چنیوٹ
چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے تین افراد شدید زخمی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی نمبر تین کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ موٹرسائیکل پر سوار بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے تاہم حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو کی ٹیم کی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ماں اور بچے کی میتوں کو امانتاً ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں رکھا گیا ہے اور ورثا کی تلاش جاری ہے
Category: چنیوٹ

چنیوٹ سرگودھا روڈ چونگی کے قریب تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا

صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے
چنیوٹ
صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے مرنیوالوں میں تین خواتین بھی شامل جبکہ حادثہ میں زخمی ایک لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان نے میتوں کے حصول کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کردی
آج صبح صادق آباد میں ہونیوالے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ کے علاقہ محلہ فاروق آباد سے ہے حادثہ میں رفیقاً بی بی فرحانہ بی بی حاجرہ بی بی حسبیہ بی بی اور عبدالاحد دم توڑ گئے جبکہ جواں سالہ رقیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان اکبر ایکسپریس پر سوار گھوٹکی اپنے بزرگ کو حج کی ادائیگی کیلئے جانے پر ملنے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا جبکہ حادثہ میں ہلاکتوں کی اطلاع ملنے پر مرنیوالوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا جبکہ لواحقین نے حکومت سے مرنیوالوں کی میتوں کے حصول میں مدد کی اپیل کی ہے
ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب
چنیوٹ
بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس کی آگاہی کے لئے سب کو فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے چنیوٹ میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب
ملک بھر کی طرح کی ضلع چنیوٹ میں بھی ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر تیمور امجد لالی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شہزاد اسلم باجوہ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم فرح رضوان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا مگر توجہ اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے جوکہ قابل فکر اور قابل غور ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی آبادی اپنے وسائل کے مطابق رکھنی چاہئے اور آبادی کے کم ہونے سے تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں بحثیت باشعور معاشرہ فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے مسائل میں بھی نمایاں طور پر کمی ہوگی اور اس سے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے امکانات روشن ہونگے
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی مکمل ہڑتال عدالتوں کا بائیکاٹ
چنیوٹ کو ممکنہ جھنگ ڈویژن میں شامل کیئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی مکمل ہڑتال عدالتوں کا بائیکاٹ اس فیصلہ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے وکلاء
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ممکنہ طور پر جھنگ کو ڈویژن بنا کر اس میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ کو شامل کیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس میں کیئے گئے فیصلہ کیمطابق اگر حکومت نے کوئی ایسا اقدام کیا تو وکلاء دیگر شہری تنظیموں کےساتھ مل کر سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے جس کا آغاز آج مکمل ہڑتال کرکے کردیا گیا ہے
صوبائی پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کی پریس کانفرنس
چنیوٹ
موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں کررہی ملک معاشی بدحالی کا شکار عوام مہنگائی بیروزگاری سے خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں اپنی صفوں کے لوگوں کی کالی دولت کو حلال قرار دے کر آزاد جبکہ باقیوں سے انتقامی احتساب لیا جارہا تھا۔صوبائی پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کی پریس کانفرنس
صوبائی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتاری قابل مذمت افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کی دولت کو حلال قرار دیا گیا ہے اور انہیں بھی پاکستان سے باہر جانے کا این آر او دیا گیا اور دینے والے کس منہ سے باقی لوگوں کو این آر او دینے یا نہ دینے کی بات کرتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنے تمام سلیکٹڈکرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا انہوں نے کہا ہے کہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کی تحریک سیاسی نابالغوں کا رنگین ڈرامہ ہے اور کچھ نہیں مگر ہم چنیوٹ کو جھنگ ڈویژن میں شامل نہ ہونے کی تحریک میں شامل ہیں اور ہر فورم پر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہے جسے ڈویژن بنانے کی تحریک چلانے والے پہلے جھنگ کو پسماندگی سے نکالیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر تھی ہے اور حکومت کے خاتمہ تک سڑکوں پر رہے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے اور عوام مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں
ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ملحقہ مارکیٹوں کے سینکڑوں دکاندار بیروزگار ہوگئے ہیں
چنیوٹ
ریلوے ملازمین چنیوٹ کی جانب سے سرگودھا لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ملحقہ مارکیٹوں کے سینکڑوں دکاندار بیروزگار ہوگئے ہیں اور گھروں میں فاقہ کشی کا شکار ان دکاندار ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے سراپا احتجاج ہیں پہلے تو ریلوے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کا رونا رو رہے تھے اب سینکڑوں دکاندار بھی متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں
چنیوٹ سیوریج کا نظام ابتر، بلدیہ انتظامیہ غافل
چنیوٹ سیوریج کا نظام ابتر، بلدیہ انتظامیہ غافل
تفصیلات کے مطابق محلہ فتح آباد مدرسہ فتح العلوم والی گلی، صابر مٹھائی والی گلی، محلہ پورن پلاد، محلہ مشکی شاہ،گرلز کالج، اور ملحقہ محلوں میں سورج طلوع ہوتے ہی گلی محلے کی نالیاں ابل پڑتی ہیں اور سارا دن گندے پانی سے گلیاں بھری رہتی ہیں جس کی وجہ سے عورتوں بچوں نمازی حضرات اور دینی طلباء وطالبات کو تنگی کا سامنا ہے، نیز لوگوں کی کروڑوں کی جائیدادیں برباد ہو رہی ہے
اہل علاقہ کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ضلع چنیوٹ فیصل آباد ڈویژن کا حصہ تھا ہے اور رہے گا
چنیوٹ
ضلع چنیوٹ فیصل آباد ڈویژن کا حصہ تھا ہے اور رہے گا چنیوٹ کے لاکھوں عوام کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف پارلیمانی سیکرٹری تیمور امجد لالی کی پریس کانفرنس
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور امجد لالی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کو ڈویژن بنائے جانے پر ہمیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں البتہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کرینگے انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی لاکھوں عوام کی دیرینہ خواہش ہے کہ ہم فیصل آباد ڈویژن میں شامل تھے اور رہنا چاہتے ہیں تو ہم اس موقف سے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ ڈویژن میں شمولیت کے خلاف تحریک کے لئے میں پہلی صف میں کھڑا ہوں ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن بنے یہ الگ بات ہے مگر چنیوٹ کو جھنگ ڈویژن میں شامل ہونے کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں اور چنیوٹ کی عوام کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں کہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل ہونے کے خلاف چلنے والی تحریک میں میں شامل ہوں اور شامل ہونے کا برملا اعلان کرتا ہوں تیمور امجد لالی کی پریس کانفرنس میں واضح موقف اپنانے پر صدر پریس کلب شاہد محمود چودھری سمیت دیگر صحافی وکلا برادری سیاسی سماجی تنظیموں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی ضلعی تاجر رہنما حاجی محمد جمیل فخری و دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے تیمور امجد لالی کا خیر مقدم کیا ہے
ایک ٹکڑے زمین کی خاطربھائی نے بھائی کو قتل کردیا
چنیوٹ،بھوانہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ایک ٹکڑے زمین کی خاطر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقے چکنمر 198 ڈھول والا کے رہائشی عمر حیات سپراء کا اپنے سگے بھائیوں الیاس اور غلام فرید سپراءکے ساتھ گھر اور زمین کے بٹوارے کا تنازعہ چل رہا تھا،
رات کومحمد الیاس اور غلام فرید گھر کے صحن میں بیٹھے تھے کہ ملزم عمر حیات کلہاڑی سے مسلح ہوکر گھر کے احاطے میں داخل ہوااورللکارنے لگا کہ آج زمین کا حصہ نہ دینے کا مزہ چکھاتا ہوں،
اور اس کے ساتھ ہی اپنے بھائی الیاس پرکلہاڑی کاوار کردیا جو اس کی گردن پر لگاجس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
جب دوسرے بھائہ غلام فرید نے اسے پکڑنا چاہا تو ملزم نے اس پر بھی کلہاڑی کے وار کر دیئے جس سے غلام فرید شدید زخمی ہوگیا
جسے بعد میں ریسکیو 1122نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لنگرانہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے
محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام
چنیوٹ
محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام موضع باہیوال کی سرکاری ڈسپنسری چار دیواری اور طبی سہولتوں سے محروم ڈاکٹرز نایاب عوام پریشان کوئی پرسان حال نہ رہا
چنیوٹ میں طبی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کرنے لگا محکمہ صحت چنیوٹ عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام چنیوٹ کے نواحی گاؤں موضع باہیوال میں بنائی گئی سرکاری ڈسپنسری چاردیواری کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں سے محروم مقامی علاقہ مکینوں کے لئے ڈاکٹرز نایاب جبکہ سرکاری ڈسپنسری کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت چنیوٹ کے متعلقہ افسران کی مبینہ غفلت کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہوکر رہ گئے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی جانب سے موضع باہیوال کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر صحت سے سرکاری ڈسپنسری کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے









