوآنہ کی عوام نے زیر و پوائنٹ سے ان کے گھر تک تمام راستے جسد خاکی پر گل پاشی کرکے پاکستانی فوج سے محبت کا بھرپور اظہار کیا سکولوں کے بچوں، علاقہ مکینوں، دوکانداروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے گل پاشی کی شہید میجر ثاقب کی نماز جنازہ ظہر کے بعد بھوانہ میں ادا کی جائیگی شہید کی تدفین انکے آبائی علاقے 466 نئے احاطے میں کی جائے گی شہید میجر کی پانچ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی میجر ثاقب علی چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا: شہید میجر ثاقب اعوان کے والد بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں دھماکہ میں میجر ثاقب اور ایک سپاہی شہید جبکہ چار جوان زخمی ہو گئے








