چنیوٹ
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں بااثر افراد کا گرلز ہائی سکول پر دھاوا ہیڈمسٹریس آفس میں توڑ پھوڑ حاملہ خاتون ہیڈ مسٹریس پر مبینہ تشدد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقہ پیر پنجہ گرلز ہائی سکول میں علاقہ کے بااثر افراد کا دھاوا ملزمان نے سکول میں گھس کر سکول کی ہیڈ مسٹریس آفس میں توڑ پھوڑ کی اور چھ ماہ کی حاملہ خاتون ہیڈ مسٹریس کو مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے متاثرہ خاتون ہیڈ مسٹریس رابعہ بصری کے مطابق بااثر افراد سکول کے معاملات میں مداخلت کرتے تھے جس پر سیٹیزن پورٹل پر حراساں کرنے کی درخواست دی تو کارروائی کے احکامات آنے پر مذکورہ بااثر افراد جاوید کلہ اور میاں نواز نے سکول کے دفتر میں گھس کر تشدد کیا واقعہ کا علم ہونے پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے موضع پیر پنجہ کے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب خاتون ٹیچر پر تشدد اور غنڈہ گردی کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین اور دیگر تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے اور خواتین ٹیچرز کو حراساں کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے
Category: چنیوٹ

بااثر افراد کا گرلز ہائی سکول پر دھاوا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں پیرامیڈیکس سٹاف کی کمی
چنیوٹ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں پیرامیڈیکس سٹاف کی کمی مریضوں کو ذلیل و خوار کرنے لگی, ہسپتال انتظامیہ نہ نرسز سٹاف کی کمی کو پورا کر سکی نہ ہی پیرامیڈیکس سٹاف تعینات ہو سکا,
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنے والے مریض رُل گئے, ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں 73 نرسز سٹاف میں سے 42 سیٹوں پر تاحال تعیناتی نہیں ہو سکی, نرسز سٹاف, پیرا میڈیکس سٹاف اور دیگر عملہ تعینات نہ ہونے سے مریضوں کو علاج معالجہ کرانے میں شدید پریشانی کا شکار ہونے لگے ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہوتی ہے جس کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے, حکومت اور محکمہ صحت پنجاب کو لیٹر بھیجا ہوا جونہی جواب آئے گا نرسز سٹاف,پیرا میڈیکس سٹاف کو بھرتی کر لیا جائے گا,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں نرسز سٹاف کے علاوہ دیگر خالی اسامیوں پر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کروانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
پی سی او پر ڈکیتی کی واردات
چنیوٹ
چنیوٹ میں تین روز میں ڈکیتی کی تین وارداتیں موٹرسائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے ڈی پی او آفس سے ملحقہ موبائل شاپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس ڈکیتی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام شہریوں میں خوف
چنیوٹ میں تین روز میں ڈکیتی کی دن دیہاڑے تین وارداتیں پولیس وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ختم نبوت چوک اور ڈی پی او آفس سے ملحقہ موبائل مارکیٹ میں دن دیہاڑے دکاندار سے دو لاکھ روپے کے قریب نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس روایتی انداز میں جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی موٹر سائیکل سوار ڈاکو جھمرہ چوک میں جوس کارنر اور مسلم کمرشل بینک میں بھی ڈکیتی کی واردات کرچکے ہیں
دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے
چنیوٹ
مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی
مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی سیلاب کے باعث دریا سے ملحقہ نواحی گاؤں اور بستیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے مختلف مقامات پر نو کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور نشیبی علاقہ جات میں قائم 65 کے قریب سرکاری اسکولوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور کی زیر صدارت اجلاس جاری موجود سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ تمام اداروں کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ہنگامی صورت کے پیش نظر وقفہ وقفہ سے دریائے چناب پر موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق اس وقت 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ چنیوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ 1 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ چناب پل کے مقام سے گزر رہا ہے سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سے دریائے کے مقام پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی جانب سے پولیس اہلکار دریائے چناب پر تعینات کردے ہیں اور دریا میں نہانے اور کشتی رانی پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے
دریائے چناب عبور کرتے ہوئے چرواہا ڈوب گیا
چنیوٹ
دریائے چناب عبور کرتے ہوئے چرواہا ڈوب گیا لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122 اور مقامی این جی او کا سرچ آپریشن جاری
دریائے چناب چنیوٹ مسلم کالونی کے قریب بھینسیں چرانے کے لئے آیا نوجوان دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا ڈوبنے والے 16 سالہ نوجوان کا تعلق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چھنی قریشیاں سے بتایا گیا ہے جبکہ نوجوان چرواہے کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی این جی او لکی ریسکیو اینڈ واٹر سپورٹس آرگنائزیشن کے غوطہ خوروں نے نوجوان کی لاش کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک نوجوان چرواہے کی لاش کو تلاش کیا جارہا ہے
باثر وڈیرے نے نوجوان اغوا کر لیا۔ماں کی دیائی۔
چناب نگر
چوری کی درخواست واپس نہ لینا جرم بن گیا۔باثر وڈیرے نے نوجوان اغوا کر لیا۔ماں کی دیائی۔
تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع سانگرہ سے پچیس سالہ حسن نامی نوجوان کو بااثر وڈیرے ع نے اغواء کرلیا
کچھ عرصہ پہلے حسن نامی نوجوان کے مویشی چوری ہو گئے جس پر اسنے ملزمان کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ملزمان نے درخواست واپس لینے کے لئے کہا چوری کی درخواست واپس نہ لینے پر ملزمان نے آج مدعی کو ہی اغواء کرلیا ماں پریس کلب پہنچ گئی۔بیٹا بازیاب کروایا جائے۔
اینٹی کرپشن ملازم کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ سینٹری سٹور پر دھاوا۔
چنیوٹ
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں سامان ادھار نہ دینے پر، اینٹی کرپشن ملازم کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ سینٹری سٹور پر دھاوا۔دکاندار پر وحشیانہ تشدد واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ متاثرہ دکاندار کی درخواست پر لالیاں پولیس نے ٹاھال کاروائی نہ کی
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے مین بازار میں محکمہ اینٹی کرپشن ملازم کا بااثرافراد کے ہمراہ سینٹری سٹور پر مبینہ دھاوا ادھار سامان نہ دینے پر مبینہ دوکاندار پر وحشیانہ تشدد،20 سے زائد افراد نے سینٹری شاپ میں گھس کر دوکاندار پر تھپڑ اور کرسیاں برسا ڈالیں، متاثرہ دکاندار عثمان کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں تعینات امان اللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ادھار سامان نہ دینے پر دکان میں گھس کر دھاوا بولا، ملزمان کی ایک نہتے دوکاندار پر بیہمانہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک ہوگئی۔سی سی ٹی وی میں چہرے واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار پر تشدد کیا جارہا ہے۔متاثرہ دوکاندار عثمان کے میڈیکل میں تشدد ثابت، پولیس نے درخواست پر تاحال کارروائی نہ کی
منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی
چنیوٹ
چنیوٹ میں منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی گھر سے دفتر جاتا ہوا شہری گلے میں ڈور پھر جانے سے اسپتال پہنچ گیا ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی
ضلع چنیوٹ میں منچلوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر لگائی گئی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ہے جس کی وجہ سے چنیوٹ شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ پورے عروج پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے دفتر جاتا ہوا شہری عثمان بٹ گلے میں ڈور پھرنے کی وجہ سے اسپتال پہنچ گیا عثمان بٹ کو گلے کے دو مقامات پر گہرے زخم آئے جس پر ریسکیو 1122 نے شہری کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ پہنچا دیا ہے تاہم متاثرہ شہری نے متعلقہ حکام سے چنیوٹ میں پتنگ بازی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے
چنیوٹ
چنیوٹ کے وسط میں چار سو سال قبل مغلیہ دور کے وزیراعظم نواب سعد اللہ خان کے دور میں تعمیر ہونے والی بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے جس پر حکومت وقت کی توجہ کی اشد ضرورت ہے
چنیوٹ کے وسط میں چار سو سال قبل مغلیہ خاندان کے دور میں وزیراعظم سعد اللہ خان نے چنیوٹ میں مسجد کو تعمیر کروایا جسے بادشاہی مسجد کا نام دیا گیا یہ مسجد مکمل طور پر پتھر سے تراشیدہ خوبصورت انداز سے نقش و نگار کے ساتھ تعمیر کی گئی پتھر کے محراب و منبر اور خوبصورت برامدہ جبکہ مسجد کے صحن میں وضو خانہ انتہائی نفاست سے تعمیر کیا گیا ہے مسجد کا ایک مینار سنگ لرزاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتا ہے جبکہ تاریخی بادشاہی مسجد کا مرکزی دروازہ سیاحوں کیلئے خصوصی توجہ کا مرکز ہے جبکہ بادشاہی مسجد کے سامنے خوبصورت باغ اس مسجد کو چار چاند لگائے ہوئے ہے مگر گزشتہ دس سال سے محکمہ اوقاف محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث چنیوٹ کی یہ تاریخی بادشاہی مسجد اپنے قیمتی اور انمول حسن سے محروم ہوتی چلی جارہی ہے جس پر سیاحت کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی توجہ نہیں کی جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
مغلیہ دور میں خوبصورت نقش و نگار سے مکمل طور پر پتھر سے تعمیر کی گئی بادشاہی مسجد سیاحت کو فروغ دینے کی دعویدار حکومت کی توجہ کی منتظر ہے
قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد
چنیوٹ
چنیوٹ میں مبینہ قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد گھر کا سارا سامان توڑ دیا سارا گھر مسمار کر دیا غریب خاندان نے رات کھلے آسمان تلے گزاری وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
چنیوٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ نے غریب خاندان کے گھر پر مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا بول دیا گھر کا سارا سامان توڑ دیا جبکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین بچوں بوڑھوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے کانوں سے بالیاں تک نوچ لیں جبکہ گھر کی چاردیواری اور چھتیں مسمار کردی گئیں متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چنیوٹ میں ظلم کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے









