Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • چنیوٹ میں سعودی سرمایہ کاری سے مقامی خام لوہے کی مل لگانے کا پروگرام

    چنیوٹ میں سعودی سرمایہ کاری سے مقامی خام لوہے کی مل لگانے کا پروگرام

    چنیوٹ میں پہلی مقامی خام لوہے کہ مل لگانے کی تجویز دی گئی ہے

    حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ ملک کی پہلی مقامی خام لوہے کی اسٹیل مل چنیوٹ میں قائم کی جائے گی، جو سعودی سرمایہ کاری کے لیے منتخب کیے گئے 4 منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مفاہمتی یادداشت 20 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ ہے جس پر توانائی کی پیداوار، ریفائنری، پیٹرو کیمیکل پلانٹ، کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں کے لیے 17 فروری 2019 کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے معدنی وسائل میں اقتصادی تعاون کے لیے سعودی عرب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر مالیت کے 7 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے.

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ کھیلوں کے شعبے میں تعاون سعودی اشیاء کی درآمد سے متعلق مالیاتی معاہدہ، توانائی کی پیداوار کے فریم ورک کی مفاہمتی یادداشت، دونوں ممالک کے درمیان ریفائنری اور پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام، معدنی وسائل کی ترقی میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

  • دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا

    دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا

    چنیوٹ
    دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا کئی دیھات زیرآب آگئے۔کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہو گئیں
    حالیہ مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹوٹے ہوئے بند کو مکمل کرنے کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی سیم نالے کا بند ٹوٹنے سے قریبی دیہاتوں کے درجنوں علاقے فصلیں اور گھر زیر آب آ گئے انتظامیہ بے خبرعلاقہ مکنیوں نے ٹوٹے ہوئے بند کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

  • عرس مبارک پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مقابلہ

    عرس مبارک پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مقابلہ

    چنیوٹ
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں حضرت میاں شیر باٹا کے عرس پر گھوڑا ڈانس کا مقابلہ ہوا جس میں ملک بھر سے خوبصورت گھوڑوں نے ڈانس کرکے ہزاروں شائقین کو محظوظ کیا
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں معروف صوفی بزرگ حضرت میاں شیر باٹا کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور عرس مبارک کی تقریبات روایتی انداز سے جاری ہیں اور گزشتہ روز عرس مبارک پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مقابلہ بھی ہزاروں شائقین عوام اور دربار حضرت میاں شیر باٹا کے عقیدت مندوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا اور گھوڑا ڈانس کے ان دلچسپ مقابلوں نے میلے کی رونق کو چار چاند لگا دئیے گ مقابلہ میں ملک بھر سے نامور گھوڑا ڈانس کروانے والے ماہر استادوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھوڑوں کے ڈانس پر اپنے فن کا جادو جگایا اور مختلف خوبصورت دلکش رنگوں کے گھوڑے اور خوبصورت ڈانس شائقین کی توجہ کا مرکز رہے اور ہزاروں شائقین اس گھوڑا ڈانس انعقاد پر خوب محظوظ بھی ہوئے تحصیل بھوانہ کے مشہور صوفی بزرگ میاں شیر باٹا کے عرس کے موقع پر گھوڑا ڈانس مقابلہ گھوڑا شاہ سوار چوہدری شمس الحسن چدہڑ نے جیت کر اپنے نام کرلیا جس پر شائقین نے انہیں خوب داد دی

  • انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی

    انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی

    چنیوٹ
    مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ایک لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا چنیوٹ دریائے چناب پل سے گزر رہا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی
    مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی فلڈ کنٹرول روم کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر سے ایم لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ سیلاب کے باعث دریا سے ملحقہ نواحی گاؤں اور بستیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے مختلف مقامات پر نو کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور نشیبی علاقہ جات میں قائم 65 کے قریب سرکاری اسکولوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت اجلاس جاری موجود سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ تمام اداروں کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق اس وقت 1 لاکھ کیوسک کا ریلہ چنیوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ 1 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ چناب پل کے مقام سے گزر رہا ہے سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سے دریائے کے مقام پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی جانب سے پولیس اہلکار دریائے چناب پر تعینات کردے ہیں اور دریا میں نہانے اور کشتی رانی پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے

  • قبرستان میں تبدیلی آگئی

    چنیوٹ:انتظامیہ نے قبرستانوں کو لاوارث بنا دیا،
    چنیوٹ کے علاقے
    "پیر ہمایوں”
    کے قبرستان میں انسانیت بھی شرمانے لگی، مردوں کی قبروں کو گندگی میں ڈبو دیا گیا، قبریں گندے پانی اور گندگی میں ڈوب گئی، اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے اور شہریوں کے پیاروں کی قبروں اور قبرستان کو صاف کروایا جائے

  • ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے اچانک درجنوں رکشہ ڈرائیوروں کو ایک ہزار روپیہ فی رکشہ جرمانہ

    ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے اچانک درجنوں رکشہ ڈرائیوروں کو ایک ہزار روپیہ فی رکشہ جرمانہ

