چنیوٹ
چنیوٹ : پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ملزم گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد
چنیوٹ چوکی متھرومہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی منشیات فروش گرفتار کر لیا بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی انچارج چوکی متھرومہ شبیر قمر اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی ملزم الیاس سے فصل مکئی میں شراب کشید کر رہا تھا ملزم سے 29 لیٹر شراب, 110 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے…..
Category: چنیوٹ

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ
چنیوٹ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ انتظامیہ مریضوں کو زندگی کی بجائے موت کی طرف دھکیلنے لگی چنیوٹ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں مریض آج بھی علاج معالجے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور محکمہ صحت چنیوٹ اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تاحال وینٹی لیٹر مشینیں نصب نہ ہو سکیں
ضلع چنیوٹ کے اکلوتے بڑے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان مریضوں کیلئے موت کا سبب بننے لگا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال آنے والے سینکڑوں مریض وینٹی لیٹرز کی سہولت نہ ہونے سے فیصل آباد آلائیڈ ہسپتال اور دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ اور اسپتال انتظامیہ اس اہم ترین مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ غریب مجبور لاچار بے بس مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اپنائے ہوئے ہیں۔ مشکلات سے دوچار مریضوں اور ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ وینٹی لیٹرز مشینری نصب کر کے وینٹی لیٹرز ٹیکنیشن بھرتی کیے جائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
چنیوٹ روڈ پل کوٹ اسماعیل آئل ٹینکر الٹ گیا
چنیوٹ
چنیوٹ سرگودھا روڈ پر تیزرفتار آئل ٹینکر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا ہزاروں لیٹر مٹی کا تیل بہنے لگا ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی
چنیوٹ سرگودھا روڈ پل کوٹ اسماعیل کی قریب تیزرفتار آئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا حادثہ میں موٹرسائیکل سوار اور آئل ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔موٹرسائیکل سواروں اور آئل ٹینکر ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو لالیاں منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیموں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور حادثے والے ایریا کو مکمل طور درست سیل کردیا گیا ہے
منشیات فروش گینگ کا اہم رکن گرفتار
چنیوٹ
تھانہ رجوعہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گینگ کا اہم رکن گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی
تھانہ رجوعہ پولیس نے لونے موڑ کے قریب منشیات برآمد ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم ثناء اللہ ولد نزیر چک 128 ٹھیٹھیا کا رہائشی ہے۔ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کا کہنا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کی گئی ہے اور چنیوٹ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے چنیوٹ پولیس مکمل طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے گرفتار ہونے والے ملزم کیخلاف تھانہ رجوعہ میں مقدمہ درج مزید تفتیش کا عمل جاری
موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم
چنیوٹ
چنیوٹ فیصل آباد روڈ جیون شاہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں اور کار میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پانچ افراد جن میں خواتین بچے شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے
بھٹی والا میں ایڈذ کا مرض دیمک بن گیا
چنیوٹ
پنجاب حکومت نے ضلع چنیوٹ کے نواحی گاؤں بھٹی والا کی عوام کو زندہ درگور کردیا ایڈز سے متاثرہ ایک اور مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا مرنیوالوں کی تعداد 55 ہوگئی ایڈز کا خوف مکینوں کے سروں پر موت کا سایہ بن کر منڈلانے لگا
چنیوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 127 ج ب میں ایڈز جیسی موذی مرض نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا ایڈز سے متاثرہ مرنیوالے افراد کی تعداد 55 ہوگئی رجوعہ سادات محلہ عباس پورہ کا رہائشی ناصر حسین کے خاندان کا کہنا ہے کہ ناصر حسین ایڈز کے مرض میں مبتلا تھا مگر محکمہ صحت اور ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈاکٹرز ناصر حسین کو ٹی بی کا مریض قرار دیتے ہوئے علاج کرتے رہے اور غلط بیانی سے کام لیتے رہے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں بنایا گیا ایڈز سینٹر ایڈذ کے مریضوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت چنیوٹ کی اس مجرمانہ غفلت پر پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سمیت متعلقہ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیراعظم پاکستان آرمی چیف پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے چک نمبر 127 ج ب بھٹی والا میں ایڈز جیسی موذی مرض کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے
انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا
چنیوٹ
بلدیاتی نظام ختم ہونے کے باوجود بھی ضلعی افسران لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام شہر کے داخلی راستوں پر انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ٹرانسپورٹرز کا ضلعی افسران کے خلاف احتجاج
پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے خاتمہ کے اعلان کے دو ماہ گزر جانے اور لاہورہائیکورٹ کی جانب سے دئیے گئے احکامات کے بعد بھی میونسپل کمیٹی کی جانب سے چنیوٹ کی شاہراہوں پر بیٹھائے گئے ٹھیکیدار مسافر گاڑیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں اور فیس وصول کرنے کے دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے بدتمیزی گالم گلوچ بھی معمول بنا ہوا ہے مسافر گاڑیوں رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹرز سے شہر میں داخلہ انٹری فیس کی آڑ میں مبینہ طور پر وصول ہونے والی فیس کے خلاف چنیوٹ کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹری فیس وصول کرنے والوں اور متعلقہ ضلعی افسران کی عدم دلچسپی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر میں داخلہ فیس کا نظام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے مگر چنیوٹ میں یہ سلسلہ جاری ہے جسے ضلعی افسران تاحال ختم نہیں کرواسکے حالانکہ پنجاب حکومت اور لاہورہائیکورٹ نے شہر میں داخلہ فیس کی وصولی پر پابندی عائد کردی ہے احتجاج کرنے والوں نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
گھروں میں آگ لگی۔
چنیوٹ
چنیوٹ میں کوڑے کرکٹ کو لگائی جانے والی آگ اور آندھی نے تباہی مچادی،آگ نے متعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دو معصوم بچے جھلس کر جاں بحق، متعدد افراد جھلس گئے جبکہ لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو 1122امدادی سرگرمیوں میں مصروف
چنیوٹ جھنگ روڈ کے نواحی علاقہ اڈا سٹاپ کے قریب کوڑے کے ڈھیر کو لائی جانے والی آگ تیز آندھی کے باعث پھیل ؤگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگ کر جھلس جانے سے دو معصوم بچوں کی ہلاکتیں جبکہ متعدد افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کے جھلس کر شدید متاثر ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جبکہ کوڑے کرکٹ سے لگ کر پھیلنے والی آگ کے لگنے سے متعدد گھروں کا لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔تاہم کوڑے کرکٹ کو ٓگ لگانے والے شخص سے متعلق تاحال انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں جبکہ ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں کی علاقہ میں سرگرمیاں جاری ہیں اور آگ پر قابو پایا جارہا ہے
چنیوٹ لالیاں زمینی تنازع پر نوجوان قتل
چنیوٹ:لالیاں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ چناب نگر کی حدود موضع برج بابھل میں زمینی تنازع پر نوجوان شیر محمد ولد لال قوم لونا عمر تقریبا 25سال کوتین افرادنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
تھانہ چناب نگر پولیس مصروف تفتیش ہے
فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا
چنیوٹ
چنیوٹ میں زمین کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ورثا کا احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع باہبل میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان محمد دم توڑ گیا لواحقین کے مطابق ملزمان علاقہ کے بااثر لوگ ہیں اور ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس پر مسلح ملزمان نے موقع پاکر مقتول محمد پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں