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کوانتقامی کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانوں اور 24گھنٹوں کےلئے درجنوںرکشے بند کرنے کے خلاف رکشہ یونین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ڈی ایس پی ٹریفک چنیوٹ اورٹریفک پولیس کے خلاف مردہ باد کے نعرے
    ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے اچانک درجنوں رکشہ ڈرائیوروں کو ایک ہزار روپیہ فی رکشہ جرمانہ اور چوبیس گھنٹے کےلئے رکشوں کو بند کرنے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی ضلعی افسر کی بھتیجی سے رکشہ ڈرائیور کے کرایہ وصول کرنے پر ٹریفک پولیس چنیوٹ کے رکشہ ڈرائیوروں سے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انہیں فی رکشہ ایک ہزار روپے جرمانہ اور چوبیس گھنٹوں کےلئے رکشہ بند کرنے کی سزا دے رہی ہے جس سے درجنوں رکشوں کو بند کر دیا گیا ہے رکشہ ڈرائیور یونین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کماکر بچوں کا پیٹ پالنا پہلے ایک مسئلہ تھا اوپر سے ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے انتقامی کاروائی کرنا افسوسناک شرمناک اقدام ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں فاقوں کا راج ہے اور زندگی کا گزربسر مشکل سے چل رہا ہے رہی سہی کسر ٹریفک پولیس چنیوٹ کے ڈی ایس پی اور ان کی ٹیم پوری کرہی ہے متاثرین رکشہ ڈرائیوروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے چنیوٹ پولیس کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر بھاگنے والے قربانی کے جانور ٹرین تلے کچلے گئے

    ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر بھاگنے والے قربانی کے جانور ٹرین تلے کچلے گئے

    چنیوٹ
    کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کو چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفور آباد کے قریب حادثہ پیش آگیا ۔ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر بھاگنے والے قربانی کے جانور ٹرین تلے کچلے گئے حادثہ کے باعث ملت ایکسپریس آدھا گھنٹہ کےلئے رکی رہی
    کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفورا ±باد کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک کے قریب چارہ کھاتے قربانی کے جانور اچانک ٹرین کے ہارن کی آواز سن کر ڈر کر بھاگ نکلے اور ٹرین سے ٹکرا گئے جس سے قربانی کی ایک گائے اور تین بکرے ملت ایکسپریس ٹرین تلے کچلے جانے سے ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ملت ایکسپریس آدھا گھنٹہ کے لئے رکی رہی ،اہل علاقہ نے ٹرین تلے آجانے والے جانوروں کو ٹریک سے ہٹایا ۔مسافروں کے مطابق ملت ایکسپریس کو دو گھنٹے کے دوران تیسرا حادثہ پیش آیا ہے

  • کرنٹ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے

    کرنٹ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں واپڈا اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی نے غریب محنت کش کو لاکھوں روپے کے مویشیوں سے محروم کردیا۔کرنٹ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ سلارہ روڈ تحصیل دار باغ کی بستی میں کھمبے میں ارتھ آنے کی وجہ سے متعدد بھینسیں جان کی بازی ہار گئیں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی واپڈا کے اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکے کھمبے کے آس پاس کئی فٹ زمین میں ارتھ آنے کی وجہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا کی طرف سے اگر اس ارتھ کو ٹھیک نہ کیا گیا تو مزیدجانی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے متاثرہ شخص گلزار گلوترنے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈسپوزل ورکس کا سر پرائز وزٹ

    ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈسپوزل ورکس کا سر پرائز وزٹ

    چنیوٹ
    ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈسپوزل ورکس کا سر پرائز وزٹ حالیہ بارشوں کے باعث عملہ کو حاظر اور ہمہ وقت ایکٹو رہنے کی ہدایات جاری کیں
    چنیوٹ میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث شہر بھر میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کےلئے ڈپٹی کمشنر نے ڈسپوزل ورکس کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقعہ پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سی او ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ودیگر بھی تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مشنری کا جائزہ لیا اور عملہ کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایات دیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا ڈسپوزل ورکس کی موٹرز اور مشنری چوبیس گھنٹے ورکنگ میں رہنی چاہیے تاکہ شہر سے بارش کے پانی کی جلد از جلد نکاسی ہوسکے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہے تاکہ شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے

  • مدرسہ کی کمسن طالبات پر چھریوں کا پراسرار حملہ

    مدرسہ کی کمسن طالبات پر چھریوں کا پراسرار حملہ

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں مدرسہ کی کمسن طالبات پر چھریوں کا پراسرار حملہ دونوں طالبات تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئیں جسموں پر زخموں کے گہرے نشانات
    ڈپٹی کمشنر آفس سے ملحقہ دینی مدرسہ جامعہ عربیہ میں زیر تعلیم کمسن بچیوں پر رات سوتے ہوئے چھریوں کا پراسرار حملہ کیا گیا ہے جس سے دونوں بچیاں شدید زخمی ہوگئی ہیں اور تشویشناک حالت کے پیش نظر دونوں طالبات کو ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے آٹھ سالہ شبانہ اور سات سالہ صغریٰ مدرسہ میں سوئی ہوئی تھیں چھریوں کے زخموں سے دونوں طالبات کے جسم شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم حملہ سے متعلق کسی قسم کے حقائق سامنے نہیں آسکے ہیں البتہ مدرسہ کے معلم کے مطابق جنات نے طالبات پر حملہ کیا ہے جبکہ بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ جنات بچیوں کو چھریوں کے وار کرکے زخمی نہیں کرسکتے جبکہ سات سالہ صغریٰ کی حالت نازک بتائی گئی ہے ڈاکٹرز کے مطابق بچیوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم طبی امداد فراہم کی جارہی ہے